الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
21. باب اسْتِخْلاَفِ الإِمَامِ إِذَا عَرَضَ لَهُ عُذْرٌ مِنْ مَرَضٍ وَسَفَرٍ وَغَيْرِهِمَا مَنْ يُصَلِّي بِالنَّاسِ وَأَنَّ مَنْ صَلَّى خَلْفَ إِمَامٍ جَالِسٍ لِعَجْزِهِ عَنِ الْقِيَامِ لَزِمَهُ الْقِيَامُ إِذَا قَدَرَ عَلَيْهِ وَنَسْخِ الْقُعُودِ خَلْفَ الْقَاعِدِ فِي حَقِّ مَنْ قَدَرَ عَلَى الْقِيَامِ:
باب: مرض، سفر یا اور کسی عذر کی وجہ سے امام کا نماز میں کسی کو خلیفہ بنانا، اور اگر امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدی کھڑے ہو کر نماز پڑھے اگر کھڑے ہونے کی طاقت رکھتا ہو، کیونکہ قیام کی طاقت رکھنے والے مقتدی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کا حکم منسوخ ہو چکا ہے۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 936 (کل: 88 مقامات، 19 کتب)
صحیح بخاری: 198، 664، 665، 679، 683، 687، 712، 713، 716، 1389، 2588، 3384، 4442، 4445، 4450، 5217، 5714، 7303
بلوغ المرام: 324
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 414
المنتقى ابن الجارود: 13
مسند امام شافعی: 314
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4740
81 تا 88
حدیث نمبر: 121
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ قَالَ: قَرَأْنَاهُ عَلَى أَبِي الْيَمَانِ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ:" لَمَّا ثَقُلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاشْتَدَّ بِهِ وَجَعُهُ، اسْتَأْذَنَ أَزْوَاجَهَ فِي أَنْ يُمَرَّضَ فِي بَيْتِي فَأَذِنَّ لَهُ فَخَرَجَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ تَخُطُّ رِجْلَاهُ فِي الْأَرْضِ بَيْنَ عَبَّاسٍ وَرَجُلٍ آخَرُ" قَالَ عُبَيْدُ اللهِ: فَأَخْبَرْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَتَدْرِي مَنِ الرَّجُلِ الْآخَرُ؟ قُلْتُ: لَا. قَالَ: هُوَ عَلِيٌّ. وَكَانَتْ عَائِشَةُ، تُحَدِّثُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ بَعْدَ مَا دَخَلَ بَيْتِي وَاشْتَدَّ وَجَعُهُ:" أَهْرِيقُوا عَلَيَّ مِنْ سَبْعِ قِرَبٍ لَمْ تُحْلَلْ أَوْكِيَتُهُنَّ لَعَلِّي أَعْهَدُ إِلَى النَّاسِ". فَأُجْلِسَ فِي مِخْضَبٍ لِحَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ طَفِقْنَا نَصَبُّ عَلَيْهِ مِنْ تِلْكَ الْقِرَبِ حَتَّى طَفِقَ يُشِيرُ إِلَيْنَا أَنْ قَدْ فَعَلْتُنَّ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى النَّاسِ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي الْيَمَانِ، وَيُقَالُ: إِنَّ ذَلِكَ الْمِخْضَبَ كَانَ مِنْ نُحَاسٍ وَذَلِكَ فِيمَا.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھاری ہو گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکلیف زیادہ ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں سے اجازت لی کہ میرے گھر میں میری تیمار داری کی جائے، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اجازت دے دی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دو آدمیوں کے سہارے نکلے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں زمین پر گھسٹ رہے تھے۔ وہ (دو آدمی) سیدنا عباس رضی اللہ عنہ اور ایک دوسرے صحابی تھے۔ عبیداللہ کہتے ہیں: میں نے اس بات کی خبر سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو دی تو انہوں نے فرمایا: ”کیا تو جانتا ہے دوسرا آدمی کون تھا؟“ میں نے کہا: نہیں۔ فرماتے ہیں: ”وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بتایا کرتی تھیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھر میں داخل ہونے کے بعد فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکلیف بڑھ گئی تھی: ”مجھ پر ایسی سات مشکیں پانی بہاؤ جن کے منہ کھولے نہ گئے ہوں، شاید میں لوگوں کو وصیت کر سکوں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے کپڑے دھونے والے برتن میں بٹھایا گیا۔
پھر ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پانی ڈالنا شروع ہوئیں حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف اشارہ کرنا شروع ہوئے کہ کافی ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی طرف نکلے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 121]
پھر ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پانی ڈالنا شروع ہوئیں حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف اشارہ کرنا شروع ہوئے کہ کافی ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی طرف نکلے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 121]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري 655»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 604
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ، ثنا مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، فَقُلْتُ: أَلَا تُحَدِّثِينِي عَنْ مَرِضِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَتْ: بَلَى، ثَقُلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" أصَلَّى النَّاسُ؟". قُلْنَا: لَا يَا رَسُولَ اللهِ هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ. قَالَ:" ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ". فَفَعَلْنَا، فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنُوءَ فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَفَاقَ، فَقَالَ:" أَصَلَّى النَّاسُ". فَقُلْنَا: لَا هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ:" ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ". فَفَعَلْنَا، فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنُوءَ فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَفَاقَ فَقَالَ:" أَصَلَّى النَّاسُ؟". فَقُلْنَا: لَا هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللهِ فَقَالَ:" ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ". فَفَعَلْنَا، فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنُوءَ فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَفَاقَ فَقَالَ:" أَصَلَّى النَّاسُ؟". فَقُلْنَا: لَا وَهُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللهِ قَالَتْ: وَالنَّاسُ عُكُوفٌ فِي الْمَسْجِدِ يَنْتَظِرُونَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِصَلَاةِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ. قَالَتْ: فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ. وَذَكَرَ الْحَدِيثَ. لَفْظُهُمَا سَوَاءٌ، وَبَاقِي الْحَدِيثِ فِي كِتَابِ الصَّلَاةِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ، وَمُسْلِمٌ ⦗١٩٨⦘ جَمِيعًا فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ يُونُسَ، وَالْغُسْلُ بِالْإِغْمَاءِ شَيْءٌ اسْتَحَبَّهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالْوضُوءُ يَكْفِي إِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالَى.
عبید اللہ بن عبداللہ بن عتبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا اور عرض کیا: آپ مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مرض کی حدیث بیان نہیں کریں گی؟ انہوں نے فرمایا: کیوں نہیں! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بدن مبارک بھاری ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی ہے؟“ ہم نے کہا: نہیں اے اللہ کے رسول! وہ آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”برتن میں میرے لیے پانی رکھو۔“ ہم نے پانی رکھ دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھنے لگے تو آپ پر بے ہوشی طاری ہو گئی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو افاقہ ہوا تو آپ نے پوچھا: ”کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی ہے؟“ ہم نے کہا: نہیں اے اللہ کے رسول! وہ آپ کا انتظار کر رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”برتن میں پانی رکھو۔“ ہم نے ایسے ہی کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا، پھر اٹھنے لگے تو آپ پر بے ہوشی طاری ہو گئی پھر آپ کو افاقہ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی ہے؟“ ہم نے کہا: نہیں وہ آپ کا انتظار کر رہے ہیں اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لیے برتن میں پانی رکھو۔“ ہم نے برتن میں پانی رکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا، پھر آپ اٹھنے لگے تو آپ پر بے ہوشی طاری ہو گئی پھر آپ کو افاقہ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی ہے؟“ ہم نے کہا: نہیں وہ آپ کا انتظار کر رہے ہیں اے اللہ کے رسول! سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: لوگ مسجد میں (نیند کی وجہ سے) جھکے ہوئے تھے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عشاء کی نماز کا انتظار کر رہے تھے۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔
(ب) بے ہوشی میں غسل کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مستحب سمجھا اگرچہ وضو بھی کافی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 604]
(ب) بے ہوشی میں غسل کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مستحب سمجھا اگرچہ وضو بھی کافی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 604]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري 655»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3657
وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ قُتَيْبَةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: لَمَّا ثَقُلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ بِلَالٌ يُؤْذِنُهُ بِالصَّلَاةِ فَقَالَ:" مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ" قَالَتْ: فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ أَبَا بَكْرٍ رَجُلٌ أَسِيفٌ، وَإِنَّهُ مَتَى يَقُومُ مَقَامَكَ لَا يُسْمِعُ النَّاسَ، فَلَوْ أَمَرْتَ عُمَرَ قَالَ:" مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ" قَالَتْ: فَقُلْتُ لِحَفْصَةَ: قُولِي لَهُ: إِنَّ أَبَا بَكْرٍ رَجُلٌ أَسِيفٌ وَإِنَّهُ مَتَى يَقُومُ مَقَامَكَ لَا يُسْمِعُ النَّاسَ، فَلَوْ أَمَرْتَ عُمَرَ، فَقَالَتْ لَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّكُنَّ لَأَنْتُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ، مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ" قَالَتْ: فَأَمَرُوا أَبَا بَكْرٍ فَصَلَّى بِالنَّاسِ، قَالَتْ: فَلَمَّا دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ وَجَدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نَفْسِهِ خِفَّةً قَالَتْ: فَقَامَ يُهَادِي بَيْنَ رَجُلَيْنِ وَرِجْلَاهُ تَخُطَّانِ فِي الْأَرْضِ، قَالَتْ: فَلَمَّا دَخَلَ الْمَسْجِدَ سَمِعَ أَبُو بَكْرٍ حِسَّهُ، ذَهَبَ لِيَتَأَخَّرَ فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُمْ مَكَانَكَ، فَجَاءَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى جَلَسَ عَنْ يَسَارِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَتْ: فَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ جَالِسًا وَأَبُو بَكْرٍ قَائِمًا يَقْتَدِي أَبُو بَكْرٍ بِصَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَقْتَدِي النَّاسُ بِصَلَاةِ أَبِي بَكْرٍ وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى وَرَوَاهُ الْبُخَارِيُّ، عَنْ قُتَيْبَةَ، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے تو حضرت بلال رضی اللہ عنہ آئے۔ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کی اطلاع دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہو کہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔“ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کمزور دل والے ہیں، وہ کیسے آپ کی جگہ پر کھڑے ہو سکتے ہیں اور نہ ہی وہ لوگوں کو (قرآن) سنا سکیں گے۔ اگر آپ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو حکم دے دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہو کہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔“ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہو کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نرم دل ہیں، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جگہ کیسے کھڑے ہو سکتے ہیں اور نہ ہی وہ لوگوں کو (قرائت) سنا پائیں گے، آپ اگر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو کہہ دیں تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہہ دیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم تو یوسف والیوں کی طرح ہو، چلو جاؤ ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہو۔“ چنانچہ انہوں نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: جب آپ رضی اللہ عنہ نے نماز شروع کر دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی طبیعت میں کچھ بہتری محسوس کی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو آدمیوں کا سہارا لیتے ہوئے نکل پڑے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ٹانگیں زمین پر لگ رہی تھیں۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کو محسوس کیا اور وہ پیچھے ہٹنے لگے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اشارہ کر کے کہا کہ اپنی جگہ کھڑے رہو۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بائیں جانب جا بیٹھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو بیٹھ کر نماز پڑھا رہے تھے اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی اقتدا کر رہے تھے اور لوگ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اقتدا کر رہے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3657]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 633»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5077
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُونُسَ، ح وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ، ثنا مُوسَى بْنُ أَبِي عَائِشَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا فَقُلْتُ: أَلَا تُحَدِّثِينِي عَنْ مَرَضِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: بَلَى، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ قَدْ نَقَلْنَاهُ فِي كِتَابِ الطَّهَارَةِ، إِلَى أَنْ قَالَتْ: فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ، فَأَتَاهُ الرَّسُولُ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُكَ أَنْ تُصَلِّيَ بِالنَّاسِ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ وَكَانَ رَجُلًا رَقِيقًا: يَا عُمَرُ، صَلِّ بِالنَّاسِ، قَالَ عُمَرُ: أَنْتَ أَحَقُّ بِذَلِكَ، فَفَعَلَ فَصَلَّى بِهِمْ أَبُو بَكْرٍ تِلْكَ الْأَيَّامَ، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ مِنْ نَفْسِهِ خِفَّةً فَخَرَجَ بَيْنَ رَجُلَيْنِ أَحَدُهُمَا الْعَبَّاسُ لِصَلَاةِ الظُّهْرِ، وَأَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ، فَلَمَّا رَآهُ أَبُو بَكْرٍ ذَهَبَ لِيَتَأَخَّرَ فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ لَا يَتَأَخَّرَ، وَقَالَ لَهُمَا:" أَجْلِسَانِي إِلَى جَنْبِهِ" فَأَجْلَسَاهُ إِلَى جَنْبِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: فَجَعَلَ أَبُو ⦗١١٥⦘ بَكْرٍ يُصَلِّي بِصَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ قَائِمٌ، وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ بِصَلَاةِ أَبِي بَكْرٍ وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدٌ". قَالَ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ: فَدَخَلْتُ عَلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ لَهُ: أَلَا أَعْرِضُ عَلَيْكَ مَا حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ عَنْ مَرَضِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: هَاتِ، فَعَرَضْتُ عَلَيْهِ حَدِيثَهَا فَمَا أَنْكَرَ مِنْهُ شَيْئًا غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: أَسَمَّتْ لَكَ الرَّجُلَ الْآخَرَ الَّذِي كَانَ مَعَ الْعَبَّاسِ؟ فَقُلْتُ: لَا قَالَ: هُوَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ، وَمُسْلِمٌ جَمِيعًا عَنْ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُونُسَ، وَقَدْ رُوِيَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ صَلَّى بِالنَّاسِ، وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّفِّ خَلْفَهُ، وَحُسْنُ سِيَاقِ زَائِدَةَ بْنِ قُدَامَةَ لِلْحَدِيثِ يَدُلُّ عَلَى حِفْظِهِ، وَأَنَّ غَيْرَهُ لَمْ يَحْفَظْهُ حِفْظَهُ، وَلِذَلِكَ ذَكَرَهُ الْبُخَارِيُّ، وَمُسْلِمٌ رَحِمَهُمَا اللهُ تَعَالَى فِي كِتَابَيْهِمَا، دُونَ رِوَايَةِ مَنْ خَالَفَهُ، وَكَذَلِكَ رُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ.
عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ فرماتے ہیں کہ میں عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا، میں نے کہا: کیا آپ مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے بارے میں بیان کریں گی؟ انہوں نے فرمایا: کیوں نہیں! پھر انہوں نے لمبی حدیث بیان کی۔ وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا کہ لوگوں کو نماز پڑھا دیں۔ قاصد آیا اور اس نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کو حکم دے رہے ہیں کہ آپ لوگوں کو نماز پڑھا دیں۔“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے، جو نرم دل تھے، کہا: ”اے عمر! لوگوں کو نماز پڑھا دو۔“ انہوں نے فرمایا: ”آپ اس کے زیادہ حق دار ہیں۔“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان ایام میں لوگوں کی امامت کروائی، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ راحت محسوس کی تو دو آدمیوں کے سہارے نماز ظہر کے لیے تشریف لائے، ایک عباس رضی اللہ عنہ تھے اور ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز پڑھا رہے تھے۔ جب ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو پیچھے ہٹے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف اشارہ کیا کہ ”پیچھے نہ ہٹیں“ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں سے کہا: ”مجھے ان کے پہلو میں بٹھا دو۔“ تو ان دونوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں بٹھا دیا۔ وہ فرماتی ہیں کہ لوگ ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اقتدا میں نماز پڑھ رہے تھے اور ابوبکر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں نماز ادا کر رہے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے۔
عبیداللہ بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا، میں نے کہا: میں آپ کے سامنے وہ بیان کروں جو عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے متعلق بیان کیا؟ انہوں نے فرمایا: ”بیان کرو۔“ میں نے ان کے سامنے بیان کیا، انہوں نے اس میں سے کچھ بھی انکار نہیں کیا۔ لیکن یہ پوچھا: ”کیا انہوں نے عباس رضی اللہ عنہ کے ساتھ دوسرے آدمی کا تذکرہ کیا؟“ میں نے کہا: نہیں، تو انہوں نے فرمایا: ”وہ علی رضی اللہ عنہ تھے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5077]
عبیداللہ بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا، میں نے کہا: میں آپ کے سامنے وہ بیان کروں جو عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے متعلق بیان کیا؟ انہوں نے فرمایا: ”بیان کرو۔“ میں نے ان کے سامنے بیان کیا، انہوں نے اس میں سے کچھ بھی انکار نہیں کیا۔ لیکن یہ پوچھا: ”کیا انہوں نے عباس رضی اللہ عنہ کے ساتھ دوسرے آدمی کا تذکرہ کیا؟“ میں نے کہا: نہیں، تو انہوں نے فرمایا: ”وہ علی رضی اللہ عنہ تھے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5077]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 655»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5079
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ قُتَيْبَةَ، ح قَالَ: وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى قَالَا: ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ أَبُو مُعَاوِيَةَ، ح قَالَ: وَأَخْبَرَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْكَعْبِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ قُتَيْبَةَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، وَوَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ:" لَمَّا ثَقُلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ بِلَالٌ يُؤْذِنُهُ ⦗١١٦⦘ بِالصَّلَاةِ، فَقَالَ:" مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ". قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ أَبَا بَكْرٍ رَجُلٌ أَسِيفٌ، وَإِنَّهُ مَتَى يَقُمْ مَقَامَكَ لَا يُسْمِعِ النَّاسَ، فَلَوْ أَمَرْتَ عُمَرَ قَالَ:" مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ" قَالَتْ: فَقُلْتُ لِحَفْصَةَ: قُولِي لَهُ: إِنَّ أَبَا بَكْرٍ رَجُلٌ أَسِيفٌ، وَإنَّهُ مَتَى يَقُمْ مَقَامَكَ لَا يُسْمِعِ النَّاسَ، فَلَوْ أَمَرْتَ عُمَرَ. فَقَالَتْ لَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّكُنَّ لَأَنْتُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ، مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ". قَالَ: فَأَمَرُوا أَبَا بَكْرٍ فَصَلَّى بِالنَّاسِ قَالَتْ: فَلَمَّا دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ وَجَدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نَفْسِهِ خِفَّةً، قَالَتْ: فَقَامَ يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ وَرِجْلَاهُ تَخُطَّانِ فِي الْأَرْضِ، قَالَتْ: فَلَمَّا دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَسَمِعَ أَبُو بَكْرٍ حِسَّهُ ذَهَبَ لِيَتَأَخَّرَ، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قُمْ مَكَانَكَ، فَجَاءَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى جَلَسَ عَنْ يَسَارِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ: فَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ جَالِسًا وَأَبُو بَكْرٍ قَائِمًا، يَقْتَدِي أَبُو بَكْرٍ بِصَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَيَقْتَدِي النَّاسُ بِصَلَاةِ أَبِي بَكْرٍ". لَفْظُ حَدِيثِ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى، رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى، وَعَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، وَرَوَاهُ الْبُخَارِيُّ، عَنْ قُتَيْبَةَ عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ..
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت خراب ہوئی تو بلال رضی اللہ عنہ آئے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کی اطلاع دے رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوبکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔“ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ابوبکر رضی اللہ عنہ کمزور دل ہیں، جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جگہ کھڑے ہوں گے تو اپنی آواز لوگوں کو نہیں سنا سکیں گے، اگر آپ عمر رضی اللہ عنہ کو حکم دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوبکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔“ میں نے حفصہ رضی اللہ عنہا سے کہا: آپ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات کہہ دو کہ ابوبکر نرم دل ہے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جگہ کھڑے ہوں گے تو اپنی آواز لوگوں کو نہیں سنا سکیں گے، اگر آپ عمر رضی اللہ عنہ کو حکم دیں۔ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات کہہ دی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم بھی یوسف کی عورتوں کی طرح ہو، ابوبکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے۔“ انہوں نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کو حکم دیا۔ انہوں نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔ جب ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نماز شروع کی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ راحت محسوس کی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو آدمیوں کے سہارے کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں زمین پر لگنے کی وجہ سے لکیر بنا رہے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے اور ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے کو محسوس کیا تو آپ رضی اللہ عنہ پیچھے ہٹنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ کیا کہ ”اپنی جگہ پر ٹھہرو۔“ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بائیں جانب بیٹھ گئے۔ فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو بیٹھ کر نماز پڑھائی اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے تھے۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی اقتدا کر رہے تھے اور لوگ ابوبکر رضی اللہ عنہ کی نماز کی اقتدا کر رہے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5079]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 681»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5082
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثنا أَبِي، ثنا هِشَامٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ:" أَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا بَكْرٍ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ فِي مَرَضِهِ، فَكَانَ يُصَلِّي ⦗١١٧⦘ بِهِمْ". قَالَ عُرْوَةُ: فَوَجَدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَفْسِهِ خِفَّةً فَخَرَجَ، فَإِذَا أَبُو بَكْرٍ يَؤُمُّ النَّاسَ، فَلَمَّا رَآهُ أَبُو بَكْرٍ اسْتَأْخَرَ فَأَشَارَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ كَمَا أَنْتَ، فَجَلَسَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِذَاءَ أَبِي بَكْرٍ إِلَى جَنْبِهِ وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي بِصَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ بِصَلَاةِ أَبِي بَكْرٍ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، وَرَوَاهُ الْبُخَارِيُّ، عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، اتَّفَقَتْ هَذِهِ الرِّوَايَاتُ عَلَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِمَامًا وَأَنَّ أَبَا بَكْرٍ وَسَائِرَ النَّاسِ اقْتَدُوا بِهِ. وَقَدْ رُوِيَ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ كَانَ إِمَامًا وَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى خَلْفَهُ.
(الف) عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیماری کے ایام میں ابوبکر رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ چنانچہ آپ رضی اللہ عنہ لوگوں کو نماز پڑھاتے رہے۔ عروہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ آرام محسوس کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے اور ابوبکر رضی اللہ عنہ لوگوں کی امامت کروا رہے تھے۔ جب ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دیکھا تو پیچھے ہٹے، لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ کیا کہ ”جیسے ہو ویسے ہی رہو۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں بیٹھ گئے۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے اور لوگ ابوبکر رضی اللہ عنہ کی نماز کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے۔
(ب) تمام روایات میں یہی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم امام تھے اور ابوبکر رضی اللہ عنہ اور تمام لوگ مقتدی تھے، اور ایک روایت میں ہے کہ امام ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پیچھے نماز پڑھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5082]
(ب) تمام روایات میں یہی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم امام تھے اور ابوبکر رضی اللہ عنہ اور تمام لوگ مقتدی تھے، اور ایک روایت میں ہے کہ امام ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پیچھے نماز پڑھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5082]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 651»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 16581
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، بِبَغْدَادَ، أَنْبَأَ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَاللَّفْظُ، لَهُ، أَخْبَرَنِي أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ، وَكَتَبَهُ لِي بِخَطِّهِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الْحَرَشِيُّ، أَنْبَأَ أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثَنَا زَائِدَةُ، ثَنَا مُوسَى بْنُ أَبِي عَائِشَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا فَقُلْتُ لَهَا: أَلَا تُحَدِّثِينِي عَنْ مَرَضِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَتْ: بَلَى، ثَقُلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" ⦗٢٦١⦘ أَصَلَّى النَّاسُ؟" فَقُلْتُ: لَا، وَهُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ:" ضَعُوا مَاءً فِي الْمِخْضَبِ"، قَالَتْ: فَفَعَلْنَا، فَاغْتَسَلَ ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنُوءَ، فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَفَاقَ فَقَالَ:" أَصَلَّى النَّاسُ؟" قُلْنَا: لَا، هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ، قَالَ:" ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ"، فَفَعَلْنَا، فَاغْتَسَلَ ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنُوءَ فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، فَأَفَاقَ فَقَالَ:" أَصَلَّى النَّاسُ؟" قُلْتُ: لَا، هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ، فَقَالَ:" ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ"، فَفَعَلْنَا، فَاغْتَسَلَ ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنُوءَ فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَفَاقَ فَقَالَ:" أَصَلَّى النَّاسُ؟" قُلْنَا: لَا، هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللهِ، والنَّاسُ عُكُوفٌ فِي الْمَسْجِدِ لِصَلَاةِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ، قَالَتْ: فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِأَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ، قَالَتْ: فَأَتَاهُ الرَّسُولُ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُكَ بِأَنْ تُصَلِّيَ بِالنَّاسِ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَكَانَ رَجُلًا رَقِيقًا: يَا عُمَرُ صَلِّ بِالنَّاسِ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَنْتَ أَحَقُّ بِذَلِكَ، فَصَلَّى أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ تِلْكَ الْأَيَّامَ، ثُمَّ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ مِنْ نَفْسِهِ خِفَّةً فَخَرَجَ بَيْنَ رَجُلَيْنِ، أَحَدُهُمَا الْعَبَّاسُ، لِصَلَاةِ الظُّهْرِ، وَأَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يُصَلِّي بِالنَّاسِ، فَلَمَّا رَآهُ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ذَهَبَ لِيَتَأَخَّرَ، فَأَوْمَى إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَنْ لَا يَتَأَخَّرَ، قَالَ:" أَجْلِسَانِي إِلَى جَنْبِهِ"، فَأَجْلَسَاهُ إِلَى جَنْبِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: فَجَعَلَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يُصَلِّي وَهُوَ قَائِمٌ، بِصَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالنَّاسُ بِصَلَاةِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدٌ قَالَ عُبَيْدُ اللهِ: فَدَخَلْتُ عَلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ لَهُ: أَلَا أَعْرِضُ عَلَيْكَ مَا حَدَّثَتْنِي بِهِ عَائِشَةُ عَنْ مَرَضِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: هَاتِ فَعَرَضْتُ عَلَيْهِ حَدِيثَهَا، فَمَا أَنْكَرَ مِنْه شَيْئًا غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: أَسَمَّتْ لَكَ الرَّجُلَ الَّذِي كَانَ مَعَ الْعَبَّاسِ؟ قُلْتُ: لَا، قَالَ: هُوَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ يُونُسَ.
عبیداللہ بن عبداللہ سے مروی ہے کہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا اور عرض کیا: آپ مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے بارے میں بتائیے؟ انہوں نے فرمایا: کیوں نہیں۔ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی؟“ میں نے عرض کیا: نہیں، اے اللہ کے رسول! وہ آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”برتن میں پانی رکھو۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: پانی رکھا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل فرمایا، پھر اٹھنے لگے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر غشی طاری ہو گئی، پھر افاقہ ہوا تو پوچھا: ”کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی؟“ بتایا گیا: آپ کا انتظار کر رہے ہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے برتن میں پانی رکھنے کا فرمایا اور غسل فرمایا، پھر اٹھنے لگے لیکن پھر غشی طاری ہو گئی، پھر افاقہ ہوا تو پوچھا: ”کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی؟“ بتایا گیا: آپ کا انتظار کر رہے ہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے برتن میں پانی رکھنے کا فرمایا اور غسل فرمایا، پھر اٹھنے لگے لیکن پھر غشی طاری ہو گئی، پھر ہوش آیا تو پوچھا: ”کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی؟“ عرض کیا گیا: لوگ آپ کا انتظار کر رہے ہیں اور وہ مسجد میں عشاء کی نماز کے لیے بیٹھے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس پیغام بھیجا کہ نماز پڑھا دیں۔ جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پیغام ملا تو انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ آپ نماز پڑھائیں؛ کیونکہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بڑے رقیق القلب تھے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ آپ زیادہ حق دار ہیں، چنانچہ اس کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہی نمازیں پڑھاتے رہے۔ ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طبیعت میں بہتری محسوس کی تو دو آدمیوں کے سہارے، جن میں سے ایک سیدنا عباس رضی اللہ عنہ تھے، ظہر کے وقت مسجد میں آئے، اس وقت سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز پڑھا رہے تھے۔ جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ہیں تو وہ پیچھے ہٹنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ فرمایا کہ پیچھے نہ ہٹو اور فرمایا: ”مجھے ان کے پہلو میں بٹھا دو۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں بٹھا دیا گیا، چنانچہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اور لوگ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اقتدا کر رہے تھے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے۔ عبیداللہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا تو وہ کہنے لگے: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے آپ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے بارے میں جو بیان کیا ہے وہ مجھے سناؤ، تو میں نے انہیں بتایا تو انہوں نے سب باتوں کی تصدیق کی اور فرمایا: کیا انہوں نے اس دوسرے شخص کا نام نہیں بتایا جو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے؟ میں نے کہا: نہیں، تو انہوں نے فرمایا: وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 16581]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4740
حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «وَاللَّهِ لَقَدْ رَاجَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، وَمَا حَمَلَنِي عَلَى كَثْرَةِ مُرَاجَعَتِهِ إِلَّا أَنِّي لَمْ يَكُنْ يَقَعُ فِي نَفْسِي أَنْ يُحِبَّ النَّاسُ رَجُلًا قَامَ مَقَامَهُ أَبَدًا»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں نے (اس معاملے میں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بار بار رجوع کیا، اور مجھے اس کثرتِ تکرار پر صرف اسی بات نے آمادہ کیا تھا کہ میرے دل میں یہ بات بیٹھ ہی نہیں رہی تھی کہ لوگ کبھی بھی کسی ایسے شخص کو پسند کریں گے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام (جائے نماز) پر کھڑا ہو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4740]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4445 مطولًا، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 4740، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4721»
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4445 مطولًا، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 4740، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4721»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف