🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
معجم صغير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

معجم صغير للطبراني ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1198)
حدیث نمبر لکھیں:
معجم صغير للطبراني ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (1197)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی فضیلت اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کا بیان
اطراف الحدیث — معجم صغير للطبراني حدیث نمبر 893 (کل: 16 مقامات، 8 کتب)
معجم صغیر للطبرانی : 893
سنن ترمذی: 589، 2698
مشکوۃ المصابیح: 175، 4652
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1470
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2700
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3624
المعجم الاوسط: 5991، 9439
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 540، 749، 1310، 1422، 5100، 7194
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 893
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ الْبَصْرِيُّ ابْنُ أَخِي الْعَبَّاسِ بْنِ الْوَلِيدِ النَّرْسِيِّ ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ حَاتِمٍ الأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُثَنَّى ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَأَنَا يَوْمَئِذٍ ابْنُ ثَمَانِ سِنِينَ، فَذَهَبَتْ بِي أُمِّي إِلَيْهِ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنَّ رِجَالَ الأَنْصَارِ وَنِسَاءَهُمْ قَدْ أَتْحَفُوكَ غَيْرِي، وَلَمْ أَجِدْ مَا أُتْحِفُكَ إِلا ابْنِي هَذَا، فَاقْبَلْ مِنِّي يَخْدُمْكَ مَا بَدَا لَكَ قَالَ: فَخَدَمْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَشْرَ سِنِينَ، فَلَمْ يَضْرِبْنِي ضَرْبَةً قَطُّ، وَلَمْ يَسُبَّنِي، وَلَمْ يَعْبِسْ فِي وَجْهِي، وَكَانَ أَوَّلُ مَا أَوْصَانِي بِهِ، أَنْ قَالَ: يَا بُنَيَّ، اكْتُمْ سِرِّي تَكُنْ مُؤْمِنًا، فَمَا أَخْبَرْتُ بِسِرِّهِ أَحَدًا، وَإِنْ كَانَتْ أُمِّي، وَأَزْوَاجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلْنَنِي أَنْ أُخْبِرَهُنَّ بِسِرِّهِ فَلا أُخْبِرُهُنَّ وَلا أُخْبِرُ بِسِرِّهِ أَحَدًا أَبَدًا، ثُمَّ قَالَ: يَا بُنَيَّ أَسْبِغِ الْوُضُوءَ يُزَدْ فِي عُمْرِكَ وَيُحِبَّكَ حَافِظَاكَ، ثُمَّ قَالَ: يَا بُنَيَّ، إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ لا تَبِيتَ إِلا عَلَى وُضُوءٍ فَافْعَلْ، فَإِنَّهُ مَنْ أَتَاهُ الْمَوْتُ وَهُوَ عَلَى وُضُوءٍ أُعْطِيَ الشَّهَادَةَ، ثُمَّ قَالَ: يَا بُنَيَّ، إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ لا تَزَالَ تُصَلِّي فَافْعَلْ فَإِنَّ الْمَلائِكَةَ لا تَزَالُ تُصَلِّي عَلَيْكَ مَا دُمْتَ تُصَلِّي، ثُمَّ قَالَ: يَا بُنَيَّ، إِيَّاكَ وَالالْتِفَاتَ فِي الصَّلاةِ، فَإِنَّ الالْتِفَاتَ فِي الصَّلاةِ هَلَكَةٌ، فَإِنْ كَانَ لا بُدَّ فَفِي التَّطَوُّعِ لا فِي الْفَرِيضَةِ، ثُمَّ قَالَ لِي: يَا بُنَيَّ، إِذَا رَكَعْتَ فَضَعْ كَفَّيْكَ عَلَى رُكْبَتَيْكَ، وَافْرُجْ بَيْنَ أَصَابِعِكَ، وَارْفَعْ يَدَيْكَ عَلَى جَنْبَيْكَ، فَإِذَا رَفَعْتَ رَأْسَكَ مِنَ الرُّكُوعِ فَكُنْ لِكُلِّ عُضْو مَوْضِعَهُ، فَإِنَّ اللَّهَ لا يَنْظُرُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَى مَنْ لا يُقِيمُ صُلْبَهُ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ، ثُمَّ قَالَ: يَا بُنَيَّ، إِذَا سَجَدْتَ فَلا تَنْقُرْ كَمَا يَنْقُرُ الدِّيكُ، وَلا تُقْعِ كَمَا يُقْعِي الْكَلْبُ، وَلا تَفْتَرِشْ ذِرَاعَيْكَ افْتِرَاشَ السَّبْعِ، وَافْرِشْ ظَهْرَ قَدَمَيْكَ الأَرْضَ، وَضَعْ إِلْيَتَيْكَ عَلَى عَقِبَيْكَ فَإِنَّ ذَلِكَ أَيْسَرُ عَلَيْكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي حِسَابِكَ، ثُمَّ قَالَ: يَا بُنَيَّ بَالِغْ فِي الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ تَخْرُجْ مِنْ مُغْتَسَلِكَ لَيْسَ عَلَيْكَ ذَنْبٌ وَلا خَطِيئَةٌ، قُلْتُ: بِأَبِي وَأُمِّي، مَا الْمُبَالَغَةُ؟، قَالَ: تَبُلُّ أُصُولَ الشَّعْرِ، وَتُنَقِّي الْبَشَرَةَ، ثُمَّ قَالَ لِي: يَا بُنَيَّ، إِنْ إِذَا قَدَرْتَ أَنْ تَجْعَلَ مِنْ صَلَوَاتِكَ فِي بَيْتِكَ شَيْئًا فَافْعَلْ فَإِنَّهُ يُكْثِرُ خَيْرَ بَيْتِكَ، ثُمَّ قَالَ لِي: يَا بُنَيَّ، إِذَا دَخَلْتَ عَلَى أَهْلِكَ فَسَلِّمْ يَكُنْ بَرَكَةً عَلَيْكَ وَعَلَى أَهْلِ بَيْتِكَ، ثُمَّ قَالَ: يَا بُنَيَّ، إِذَا خَرَجْتَ مِنْ بَيْتِكَ فَلا يَقَعَنَّ بَصَرُكَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ، إِلا سَلَّمْتَ عَلَيْهِ تَرْجِعُ وَقَدْ زِيدَ فِي حَسَنَاتِكَ، ثُمَّ قَالَ لِي: يَا بُنَيَّ، إِنْ قَدَرْتَ أَنْ تُمسِيَ وَتُصْبِحَ وَلَيْسَ فِي قَلْبِكَ غِشٌّ لأَحَدٍ فَافْعَلْ، ثُمَّ قَالَ لِي: يَا بُنَيَّ، إِذَا خَرَجْتَ مِنْ أَهْلِكَ فَلا يَقَعَنَّ بَصَرُكَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ، إِلا ظَنَنْتَ أَنَّ لَهُ الْفَضْلَ عَلَيْكَ، ثُمَّ قَالَ لِي: يَا بُنَيَّ، إِنْ حَفِظْتَ وَصِيَّتِي فَلا يَكُونَنَّ شَيْءٌ أَحَبَّ إِلَيْكَ مِنَ الْمَوْتِ، ثُمَّ قَالَ لِي: يَا بُنَيَّ إِنَّ ذَلِكَ مِنْ سُنَّتِي وَمَنْ أَحْيَا سُنَّتِي فَقَدْ أَحَبَّنِي وَمَنْ أَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ"، لا يُرْوَى عَنْ أَنَسٍ بِهَذَا التَّمَامِ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ مُسْلِمٌ الأَنْصَارِيُّ وَكَانَ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینے تشریف لائے تو میں اس وقت آٹھ سال کا تھا، تو میری ماں مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئی اور کہنے لگی: یا رسول اللہ! میرے علاوہ انصار کے مردوں اور عورتوں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفے پیش کیے گئے، مگر میرے پاس تو کوئی ایسا تحفہ نہیں جو آپ کی خدمت میں پیش کروں، ہاں میرے پاس یہ ایک میرا بیٹا ہے، اس کو آپ قبول فرما لیجیے، آپ جو بھی فرمائیں گے یہ آپ کی خدمت بجا لائے گا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دس سال خدمت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی مجھے نہیں مارا، اور نہ ہی کبھی گالی دی، اور نہ کبھی ماتھے پر شکن ڈالی، سب سے پہلی وصیت جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمائی یہ تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹا! میرا بھید چھپا کر رکھنا تو تو مؤمن ہو جائے گا۔“ تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بھید کبھی کسی کو نہیں بتایا، یہاں تک کہ اپنی ماں کو بھی نہیں بتایا، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں مجھ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بھید کے متعلق پوچھتیں تو میں انہیں بھی نہیں بتاتا، اور میں نے کبھی کسی کو نہیں بتایا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”بیٹا! وضو مکمل کرو تیری عمر میں اضافہ ہو گا، اور تیرے فرشتے محافظ و نگہبان تجھ سے محبت کریں گے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹا! اگر طاقت رکھتے ہو کہ باوضو ہو کر سو جاؤ تو اس طرح ضرور کرو کیونکہ جس کو باوضو حالت میں موت آجائے تو اسے شہادت کا مرتبہ ملے گا۔“ پھر فرمایا: ”اگر ہمیشہ نماز ادا کرنے کی طاقت رکھتے ہو تو ضرور پڑھو کیونکہ فرشتے ہمیشہ تم پر رحم کی دعا کرتے رہیں گے جب تک تم نماز پڑھتے رہو گے۔“ پھر فرمایا: ”بیٹا! نماز میں ادھر ادھر توجہ کرنے سے بچو کیونکہ نماز میں ادھر ادھر توجہ کرنا ہلاکت ہے، اگر ضروری ہو تو نفل میں کر لو، فرض نماز میں ایسے نہ کرنا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب رکوع کرو تو اپنی ہتھیلی کو اپنے گھٹنوں پر رکھو، اور اپنی انگلیاں کھول کر رکھو، اور اپنے ہاتھوں کو اپنے پہلوؤں سے علیحدہ رکھو، جب رکوع سے سر اٹھاؤ تو ہر جوڑ اپنی اپنی جگہ پر آجانا چاہیے، کیونکہ جو شخص رکوع اور سجود میں اپنی پیٹھ سیدھی نہیں کرتا اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کی طرف نظر نہیں فرمائیں گے۔“ پھر فرمایا: ”بیٹا! جب سجدہ کرو تو مرغ کی طرح ٹھونگے نہ مارو، اور اس طرح نہ بیٹھو جس طرح کتا بیٹھتا ہے، اور درندے کی طرح اپنی کلائیوں کو بچھاؤ بھی نہیں، اور اپنے پاؤں کی پشت کو زمین پر بچھا دو، اور اپنے سرین اپنی ایڑیوں پر رکھو، کیونکہ اس طرح نماز ادا کرنا تیرے حساب کو قیامت کے روز تجھ پر آسان کر دے گا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹا! جنابت کا غسل اچھی طرح کرو، جب تم غسل خانے سے باہر آؤ گے تو تم پر کوئی چھوٹا یا بڑا گناہ باقی نہ رہے گا۔“ میں نے کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، غسل میں مبالغہ کرنا اور اچھی طرح کرنا کیسے ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے بالوں کی جڑوں کو تر کرو، اور جسم کو صاف کرو۔“ پھر فرمایا: ”بیٹا! اگر تم اپنی نفلی نماز کا کچھ حصہ اپنے گھر کے لیے مخصوص کر سکو تو ضرور کرو کیونکہ اس طرح تمہارے گھر میں خیر و برکت بہت زیادہ ہو جائے گی۔“ پھر فرمایا: ”بیٹا! جب اپنے گھر میں آؤ تو ان کو سلام کہو، یہ تم پر اور تمہارے گھر والوں پر برکت ہو گی۔“ پھر فرمایا: ”بیٹا! جب تم اپنے گھر سے نکلو تو اہل قبلہ سے جس پر بھی تمہاری نظر پڑے تو اس کو سلام کہو، اس طرح تمہاری نیکیوں میں اضافہ ہو گا۔“ پھر فرمایا: ”بیٹا! اگر تم اپنی صبح و شام اس طرح بنا سکو کہ تمہارے دل میں کسی کے متعلق کینہ یا کھوٹ نہ ہو تو ضرور کرو۔“ پھر فرمایا: ”بیٹا! جب تم گھر سے نکلو تو تمہاری نظر اہل قبلہ سے جس پر بھی پڑے تم اسے اپنے سے افضل اور برتر سمجھو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹا! میری وصیت کی حفاظت کرنا، اور موت سے زیادہ پیاری چیز تیرے نزدیک اور کوئی نہیں ہونی چاہیے۔“ پھر فرمایا: ”بیٹا! یہ میری سنت ہے، اور جو شخص میری سنت کو زندہ کرے گا تو گویا اس نے مجھ سے محبت کی، اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب المناقب/حدیث: 893]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولكن حديث صحيح، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2768، 3561، 6038، 6911، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2309، 2309، 2309، 2309، 2330، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2893، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4774، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2015، والدارمي فى «مسنده» برقم: 63، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12156، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2784، 2992، والبزار فى «مسنده» برقم: 6386، وأ خرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17946، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 32376، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 706، 707، 708، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2752، 6773، 9032، 9152، 9220، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 856، 1100، وأخرجه الترمذي فى «الشمائل» ‏‏‏‏ برقم: 345
«قال ابن حجر: فيه على بن زيد بن جدعان وهو ضعيف» ، تقريب التهذيب: (1 / 696)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولكن حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 589
حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ مُسْلِمُ بْنُ حَاتِمٍ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا بُنَيَّ إِيَّاكَ وَالِالْتِفَاتَ فِي الصَّلَاةِ، فَإِنَّ الِالْتِفَاتَ فِي الصَّلَاةِ هَلَكَةٌ، فَإِنْ كَانَ لَا بُدَّ فَفِي التَّطَوُّعِ لَا فِي الْفَرِيضَةِ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے میرے بیٹے! نماز میں ادھر ادھر (گردن موڑ کر) دیکھنے سے بچو، نماز میں گردن موڑ کر ادھر ادھر دیکھنا ہلاکت ہے، اگر دیکھنا ضروری ہی ٹھہرے تو نفل نماز میں دیکھو، نہ کہ فرض میں“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے۔ [سنن ترمذي/أبواب السفر/حدیث: 589]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 865) (ضعیف) (سند میں علی بن زید بن جدعان ضعیف راوی ہے)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف التعليقات الجياد، التعليق الرغيب (1 / 191) ، المشكاة (997)
قال الشيخ زبير على زئي:(589) إسناده ضعيف
على بن زيد بن جدعان: ضعيف (د 54)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2698
حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ الْبَصْرِيُّ الْأَنْصَارِيُّ مُسْلِمُ بْنُ حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا بُنَيَّ " إِذَا دَخَلْتَ عَلَى أَهْلِكَ فَسَلِّمْ يَكُونُ بَرَكَةً عَلَيْكَ وَعَلَى أَهْلِ بَيْتِكَ " , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ.
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”بیٹے! جب تم اپنے گھر والوں کے پاس جاؤ تو انہیں سلام کیا کرو، یہ سلام تمہارے لیے اور تمہارے گھر والوں کے لیے خیر و برکت کا باعث ہو گا“ ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الاستئذان والآداب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2698]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 865) (ضعیف) (سند میں علی بن زید بن جدعان ضعیف راوی ہیں)»
وضاحت: ۱؎: معلوم ہوا کہ سلام گھر میں خیر و برکت کی کثرت کا سب سے بہترین نسخہ ہے، بہت افسوس ہے ایسے لوگوں پر جو سلام جیسی چیز کو چھوڑ کر خود بھی اور اپنے گھر والوں کو بھی خیر و برکت اور سلامتی سے محروم رکھتے ہیں، ہو سکتا ہے ایسے لوگ اپنے بیوی بچوں کو سلام کرنے میں اپنی سبکی محسوس کرتے ہوں، اس لیے گھر میں آتے جاتے سلام ضرور کرنا چاہیئے تاکہ سلام کی خیر و برکت سے محروم نہ رہیں۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:(2698) إسناده ضعيف / تقدم طرفه : 2678

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 175
175 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا بُنَيَّ إِنْ قَدَرْتَ أَنْ تُصْبِحَ وَتُمْسِيَ وَلَيْسَ فِي قَلْبِكَ غِشٌّ لِأَحَدٍ فَافْعَلْ) . ثُمَّ قَالَ: (يَا بُنَيَّ وَذَلِكَ مِنْ سُنَّتِي، وَمَنْ أَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ) رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے فرمایا: ”بیٹا! اگر تو صبح و شام اس حالت میں کر سکے کہ تمہارے دل میں کسی کے لیے بدخواہی نہ ہو تو ایسا کر۔“ پھر فرمایا: ”بیٹا! یہ طرز عمل میری سنت ہے، اور جس نے میری سنت سے محبت کی تو اس نے مجھ سے محبت کی، اور جس نے مجھ سے محبت کی تو وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا۔“ اس حدیث کو ترمذی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإيمان/حدیث: 175]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (2678 وقال: ھذا حديث حسن غريب .)
٭ فيه علي بن زيد بن جدعان وھو ضعيف .»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4652
4652 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"يَا بُنَيِّ! إِذَا دَخَلْتَ عَلَى أَهْلِكَ فَسَلِّمْ  يَكُونُ بَرَكَةً عَلَيْكَ وَعَلَى أَهْلِ بَيْتِكَ"رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”بیٹا! جب تم اپنے گھر والوں کے پاس جاؤ تو سلام کرو، (اس طرح) تم پر اور تیرے اہل خانہ پر برکت ہو گی۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4652]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (2698 وقال: حسن صحيح غريب)
٭ فيه علي بن زيد بن جدعان: ضعيف مشھور .»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1470
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ وَأَنَا ابْنُ ثَمَانِ سِنِينَ، فَأَخَذَتْ أُمِّي بِيَدِي فَانْطَلَقَتْ بِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ لَمْ يَبْقَ رَجُلٌ وَلَا امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ إِلَّا قَدْ أَتْحَفَتْكَ بِتُحْفَةٍ، وَإِنِّي لَا أَقْدِرُ عَلَى مَا أُتْحِفُكَ بِهِ إِلَّا ابْنِي هَذَا ; فَخُذْهُ، فَلْيَخْدِمْكَ مَا بَدَا لَكَ. فَخَدَمْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَشْرَ سِنِينَ، فَمَا ضَرَبَنِي ضَرْبَةً، وَلَا سَبَّنِي سَبَّةً، وَلَا انْتَهَرَنِي، وَلَا عَبَسَ فِي وَجْهِي، وَكَانَ أَوَّلَ مَا أَوْصَانِي بِهِ أَنْ قَالَ:" يَا بُنَيَّ، اكْتُمْ سِرِّي تَكُنْ مُؤْمِنًا"، فَكَانَتْ أُمِّي وَأَزْوَاجُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْأَلْنَنِي عَنْ سِرِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَا أُخْبِرُهُنَّ بِهِ، وَلَا أُخْبِرُ بِسِرِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحَدًا أَبَدًا، وَقَالَ:" يَا بُنَيَّ، عَلَيْكَ بِإِسْبَاغِ الْوُضُوءِ يُحِبُّكَ حَافِظَاكَ، وَيُزَادُ فِي عُمُرِكَ، وَيَا أَنَسُ، بَالِغْ فِي الِاغْسَالِ مِنَ الْجَنَابَةِ ; فَإِنَّكَ تَخْرُجُ مِنْ مُغْتَسَلِكَ وَلَيْسَ عَلَيْكَ ذَنْبٌ وَلَا خَطِيئَةٌ". قَالَ: قُلْتُ: كَيْفَ الْمُبَالَغَةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" تَبُلُّ أُصُولَ الشَّعْرِ وَتُنَقِّي الْبَشَرَةَ. وَيَا بُنَيَّ، إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ لَا تَزَالَ عَلَى وُضُوءٍ ; فَإِنَّهُ مَنْ يَأْتِيهِ الْمَوْتُ وَهُوَ عَلَى وُضُوءٍ يُعْطَى الشَّهَادَةَ. وَيَا بُنَيَّ، إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ لَا تَزَالَ تُصَلِّي ; فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تُصَلِّي عَلَيْكَ مَا دُمْتَ تُصَلِّي. وَيَا أَنَسُ، إِذَا رَكَعْتَ فَأَمْكِنْ كَفَّيْكَ مِنْ رُكْبَتَيْكَ، وَفَرِّجْ بَيْنَ أَصَابِعِكَ، وَارْفَعْ مِرْفَقَيْكَ عَنْ جَنْبَيْكَ. وَيَا بُنَيَّ، إِذَا رَفَعْتَ رَأْسَكَ مِنَ الرُّكُوعِ فَأَمْكِنْ كُلَّ عُضْوٍ مِنْكَ مَوْضِعَهُ ; فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَنْظُرُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَى مَنْ لَا يُقِيمُ صُلْبَهُ بَيْنَ رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ. يَا بُنَيَّ إِذَا سَجَدْتَ فَأَمْكِنْ جَبْهَتَكَ وَكَفَّيْكَ مِنَ الْأَرْضِ، وَلَا تَنْقُرْ نَقْرَ الدِّيكِ، وَلَا تُقْعِ إِقْعَاءَ الْكَلْبِ - أَوْ قَالَ: الثَّعْلَبِ - وَإِيَّاكَ وَالِالْتِفَاتَ فِي الصَّلَاةِ ; فَإِنَّ الِالْتِفَاتَ فِي الصَّلَاةِ هَلَكَةٌ، فَإِنْ كَانَ لَا بُدَّ فَفِي النَّافِلَةِ لَا فِي الْفَرِيضَةِ. وَيَا بُنَيَّ، إِذَا خَرَجْتَ مِنْ بَيْتِكَ فَلَا تَقَعَنَّ عَيْنُكَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ إِلَّا سَلَّمْتَ عَلَيْهِ ; فَإِنَّكَ تَرْجِعُ مَغْفُورًا لَكَ. وَيَا بُنَيَّ، إِذَا دَخَلْتَ مَنْزِلَكَ فَسَلِّمْ عَلَى نَفْسِكَ وَعَلَى أَهْلِ بَيْتِكَ. وَيَا بُنَيَّ، فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تُصْبِحَ وَتُمْسِي وَلَيْسَ فِي قَلْبِكَ غِشٌّ لِأَحَدٍ ; فَإِنَّهُ أَهْوَنُ عَلَيْكَ فِي الْحِسَابِ. يَا بُنَيَّ، إِنِ اتَّبَعْتَ وَصِيَّتِي فَلَا تَكُنْ فِي شَيْءٍ أَحَبَّ إِلَيْكَ مِنَ الْمَوْتِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَزَادَ:" يَا بُنَيَّ، إِذَا خَرَجْتَ مَنْ بَيَّتَكَ فَلَا يَقَعَنَّ بَصَرُكَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ إِلَّا ظَنَنْتَ أَنَّهُ لَهُ الْفَضْلُ عَلَيْكَ. يَا بُنَيَّ، إِنَّ ذَلِكَ مِنْ سُنَّتِي، وَمَنْ أَحْيَا سُنَّتِي فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ". وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تھے، اُس وقت میں آٹھ سال کا تھا، میری والدہ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! انصار سے تعلق رکھنے والے ہر مرد اور ہر عورت نے آپ کی خدمت میں کوئی تحفہ پیش کیا ہے، میں آپ کی خدمت میں کوئی تحفہ پیش کرنے کی قدرت نہیں رکھتی، البتہ میرا یہ بیٹا ہے، آپ اسے (خادم کے طور پر) رکھ لیں، جب تک آپ کو مناسب لگے گا، یہ آپ کی خدمت کرتا رہے گا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تو میں نے دس سال، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی، آپ نے کبھی مجھے مارا نہیں، کبھی برا نہیں کہا:، کبھی مجھے جھڑکا نہیں، کبھی میرے سامنے ماتھے پر بل نہیں ڈالے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سب سے پہلے جو تلقین کی وہ یہ تھی کہ آپ نے فرمایا: اے میرے بیٹے! میرے ”راز“ کو چھپا کے رکھنا، تم مومن ہو جاؤ گے، پھر میری والدہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج، مجھ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ”راز“ کے بارے میں دریافت کرتی تھیں، تو میں انہیں اس بارے میں نہیں بتاتا تھا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ”راز“ کے بارے میں، میں کبھی کسی کو نہیں بتاؤں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے میرے بیٹے! تم پر لازم ہے کہ اچھی طرح وضو کرو، تمہارے دونوں محافظ فرشتے تم سے محبت رکھیں گے، تمہاری عمر لمبی ہو گی، اور اے انس! غسل جنابت میں مبالغہ کرنا، کیونکہ جب تم غسل خانے سے نکلو گے، تو تم پر کوئی گناہ اور کوئی خطاء نہیں ہو گی، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ مبالغہ کیسے ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم بالوں کی جڑوں کو تر کرنا، اور جلد کو صاف کرنا۔ اے میرے بیٹے! اگر تم سے ہو سکے، تو تم ہمیشہ با وضو رہنا، کیونکہ جس شخص کو ایسی حالت میں موت آئے کہ وہ باوضو ہو، تو اُسے شہادت کا مرتبہ دیا جائے گا۔ اے میرے بیٹے! اگر تم سے ہو سکے، تو تم نفل نماز ادا کرتے رہنا، کیونکہ جب تک تم نماز ادا کرتے رہو گے، فرشتے تمہارے لئے دعائے رحمت کرتے رہیں گے۔ اے انس! جب تم رکوع کرو، تو اپنی ہتھیلیاں اپنے گھٹنوں پر جما کے رکھنا، اپنی انگلیاں کشادہ رکھنا، اپنی کہنیاں پہلو سے دور رکھنا۔ اے میرے بیٹے! جب تم رکوع سے سر اٹھاؤ، تو اپنے ہر ایک عضو کو اس کی مخصوص جگہ پر ٹھہرا دینا، کیونکہ قیامت کے دن، اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف نظر رحمت نہیں کرے گا، جو رکوع اور سجدے کے درمیان اپنی پشت کو سیدھا نہیں کرتا ہے۔ اے میرے بیٹے! جب تم سجدہ کرو، تو اپنی پیشانی اور اپنی ہتھیلیاں زمین پر جما کے رکھنا، تم مرغ کے ٹھونگا مارنے کی طرح ٹھونگے نہ مارنا، اور تم کتے۔ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) - لومڑی کی طرح ”اقعاء“ کے طور پر نہ بیٹھنا، اور نماز کے دوران ادھر ادھر نہ دیکھنا، کیونکہ نماز کے دوران ادھر ادھر دیکھنا ہلاکت کا باعث ہے، اگر اُس کے بغیر چارہ نہ ہو، تو نفل نماز میں ایسا کر لینا، فرض میں ایسا نہ کرنا۔ اے میرے بیٹے! جب تم اپنے گھر سے نکلو، تو تمہاری نظر اہل قبلہ میں سے، جس شخص پر بھی پڑے، تم اُسے سلام کرنا، جب تم واپس آؤ گے، تو تمہاری مغفرت ہو چکی ہو گی۔ اے میرے بیٹے! جب تم اپنے گھر میں داخل ہو، تو اپنے اوپر، اور اپنے اہل خانہ پر، سلام بھیجنا۔ اے میرے بیٹے! اگر تم سے ہو سکے، تو تم ایسی حالت میں صبح و شام کرنا، کہ تمہارے دل میں کسی کے لئے کھوٹ، یا کینہ نہ ہو، اس طرح تمہارے لیے حساب دینا آسان ہو گا۔ اے میرے بیٹے! اگر تم نے میری ہدایت کی پیروی کی، تو تمہارے نزدیک کوئی بھی چیز موت سے زیادہ محبوب نہیں ہو گی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: اے میرے بیٹے! جب تم اپنے گھر سے نکلو، تو تمہاری نگاہ اہل قبلہ میں سے، جس شخص پر بھی پڑے، تو تم بھی گمان کرنا کہ وہ تم پر فضیلت رکھتا ہے۔ اے میرے بیٹے! یہ چیز میری سنت ہے، اور جو شخص میری سنت کا احیاء کرے گا، وہ مجھ سے محبت رکھے گا، اور جو شخص مجھ سے محبت رکھے گا، وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن ابویزید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1470]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5988، 9435، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 823»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2700
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ ، حَدَّثَنَا عَبَّادٌ الْمِنْقَرِيُّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ أَوَّلُ مَا أَوْصَانِي بِهِ، أَنْ قَالَ: «‏‏‏‏يَا بُنَيَّ، اكْتُمْ سِرِّي تَكُنْ مُؤْمِنًا» ‏‏‏‏، فَكَانَتْ أُمِّي وَأَزْوَاجُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلْنَنِي عَنْ سِرِّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَا أُخْبِرُهُمْ بِهِ، وَلَا أُخْبِرُ بِسِرِّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَدًا أَبَدًا، «‏‏‏‏يَا بُنَيَّ إِذَا خَرَجْتَ مِنْ بَيْتِكَ، فَلَا تَقَعَنَّ عَيْنُكَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ إِلَّا سَلَّمْتَ عَلَيْهِ، فَإِنَّكَ تَرْجِعُ مَغْفُورًا لَكَ، وَيَا بُنَيَّ، إِذَا دَخَلْتَ مَنْزِلَكَ، فَسَلِّمْ عَلَى نَفْسِكَ، وَعَلَى أَهْلِكَ، وَيَا بُنَيَّ، إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تُصْبِحَ وَتُمْسِيَ، وَلَيْسَ فِي قَلْبِكَ غِشٌّ لِأَحَدٍ، فَإِنَّهُ أَهْوَنُ عَلَيْكَ فِي الْحِسَابِ، وَيَا بُنَيَّ، إِنِ اتَّبَعْتَ وَصِيَّتِي، فَلَا يَكُنْ شَيْءٌ أَحَبَّ إِلَيْكَ مِنَ الْمَوْتِ» ‏‏‏‏.

وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ هُوَ ابْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ أَبُو مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا أَنَسٌ بِهِ.
وَأَخْرَجَ التِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، وَذَكَرَ أَنَّ عَبَّادً الْمِنْقَرِيَّ رَوَاهُ مُطَوَّلًا عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ ، وَلَمْ يَذْكُرْ سَعِيدًا .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا، اور یہ سب سے پہلی وصیت تھی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے میرے پیارے بیٹے! میرے راز کو پوشیدہ رکھنا، تم کامل مومن بن جاؤ گے۔“ (سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ) چنانچہ میری والدہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی راز کے متعلق پوچھتی تھیں تو میں انہیں بھی نہیں بتاتا تھا اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی راز کبھی بھی کسی کو نہیں بتاؤں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید فرمایا: ”اے میرے پیارے بیٹے! جب تم اپنے گھر سے نکلو تو اہل قبلہ میں سے جس کسی پر بھی تمہاری نظر پڑے اسے سلام کیا کرو، کیونکہ اس طرح تم (گھر) اس حال میں واپس لوٹو گے کہ تمہاری مغفرت ہو چکی ہو گی۔ اے میرے پیارے بیٹے! جب تم اپنے گھر میں داخل ہو تو اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو سلام کیا کرو۔ اے میرے پیارے بیٹے! اگر تم سے ہو سکے کہ تم صبح اور شام اس طرح گزارو کہ تمہارے دل میں کسی کے لیے کوئی کینہ یا کھوٹ نہ ہو، تو ایسا ہی کرو کیونکہ یہ تم پر (قیامت کے دن) حساب و کتاب کو آسان کر دے گا۔ اے میرے پیارے بیٹے! اگر تم نے میری اس وصیت کی پیروی کی، تو پھر تمہیں موت سے زیادہ کوئی چیز محبوب نہیں ہو گی۔“
امام ابو یعلیٰ اور امام احمد بن منیع نے اسے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، نیز امام ترمذی نے اس حدیث کا کچھ حصہ عبداللہ بن انس کے واسطے سے علی بن زید سے روایت کیا ہے اور ذکر کیا کہ عباد المنقری نے اسے علی بن زید کے واسطے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مفصل روایت کیا ہے، مگر اس میں سعید بن مسیب کا ذکر نہیں کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأدب/حدیث: 2700]
تخریج الحدیث: «قال البخاري: لم يعرفه ولم يعرف لابن المسيب عن أنس شيئا (فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب، ج 4، ص 405)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5884، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5988، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 823، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1470، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 540/1، 749، 7194/1»

الحكم على الحديث:
إسناده شديد الضعف؛ مسلسل بالضعفاء
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3624
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ الصَّدَائِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبَّادٌ الْمِنْقَرِيُّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَدِمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَأَنَا ابْنُ ثَمَانِ سِنِينَ، فَأَخَذَتْ أُمِّي بِيَدِي فَانْطَلَقَتْ بِي إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّهُ لَمْ يَبْقَ رَجُلٌ وَلَا امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ إِلَّا قَدْ أَتْحَفَتْكَ بِتُحْفَةٍ، وَإِنِّي لَا أَقْدِرُ عَلَى مَا أُتْحِفُكُ بِهِ، إِلَّا ابْنِي هَذَا، فَخُذْهُ فَلْيَخْدُمْكَ مَا بَدَا لَكَ.
فَخَدَمْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشْرَ سِنِينَ، فَمَا ضَرَبَنِي ضَرْبَةً، وَلَا سَبَّنِي سَبَّةً، وَلَا انْتَهَرَنِي وَلَا عَبَسَ فِي وَجْهِي، وَكَانَ أَوَّلُ مَا أَوْصَانِي بِهِ، أَنْ قَالَ: يَا بُنَيَّ، اكْتُمْ سِرِّي تَكُ مُؤْمِنًا، فَكَانَتْ أُمِّي وَأَزْوَاجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلْنَنِي عَنْ سِرِّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا أُخْبِرُهُمْ بِهِ، وَمَا أَنَا بِمُخْبِرٍ سِرَّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَدًا أَبَدًا.
وَقَالَ: يَا بُنَيَّ عَلَيْكَ بِإِسْبَاغِ الْوُضُوءِ يُحِبُّكَ حَافِظَاكَ، وَيُزَادُ فِي عُمُرِكَ.
وَيَا أَنَسُ بَالِغْ فِي الِاغْتِسَالِ مِنَ الْجَنَابَةِ، فَإِنَّكَ تَخْرُجُ مِنْ مُغْتَسَلِكَ وَلَيْسَ عَلَيْكَ ذَنْبٌ وَلَا خَطِيئَةٌ.
قَالَ: قُلْتُ: كَيْفَ الْمُبَالَغَةُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: تَبُلُّ أُصُولَ الشَّعَرِ، وَتُنَقِّي الْبَشَرَةَ، وَيَا بُنَيَّ إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ لَا تَزَالَ أَبَدًا عَلَى وُضُوءٍ، فَإِنَّهُ مَنْ يَأْتِهِ الْمَوْتُ وَهُوَ عَلَى وُضُوءٍ يُعْطَ الشَّهَادَةَ.
وَيَا بُنَيَّ إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ لَا تَزَالَ تُصَلِّي، فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تُصَلِّي عَلَيْكَ مَا دُمْتَ تُصَلِّي.
وَيَا أَنَسُ إِذَا رَكَعْتَ فَأَمْكِنْ كَفَّيْكَ مِنْ رُكْبَتَيْكَ، وَفَرِّجْ بَيْنَ أَصَابِعِكَ، وَارْفَعْ مِرْفَقَيْكَ عَنْ جَنْبَيْكَ.
وَيَا بُنَيَّ إِنْ رَفَعْتَ رَأْسَكَ مِنَ الرُّكُوعِ فَأَمْكِنْ كُلَّ عُضْوٍ مِنْكَ مَوْضِعَهُ، فَإِنَّ اللهَ لَا يَنْظُرُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَى مَنْ لَا يُقِيمُ صُلْبَهُ بَيْنَ رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ.
وَيَا بُنَيَّ فَإِذَا سَجَدْتَ فَأَمْكِنْ جَبْهَتَكَ وَكَفَّيْكَ مِنَ الْأَرْضِ وَلَا تَنْقُرْ نَقْرَ الدِّيكِ، وَلَا تُقْعِ إِقْعَاءَ الْكَلْبِ - أَوْ قَالَ: الثَّعْلَبِ - وَإِيَّاكَ وَالِالْتِفَاتَ فِي الصَّلَاةِ، فَإِنَّ الِالْتِفَاتَ فِي الصَّلَاةِ هَلَكَةٌ، فَإِنْ كَانَ لَا بُدَّ فَفِي النَّافِلَةِ لَا فِي الْفَرِيضَةِ.
وَيَا بُنَيَّ وَإِذَا خَرَجْتَ مِنْ بَيْتِكَ فَلَا تَقَعَنَّ عَيْنُكَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ إِلَّا سَلَّمْتَ عَلَيْهِ، فَإِنَّكَ تَرْجِعُ مَغْفُورًا لَكَ.
وَيَا بُنَيَّ إِذَا دَخَلْتَ مَنْزِلَكَ فَسَلِّمْ عَلَى نَفْسِكَ وَعَلَى أَهْلِكَ.
وَيَا بُنَيَّ إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تُصْبِحَ وَتُمْسِيَ وَلَيْسَ فِي قَلْبِكَ غِشٌّ لِأَحَدٍ، فَإِنَّهُ أَهْوَنُ عَلَيْكَ فِي الْحِسَابِ.
وَيَا بُنَيَّ إِنِ اتَّبَعْتَ وَصِيَّتِي فَلَا يَكُنْ شَيْءٌ أَحَبَّ إِلَيْكَ مِنَ الْمَوْتِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو میری عمر آٹھ سال تھی، میری والدہ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے گئیں اور عرض کیا: ’اے اللہ کے رسول! انصار کا کوئی مرد اور کوئی عورت ایسا باقی نہیں رہا جس نے آپ کو کوئی تحفہ پیش نہ کیا ہو، اور میرے پاس آپ کو تحفے میں دینے کے لیے اپنے اس بیٹے کے سوا کچھ نہیں، لہٰذا آپ اسے لے لیجیے، جب تک آپ مناسب سمجھیں یہ آپ کی خدمت کرے۔‘ چنانچہ میں نے دس سال تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ کبھی مجھے مارا، نہ کبھی برا بھلا کہا، نہ کبھی ڈانٹا اور نہ کبھی میرے سامنے تیوری چڑھائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سب سے پہلی وصیت یہ فرمائی: ’اے میرے پیارے بیٹے! میرا راز چھپائے رکھنا، تم مومن رہو گے۔‘ چنانچہ میری والدہ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے راز کے بارے میں پوچھتی تھیں تو میں انہیں نہیں بتاتا تھا، اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا راز کبھی کسی کو نہیں بتاؤں گا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’اے میرے پیارے بیٹے! وضو خوب اچھی طرح کیا کرو، تمہارے دونوں نگہبان فرشتے تم سے محبت کریں گے اور تمہاری عمر میں اضافہ کیا جائے گا۔ اور اے انس! غسلِ جنابت خوب اچھی طرح کیا کرو، کیونکہ تم غسل کی جگہ سے اس حال میں نکلو گے کہ تم پر نہ کوئی گناہ ہوگا اور نہ کوئی خطا۔‘ میں نے عرض کیا: ’اے اللہ کے رسول! خوب اچھی طرح غسل کیسے ہوتا ہے؟‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’بالوں کی جڑوں کو تر کرو اور جلد کو خوب صاف کرو۔ اور اے میرے پیارے بیٹے! اگر تم ہمیشہ باوضو رہ سکو تو (ایسا کرو)، کیونکہ جسے اس حال میں موت آئے کہ وہ باوضو ہو اسے شہادت عطا کی جاتی ہے۔ اور اے میرے پیارے بیٹے! اگر تم ہر وقت نماز پڑھتے رہ سکو تو (ایسا کرو)، کیونکہ جب تک تم نماز پڑھتے رہتے ہو فرشتے تمہارے لیے رحمت کی دعا کرتے رہتے ہیں۔ اور اے انس! جب تم رکوع کرو تو اپنی ہتھیلیاں اپنے گھٹنوں پر جما کر رکھو، اپنی انگلیاں کشادہ رکھو اور اپنی کہنیاں اپنے پہلوؤں سے دور رکھو۔ اور اے میرے پیارے بیٹے! جب تم رکوع سے سر اٹھاؤ تو اپنے ہر عضو کو اس کی جگہ پر ٹھہرنے دو، کیونکہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس شخص کی طرف نظر نہیں فرمائے گا جو رکوع اور سجدے کے درمیان اپنی پیٹھ سیدھی نہیں کرتا۔ اور اے میرے پیارے بیٹے! جب تم سجدہ کرو تو اپنی پیشانی اور ہتھیلیاں زمین پر جما کر رکھو، مرغ کی طرح ٹھونگیں نہ مارو، اور کتے کی طرح سرین زمین پر رکھ کر اور پنڈلیاں کھڑی کر کے نہ بیٹھو (یا فرمایا: لومڑی کی طرح)۔ اور نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونے سے بچو، کیونکہ نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونا ہلاکت ہے، اگر ایسا کرنا ناگزیر ہی ہو تو نفل نماز میں ہو، فرض نماز میں نہیں۔ اور اے میرے پیارے بیٹے! جب تم اپنے گھر سے نکلو تو اہلِ قبلہ میں سے جس پر بھی تمہاری نظر پڑے اسے سلام کرو، کیونکہ (ایسا کرنے سے) تم بخشے ہوئے لوٹو گے۔ اور اے میرے پیارے بیٹے! جب تم اپنے گھر میں داخل ہو تو اپنے آپ پر اور اپنے گھر والوں پر سلام کہو۔ اور اے میرے پیارے بیٹے! اگر تم اس حال میں صبح و شام کر سکو کہ تمہارے دل میں کسی کے لیے کھوٹ نہ ہو تو (ایسا کرو)، کیونکہ یہ حساب کے وقت تمہارے لیے زیادہ آسان ہوگا۔ اور اے میرے پیارے بیٹے! اگر تم نے میری وصیت پر عمل کیا تو تمہیں موت سے بڑھ کر کوئی چیز محبوب نہ ہوگی۔‘“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3624]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف جدا .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر بهذا السياق والتمام»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5884، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5988، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 823، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1470، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 540/1، 749، 7194/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3612»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5991
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ النَّاقِطُ الْبَصْرِيُّ، قَالَ: نَا مُسْلِمُ بْنُ حَاتِمٍ الْأَنْصَارِيُّ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ : قَدِمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ، وَأَنَا يَوْمَئِذٍ ابْنُ ثَمَانِ سِنِينَ، فَذَهَبَتْ بِي أُمِّي إِلَيْهِ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ رِجَالَ الْأَنْصَارِ وَنِسَاءَهُمْ قَدْ أَتْحَفُوكَ غَيْرِي، وَإِنِّي لَمْ أَجِدْ مَا أُتْحِفُكَ بِهِ إِلَّا بُنَيَّ هَذَا، فَاقْبَلْهُ مِنِّي يَخْدُمْكَ مَا بَدَا لَكَ، قَالَ: فَخَدَمْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشْرَ سِنِينَ، فَلَمْ يَضْرِبْنِي ضَرْبَةً، وَلَمْ يَسُبَّنِي، وَلَمْ يَعْبَسْ فِي وَجْهِي.
وَكَانَ أَوَّلُ مَا أَوْصَانِي أَنْ قَالَ: يَا بُنَيَّ، اكْتُمْ سِرِّي تَكُنْ مُؤْمِنًا، فَمَا أَخْبَرْتُ بِسِرِّهِ أَحَدًا قَطُّ، وَإِنَّ أُمِّي وَأَزْوَاجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلُونِي، فَمَا أَخْبَرْتُهُنَّ بِسِرِّهِ، وَلَا أُخْبِرُ سِرَّهُ أَحَدًا أَبَدًا.
ثُمَّ قَالَ: يَا بُنَيَّ أَسْبِغِ الْوُضُوءَ يُزَدْ فِي عُمُرِكَ، وَيُحِبَّكَ حَافِظَاكَ، ثُمَّ قَالَ: يَا بُنَيَّ إِنِ اسْتَطَعْتَ أَلَّا تَبِيتَ إِلَّا عَلَى وُضُوءٍ فَافْعَلْ، فَإِنَّهُ مَنْ أَتَاهُ الْمَوْتُ وَهُوَ عَلَى وُضُوءٍ أُعْطِيَ الشَّهَادَةَ.
ثُمَّ قَالَ: يَا بُنَيَّ، إِنِ اسْتَطَعْتَ أَلَّا تَزَالَ تُصَلِّي فَافْعَلْ، فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ لَا تَزَالُ تُصَلِّي عَلَيْكَ مَا دُمْتَ تُصَلِّي، ثُمَّ قَالَ: يَا بُنَيَّ، إِيَّاكَ وَالِالْتِفَاتَ فِي الصَّلَاةِ، فَإِنَّ الِالْتِفَاتَ فِي الصَّلَاةِ هَلَكَةٌ، فَإِنْ كَانَ لَا بُدَّ فَفِي التَّطَوُّعِ لَا فِي الْفَرِيضَةِ.
ثُمَّ قَالَ لِي: يَا بُنَيَّ إِذَا رَكَعْتَ فَضَعْ كَفَّيْكَ عَلَى رُكْبَتَيْكَ، وَفَرِّجْ بَيْنَ أَصَابِعِكَ، وَارْفَعْ يَدَيْكَ عَنْ جَنْبَيْكَ، فَإِذَا رَفَعْتَ رَأْسَكَ مِنَ الرُّكُوعِ فَمَكِّنْ لِكُلِّ عُضْوٍ مَوْضِعَهُ، فَإِنَّ اللهَ لَا يَنْظُرُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَى مَنْ لَا يُقِيمُ صُلْبَهُ، ثُمَّ قَالَ لِي: يَا بُنَيَّ إِذَا سَجَدْتَ فَلَا تَنْقُرْ كَمَا يَنْقُرُ الدِّيكُ، وَلَا تُقْعِ كَمَا يُقْعِي الْكَلْبُ، وَلَا تَفْرِشْ ذِرَاعَيْكَ الْأَرْضَ افْتِرَاشَ السَّبُعِ، وَافْرِشْ ظَهْرَ قَدَمَيْكَ بِالْأَرْضِ، وَضَعْ إِلْيَتَيْكَ عَلَى عَقِبَيْكَ، فَإِنَّ ذَلِكَ أَيْسَرُ عَلَيْكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي حِسَابِكَ.
ثُمَّ قَالَ لِي: يَا بُنَيَّ بَالِغْ فِي الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ، تَخْرُجْ مِنْ مُغْتَسَلِكَ لَيْسَ عَلَيْكَ ذَنْبٌ وَلَا خَطِيئَةٌ، قُلْتُ: بِأَبِي وَأُمِّي، مَا الْمُبَالَغَةُ فِي الْغُسْلِ؟ قَالَ: تَبُلُّ أُصُولَ الشَّعَرِ وَتُنَقِّي الْبَشَرَةَ.
ثُمَّ قَالَ لِي: يَا بُنَيَّ إِنْ قَدَرْتَ أَنْ تَجْعَلَ مِنْ صَلَاتِكَ فِي بَيْتِكَ شَيْئًا فَافْعَلْ، فَإِنَّهُ يَكْثُرُ خَيْرُ بَيْتِكَ، ثُمَّ قَالَ لِي: يَا بُنَيَّ، إِذَا دَخَلْتَ عَلَى أَهْلِكَ فَسَلِّمَ، يَكُونُ بَرَكَةً عَلَيْكَ وَعَلَى أَهْلِ بَيْتِكَ، ثُمَّ قَالَ لِي: يَا بُنَيَّ إِذَا خَرَجْتَ مِنْ أَهْلِكَ فَلَا يَقَعَنَّ بَصَرُكَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ إِلَّا سَلَّمْتَ عَلَيْهِ، تَرْجِعُ وَقَدْ زِيدَ فِي حَسَنَاتِكَ.
ثُمَّ قَالَ: يَا بُنَيَّ، إِنْ قَدَرْتَ أَنْ تُمْسِيَ وَتُصْبِحَ لَيْسَ فِي قَلْبِكَ غِشٌّ لِأَحَدٍ فَافْعَلْ، ثُمَّ قَالَ لِي: يَا أَنَسُ إِذَا خَرَجْتَ مِنْ أَهْلِكَ فَلَا يَقَعَنَّ بَصَرُكَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ إِلَّا ظَنَنْتَ أَنَّ لَهُ الْفَضْلَ عَلَيْكَ فَافْعَلْ.
ثُمَّ قَالَ لِي: يَا بُنَيَّ إِنَّ ذَلِكَ مِنْ سُنَّتِي، فَمَنْ أَحْيَا سُنَّتِي فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَحَبَّنِي كَانَ مَعِيَ فِي الْجَنَّةِ.
ثُمَّ قَالَ لِي: يَا بُنَيَّ إِنْ حَفِظْتَ وَصِيَّتِي فَلَا يَكُونُ شَيْءٌ أَحَبَّ إِلَيْكَ مِنَ الْمَوْتِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ بِهَذَا التَّمَامِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، وَلَا عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُثَنَّى ، تَفَرَّدَ بِهِ مُسْلِمُ بْنُ حَاتِمٍ ، عَنِ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ، وَتَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ ، عَنْ عَبَّادٍ الْمِنْقَرِيِّ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو میں اس وقت آٹھ برس کا تھا۔ میری والدہ مجھے لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئیں اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! انصار کے تمام مرد و عورتیں آپ کی خدمت میں ہدیے پیش کر چکے ہیں، سوائے میرے۔ میرے پاس آپ کی خدمت میں پیش کرنے کے لیے اس بیٹے کے سوا کچھ نہیں، لہٰذا آپ اسے مجھ سے قبول فرما لیجیے، جب تک آپ مناسب سمجھیں یہ آپ کی خدمت کرتا رہے گا۔“ چنانچہ میں نے دس سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی، اس دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ مجھے کبھی مارا، نہ برا بھلا کہا اور نہ کبھی میرے سامنے تیوری چڑھائی۔
سب سے پہلی نصیحت جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمائی وہ یہ تھی: ”بیٹے! میرا راز چھپا کر رکھنا، مومن رہو گے۔“ چنانچہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا راز کسی کو کبھی نہیں بتایا، حتیٰ کہ میری والدہ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات نے مجھ سے پوچھا تو میں نے انہیں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا راز نہیں بتایا، اور نہ کبھی کسی کو بتاؤں گا۔
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹے! وضو اچھی طرح کیا کرو، تمہاری عمر میں اضافہ کیا جائے گا اور تمہارے دونوں محافظ فرشتے تم سے محبت کریں گے۔“ پھر فرمایا: ”بیٹے! اگر تم سے ہو سکے کہ ہمیشہ باوضو ہو کر ہی سویا کرو تو ایسا ہی کرو، کیونکہ جس کو موت اس حال میں آئے کہ وہ باوضو ہو اسے شہادت کا درجہ عطا کیا جاتا ہے۔“
پھر فرمایا: ”بیٹے! اگر ہو سکے کہ تم ہمیشہ نماز پڑھتے رہو تو ایسا ہی کرو، کیونکہ جب تک تم نماز پڑھتے رہتے ہو فرشتے تم پر رحمت کی دعا کرتے رہتے ہیں۔“ پھر فرمایا: ”بیٹے! نماز میں اِدھر اُدھر دیکھنے سے بچو، کیونکہ نماز میں اِدھر اُدھر دیکھنا ہلاکت ہے، اور اگر ایسا کرنا ناگزیر ہی ہو تو نفل میں ہو، فرض میں نہ ہو۔“
پھر مجھ سے فرمایا: ”بیٹے! جب تم رکوع کرو تو اپنی ہتھیلیاں گھٹنوں پر رکھو، انگلیاں کشادہ رکھو اور اپنے بازو پہلوؤں سے الگ رکھو۔ پھر جب رکوع سے سر اٹھاؤ تو ہر عضو کو اس کی جگہ پر ٹھہرنے دو، کیونکہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس شخص کی طرف نظرِ رحمت نہیں فرمائے گا جو اپنی پیٹھ سیدھی نہیں کرتا۔“ پھر مجھ سے فرمایا: ”بیٹے! جب تم سجدہ کرو تو مرغ کی طرح ٹھونگیں نہ مارو، کتے کی طرح اقعاء کر کے نہ بیٹھو اور درندے کی طرح اپنے بازو زمین پر نہ بچھاؤ۔ اپنے دونوں پاؤں کی پشت زمین پر بچھاؤ اور اپنے سرین اپنی ایڑیوں پر رکھو، کیونکہ یہ طریقہ قیامت کے دن تمہارے حساب میں تمہارے لیے زیادہ آسانی کا باعث ہوگا۔“
پھر مجھ سے فرمایا: ”بیٹے! غسلِ جنابت میں خوب مبالغہ کیا کرو، تم اپنے غسل کی جگہ سے اس حال میں نکلو گے کہ تم پر نہ کوئی گناہ ہوگا نہ کوئی خطا۔“ میں نے عرض کیا: ”میرے ماں باپ آپ پر قربان! غسل میں مبالغے سے کیا مراد ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بالوں کی جڑوں کو تر کرنا اور جلد کو اچھی طرح صاف کرنا۔“
پھر مجھ سے فرمایا: ”بیٹے! اگر تم سے ہو سکے کہ اپنی نماز کا کچھ حصہ اپنے گھر میں پڑھو تو ایسا ہی کرو، اس سے تمہارے گھر کی خیر و برکت بڑھے گی۔“ پھر مجھ سے فرمایا: ”بیٹے! جب تم اپنے گھر والوں کے پاس جاؤ تو سلام کیا کرو، یہ تمہارے لیے اور تمہارے گھر والوں کے لیے برکت کا سبب ہوگا۔“ پھر مجھ سے فرمایا: ”بیٹے! جب تم اپنے گھر سے نکلو تو اہلِ قبلہ میں سے جس پر بھی تمہاری نظر پڑے اسے سلام کرو، تم اس حال میں لوٹو گے کہ تمہاری نیکیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہوگا۔“
پھر فرمایا: ”بیٹے! اگر تم سے ہو سکے کہ صبح و شام اس حال میں کرو کہ تمہارے دل میں کسی کے لیے کھوٹ نہ ہو تو ایسا ہی کرو۔“ پھر مجھ سے فرمایا: ”اے انس! جب تم اپنے گھر سے نکلو تو اہلِ قبلہ میں سے جس پر بھی تمہاری نظر پڑے اسے اپنے سے افضل سمجھو، اگر ہو سکے تو ایسا ہی کرو۔“
پھر مجھ سے فرمایا: ”بیٹے! یہ سب باتیں میری سنت میں سے ہیں، جس نے میری سنت کو زندہ کیا اس نے مجھ سے محبت کی، اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔“
پھر مجھ سے فرمایا: ”بیٹے! اگر تم نے میری یہ وصیت یاد رکھی تو تمہیں موت سے بڑھ کر کوئی چیز محبوب نہ ہوگی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اس پوری تفصیل کے ساتھ سعید بن مسیب سے علی بن زید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور علی بن زید سے عبداللہ بن مثنیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ مسلم بن حاتم اس حدیث کو انصاری سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کرنے میں منفرد ہیں، اور محمد بن حسن بن ابی یزید عباد منقری سے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5991]
تخریج الحدیث: «قال البخاري: لم يعرفه ولم يعرف لابن المسيب عن أنس شيئا «فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب، ج 4، ص 405» »
«قال البيهقي: مرفوعا بإسناد لا يساوي ذكره ضعيف «الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام، ج 3، ص 6» »
«قال ابن عبد البر: هذه الأحاديث كلها من أحاديث الشيوخ لا يحتج بمثلها «التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد، ج 17، ص 391» »
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 589، 2678، 2698، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 896، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3624، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 85 / 2، 85 / 1، 2689 / 1، 2689 / 2، 2700 / 2، 2700 / 1، 3127 / 1، 3127 / 3، والطبراني فى «الكبير» برقم: 713»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9439
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الزُّبَيْرِ الْحَلَبِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ ، حَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ أَحْيَا سُنَّتِي فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ إِلَّا عَاصِمُ بْنُ سَعِيدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ النُّفَيْلِيُّ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے میری سنت کو زندہ کیا اس نے مجھ سے محبت کی، اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو معبد بن خالد سے عاصم بن سعید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں نفیلی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الياء/حدیث: 9439]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں