🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
معجم صغير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

معجم صغير للطبراني ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1198)
حدیث نمبر لکھیں:
معجم صغير للطبراني ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (1197)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
اہلِ عرفہ کی فضیلت کا بیان
اطراف الحدیث — معجم صغير للطبراني حدیث نمبر 443 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
معجم صغیر للطبرانی : 443
مسند احمد: 7089
الفتح الربانی: 4053
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5546
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1868
المعجم الاوسط: 8218
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 443
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ رِدَاءٍ أَبُو الْحَسَنِ الطَّبَرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ الْقُومَسِيُّ ، حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَيْهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لِيُبَاهِيَ مَلائِكَتَهُ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ بِأَهْلِ عَرَفَةَ، يَقُولُ: انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي أَتَوْنِي شُعْثًا غُبْرًا"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ، إِلا الْمُثَنَّى، تَفَرَّدَ بِهِ أَزْهَرُ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ عزوجل اپنے فرشتوں پر عرفہ کی شام کو اہل عرفہ کے ساتھ فخر فرماتا ہے، کہتا ہے کہ: دیکھو میرے بندوں کو وہ میرے پاس آئے ہیں، پراگندہ حالت میں، ان پر خاک پڑی ہوئی ہے اور وہ غبار آلود ہیں۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الحج و العمرة/حدیث: 443]
تخریج الحدیث: «حسن صحيح، أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 7210، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14522، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8218، والطبراني فى «الصغير» برقم: 575
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح»

الحكم على الحديث:
حسن صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7089
(حديث قدسي) حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُبَاهِي مَلَائِكَتَهُ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ بِأَهْلِ عَرَفَةَ، فَيَقُولُ: انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي، أَتَوْنِي شُعْثًا غُبْرًا".
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ عرفہ کی شام اہل عرفہ کے ذریعے اپنے فرشتوں کے سامنے فخر فرماتا ہے اور کہتا ہے کہ میرے ان بندوں کو دیکھو جو میرے پاس پرا گندہ حال اور غبار آلود ہو کر آئے ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7089]

الحكم على الحديث:
إسناده لابأس به.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4053
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: ( (إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُبَاهِي مَلَائِكَتَهُ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ بِأَهْلِ عَرَفَةَ، فَيَقُولُ: انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي أَتَوْنِي شُعْثًا غُبْرًا) )
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمروبن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی عرفہ کے دن شام کو اہل عرفہ کی وجہ سے فرشتوں کے سامنے فخر کرتے ہوئے کہتا ہے: میرے بندوں کی طرف دیکھو،یہ پراگندہ اور گرد آلود ہو کر میرے پاس آئے ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4053]
تخریج الحدیث: «اسناده لابأس به۔ أخرجه الطبراني في ’’الصغير‘‘: 575، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7089 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7089»
وضاحت: فوائد: … حجاج کرام نو ذوالحجہ کا دن عرفات میں گزارتے ہیں اور غروب ِ آفتاب کے بعد وہاں سے مزدلفہ کے لیے چل پڑتے ہیں اور مغرب اور عشاء کی نمازیں جمع کر کے وہاں پہنچ کر ادا کرتے ہیں۔ فخر کرنے کی بنیادیہ ہے کہ حاجی لوگ اپنی شہوات کا قلع قمع کر کے اس میدان میں پہنچے ہیں، جن کا مقصد ریاکاری اور نمود و نمائش نہیں، بلکہ اللہ تعالی کو راضی کرنا ہے، برخلاف فرشتوں کے کہ جن کے مزاج میں شہوت کا کوئی عنصر پایا ہی نہیں جاتا۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((اَلْحُجَّاجُ وَالْعُمَّارُ وَفْدُاللّٰہِ، دَعَاھُمْ فَأَجَابُوْہُ، سَأَلُوْہُ فَأَعْطَاھُمْ)) ”حج اور عمرہ کرنے والے لوگ اللہ تعالی کا وفد ہیں،اللہ تعالی نے اُن کو بلایا، انھوں نے (اس کے بلاوے کو) قبول کیا اور انہوں نے اللہ تعالی سے سوال کیا، اُس نے ان کو عطا کردیا۔“ (البزار: رقم ۱۱۵۳، الصحیحۃ: ۱۸۲۰)
جہاں حج و عمرہ کی ادائیگی کرنے والے دور دراز کا سفر کر کے اللہ تعالی کے گھر کی زیارت کے لیے پہنچتے ہیں، وہاں اللہ تعالی ان کی قدر دانی کرتے ہوئے ان کے مطالبات پورا کرتے ہیں۔

الحكم على الحديث:
اسناده لابأس به۔ أخرجه الطبراني في ’’الصغير‘‘: 575
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5546
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِي، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُبَاهِي مَلَائِكَتَهُ بِأَهْلِ عَرَفَةَ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ فَيَقُولُ: انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي أَتَوْنِي شُعْثًا غُبْرًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ عرفہ کی شام اہل عرفہ والوں کے حوالے سے فرشتوں کے سامنے فخر کا اظہار کرتا ہے اور یہ فرماتا ہے: میرے بندوں کی طرف دیکھو یہ بکھرے ہوئے بال لے کر غبار آلود ہو کر میری بارگاہ میں آئے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5546]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (575)، اخرجه احمد فى المسند (7089)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7049، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 548»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1868
«إن الله تعالى يباهي ملائكته عشية عرفة بأهل عرفة يقول: انظروا إلى عبادي أتوني شعثا غبرا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ یومِ عرفہ کی شام کو میدانِ عرفات والوں کے سبب اپنے فرشتوں کے سامنے فخر فرماتا ہے اور کہتا ہے: میرے ان بندوں کی طرف دیکھو، یہ میرے پاس پراگندہ حال اور غبار آلود آئے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1868]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم طب] عن ابن عمرو. تخريج الترغيب 2/228.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8218
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، ثَنَا أَزْهَرُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنِي الْمُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَابَيْهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: I " إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يُبَاهِي مَلَائِكَتَهُ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ، يَقُولُ: عِبَادِي أَتَوْنِي شُعْثًا غُبْرًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا الْمُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَزْهَرُ .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل عرفہ کی شام اپنے فرشتوں کے سامنے فخر کا اظہار کرتا ہے اور فرماتا ہے: میرے بندے میرے پاس پراگندہ بال اور گرد آلود حالت میں آئے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے مثنیٰ بن سعید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور مثنیٰ سے روایت کرنے میں ازہر منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8218]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 7210، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14522، والطبراني فى «الصغير» برقم: 575»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں