🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
معجم صغير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

معجم صغير للطبراني ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1198)
حدیث نمبر لکھیں:
معجم صغير للطبراني ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (1197)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
جنتیوں کی بیویوں کا بیان
اطراف الحدیث — معجم صغير للطبراني حدیث نمبر 815 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
معجم صغیر للطبرانی : 815
الجامع الكامل: 16330
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18760
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1561
المعجم الاوسط: 4917
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 815
حَدَّثَنَا أَبُو رِفَاعَةَ عُمَارَةُ بْنُ وَثِيمَةَ بْنِ مُوسَى بْنِ الْفُرَاتِ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّ أَزْوَاجَ أَهْلِ الْجَنَّةِ لَيُغَنِّينَ أَزْوَاجَهُنَّ بِأَحْسَنِ أَصْوَاتٍ سَمِعَهَا أَحَدٌ قَطُّ إِنَّ مِمَّا يُغَنِّينَ: نَحْنُ الْخَيِّرَاتُ الْحِسَانُ أَزْوَاجُ قَوْمٍ كِرَامٍ يَنْظُرْنَ بِقُرَّةِ أَعْيَانٍ، وَإِنَّ مِمَّا يُغَنِّينَ بِهِ: نَحْنُ الْخَالِدَاتُ فَلا يُمِتْنَهْ، نَحْنُ الآمِنَاتُ فَلا يَخَفْنَهْ، نَحْنُ الْمُقِيمَاتُ فَلا يَظْعَنَّ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، إِلا مُحَمَّدٌ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہل جنت کی بیویاں اپنے خاوندوں کو ایسی خوبصورت آوازوں میں گانے سنائیں گی کہ کسی نے بھی کبھی ایسی آوازیں نہ سنی ہوں گی۔ ان کے گانوں میں سے ایک گانا یہ ہو گا: «نَحْنُ الْخَيِّرَاتُ الْحِسَانُ اَزْوَاجُ قَوْمٍ كِرَامٍ يَنْظُرْنَ بِقُوَّةِ أَعْيَانٍ» ’ہم بہترین اور خوبصورت ہیں۔ ہم معزز لوگوں کی بیویاں ہیں۔ ہم ٹھنڈی آنکھوں سے انہیں دیکھتی ہیں۔‘ نیز وہ یہ گانے بھی ان کو سناتی ہیں: «نَحْنُ الْخَالِدَاتِ فَلَا يُمِتْنَهُ نَحْنُ الْآمِنَاتُ فَلَا يَخَفْنَهُ نَحْنُ الْمُقِيمَاتُ فَلَا يَظْعَنَّ» ’ہم ہمیشہ رہنے والی ہیں، ہمیں اس سے موت نہیں آئے گی۔ ہم امن والی ہیں جو نہیں ڈریں گی۔ ہم یہاں ہمیشہ رہیں گی تو ہم وہ ہیں جو کوچ نہیں کریں گی۔‘“ [معجم صغير للطبراني/كتاب صفة الجنة/حدیث: 815]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4917، والطبراني فى «الصغير» برقم: 734
قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 419)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16330
16330- عن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن أزواج أهل الجنة ليغنين أزواجهن بأحسن أصوات سمعها أحد قط. إن مما يغنين به: نحن الخيرات الحسان. أزواج قوم كرام. ينظرن بقرة أعيان. وإن مما يغنين به: نحن الخالدات فلا يمتنه. نحن الآمنات فلا يخفنه. نحن المقيمات فلا يظعنه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الطبراني في الأوسط (4914)، والصغير (1/259-260) –وعنه أبو نعيم في صفة الجنة (322)- عن أبي رفاعة عمارة بن وثيمة بن موسى بن الفرات المصري قال: حدثنا سعيد بن أبي مريم قال: أخبرنا محمد بن جعفر، عن زيد بن أسلم، عن ابن عمر قال: فذكره. وإسناده صحيح.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18760
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَزْوَاجَ الْجَنَّةِ لَيُغَنِّينَ أَزْوَاجَهُنَّ بِأَحْسَنِ أَصْوَاتٍ سَمِعَهَا أَحَدٌ قَطُّ، إِنَّ مِمَّا يُغَنِّينَ: نَحْنُ الْخَيْرَاتُ الْحِسَانْ، أَزْوَاجُ قَوْمٍ كِرَامْ. يَنْظُرْنَ بِقُرَّةِ أَعْيَانْ. وَإِنَّ مِمَّا يُغَنِّينَ بِهِ: نَحْنُ الْخَالِدَاتُ فَلَا نَمُتْنَهْ، نَحْنُ الْآمِنَاتُ فَلَا يَخَفْنَهْ، نَحْنُ الْمُقِيمَاتُ فَلَا يَظْعَنَّهْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت کی بیویاں اپنے شوہروں کے لیے ایسی آواز میں گائیں گی، جو سب سے زیادہ خوبصورت آواز کسی نے کبھی بھی سنی ہو، وہ جو گائیں گی اُن میں یہ کلمات بھی ہیں: ”ہم خوبصورت چہروں والی ہیں اور معزز لوگوں کی بیویاں ہیں، جو آنکھوں کی ٹھنڈک کے ہمراہ دیکھتی ہیں۔“ جو وہ گائیں گی، اُن میں یہ کلمات بھی ہوں گے: ”ہم ہمیشہ رہنے والی ہیں، جنہیں موت نہیں آئے گی، ہم امان میں رہنے والی ہیں، جو خوف زدہ نہیں ہو گی، ہم مقیم رہنے والی ہیں، جو رخصت نہیں ہوں گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18760]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (734)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1561
"إن أزواج أهل الجنة ليغنين أزواجهن بأحسن أصوات ما سمعها أحد قط [إن مما يغنين:
نحن الخيرات الحسان... أزواج قوم كرام
ينظرن بقرة أعيان
وإن مما يغنين به:
نحن الخالدات فلا يمتنه... نحن الآمنات فلا يخفنه
نحن المقيمات فلا يظعنه]
"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ جنتیوں کی بیویاں اپنے شوہروں کے لیے ایسی خوبصورت اور دلکش آوازوں میں گیت گائیں گی جو کسی نے کبھی نہیں سنی ہوں گی۔ ان کے گیتوں میں سے کچھ یہ ہوں گے: «نَحْنُ الْخَيْرَاتُ الْحِسَانُ، أَزْوَاجُ قَوْمٍ كِرَامٍ، يَنْظُرْنَ بِقُرَّةِ أَعْيَانٍ» ہم اعلیٰ اخلاق والی خوبصورت عورتیں ہیں، عزت دار لوگوں کی بیویاں ہیں، وہ (بیویاں) آنکھوں کی ٹھنڈک کے ساتھ دیکھتی ہیں۔ اور ان کے گیتوں میں یہ الفاظ بھی ہوں گے: «نَحْنُ الْخَالِدَاتُ فَلَا يَمُتْنَهْ، نَحْنُ الْآمِنَاتُ فَلَا يَخَفْنَهْ، نَحْنُ الْمُقِيمَاتُ فَلَا يَظْعَنَّهْ» ہم ہمیشہ رہنے والی ہیں پس ہم کبھی نہیں مریں گی، ہم امن والی ہیں پس ہم کبھی خوفزدہ نہیں ہوں گی، ہم ہمیشہ مقیم رہنے والی ہیں پس ہم یہاں سے کبھی کوچ نہیں کریں گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1561]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طس] عن ابن عمر. الروض النضير 496: طص، أبو نعيم، والضياء في [صفة الجنة] .»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4917
حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ وَثِيمَةَ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ: أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ أَزْوَاجَ أَهْلِ الْجَنَّةِ لَيُغَنِّينَ أَزْوَاجَهُنَّ بِأَحْسَنِ أَصْوَاتٍ سَمِعَهَا أَحَدٌ قَطُّ، إِنَّ مِمَّا يُغَنِّينَ بِهِ:
نَحْنُ الْخَيِّرَاتُ الْحِسَانْ أَزْوَاجُ قَوْمٍ كِرَامْ يَنْظُرْنَ بِقُرَّةِ أَعْيَانْ وَإِنَّ مِمَّا يُغَنِّينَ بِهِ:
نَحْنُ الْخَالِدَاتُ فَلَا يَمُتْنَهْ نَحْنُ الْآمِنَاتُ فَلَا يَخَفْنَهْ نَحْنُ الْمُقِيمَاتُ فَلَا يَظْعَنَّهْ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ I ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ اہل جنت کی بیویاں اپنے شوہروں کے لیے ایسی بہترین آوازوں میں نغمہ سرائی کریں گی کہ ویسی (خوبصورت آواز) کسی نے کبھی نہیں سنی ہو گی؛ وہ جن کلمات کے ساتھ نغمہ سرائی کریں گی ان میں سے یہ بھی ہیں: «نَحْنُ الْخَيِّرَاتُ الْحِسَانْ أَزْوَاجُ قَوْمٍ كِرَامْ يَنْظُرْنَ بِقُرَّةِ أَعْيَانْ» ”ہم نیک سیرت اور خوبصورت بیویاں ہیں، جو معزز لوگوں کی شریک حیات ہیں، وہ آنکھوں کی ٹھنڈک کے ساتھ دیکھتی ہیں۔“
اور جن کلمات کے ساتھ وہ نغمہ سرائی کریں گی ان میں سے یہ بھی ہیں: «نَحْنُ الْخَالِدَاتُ فَلَا يَمُتْنَهْ نَحْنُ الْآمِنَاتُ فَلَا يَخَفْنَهْ نَحْنُ الْمُقِيمَاتُ فَلَا يَظْعَنَّهْ» ”ہم ہمیشہ رہنے والی ہیں جنہیں کبھی موت نہیں آئے گی، ہم سراپا امن و امان ہیں جنہیں کبھی کوئی خوف نہیں ہو گا، اور ہم ہمیشہ مقیم رہنے والی ہیں جو کبھی کوچ نہیں کریں گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن اسلم رحمہ اللہ سے صرف محمد بن جعفر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں ابن ابی مریم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4917]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 419» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 303، والطبراني فى «الصغير» برقم: 734»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں