الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
معجم صغير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم فقہی
عربی
اردو
ہر انسان کا اپنی رعیت کے نگراں ہونے کا بیان
اطراف الحدیث — معجم صغير للطبراني حدیث نمبر 689 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
معجم صغیر للطبرانی : 689
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9047
حدیث نمبر: 689
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحٍ أَبُو الْفَوَارِسِ الْمَرْوَزِيُّ ، بِمِصْرَ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْجَزَّارُ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبَّادٍ أَبُو مُحَمَّدٍ الرُّمَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"كُلُّكُمْ رَاعٍ، وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ، فَالأَمِيرُ رَاعٍ عَلَى النَّاسِ وَمَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ، وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلَى أَهْلِهِ وَمَسْئُولٌ عَنْ زَوْجَتِهِ وَمَا مَلَكَتْ يَمِينُهُ، وَالْمَرْأَةُ رَاعِيَةٌ لِحَقِّ زَوْجِهَا وَمَسْئُولَةٌ عَنْ بَيْتِهَا وَوَلَدِهَا، وَالْمَمْلُوكُ رَاعٍ عَلَى مَوْلاهُ وَمَسْئُولٌ عَنْ مَالِهِ، فَكُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ، فَأَعِدُّوا لِلْمَسَائِلِ جَوَابًا، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا جَوَابُهَا؟، قَالَ: أَعْمَالُ الْبِرِّ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا التَّمَامِ، إِلا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، وَلا عَنْ سَعِيدٍ، إِلا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبَّادٍ، تَفَرَّدَ بِهِ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک نگران ہے، اور اس سے اس کی رعیت کے متعلق پوچھا جائے گا۔ امیر لوگوں کا نگران ہے اور اس سے اس کی رعیت کے متعلق پوچھا جائے گا۔ آدمی اپنے گھر والوں کا نگران ہے اس سے اس کی بیوی اور غلام کے متعلق پوچھا جائے گا۔ عورت اپنے خاوند کے گھر کی نگران ہے اس سے گھر اور اولاد کے متعلق پوچھا جائے گا، اور غلام اپنے مالک کے مال کا نگران ہے اور اس سے اپنے مالک کے مال کے متعلق پوچھا جائے گا، تو تم میں سے ہر ایک نگران ہے اور اس سے اس کی رعیت کے متعلق پوچھا جائے گا۔ اس لیے سوالات کے جوابات تیار رکھنا۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے پوچھا: یا رسول اللہ! جواب کیا ہو سکتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کا جواب نیک اعمال ہیں۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الادب/حدیث: 689]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4492، 4493، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9129، 9130، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1703، 3576، والطبراني فى «الصغير» برقم: 450، 669
قال ابن عدي: سند صحيح، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (3 / 33)»
قال ابن عدي: سند صحيح، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (3 / 33)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 9047
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلٌّ مَسْؤُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ، فَالْأَمِيرُ رَاعٍ عَلَى النَّاسِ وَمَسْؤُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ، وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلَى أَهْلِ بَيْتِهِ وَهُوَ مَسْؤُولٌ عَنْ زَوْجَتِهِ وَمَا مَلَكَتْ يَمِينُهُ، وَالْمَرْأَةُ رَاعِيَةٌ لِزَوْجِهَا وَمَسْؤُولَةٌ عَنْ بَيْتِهَا وَوَلَدِهَا، وَالْمَمْلُوكُ رَاعٍ عَلَى مَوْلَاهِ وَمَسْؤُولٌ عَنْ مَالِهِ، وَكُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْؤُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ، فَأَعِدُّوا لِلْمَسَائِلِ جَوَابًا".
قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا جَوَابُهَا؟ قَالَ:" أَعْمَالُ الْبِرِّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْأَوْسَطِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک شخص نگران ہے، اور اس شخص سے اس کی نگرانی کے بارے میں حساب لیا جائے گا امیر (یعنی حکمران) لوگوں کا نگران ہے اس سے اس کی نگرانی کے بارے میں حساب لیا جائے گا آدمی اپنے اہل خانہ کا نگران ہے اس سے اس کی بیوی کے بارے میں اور اس کے زیر ملکیت لوگوں کے بارے میں حساب لیا جائے گا عورت اپنے شوہر کے حوالے سے نگران ہے اس سے اُس کے گھر اور اس کے بچوں کے بارے میں حساب لیا جائے گا غلام اپنے آقا کے حوالے سے نگران ہے اس سے اس کے مال کے بارے میں حساب لیا جائے گا تم میں سے ہر ایک شخص نگران ہے، اور تم میں سے ہر ایک شخص سے اس کی نگرانی کے بارے میں حساب لیا جائے گا، تو تم حساب کے لئے جواب تیار رکھو لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کا جواب کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا نیکی کے کام“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ معجم اوسط کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9047]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ معجم اوسط کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9047]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (450)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4490، 4491»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3576
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ: نَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْخَزَّازُ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبَّادٍ أَبُو مُحَمَّدٍ الزِّمَّانِيُّ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ فَالْأَمِيرُ رَاعٍ وَمَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ، وَالرَّجُلُ رَاعٍ وَمَسْئُولٌ عَنْ زَوْجَتِهِ، وَعَنْ مَا مَلَكَتْ يَمِينُهُ، وَالْمَرْأَةُ رَاعِيَةٌ لِحَقِّ زَوْجِهَا وَمَسْئُولَةٌ عَنْ بَيْتِهَا وَوَلَدِهَا، وَالْمَمْلُوكُ رَاعٍ لِحَقِّ مَوْلَاهُ وَمَسْئُولٌ عَنْ مَالِهِ، فَكُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ، فَأَعِدُّوا لِتِلْكَ الْمَسَائِلِ جَوَابًا I "، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَا جَوَابُهَا؟ قَالَ: I " أَعْمَالُ الْبِرِّ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ ، إِلَّا سَعِيدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبَّادٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ ، إِلَّا سَعِيدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبَّادٍ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے ہر شخص نگہبان ہے اور ہر ایک سے اس کی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ چنانچہ امیر نگہبان ہے اور اس سے اس کی رعایا کے بارے میں سوال ہوگا، مرد نگہبان ہے اور اس سے اس کی بیوی اور اس کے زیرِ ملکیت (غلاموں اور لونڈیوں) کے بارے میں پوچھا جائے گا، عورت اپنے شوہر کے حق کی نگہبان ہے اور اس سے اس کے گھر اور اولاد کے بارے میں سوال ہوگا، اور غلام اپنے آقا کے حق کا نگہبان ہے اور اس سے اس کے مال کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ پس تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے اور ہر ایک سے پوچھ گچھ ہوگی، لہٰذا ان سوالات کے لیے جواب تیار کر رکھو۔“ ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اس کا جواب کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نیک اعمال۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے سعید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں اسماعیل بن عباد منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الدال/حدیث: 3576]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے سعید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں اسماعیل بن عباد منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الدال/حدیث: 3576]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: سنده حسن «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 13، ص 121؛ تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 3، ص 34» »
«قال ابن عدي: سند صحيح «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 3، ص 34» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4492، 4493، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2460، 2458، 2459، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9129، 9130، والطبراني فى «الصغير» برقم: 450، 669، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1703»

إسناده حسن
حدیث نمبر: 8287
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْخَزَّازُ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اسْتَعِينُوا عَلَى النِّسَاءِ بِالْعُرْيِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدٌ ، وَلَا عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْخَزَّازُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدٌ ، وَلَا عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْخَزَّازُ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورتوں (کو گھروں میں ٹکائے رکھنے) کے معاملے میں انہیں کم لباس رکھ کر مدد حاصل کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے سعید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سعید سے اسماعیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں زکریا بن یحییٰ الخزاز منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8287]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: عن شيخه موسى بن زكريا وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 138» »
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف موسى بن زكريا