🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
معجم صغير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

معجم صغير للطبراني ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1198)
حدیث نمبر لکھیں:
معجم صغير للطبراني ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (1197)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
اطراف الحدیث — معجم صغير للطبراني حدیث نمبر 910 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
معجم صغیر للطبرانی : 910
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16006
المعجم الکبیر للطبرانی: 18337
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1559، 1818
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 910
حَدَّثَنَا أَبُو هِنْدَ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُجْرِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ الْحَضْرَمِيُّ الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنِي عَمِّي مُحَمَّدُ بْنُ حُجْرِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ، عَنْ أُمِّهِ أُمِّ يَحْيَى، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، قَالَ:" لَمَّا بَلَغَنَا ظُهُورُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خَرَجْتُ وَافِدًا عَنْ قَوْمِي حَتَّى قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ، فَلَقِيتُ أَصْحَابَهُ قَبْلَ لِقَائِهِ، فَقَالُوا: قَدْ بَشَّرَنَا بِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنْ قَبْلَ أَنْ تَقْدَمَ عَلَيْنَا بِثَلاثَةِ أَيَّامٍ، فَقَالَ: قَدْ جَاءَكُمْ وَائِلُ بْنُ حُجْرٍ، ثُمَّ لَقِيتُهُ عَلَيْهِ السَّلامُ، فَرَحَّبَ بِي، وَأَدْنَى مَجْلِسِي، وَبَسَطَ لِي رِدَاءَهُ، فَأَجْلَسَنِي عَلَيْهِ، ثُمَّ دَعَا فِي النَّاسِ، فَاجْتَمَعُوا إِلَيْهِ، ثُمَّ طَلَعَ الْمِنْبَرَ، وَأَطْلَعَنِي مَعَهُ وَأَنَا مِنْ دُونِهِ، ثُمَّ حَمِدَ اللَّهَ، وَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، هَذَا وَائِلُ بْنُ حُجْرٍ، أَتَاكُمْ مِنْ بِلادٍ بَعِيدَةٍ مِنْ بِلادِ حَضْرَمَوْتَ طَائِعًا غَيْرَ مُكْرَهٍ، بَقِيَّةُ أَبْنَاءِ الْمُلُوكِ، بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ يَا وَائِلُ، وَفِي وَلَدِكَ، ثُمَّ نزل، وَأَنْزَلَنِي مَعَهُ، وَأَنْزَلَنِي مَنْزِلا شَاسِعًا عَنِ الْمَدِينَةِ، وَأَمَرَ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ أَنْ يُبَوِّئَنِي إِيَّاهُ، فَخَرَجْتُ، وَخَرَجَ مَعِي حَتَّى إِذَا كُنَّا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ، قَالَ: يَا وَائِلُ، إِنَّ الرَّمْضَاءَ قَدْ أَصَابَتْ بَاطِنَ قَدَمِي، فَأَرْدِفْنِي خَلْفَكَ، فَقُلْتُ: مَا أَضَنُّ عَلَيْكَ بِهَذِهِ النَّاقَةِ، وَلَكِنْ لَسْتَ مِنْ أَرْدَافِ الْمُلُوكِ، وَأَكْرَهُ أَنْ أُعَيَّرَ بِكَ، قَالَ: فَأَلْقِ إِلَيَّ حِذَاءَكَ أَتَوَقَّى بِهِ مِنْ حَرِّ الشَّمْسِ، قَالَ: مَا أَضَنُّ عَلَيْكَ بِهَاتَيْنِ الْجَلْدَتَيْنِ، وَلَكِنْ لَسْتَ مِمَّنْ يَلْبَسُ لِبَاسَ الْمُلُوكِ، وَأَكْرَهُ أَنْ أُعَيَّرَ بِكَ، فَلَمَّا أَرَدْتُ الرُّجُوعَ إِلَى قَوْمِي أَمَرَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِكُتُبٍ ثَلاثَةٍ، مِنْهَا كِتَابٌ لِي خَالِصٌ: فَضَّلَنِي فِيهِ عَلَى قَوْمِي، وَكِتَابٌ لأَهْلِ بَيْتِي بِأَمْوَالِنَا هُنَاكَ، وَكِتَابٌ لِي وَلِقَوْمِي فِي كِتَابِي الْخَالِصِ، بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ إِلَى الْمُهَاجِرِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ أَنَّ وَائِلا يُسْتَسْعَى وَيَتَرَفَّلُ عَلَى الأَقْوَالِ حَيْثُ كَانُوا فِي مِنْ حَضْرَمَوْتَ، وَفِي كِتَابِي الَّذِي لِي وَلأَهْلِ بَيْتِي، بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ إِلَى الْمُهَاجِرِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ لأَبْنَاءِ مَعْشَرِ أَبْنَاءِ ضَمْعَاجٍ أَقْوَالِ شَنُوءَةَ بِمَا كَانَ لَهُمْ فِيهَا مِنْ مُلْكٍ وَمَوَامِرَ، مَرَامِرَ، وَعِمْرَانَ وَبَحْرٍ وَمِلْحٍ وَمَحْجِرٍ، وَمَا كَانَ لَهُمْ مِنْ مَالٍ اتَّرَثُوهُ بَايَعْتُ، وَمَا لَهُمْ فِيهَا مِنْ مَالٍ بِحَضْرَمَوْتَ أَعْلاهَا وَأَسْفَلَهَا مِنِّي الذِّمَّةُ وَالْجِوَارُ، اللَّهُ لَهُمْ جَارٌ، وَالْمُؤْمِنُونَ عَلَى ذَلِكَ أَنْصَارٌ، وَفِي الْكِتَابِ الَّذِي لِي وَلِقَوْمِي، بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ إِلَى وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ وَالأَقْوَالِ الْعَيَاهِلَةِ مِنْ حَضْرَمَوْتَ بِإِقْامِ الصَّلاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ مِنَ الصِّرْمَةِ التَّيْمَةِ وَلِصَاحِبِهَا التَّبِعَةُ لا جَلَبَ وَلا جَنَبَ وَلا شِغَارَ وَلا وِرَاطَ فِي الإِسْلامِ، لِكُلِّ عَشَرَةٍ مِنَ السَّرَايَا مَا تَحْمِلُ الْقِرَابُ مِنَ التَّمْرِ مَنْ أَجْبَا فَقَدْ أَرْبَا، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، فَلَمَّا مَلَكَ مُعَاوِيَةُ بَعَثَ رَجُلا مِنْ قُرَيْشٍ يُقَالُ لَهُ: بُسْرُ بْنُ أَبِي أَرْطَاةَ، فَقَالَ لَهُ: قَدْ ضَمَمْتُ إِلَيْكَ النَّاحِيَةَ، فَاخْرُجْ بِجَيْشِكَ فَإِذَا تَخَلَّفْتَ أَفْوَاهَ الشَّامِ فَضَعْ سَيْفَكَ فَاقْتُلْ مَنْ أَبَى بَيْعَتِي حَتَّى تَصِيرَ إِلَى الْمَدِينَةِ، ثُمَّ ادْخُلِ الْمَدِينَةَ فَاقْتُلْ مَنْ أَبِي بَيْعَتِي، ثُمَّ اخْرُجْ إِلَى حَضْرَمَوْتَ فَاقْتُلْ مَنْ أَبَى بَيْعَتِي، وَإِنْ أَصَبْتَ وَائِلَ بْنَ حُجْرٍ فَأْتِنِي بِهِ، فَفَعَلَ وَأَصَابَ وَائِلا حَيًّا، فَجَاءَ بِهِ إِلَيْهِ، فَأَمَرَ مُعَاوِيَةُ أَنْ يَتَلَقَّى، وَأَذِنَ لَهُ، فَأُجْلِسَ مَعَهُ عَلَى سَرِيرٍ، فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ: أَسَرِيرِي هَذَا أَفْضَلُ أَمْ ظَهْرِ نَاقَتِكَ؟ فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، كُنْتُ حَدِيثَ عَهْدٍ بِجَاهِلِيَّةٍ وَكُفْرٍ، وَكَانَتْ تِلْكَ سِيرَةَ الْجَاهِلِيَّةِ، وَقَدْ أَتَانَا اللَّهُ بِالإِسْلامِ، فَبِسِيرَةِ الإِسْلامِ مَا فَعَلْتُ، قَالَ: فَمَا مَنَعَكَ مِنْ نَصْرِنَا، وَقَدِ اتَّخَذَكَ عُثْمَانَ ثِقَةً وَصِهْرًا؟ قُلْتُ: إِنَّكَ قَاتَلْتَ رَجُلا هُوَ أَحَقُّ بِعُثْمَانَ مِنْكَ، قَالَ: وَكَيْفَ يَكُونُ أَحَقَّ بِعُثْمَانَ مِنِّي، وَأَنَا أَقْرَبُ إِلَى عُثْمَانَ فِي النَّسَبِ؟ قُلْتُ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ آخَى بَيْنَ عَلِيٍّ وَعُثْمَانَ، فَالأَخُّ أَوْلَى مِنِ ابْنِ الْعَمِّ، وَلَسْتُ أُقَاتِلُ الْمُهَاجِرِينَ، قَالَ: أَوَ لَسْنَا مُهَاجِرِينَ؟ قُلْتُ: أَوَ لَسْنَا قَدِ اعْتَزَلْنَاكُمَا جَمِيعًا، وَحُجَّةٌ أُخْرَى: حَضَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ رَفَعَ رَأْسَهُ نَحْوَ الْمَشْرِقِ، وَقَدْ حَضَرَهُ جَمْعٌ كَثِيرٌ، ثُمَّ رَدَّ إِلَيْهِ بَصَرَهُ، فَقَالَ: أَتَتْكُمُ الْفِتَنُ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، فَشَدَّدَ أَمْرَهَا وَعَجَّلَهُ وَقَبَّحَهُ فَقُلْتُ لَهُ مِنْ بَيْنِ الْقَوْمِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا الْفِتَنُ؟ فَقَالَ: يَا وَائِلُ، إِذَا اخْتَلَفَ سَيْفَانِ فِي الإِسْلامِ فَاعْتَزِلْهُمَا، فَقَالَ: أَصْبَحْتَ شِيعِيًّا؟، قُلْتُ: لا، وَلَكِنِّي أَصْبَحْتُ نَاصِحًا لِلْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: لَوْ سَمِعْتَ ذَا وَعَلَّمْتَهُ مَا أَقْدَمْتُكَ، قُلْتُ: أَوَ لَيْسَ قَدْ رَأَيْتَ مَا صَنَعَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ عِنْدَ مَقْتَلِ عُثْمَانَ انْتَهَى بِسَيْفِهِ إِلَى صَخْرَةٍ، فَضَرَبَهُ بِهَا حَتَّى انْكَسَرَ، فَقَالَ: أُولَئِكَ قَوْمٌ يَحْمِلُونَ عَلَيْنَا، فَقُلْتُ: فَكَيْفَ تَصْنَعُ بِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، مَنْ أَحَبَّ الأَنْصَارَ فَبِحُبِّي، وَمَنْ أَبْغَضَ الأَنْصَارَ فَبِبُغْضِي، قَالَ: اخْتَرْ أَيَّ الْبِلادِ شِئْتَ، فَإِنَّكَ لَسْتَ بِرَاجِعٍ إِلَى حَضْرَمَوْتَ، فَقُلْتُ: عَشِيرَتِي بِالشَّامِ، وَأَهْلُ بَيْتِي بِالْكُوفَةِ، فَقَالَ: رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِكَ خَيْرٌ مِنْ عَشَرَةٍ مِنْ عَشِيرَتِكَ، فَقُلْتُ: مَا رَجَعْتُ إِلَى حَضْرَمَوْتَ سُرُورًا بِهَا، وَمَا يَنْبَغِي لِلْمُهَاجِرِ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الْمَوْضِعِ الَّذِي هَاجَرَ مِنْهُ إِلا مِنْ عِلَّةٍ، قَالَ: وَمَا عِلَّتُكَ؟، قُلْتُ: قَوْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الْفِتَنِ، فَحَيْثُ اخْتَلَفْتُمِ اعْتَزَلْنَاكُمْ، وَحَيْثُ اجْتَمَعْتُمْ جِئْنَاكُمْ، فَهَذِهِ الْعِلَّةُ، فَقَالَ: إِنِّي قَدْ وَلَّيْتُكَ الْكُوفَةَ فَسِرْ إِلَيْهَا، فَقُلْتُ: مَا إِلَيَّ بَعْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لأَحَدٍ حَاجَةٌ، أَمَا رَأَيْتَ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ قَدْ أَرَادَنِي فَأَبَيْتُ، وَأَرَادَنِي عُمَرُ فَأَبَيْتُ، وَأَرَادَنِي عُثْمَانُ فَأَبَيْتُ، وَلَمْ أَدَعْ بَيْعَتَهُمْ، قَدْ جَاءَنِي كِتَابُ أَبِي بَكْرٍ حَيْثُ ارْتَدَّ أَهْلُ نَاحِيَتِنَا، فَقُمْتُ فِيهِمْ حَتَّى رَدَّهُمُ اللَّهُ إِلَى الإِسْلامِ بِغَيْرِ وِلايَةٍ، فَدَعَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْحَكَمِ، فَقَالَ لَهُ: سِرْ فَقَدْ وَلَّيْتُكَ الْكُوفَةَ، وَسِرْ بِوَائِلِ بْنِ حُجْرٍ فَأَكْرِمْهُ وَاقْضِ حَوَائِجَهُ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَسَأْتَ بِيَ الظَّنَّ، تَأْمُرُنِي بِإِكْرَامِ رَجُلٍ قَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَكْرَمَهُ وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ وَأَنْتَ؟ فَسُرَّ مُعَاوِيَةُ بِذَلِكَ مِنْهُ، فَقَدِمْتُ مَعَهُ الْكُوفَةَ، فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ مَاتَ"، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ حُجْرٍ: الْوِرَاطُ: الْعَمَارُ، وَالأَقْوَالُ: الْمُلُوكُ، الْعَيَاهِلَةُ: الْعُظَمَاءُ
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب ہمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ظاہر ہونا معلوم ہوا تو میں اپنی قوم کی طرف سے وفد لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مدینے آیا، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں کو ملا تو وہ مجھے کہنے لگے: آپ کے آنے سے تین دن قبل انہوں نے ہمیں آپ کے متعلق خوشخبری دی تھی، اور کہا: ”تمہارے پاس وائل بن حجر آئے گا۔“ (وائل کہتے ہیں) پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے خوش آمدید کہا اور مجھے اپنے قریب بٹھایا اور میرے لیے اپنی چادر بچھائی اور اس پر مجھے بٹھایا، پھر لوگوں کو بلایا، جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اکٹھے ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے اور مجھے بھی منبر پر چڑھایا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی تعریف کی اور فرمایا: ”لوگو! یہ وائل بن حجر ہیں، یہ تمہارے پاس بڑے دور کے شہروں سے آیا ہے، اور یہ اپنی خوشی سے آیا ہے، اسے کسی نے مجبور نہیں کیا، اور یہ بادشاہوں کی اولاد سے باقی رہے ہوئے ہیں۔ اے وائل! تجھ میں اور تیری اولاد میں اللہ تعالیٰ برکت ڈال دے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے اتر آئے اور مجھے بھی اتار لیا، اور مجھے مدینے سے دور ایک جگہ میں مہمان رکھا اور سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ مجھے ٹھہرائے، میں نکلا سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بھی میرے ساتھ تھے، جب ہم کچھ راستہ طے کر چکے تو انہوں نے مجھے کہا: وائل! میرے پاؤں کے اندر تک شدید گرمی پہنچ چکی ہے اس لیے آپ مجھے بھی ساتھ پیچھے بٹھا لیں، میں نے کہا: میں تم پر اس اونٹنی سے بخل نہیں کرتا لیکن تم بادشاہوں کے ارداف میں سے نہیں ہو، اور میں نہیں چاہتا کہ یہ عار دلایا جاؤں کہ اس پر تجھے بھی سوار کروں۔ پھر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے اپنا جوتا ہی دے دو تاکہ میں سورج کی گرمی سے بچ سکوں۔ تو میں نے کہا: میں ان جوتوں سے تجھ سے بخل نہیں کرتا لیکن میں بادشاہوں کا لباس تمہیں پہناؤں تو مجھے عار دلائی جائے گی کہ یہ شاہی لباس گھٹیا لوگوں کو پہنا رہا ہے۔ جب میں نے اپنی قوم کے پاس واپس آنا چاہا تو مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تین گرامی نامے عطا کیے۔ ایک میرا تھا جس میں مجھے خصوصی طور پر فضیلت دی، اور ایک میرے اہل بیت کے لیے تھا جس میں ان کے لیے وہاں کے اموال ہوں گے، اور ایک میرے لیے اور میری قوم کے لیے تھا۔ جو خط صرف میرے لیے تھا اس میں تھا: ” «بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ» محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے مہاجر بن ابی امیہ کی طرف کہ وائل صدقات وغیرہ وصول کریں گے، اور قوم کے سردار ہوں گے، وہ حضرموت سے جس جگہ بھی ہوں سردار ہوں گے۔“ جو خط میرے لیے اور میرے اہل بیت کے لیے تھا اس میں یہ تھا: ” «بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ» محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے مہاجر بن ابی امیہ کی طرف، معشر، ضمعاج اور شنوئہ کے سرداروں کے حق میں، ان کے لیے بادشاہی اور راستے، اسی طرح آبادی، سمندر، نمک، اور حفاظتی مقامات بھی ان کے ہیں۔ ان کے جو مال ہیں وہ ان کے وارث ہوں گے، اور جو بھی حضرموت کی اوپر والی جانب یا نیچے والی وہ مال ان کے ہیں۔ میری طرف سے یہ معاہدہ اور پناہ ہے، اے اللہ! تو ان کا ہمسایہ ہے اور مسلمان بھی ان کے معاون ہوں گے۔“ اور جو خط ان کے اور ان کی قوم کے متعلق تھا اس میں یہ تھا: ” «بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ» محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے وائل کی طرف اور حضرموت کے سرداروں اور بڑے لوگوں کی طرف، نماز قائم کریں اور زکوٰة ادا کریں، جو اونٹوں اور بکریوں وغیرہ کے ریوڑ سے اور ان کے بچوں سے بھی لی جائے۔ عامل اور حاکم مال کو ادھر ادھر کھینچ کر نہ لے جائیں، اور عامل لوگوں کو اپنے پاس نہ بلائے، نکاح شغار بلا مہر جائز نہیں، دھوکہ نہ کریں نہ کسی کو فریب دیں، یہ اسلام میں درست نہیں۔ سرایا میں سے ہر دسی کے لیے جو کچھ وہ اٹھا کر برابر برابر کھجوریں ہیں جس نے پکنے سے پہلے کھیتی بیچی تو اس نے گویا سود کا معاملہ کیا، اور ہر مسکر حرام ہے۔“ پھر جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بادشاہ بنے تو بسر بن ارطاۃ نام کا قریش سے ایک آدمی لشکر دے کر بھیجا اور کہا: میں نے یہ علاقہ تمہارے سپرد کر دیا ہے، تم اپنا لشکر لے کر شام کے مونہوں سے نکل جاؤ، جب شام تم سے پیچھے رہ جائے تو دیکھو جو شخص بھی میری اطاعت سے انکار کرے اسے مار ڈالو، جب مدینے میں جاؤ تو وہاں بھی جو شخص میری اطاعت سے انکار کرے اس کو مار ڈالو، پھر حضرموت جاؤ وہاں بھی جو شخص میری اطاعت سے انکار کرے اسے مار ڈالو، اگر تمہیں وائل نظر آئے تو اس کو میرے پاس لے آؤ، بسر بن ارطاۃ نے اسی طرح کیا اور دیکھا وائل زندہ ہیں تو انہیں وہ ان کے پاس لے آیا تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اسے ملاقات کے لیے بلایا اور اجازت دی اور اپنے ساتھ تخت پر بٹھایا۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا یہ میرا تخت بہتر ہے یا تیری اونٹنی کی پیٹھ؟ تو میں نے کہا: امیر المؤمنین! میں نیا نیا جاہلیت سے مسلمان ہوا تھا اور جاہلیت کا رسم و رواج یہی تھا، اب اللہ تعالیٰ نے ہمیں اسلام سے سرفراز فرمایا تو آپ نے اسلام کی سیرت اور طریقے کی وجہ سے مجھ سے یہ سلوک کیا۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: اچھا ہماری مدد کرنے سے تمہیں کیا چیز مانع ہے حالانکہ عثمان نے تمہیں اپنا معتمد اور سسرالی رشتہ دار بنایا تھا؟ میں نے کہا: آپ نے ایسے آدمی سے جنگ کی جو آپ کی نسبت عثمان کا زیادہ حق دار تھا۔ انہوں نے کہا: وہ مجھ سے زیادہ عثمان کا حق دار کیسے ہو سکتا ہے جبکہ میں نسب میں عثمان کے زیادہ قریب ہوں؟ میں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے علی اور عثمان کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا تھا، اور بھائی چچازاد کی نسبت زیادہ حق دار ہوتا ہے۔ اور میں مہاجرین سے جنگ نہیں کرتا۔ تو انہوں نے کہا: کیا ہم مہاجرین نہیں ہیں؟ میں نے کہا: اسی لیے ہم تم سب سے الگ رہے، اور ایک اور دلیل ہے: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مبارک مشرق کی طرف اٹھایا، بہت سارے لوگ وہاں تھے، پھر اپنی نظر واپس کر لی اور فرمایا: ”تمہارے پاس ایسے فتنے آئیں گے جو اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح ہوں گے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان فتنوں کی بات کو بہت شدت سے ذکر کیا، اور ان کے جلدی آنے کی بات اور ان کی برائی ذکر کی، میں نے کہا: یا رسول اللہ! وہ کون لوگ ہوں گے اور کون سے فتنے ہوں گے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے وائل! جب اسلام میں دو تلواریں مختلف چلنا شروع کر دیں تو دونوں سے الگ رہنا۔“ تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تم شیعہ ہو گئے ہو، میں نے کہا: نہیں! بلکہ میں مسلمانوں کا خیر خواہ بن گیا ہوں۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر میں نے یہ بات سنی اور جانی ہوتی تو میں تمہیں (یہاں) نہ بلواتا۔ میں نے کہا: کیا تم نے دیکھا نہیں کہ محمد بن مسلمہ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے قتل کے وقت کیا کہا تھا؟ وہ اپنی تلوار لے کر گئے، جا کر ایک پتھر پر ماری اور توڑ دی۔ پھر انہوں نے کہا: یہ لوگ ہم پر حملہ کرتے ہیں، میں نے کہا: پھر تم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے متعلق کیا کرو گے: ”جس نے انصار کو دوست رکھا تو وہ مجھے دوست رکھنے کی وجہ سے ہے، اور جس نے انصار کو برا سمجھا تو اس نے مجھے برا سمجھنے کی وجہ سے برا سمجھا۔“ انہوں نے کہا: اب میں تمہیں حضرموت نہیں بھیجوں گا، اس لیے کوئی شہر پسند کر لو، میں تمہیں وہاں بھیجوں گا۔ میں نے کہا: میرے قبیلے کے لوگ شام میں ہیں اور میرے گھر والے کوفے میں ہیں، انہوں نے کہا: قبیلے والے دس آدمیوں سے تیرے گھر والا ایک آدمی بہتر ہے۔ میں نے کہا: میں حضرموت کو خوشی سے نہیں جاتا اور مسلمان مہاجر کو لائق نہیں کہ وہ اپنی ہجرت کی جگہ کو واپس جائے، ہاں کوئی وجہ ہو تو جا سکتا ہے۔ انہوں نے پوچھا: تیرے لیے کون سی وجہ ہے؟ میں نے کہا: میرے لیے اس کی وجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فتنوں کے متعلق فرمان ہے۔ تو تم نے جہاں بھی اختلاف کیا ہم تم سے الگ ہو گئے، اور جب تم اکٹھے ہو گئے تو ہم تمہارے پاس اکٹھے ہو گئے، تو یہ علت ہے۔ پھر وہ کہنے لگے: میں تجھے کوفے کا حاکم بناتا ہوں، لہٰذا ادھر چلے جاؤ، میں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مجھے کسی کی ضرورت نہیں۔ کیا آپ کو معلوم نہیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی مجھ سے اس چیز کا ارادہ کیا مگر میں نے انکار کر دیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہی ارادہ کیا تو میں نے ان سے بھی انکار کر دیا، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے بھی یہی چاہا تھا مگر میں نے پھر انکار کر دیا اور میں نے ان کی بیعت بھی ترک نہیں کی۔ میرے پاس سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا خط آیا تھا جب کہ ہمارے علاقے کے لوگ مرتد ہو گئے تھے، تو میں کھڑا ہو گیا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو اسلام کی طرف ولایت کے بغیر ہی واپس کر دیا۔ پھر انہوں نے عبدالرحمن بن الحکم کو بلا کر کہا: میں تمہیں کوفے کا گورنر بناتا ہوں اور وائل کو لے جاؤ، ان کی عزت افزائی کرو اور ان کی ضرورتیں پوری کرو۔ انہوں نے کہا: امیر صاحب! آپ نے میرے متعلق اچھا گمان نہیں رکھا، تم مجھے ایسے شخص کی عزت افزائی کا حکم دے رہے ہو جس کی عزت افزائی کرتے ہوئے میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی دیکھا اور سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم کو اور آپ کو بھی، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اس بات سے بڑے خوش ہوئے۔ سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: پھر میں ان کے ساتھ کوفے میں آیا، پھر تھوڑے عرصہ بعد وہ فوت ہو گئے۔ [معجم صغير للطبراني/كتاب المناقب/حدیث: 910]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 4487، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 1559، 1818، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 117، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 1176
قال الهيثمي: فيه محمد بن حجر وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (9 / 374)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16006
وَعَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: لَمَّا بَلَغَنَا ظُهُورُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجْتُ وَافِدًا عَنْ قَوْمِي حَتَّى قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ، فَلَقِيتُ أَصْحَابَهُ قَبْلَ لِقَائِهِ، فَقَالُوا: بَشَّرَنَا بِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ قَبْلِ أَنْ تَقْدَمَ عَلَيْنَا بِثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، فَقَالَ:" قَدْ جَاءَكُمْ وَائِلُ بْنُ حُجْرٍ". ثُمَّ لَقِيتُهُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَرَحَّبَ بِي، وَأَدْنَى مَجْلِسِي وَبَسَطَ لِي رِدَاءَهُ فَأَجْلَسَنِي عَلَيْهِ، ثُمَّ دَعَا فِي النَّاسِ فَاجْتَمَعُوا إِلَيْهِ، ثُمَّ اطَّلَعَ الْمِنْبَرَ وَأَطْلَعَنِي مَعَهُ وَأَنَا دُونَهُ، ثُمَّ حَمِدَ اللَّهَ وَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، هَذَا وَائِلُ بْنُ حُجْرٍ أَتَاكُمْ مِنْ بِلَادٍ بَعِيدَةٍ مِنْ بِلَادِ حَضْرَمَوْتَ، طَائِعًا غَيْرَ مُكْرَهٍ، بَقِيَّةُ أَبْنَاءِ الْمُلُوكِ، بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ يَا حَجَرُ وَفِي وَلَدِكَ". ثُمَّ نَزَلَ وَأَنْزَلَنِي مَنْزِلًا شَاسِعًا عَنِ الْمَدِينَةِ، وَأَمَرَ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ أَنْ يُبَوِّئَنِي إِيَّاهُ، فَخَرَجْتُ وَخَرَجَ مَعِي حَتَّى إِذَا كُنَّا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ قَالَ: يَا وَائِلُ، إِنَّ الرَّمْضَاءَ قَدْ أَصَابَتْ بَطْنَ قَدَمِي فَأَرْدِفْنِي خَلْفَكَ، فَقُلْتُ: مَا أَضِنُّ عَلَيْكَ بِهَذِهِ النَّاقَةِ، وَلَكِنْ لَسْتَ مِنْ أَرْدَافِ الْمُلُوكِ وَأَكْرَهُ أَنْ أُعَيَّرَ بِكَ قَالَ: فَأَلْقِ إِلَيَّ حِذَاءَكَ أَتَوَقَّى بِهِ مِنْ حَرِّ الشَّمْسِ، قُلْتُ: مَا أَضِنُّ عَلَيْكَ بِهَاتَيْنِ الْجِلْدَتَيْنِ، وَلَكِنْ لَسْتَ مِمَّنْ يَلْبَسُ لِبَاسَ الْمُلُوكِ وَأَكْرَهُ أَنْ أُعَيَّرَ بِكَ. فَلَمَّا أَرَدْتُ الرُّجُوعَ إِلَى قَوْمِي أَمَرَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكُتُبٍ ثَلَاثَةٍ: مِنْهَا كِتَابٌ لِي خَالِصٌ يُفَضِّلُنِي فِيهِ عَلَى قَوْمِي، وَكِتَابٌ لِي وَلِأَهْلِ بَيْتِي بِأَمْوَالِنَا هُنَاكَ، وَكِتَابٌ لِي وَلِقَوْمِي.
وَفِي كِتَابِي الْخَالِصِ:" بِسْمِ اللَّهِ، مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ إِلَى الْمُهَاجِرِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ، إِنَّ وَائِلًا يُسْتَسْقَى وَيُتَرَفَّلُ عَلَى الْأَقْيَالِ حَيْثُ كَانُوا مِنْ حَضْرَمَوْتَ".
وَفِي كِتَابِيِ الَّذِي لِي وَلِأَهْلِ بَيْتِي:" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ إِلَى الْمُهَاجِرِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ لِأَبْنَاءِ مَعْشَرٍ وَأَبْنَاءِ ضَمَعَاجٍ أَقْيَالِ شَنُوءَةَ، بِمَا كَانَ لَهُمْ فِيهَا مَنْ مُلُوكٍ وَمَزَاهِرَ وَعُمْرَانُ بَحْرٍ وَمِلْحٍ وَمَحْجَرٍ، وَمَا كَانَ لَهُمْ مَنْ مَالٍ اتَّرَثُوهُ [وَمَاءٍ يَنَابَعَتْ ] وَمَا كَانَ لَهُمْ فِيهَا مِنْ مَالٍ بِحَضْرَمَوْتَ أَعْلَاهَا وَأَسْفَلِهَا، مِنِّي الذِّمَّةُ وَالْجِوَارُ، اللَّهُ لَهُمْ جَارٌ، وَالْمُؤْمِنُونَ عَلَى ذَلِكَ أَنْصَارٌ".
وَفِي الْكِتَابِ الَّذِي لِي وَلِقَوْمِي:" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ إِلَى وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ وَالْأَقْوَالِ الْعَيَاهِلَةِ مِنْ حَضْرَمَوْتَ، بِإِقَامِ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ مِنَ الصِّرْمَةِ التِّيعَةِ وَلِصَاحِبِهَا الْثِّيمَةُ، لَا جَلَبَ وَلَا جَنَبَ، وَلَا شِغَارَ وَلَا وِرَاطَ فِي الْإِسْلَامِ. لِكُلِّ عَشْرَةٍ مِنَ السَّرَايَا مَا يَحْمِلُ الْقِرَابُ مِنَ التَّمْرِ، مَنْ أَحْيَا فَقَدْ أَرْبَى، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
فَلَمَّا مَلَكَ مُعَاوِيَةُ بَعَثَ رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ يُقَالُ لَهُ: بُسْرُ بْنُ أَبِي أَرْطَاةَ، فَقَالَ لَهُ: ضَمَمْتُ إِلَيْكَ النَّاحِيَةَ فَاخْرُجْ بِجَيْشِكَ، فَإِذَا خَلَّفْتَ أَفْوَاهَ الشَّامِ فَضَعْ سَيْفَكَ، فَاقْتُلْ مَنْ أَبَى بَيْعَتِي حَتَّى تَصِيرَ إِلَى الْمَدِينَةِ، ثُمَّ ادْخُلِ الْمَدِينَةَ فَاقْتُلْ مَنْ أَبَى بَيْعَتِي، وَإِنْ أَصَبْتَ وَائِلَ بْنَ حُجْرٍ حَيًّا فَائْتِنِي بِهِ، فَفَعَلَ وَأَصَابَ وَائِلًا حَيًّا فَجَاءَ بِهِ إِلَيْهِ، فَأَمَرَ مُعَاوِيَةُ أَنْ يُتَلَقَّى، وَأَذِنَ لَهُ فَأَجْلَسَهُ مَعَهُ عَلَى سَرِيرِهِ، فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ: أَسَرِيرِي هَذَا أَفْضَلُ أَمْ ظَهْرُ نَاقَتِكَ؟ فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، كُنْتُ حَدِيثَ عَهْدٍ بِجَاهِلِيَّةٍ وَكُفْرٍ، وَكَانَتْ تِلْكَ سِيرَةَ الْجَاهِلِيَّةِ، فَقَدْ أَتَانَا اللَّهُ بِالْإِسْلَامِ فَسَتَرَ الْإِسْلَامُ مَا فَعَلْتُ. قَالَ: فَمَا مَنَعَكَ مِنْ نَصْرِنَا وَقَدْ اتَّخَذَكَ عُثْمَانُ ثِقَةً وَصِهْرًا؟ قُلْتُ: إِنَّكَ قَاتَلْتَ رَجُلًا هُوَ أَحَقُّ بِعُثْمَانَ مِنْكَ قَالَ: وَكَيْفَ يَكُونُ أَحَقَّ بِعُثْمَانَ مِنِّي وَأَنَا أَقْرَبُ إِلَى عُثْمَانَ فِي النَّسَبِ؟ قُلْتُ: إِنِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ آخَى بَيْنَ عَلِيٍّ وَعُثْمَانَ ؛ فَالْأَخُ أَوْلَى مِنِ ابْنِ الْعَمِّ، وَلَسْتُ أُقَاتِلُ الْمُهَاجِرِينَ قَالَ: أَوَلَسْنَا مُهَاجِرِينَ؟ قُلْتُ: أَوَلَسْنَا قَدِ اعْتَزَلْنَاكُمَا جَمِيعًا؟ وَحُجَّةٌ أُخْرَى: حَضَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ رَفَعَ رَأْسَهُ نَحْوَ الْمَشْرِقِ وَقَدْ حَضَرَهُ جَمْعٌ كَثِيرٌ، ثُمَّ رَدَّ إِلَيْهِ بَصَرَهُ، فَقَالَ:" أَتَتْكُمُ الْفِتَنُ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ". فَشَدَّدَ أَمْرَهَا وَعَجَّلَهُ وَقَبَّحَهُ، فَقُلْتُ لَهُ مِنْ بَيْنِ الْقَوْمِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا الْفِتَنُ؟ قَالَ:" يَا وَائِلُ، إِذَا اخْتَلَفَ سَيْفَانِ فِي الْإِسْلَامِ فَاعْتَزِلْهُمَا". فَقَالَ: أَصْبَحْتَ شِيعِيًّا؟ فَقُلْتُ: لَا، وَلَكِنِّي أَصْبَحْتُ نَاصِحًا لِلْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: لَوْ سَمِعْتُ ذَا وَعَلِمْتُهُ مَا أَقْدَمْتُكَ، قُلْتُ: أَوَلَيْسَ قَدْ رَأَيْتَ مَا صَنَعَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ عِنْدَ مَقْتَلِ عُثْمَانَ؟ انْتَهَى بِسَيْفِهِ إِلَى صَخْرَةٍ فَضَرَبَهُ حَتَّى انْكَسَرَ، فَقَالَ: أُولَئِكَ قَوْمٌ يَحْمِلُونَ [ عَلَيْنَا ] . قُلْتُ: فَكَيْفَ نَصْنَعُ بِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ فَبِحُبِّي أَحَبَّهُمْ، وَمَنْ أَبْغَضَ الْأَنْصَارَ فَبِبُغْضِي أَبْغَضَهُمْ"؟.
فَقَالَ: اخْتَرْ أَيَّ الْبِلَادِ شِئْتَ ؛ فَإِنَّكَ لَسْتَ بِرَاجِعٍ إِلَى حَضْرَمَوْتَ، فَقُلْتُ: عَشِيرَتِي بِالشَّامِ وَأَهْلُ بَيْتِي بِالْكُوفَةِ، فَقَالَ: رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِكَ مِنْ عَشَرَةٍ مِنْ عَشِيرَتِكَ، فَقُلْتُ: مَا رَجَعْتُ إِلَى حَضْرَمَوْتَ سُرُورًا بِهَا، وَمَا يَنْبَغِي لِلْمُهَاجِرِ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الْمَوْضِعِ الَّذِي هَاجَرَ مِنْهُ إِلَّا مِنْ عِلَّةٍ قَالَ: وَمَا عِلَّتُكَ؟ قُلْتُ: قَوْلُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْفِتَنِ، فَحَيْثُ اخْتَلَفْتُمِ اعْتَزَلْنَاكُمْ، وَحَيْثُ اجْتَمَعْتُمْ جِئْنَاكُمْ، فَهَذِهِ الْعِلَّةُ.
فَقَالَ: إِنِّي قَدْ وَلَّيْتُكَ الْكُوفَةَ فَسِرْ إِلَيْهَا، فَقُلْتُ: مَا أَلِي بَعْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَحَدٍ أَمَا رَأَيْتَ أَبَا بَكْرٍ أَرَادَنِي فَأَبَيْتُ؟ وَأَرَادَنِي عُمَرُ فَأَبَيْتُ، وَأَرَادَنِي عُثْمَانُ فَأَبَيْتُ، وَلَمْ أَتْرُكْ بَيْعَتَهُمْ.
[ قَدْ ] جَاءَنِي كِتَابُ أَبِي بَكْرٍ حَيْثُ ارْتَدَّ أَهْلُ نَاحِيَتِنَا، فَقُمْتُ فِيهِمْ حَتَّى رَدَّهُمُ اللَّهُ إِلَى الْإِسْلَامِ بِغَيْرِ وِلَايَةٍ، فَدَعَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أُمِّ الْحَكَمِ، فَقَالَ: سِرْ فَقَدْ وَلَّيْتُكَ الْكُوفَةَ، وَسِرْ بِوَائِلٍ فَأَكْرِمْهُ وَاقْضِ حَوَائِجَهُ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَسَأْتَ بِي الظَّنَّ ؛ تَأْمُرُنِي بِإِكْرَامِ مَنْ قَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَكْرَمَهُ، وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ وَأَنْتَ؟ فَسُرَّ مُعَاوِيَةُ بِذَلِكَ مِنْهُ، فَقَدِمْتُ مَعَهُ الْكُوفَةِ فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ مَاتَ.
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ حُجْرٍ: الْوِرَاطُ: الْقِمَارُ. وَالْأَقْوَالُ: الْمُلُوكُ. وَالْعَيَاهِلُ: الْعُظَمَاءُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حُجْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کی اطلاع ملی، تو میں اپنی قوم کی طرف سے نمائندے کے طور پر روانہ ہوا، یہاں تک کہ میں مدینہ منورہ آیا، میری ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہونے سے پہلے آپ کے اصحاب سے ہوئی، تو ان لوگوں نے بتایا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں آپ کے بارے میں خوشخبری سنائی ہے، اس سے پہلے کہ آپ آئیں، آپ کے آنے سے تین دن پہلے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خوشخبری سنائی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وائل بن حجر تمہارے پاس آنے والا ہے پھر میری ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی، تو آپ نے مجھے خوش آمدید کہا:، آپ نے میرے لئے اپنی چادر بچھائی اور اس پر مجھے بٹھایا پھر آپ نے لوگوں کو بلوایا لوگ آپ کے پاس اکٹھے ہو گئے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے، آپ نے مجھے بھی منبر پر بٹھایا، میں آپ کے نیچے والے درجے پر بیٹھا، پھر آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کرنے کے بعد ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! یہ وائل بن حجر ہے، یہ ”حضرموت“ کے علاقوں میں سے دور دراز کے علاقوں سے تمہارے پاس آیا ہے اور اپنی رضامندی سے آیا ہے، زبردستی نہیں آیا، یہ بادشاہوں کے خاندان سے ہے، اے وائل! اللہ تعالیٰ تم میں، اور تمہاری اولاد میں برکت نصیب کرے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے اتر آئے، آپ نے مجھے ٹھہرنے کے لئے ایک ایسی رہائش گاہ فراہم کی جو مدینہ منورہ سے دور تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ مجھے اس رہائش گاہ تک پہنچا دیں، میں وہاں سے نکلا، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بھی میرے ساتھ نکلے، راستے میں کسی جگہ پر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے وائل! گرم ریت میرے پاس پاؤں کو نقصان پہنچا رہی ہے آپ مجھے اپنے پیچھے بٹھا لیں، میں نے کہا: میں آپ کو اس اونٹنی پر ضرور بٹھا لیتا، لیکن آپ کی یہ حیثیت نہیں ہے کہ بادشاہوں کے پیچھے بیٹھیں اور مجھے یہ بات ناپسند ہے کہ آپ کے حوالے سے مجھے عار دلائی جائے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر آپ اپنا جوتا مجھے دے دیں، میں اس کے ذریعے دھوپ کی تپش سے بچ جاؤں گا، میں نے کہا: میں چمڑے کے ان دو ٹکڑوں کے حوالے سے کنجوسی نہیں کرتا، لیکن آپ اُن افراد میں سے ایک نہیں ہیں، جو بادشاہوں کی طرح کا لباس پہنیں، مجھے یہ بات ناگوار ہے کہ مجھے آپ کے حوالے سے عار دلائی جائے۔ راوی کہتے ہیں: جب میں اپنی قوم کی طرف واپس گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تین قسم کے مکتوبات دیے، اُن میں سے ایک خالص میرے لئے تھا، جس میں مجھے، میری قوم پر فضیلت دی گئی تھی، ایک میرے اور میرے اہل خانہ کے لئے تھا، جو یہاں موجود میرے اموال کے بارے میں تھا اور ایک مکتوب میری قوم کے لئے تھا۔ جو مکتوب خاص میرے لئے تھا اس میں یہ تحریر تھا: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، یہ اللہ کے رسول سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے مہاجر بن ابوامیہ کے نام ہے وائل کو حضرموت کے معززین سے صدقات وصول کرنے کا نگران مقرر کیا گیا ہے۔“ جو مکتوب میرے لئے اور میرے اہل خانہ کے لئے تھا اس میں یہ تحریر تھا: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے، یہ اللہ کے رسول سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے مہاجر بن ابوامیہ کے نام ہے، جو اس گروہ کے بیٹوں اور شنوہ کے معززین کے بیٹوں کے لیے ہے کہ وہاں ان کی جو بھی ملکیتی (زمین) اور کھیتی باڑی ہے اور زمینیں اور جگہیں ہیں، اور دریا (یا پانی) اور نمک اور بستیوں کے نواحی علاقے ہیں، اور جو بھی مال ہے جو انہیں وراثت میں ملا ہے، وہ سب میری طرف سے ذمہ میں ہیں اور پناہ میں ہیں، اللہ تعالیٰ اُن کا محافظ ہے اور اہل ایمان اس بارے میں مددگار ہیں۔“ جو مکتوب میرے لئے اور میری قوم کے لئے تھا، اس میں یہ تحریر تھا: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے، یہ اللہ کے رسول سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے وائل بن حجر اور حضرموت کے اکبرین اور معززین کے نام ہے کہ وہ نماز قائم کریں گے، زکوۃ دیں گے، جو اونٹوں اور بکریوں میں سے دی جائے گی، اور ان کے مالکان پر مخصوص نصاب (میں زکوۃ لازم ہو گی) اسلام میں جلب، جنب، شغار اور ”وراط“ (زکوۃ سے بچنے کے لیے جانور چھپانے) کی کوئی گنجائش نہیں ہے، جنگی مہمات میں سے ہر دس افراد کے لیے اتنی کھجوریں دی جائیں گی جو تھیلی میں آ جائیں، جو شخص پھل کے پکنے سے پہلے اس کو فروخت کرے گا تو یہ ممنوع ہو گا، اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ حکمران بن گئے تو انہوں نے قریش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو بھیجا، جس کا نام بسر بن ابوارطاۃ تھا، انہوں نے اس سے کہا: تم اطراف کے لوگوں کو اپنے ساتھ ملا لو اور اپنے لشکر کو لے کے نکلو، اور جب تم شام کی حدود سے باہر نکل جاؤ تو اپنی تلوار اٹھا لینا اور جو شخص میری بیعت کا انکار کرے، اسے قتل کر دینا، یہاں تک کہ تم مدینہ منورہ پہنچ جاؤ، پھر مدینہ میں داخل ہو جانا اور جو شخص میری بیعت کا انکار کرے اسے قتل کر دینا اور اگر تمہیں وائل بن حجر زندہ مل گیا، تو اسے میرے پاس لے کر آنا، اس شخص نے ایسا ہی کیا، اسے سیدنا وائل رضی اللہ عنہ زندہ مل گئے، وہ انہیں ساتھ لے کر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے حکم کے تحت ان کے ساتھ ملاقات کا اہتمام کیا گیا، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے انہیں اندر آنے کی اجازت دی، اور اپنے ساتھ اپنے پلنگ پر بٹھایا، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے یہ دریافت کیا: کیا میرا یہ پلنگ زیادہ فضیلت رکھتا ہے، یا آپ کی اونٹنی کی پشت زیادہ فضیلت رکھتی تھی؟ میں نے کہا: اے امیرالمؤمنین! میں زمانہ جاہلیت اور زمانہ کفر کے قریب تھا اور زمانہ جاہلیت کا یہی معمول تھا، اب اللہ تعالیٰ ہمیں اسلام کی دولت سے نواز چکا ہے، اور اسلام نے میری اس چیز کی پردہ پوشی کر لی ہے جو میں نے کیا تھا، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا وجہ ہے آپ نے ہماری مدد کیوں نہیں کی؟ جبکہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے آپ کو اپنا قابل اعتماد ساتھی اور رشتے دار بھی بنا لیا تھا، میں نے کہا: آپ اُس شخص کے ساتھ جنگ کر رہے ہیں، جو آپ کی بہ نسبت سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے زیادہ قریب ہے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: وہ کیسے مجھ سے زیادہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا حق دار ہو سکتا ہے؟ جبکہ میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ نسبی اعتبار سے زیادہ قریبی تعلق رکھتا ہوں، میں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا تھا، تو بھائی، چچا زاد کی بہ نسبت زیادہ قریبی ہوتا ہے، اور میں مہاجرین کے ساتھ لڑائی نہیں کر سکتا، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا ہم لوگ مہاجرین میں سے نہیں ہیں؟ تو میں نے کہا: کیا ہم نے آپ دونوں گروہوں سے علیحدگی اختیار نہیں کی ہے، پھر دوسری دلیل یہ ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مبارک اُٹھا کے مشرق کی طرف دیکھا، اس وقت بہت سے لوگ آپ کے پاس موجود تھے، پھر آپ نے اپنی نگاہ واپس کی اور فرمایا: تم لوگوں کے پاس تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند فتنے آئیں گے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس معاملے کی اہمیت اس کے جلدی آنے اور اس کے قبیح ہونے کو بیان کیا، حاضرین میں سے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! فتنوں سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے وائل! جب اسلام میں دو تلواریں ایک دوسرے کے مدمقابل ہو جائیں، تو تم ان دونوں سے الگ ہو جانا، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا آپ ایک الگ گروہ ہو گئے ہیں؟ میں نے کہا: جی نہیں! لیکن میں مسلمانوں کا خیرخواہ ہوں، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر میں نے یہ بات سنی ہوتی اور مجھے اس کا علم ہوتا، تو میں آپ کو یہاں نہ بلواتا، میں نے کہا: کیا آپ نے وہ چیز ملاحظہ نہیں کی ہے؟ جو سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے زمانے میں کیا تھا، وہ اپنی تلوار لے کر چٹان کے پاس گئے اور انہوں نے اپنی تلوار چٹان پر مار کر اسے توڑ دیا تھا اور یہ کہا: تھا: یہ لوگ ہم پر حملہ آور ہوں گے (یا یہ لوگ ہم پر بوجھ لادنا چاہتے ہیں)۔ میں نے کہا: پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کا کیا کروں گا؟ ”جو شخص انصار سے محبت رکھتا ہے، تو وہ میرے ساتھ محبت کی وجہ سے اُن سے محبت رکھتا ہے اور جو شخص انصار سے بغض رکھتا ہے، وہ میرے ساتھ بغض رکھنے کی وجہ سے اُن کے ساتھ بغض رکھتا ہے۔“ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ جو شہر چاہیں، اپنے لئے پسند کر لیں کیونکہ اب آپ واپس ”حضرموت“ تو نہیں جائیں گے، میں نے کہا: میرے خاندان کے لوگ شام میں موجود ہیں، میرے اہل خانہ کوفہ میں موجود ہیں، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ کے اہل خانہ میں سے ایک شخص آپ کے خاندان کے دس افراد سے زیادہ بہتر ہے، میں نے کہا: مجھے ”حضرموت“ واپس جا کر خوشی نہیں ہو گی اور ویسے بھی کسی مہاجر کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ جہاں سے وہ ہجرت کر کے گیا تھا، اس جگہ واپس چلا جائے، البتہ اگر کوئی علت ہو تو حکم مختلف ہے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: وہ علت کیا ہے؟ میں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ فرمان جو فتنوں کے بارے میں ہے کہ جب آپ لوگ اختلاف کا شکار ہوں، تو ہم لوگ آپ سے لاتعلق ہو جائیں، اور جب آپ لوگ اکٹھے ہو جائیں تو ہم آپ کے پاس آ جائیں، تو یہ علت ہے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں آپ کو کوفہ کا گورنر مقرر کرتا ہوں، آپ وہاں چلے جائیں، میں نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کے لئے کوئی سرکاری عہدہ قبول نہیں کیا، کیا آپ کو پتہ نہیں ہے؟ کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھے گورنر بنانا چاہا، تو میں نے انکار کر دیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایسا کرنا چاہا، تو میں نے انکار کر دیا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ایسا کرنا چاہا، تو میں نے انکار کر دیا اور میں نے اُن لوگوں کی بیعت کو چھوڑا نہیں تھا، جب ہماری طرف کے لوگ مرتد ہوئے تھے، تو میری طرف سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا مکتوب آیا تھا، میں اُن لوگوں کے درمیان موجود رہا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اسلام کی طرف لوٹا دیا اور یہ میرے کسی حکومتی عہدے کے بغیر ہوا تھا، پھر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے عبدالرحمن بن ام حکم کو بلایا اور فرمایا: تم روانہ ہو جاؤ! میں تمہیں کوفہ کا گورنر مقرر کرتا ہوں اور تم سیدنا وائل رضی اللہ عنہ کو ساتھ لے جاؤ! اور ان کا احترام کرنا اور ان کی ضروریات پوری کرنا، تو عبدالرحمن نے کہا: اے امیرالمؤمنین! آپ نے میرے بارے میں برا گمان رکھا ہے، آپ مجھے ایسے شخص کا احترام کرنے کا حکم دے رہے ہیں، جس کے بارے میں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی عزت افزائی کی، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کی، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کی اور خود آپ نے بھی کی، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اس بات پر خوش ہو گئے، سیدنا وائل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں عبدالرحمن کے ہمراہ کوفہ آ گیا اور پھر سیدنا وائل رضی اللہ عنہ انتقال تک وہیں مقیم رہے۔ محمد بن حجر نامی راوی کہتے ہیں: ”وراط“ سے مراد قمار ہے ”اقوال“ سے مراد بادشاہ ہیں اور ”عیاہل“ سے مراد معززین ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حجر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16006]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1176)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1126، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4486»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18337
حَدَّثَنَا أَبُو هِنْدٍ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ حُجْرِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ الْحَضْرَمِيُّ بِالْكُوفَةِ قَالَ: حَدَّثَنِي عَمِّي مُحَمَّدُ بْنُ حُجْرٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عَمِّي سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أُمِّهِ أُمِّ يَحْيَى ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: لَمَّا بَلَغَنَا ظُهُورُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجْتُ وَافِدًا عَنْ قَوْمِي حَتَّى قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ، فَلَقِيتُ أَصْحَابَهُ قَبْلَ لِقَائِهِ فَقَالُوا: قَدْ بَشَّرَنَا بِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَقْدَمَ عَلَيْنَا بِثَلَاثَةِ أَيَّامٍ فَقَالَ: " قَدْ جَاءَكُمْ وَائِلُ بْنُ حُجْرٍ " ثُمَّ لَقِيتُهُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَرَحَّبَ بِي، وَأَدْنَا مَجْلِسِي، وَبَسَطَ لِي رِدَاءَهُ فَأَجْلَسَنِي عَلَيْهِ، ثُمَّ دَعَا فِي النَّاسِ، فَاجْتَمَعُوا إِلَيْهِ، ثُمَّ اطَّلَعَ الْمِنْبَرَ، وَأَطْلَعَنِي مَعَهُ فَأَنَا مِنْ دُونِهِ، ثُمَّ حَمِدَ اللهَ وَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، هَذَا وَائِلُ بْنُ حُجْرٍ أَتَاكُمْ مِنْ بِلَادٍ بَعِيدَةٍ مِنْ بِلَادِ حَضْرَمَوْتَ طَائِعًا غَيْرَ مُكْرَهٍ، بَقِيَّةُ أَبْنَاءِ الْمُلُوكِ، بَارَكَ اللهُ فِيكَ يَا وَائِلُ، وَفِي وَلَدِكَ، وَفِي وَلَدِ وَلَدِكَ "، ثُمَّ نَزَلَ وَأَنْزَلَنِي مَعَهُ وَنَزَّلَنِي مَنْزِلًا شَاسِعًا مِنَ الْمَدِينَةِ، وَأَمَرَ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ أَنْ يُنْزِلَنِي إِيَّاهُ، فَخَرَجْتُ وَخَرَجَ مَعِي حَتَّى إِذَا كُنَّا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ قَالَ: يَا وَائِلُ، إِنَّ الرَّمْضَاءَ قَدْ أَصَابَتْ بَاطِنَ قَدَمَيَّ فَأَرْدِفْنِي خَلْفَكَ، قُلْتُ: مَا أَضِنُّ عَنْكَ بِهَذِهِ النَّاقَةِ، وَلَكِنْ لَسْتَ مِنْ أَرْدَافِ الْمُلُوكِ، وَأَكْرَهُ أَنْ أُعَيَّرَ بِكَ، قَالَ: فَأَلْقِ إِلَيَّ حِذَاءَكَ أَتَوَقَّى بِهِ مِنْ حَرِّ الشَّمْسِ، قَالَ: مَا أَضِنُّ عَنْكَ بِهَاتَيْنِ الْجِلْدَتَيْنِ، وَلَكِنْ لَسْتَ مِمَّنْ يَلْبَسُ لِبَاسَ الْمُلُوكِ، وَأَكْرَهُ أَنْ أُعَيَّرَ بِكَ، فَلَمَّا أَرَدْتُ الرُّجُوعَ إِلَى قَوْمِي أَمَرَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكُتُبٍ ثَلَاثَةٍ ؛ مِنْهَا: كِتَابٌ لِي خَالِصٌ يُفَضِّلُنِي فِيهِ عَلَى قَوْمِي، وَكِتَابٌ لِي وَلِأَهْلِ بَيْتِي بِأَمْوَالِنَا هُنَالِكَ، وَبِكِتَابٍ لِي وَلِقَوْمِي، فِي كِتَابِي الْخَالِصِ:
" بِسْمِ اللهِ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللهِ إِلَى الْمُهَاجِرِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ : إِنَّ وَائِلًا يُسْتَسْعَى وَيَتَرَفَّلُ فِي الْأَقْبَالِ حَيْثُ كَانُوا مِنْ حَضْرَمَوْتَ ".
وَفِي كِتَابِي الَّذِي لِي وَلِأَهْلِ بَيْتِي: " بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللهِ إِلَى الْمُهَاجِرِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ لِأَبْنَاءِ مَعْشَرٍ، وَأَبْنَاءِ ضَمْعَاجٍ أَقْيَالُ شَنُوءَةَ بِمَا كَانَ لَهُمْ فِيهَا مِنْ مِلْكٍ وَمَرَاهِنَ، وَعُمْرَانٍ، وَبَحْرٍ، وَمِلْحٍ، وَمَحْجَرٍ، وَمَا كَانَ مِنْ مَالٍ اتَّرَثُوهُ وَمَاءِ يَنَابِعَ وَمَا لَهُمْ فِيهَا مِنْ مَالٍ بِحَضْرَمَوْتَ أَعْلَاهَا وَأَسْفَلَهَا عَلَى الذِّمَّةِ وَالْجِوَارِ، اللهُ لَهُمْ جَارٌ، وَالْمُؤْمِنُونَ عَلَى ذَلِكَ أَنْصَارٌ.
وَفِي الْكِتَابِ الَّذِي لِي وَلِقَوْمِي: " بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللهِ إِلَى وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ وَالْأَقْوَالِ الْعَيَاهِلَةِ مِنْ حَضْرَمَوْتَ بِإِقَامِ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ مِنَ الصِّرْمَةِ التَّبِعَةِ، وَلِصَاحِبِهَا الثِّيمَةُ، لَا جَلَبَ وَلَا جَنَبَ وَلَا شِغَارَ وَلَا وِرَاطَ فِي الْإِسْلَامِ، لِكُلِّ عَشَرَةٍ مِنَ السَّرَايَا مَا يَحْمِلُ الْقِرَابُ مِنَ التَّمْرِ، مَنْ أَجْبَا فَقَدْ أَرْبَى، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، فَلَمَّا مَلَكَ مُعَاوِيَةُ بَعَثَ رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ، يُقَالُ لَهُ بُسْرُ بْنُ أَرْطَاةَ ، وَقَالَ لَهُ: لَقَدْ ضَمَمْتُ إِلَيْكَ النَّاحِيَةَ فَاخْرُجْ بِجَيْشِكَ، فَإِذَا خَلَّفْتَ أَفْوَاهَ الشَّامِ فَضَعْ سَيْفَكَ، فَاقْتُلْ مَنْ أَبَى بَيْعَتِي حَتَّى تَصِيرَ إِلَى الْمَدِينَةِ، ثُمَّ ادْخُلِ الْمَدِينَةَ فَاقْتُلْ مَنْ أَبَى بَيْعَتِي، ثُمَّ اخْرُجْ إِلَى حَضْرَمَوْتَ فَاقْتُلْ مَنْ أَبَى بَيْعَتِي، وَإِنْ أَصَبْتَ وَائِلَ بْنَ حُجْرٍ حَيًّا فَائْتِنِي بِهِ، فَفَعَلَ فَأَصَابَ وَائِلَ بْنَ حُجْرٍ حَيًّا فَجَاءَ بِهِ إِلَيْهِ، فَأَمَرَ مُعَاوِيَةُ أَنْ يَتَلَقَّى وَأَذِنَ لَهُ فَأَجْلَسَهُ مَعَهُ عَلَى سَرِيرِهِ، فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ : أَسَرِيرِي هَذَا أَفْضَلُ أَمْ ظَهْرُ نَاقَتِكَ؟ قُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، كُنْتُ حَدِيثَ عَهْدٍ بِجَاهِلِيَّةٍ وَكُفْرٍ، وَكَانَتْ تِلْكَ سِيرَةَ الْجَاهِلِيَّةِ، وَقَدْ أَتَانَا اللهُ الْيَوْمَ بِالْإِسْلَامِ فَسِيرَةُ الْإِسْلَامِ مَا فَعَلْتَ، قَالَ: فَمَا مَنَعَكَ مِنْ نَصْرِنَا وَقَدِ اتَّخَذَكَ عُثْمَانُ ثِقَةً وَصِهْرًا؟ قُلْتُ: إِنَّكَ قَاتَلْتَ رَجُلًا هُوَ أَحَقُّ بِعُثْمَانَ مِنْكَ، قَالَ: فَكَيْفَ يَكُونُ أَحَقَّ بِعُثْمَانَ مِنِّي فَأَنَا أَقْرَبُ إِلَى عُثْمَانَ بِالنَّسَبِ؟ قُلْتُ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آخَى بَيْنَ عَلِيٍّ وَعُثْمَانَ ، وَالْأَخُ أَوْلَى مِنَ ابْنِ الْعَمِّ، وَلَسْتُ أُقَاتِلُ الْمُهَاجِرِينَ، قَالَ: أَوَلَسْنَا مُهَاجِرِينَ؟ قُلْتُ: أَوَلَيْسَ قَدِ اعْتَزَلْنَاكُمَا جَمِيعًا؟ وَحُجَّةٌ أُخْرَى حَضَرْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ رَفَعَ رَأْسَهُ نَحْوَ الْمَشْرِقِ، وَقَدْ حَضَرَهُ جَمْعٌ كَثِيرٌ ثُمَّ رَدَّ إِلَيْهِ بَصَرَهُ فَقَالَ: أَتَتْكُمُ الْفِتَنُ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، فَشَدَّ أَمْرَهَا وَعَجَّلَهُ وَقَبَّحَهُ "، قُلْتُ لَهُ مِنْ بَيْنِ الْقَوْمِ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَا الْفِتَنُ؟ قَالَ: " يَا وَائِلُ، إِذَا اخْتَلَفَ سَيْفَانِ فِي الْإِسْلَامِ فَاعْتَزِلْهُمَا " فَقَالَ: أَصْبَحْتَ شِيعِيًّا؟ فَقُلْتُ: لَا، وَلَكِنْ أَصْبَحْتُ نَاصِحًا لِلْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ : لَوْ سَمِعْتُ ذَا وَعَلِمْتُهُ مَا أَقْدَمْتُكَ، قُلْتُ: أَوَلَيْسَ قَدْ رَأَيْتَ مَا صَنَعَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ عِنْدَ مَقْتَلِ عُثْمَانَ ؟ أَوْمَأَ بِسَيْفِهِ إِلَى صَخْرَةٍ فَضَرَبَهُ بِهَا حَتَّى انْكَسَرَ، قَالَ: أُولَئِكَ قَوْمٌ يَحْمِلُونَ عَلَيْنَا، قُلْتُ: فَكَيْفَ نَصْنَعُ بِقَوْلِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ فَبِحُبِّي، وَمَنْ أَبْغَضَهُمْ فَبِبُغْضِي؟ فَقَالَ: اخْتَرْ أَيَّ الْبِلَادِ شِئْتَ، فَإِنَّكَ لَسْتَ بِرَاجِعٍ إِلَى حَضْرَمَوْتَ، فَقُلْتُ: عَشِيرَتِي بِالشَّامِ، وَأَهْلُ بَيْتِي بِالْكُوفَةِ، فَقَالَ: رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِكَ خَيْرٌ مِنْ عَشَرَةٍ مِنْ عَشِيرَتِكَ، فَقُلْتُ: مَا رَجَعْتُ إِلَى حَضْرَمَوْتَ سُرُورًا بِهَا، وَمَا يَنْبَغِي لِلْمُهَاجِرِ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الْمَوْضِعِ الَّذِي هَاجَرَ مِنْهُ إِلَّا مِنْ عِلَّةٍ، قَالَ: وَمَا عِلَّتُكَ؟ قُلْتُ: قَوْلُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْفِتَنِ، فَحَيْثُ اخْتَلَفْتُمُ اعْتَزَلْنَاكُمْ وَحَيْثُ اجْتَمَعْتُمْ جِئْنَاكُمْ، فَهَذِهِ الْعِلَّةُ، فَقَالَ: إِنِّي قَدْ وَلَّيْتُكَ الْكُوفَةَ فَسِرْ إِلَيْهَا، فَقُلْتُ: مَا أَلِي بَعْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَحَدٍ، أَمَا رَأَيْتَ أَبَا بَكْرٍ قَدْ أَرَادَنِي فَأَبَيْتُ، وَأَرَادَنِي عُمَرُ فَأَبَيْتُ، وَأَرَادَنِي عُثْمَانُ فَأَبَيْتُ، وَلَمْ أَدَعْ بَيْعَتَهُمْ، قَدْ جَاءَ فِي كِتَابِ أَبِي بَكْرٍ حَيْثُ ارْتَدَّ أَهْلُ نَاحِيَتِنَا، فَقُمْتُ فِيهِمْ حَتَّى رَدَّهُمُ اللهُ إِلَى الْإِسْلَامِ بِغَيْرِ وِلَايَةٍ، فَدَعَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ ابْنَ أُمِّ الْحَكَمِ ، فَقَالَ لَهُ: سِرْ فَقَدْ وَلَّيْتُكَ الْكُوفَةَ وَسِرْ بِوَائِلِ بْنِ حُجْرٍ فَأَكْرِمْهُ وَاقْضِ حَوَائِجَهُ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَسَأْتَ فِيَّ الظَّنَّ، تَأْمُرُنِي بِإِكْرَامِ رَجُلٍ قَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكْرَمَهُ وَأَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، وَأَنْتَ، قَالَ: فَسِرْ بِمَعْرِفَةِ ذَلِكَ مِنْهُ، فَقَدِمَ مَعَهُ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کی خبر پہنچی تو میں اپنی قوم کی طرف سے وفد بن کر نکلا، یہاں تک کہ مدینہ پہنچا۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ سے ملاقات کی تو انہوں نے کہا: ہم نے تین دن پہلے، اس سے پہلے کہ تم ہمارے پاس پہنچو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمہاری خوشخبری سنا دی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”تمہارے پاس وائل بن حجر آئے ہیں۔“ پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا استقبال کیا، اور مجھے اپنے قریب بٹھایا، اور اپنی چادر بچھا کر مجھے اس پر بٹھایا، پھر لوگوں کو بلایا تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جمع ہو گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے اور مجھے بھی اپنے ساتھ چڑھایا، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نیچے کے درجے پر تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی حمد بیان کی اور فرمایا: ”اے لوگو! یہ وائل بن حجر ہیں، یہ دور دراز علاقے حضرموت سے اپنی خوشی سے، بغیر کسی جبر کے، تمہارے پاس آئے ہیں، یہ بادشاہوں کی نسل میں سے باقی ماندہ ہیں، اے وائل! اللہ تمہیں اور تمہاری اولاد کو اور تمہاری اولاد کی اولاد کو برکت دے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اترے اور مجھے بھی اپنے ساتھ اتارا، اور مجھے مدینہ سے دور ایک جگہ ٹھہرایا، اور معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما کو حکم دیا کہ وہ مجھے وہاں ٹھہرائیں۔ میں نکلا اور وہ میرے ساتھ نکلے، یہاں تک کہ جب ہم راستے میں تھے تو انہوں نے کہا: اے وائل! تپتی ریت نے میرے پاؤں کے تلووں کو جلا دیا ہے، مجھے اپنے پیچھے سوار کر لو۔ میں نے کہا: میں تمہیں اپنی اس اونٹنی پر سوار کرنے سے بخل نہیں کرتا، لیکن تم بادشاہوں کے پیچھے سوار ہونے والوں میں سے نہیں ہو، اور میں پسند نہیں کرتا کہ تمہاری وجہ سے مجھے طعنہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا: تو اپنی جوتیاں مجھے دے دو تاکہ میں ان سے سورج کی گرمی سے بچ سکوں۔ میں نے کہا: میں تمہیں ان دو چمڑوں سے بخل نہیں کرتا، لیکن تم بادشاہوں کا لباس پہننے والوں میں سے نہیں ہو، اور میں پسند نہیں کرتا کہ تمہاری وجہ سے مجھے طعنہ دیا جائے۔ جب میں نے اپنی قوم کی طرف واپس جانے کا ارادہ کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے تین خط لکھوائے، ان میں سے ایک خط خاص میرے لیے تھا جس میں مجھے میری قوم پر فضیلت دی گئی تھی، ایک خط میرے اور میرے اہلِ خانہ کے لیے تھا جو وہاں (حضرموت) میں ہمارے اموال کے بارے میں تھا، اور ایک خط میرے اور میری قوم کے لیے تھا۔ میرے خاص خط میں یہ تھا: ”اللہ کے نام سے، محمد رسول اللہ کی طرف سے مہاجر بن ابی امیہ کے نام: وائل کو (زکوٰۃ کی) وصولی پر مقرر کیا جاتا ہے اور وہ حضرموت کے سرداروں پر، جہاں کہیں بھی وہ ہوں، سردار ہوں گے۔“ اور جو خط میرے اور میرے اہلِ خانہ کے لیے تھا اس میں یہ تھا: ”اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، رحم کرنے والا ہے، محمد رسول اللہ کی طرف سے مہاجر بن ابی امیہ کے نام: بنو معشر اور بنو ضمعاج، جو شنوءہ کے سردار ہیں، کے لیے، ان کی اس ملکیت کے بارے میں جو انہیں پہلے سے حاصل تھی، یعنی چراگاہیں، آبادیاں، سمندر، نمک اور محفوظ چراگاہیں، اور جو مال انہیں وراثت میں ملا اور چشموں کا پانی، اور جو مال حضرموت میں ان کا ہے - بالائی ہو یا زیریں - یہ سب ان کے لیے ذمہ و پناہ کی بنیاد پر ہے، اللہ ان کا محافظ ہے اور مومنین اس پر مددگار ہیں۔“ اور جو خط میرے اور میری قوم کے لیے تھا اس میں یہ تھا: ”اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، رحم کرنے والا ہے، محمد رسول اللہ کی طرف سے وائل بن حجر اور حضرموت کے سرداروں کی طرف: نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ ادا کرنے کا حکم، مویشیوں میں جو زکوٰۃ واجب ہو اس کے مطابق، اور مالک کے لیے (زکوٰۃ لینے والے کی) میزبانی کا حق ہے۔ اسلام میں نہ (زکوٰۃ سے بچنے کے لیے مویشی) جمع کرنا جائز ہے، نہ دور لے جانا، نہ عورتوں کا تبادلہ کر کے نکاح کرنا، نہ دھوکہ دہی۔ ہر دس سریوں (فوجی دستوں) کے لیے اتنی کھجور جتنی ایک تھیلا اٹھا سکے۔ جس نے اِجباء کیا (یعنی پکنے سے پہلے فصل بیچی) اس نے سود کا معاملہ کیا، اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ جب معاویہ رضی اللہ عنہ حکمران بنے تو انہوں نے قریش کے ایک شخص کو بھیجا جسے بسر بن ارطاۃ کہا جاتا تھا، اور اس سے کہا: میں نے یہ علاقہ تمہارے سپرد کیا ہے، اپنے لشکر کے ساتھ نکلو، جب شام کے راستے پیچھے چھوڑ دو تو اپنی تلوار اٹھاؤ، اور جو میری بیعت سے انکار کرے اسے قتل کرتے جاؤ یہاں تک کہ مدینہ پہنچ جاؤ، پھر مدینہ میں داخل ہو کر جو میری بیعت سے انکار کرے اسے قتل کرو، پھر حضرموت کی طرف نکلو اور جو میری بیعت سے انکار کرے اسے قتل کرو، اور اگر تمہیں وائل بن حجر زندہ ملے تو اسے میرے پاس لے آنا۔ چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا اور وائل بن حجر کو زندہ پا لیا، اسے معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس لے آیا، تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے حکم دیا کہ اس کا استقبال کیا جائے اور اسے اجازت دی، پھر اسے اپنے ساتھ اپنے تخت پر بٹھایا اور معاویہ رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: کیا میرا یہ تخت بہتر ہے یا تمہاری اونٹنی کی پیٹھ؟ میں نے عرض کیا: اے امیر المومنین! میں ابھی جاہلیت و کفر سے تازہ تازہ نکلا تھا، اور یہ (انکار) جاہلیت کا طریقہ تھا، اور آج اللہ نے ہمیں اسلام عطا کیا ہے، تو اسلام کا طریقہ وہی ہے جو آپ نے کیا۔ انہوں نے کہا: تو تمہیں ہماری مدد کرنے سے کس چیز نے روکا، حالانکہ عثمان رضی اللہ عنہ نے تمہیں معتمد اور داماد بنایا تھا؟ میں نے کہا: تم نے ایک ایسے شخص سے جنگ کی جو عثمان کا تم سے زیادہ حق دار ہے۔ انہوں نے کہا: وہ عثمان کا مجھ سے زیادہ حق دار کیسے ہو سکتا ہے، حالانکہ میں نسب میں عثمان کے زیادہ قریب ہوں؟ میں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے علی اور عثمان رضی اللہ عنہما کے درمیان بھائی چارہ کرایا تھا، اور بھائی چچازاد سے مقدم ہوتا ہے، اور میں مہاجرین سے جنگ نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا: کیا ہم مہاجرین نہیں ہیں؟ میں نے کہا: کیا ہم نے تم دونوں سے یکساں کنارہ کشی نہیں کی؟ اور ایک اور دلیل یہ ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مشرق کی طرف اٹھایا، اور بہت سے لوگ حاضر تھے، پھر اپنی نگاہ ان کی طرف لوٹائی اور فرمایا: ”تمہارے پاس فتنے اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح آئیں گے“ اور اس کے معاملے کو سخت، جلد آنے والا اور برا قرار دیا، میں نے لوگوں کے درمیان سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: یا رسول اللہ! فتنے کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے وائل! جب اسلام میں دو تلواریں آپس میں ٹکرائیں تو دونوں سے الگ ہو جاؤ۔“ تو (معاویہ رضی اللہ عنہ نے) کہا: تم تو شیعی ہو گئے! میں نے کہا: نہیں، بلکہ میں مسلمانوں کا خیرخواہ ہو گیا ہوں۔ معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر میں یہ سنتا اور جانتا تو تمہیں یہاں نہ لاتا۔ میں نے کہا: کیا تم نے نہیں دیکھا کہ محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے وقت کیا کیا؟ انہوں نے اپنی تلوار سے ایک چٹان کی طرف اشارہ کیا اور اسے اس پر مارا یہاں تک کہ وہ ٹوٹ گئی؟ انہوں نے کہا: وہ ایسے لوگ ہیں جو ہمارے خلاف ہو گئے۔ میں نے کہا: تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کا ہم کیا کریں: ”جو انصار سے محبت کرے وہ میری محبت کی وجہ سے، اور جو ان سے بغض رکھے وہ میرے بغض کی وجہ سے۔“؟ تو انہوں نے کہا: جو ملک چاہو چن لو، کیونکہ تم حضرموت واپس نہیں جاؤ گے۔ میں نے کہا: میرا قبیلہ شام میں ہے اور میرے اہلِ خانہ کوفہ میں ہیں۔ انہوں نے کہا: تمہارے اہلِ خانہ کا ایک آدمی تمہارے قبیلے کے دس آدمیوں سے بہتر ہے۔ میں نے کہا: میں حضرموت اس کی خوشی کی وجہ سے واپس نہیں گیا تھا، اور مہاجر کے لیے مناسب نہیں کہ وہ اس جگہ واپس جائے جہاں سے اس نے ہجرت کی تھی، سوائے کسی عذر کے۔ انہوں نے کہا: تمہارا عذر کیا تھا؟ میں نے کہا: فتنوں کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”جہاں تم اختلاف کرو وہاں سے ہم کنارہ کش رہیں گے، اور جہاں تم متفق ہو جاؤ وہاں ہم تمہارے پاس آئیں گے“ - یہی وہ عذر ہے۔ تو انہوں نے کہا: میں نے تمہیں کوفہ کا والی بنا دیا ہے، وہاں چلے جاؤ۔ میں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کی ماتحتی میرے لیے مناسب نہیں، کیا تم نے نہیں دیکھا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھے چاہا تو میں نے انکار کیا، اور عمر رضی اللہ عنہ نے چاہا تو میں نے انکار کیا، اور عثمان رضی اللہ عنہ نے چاہا تو میں نے انکار کیا، اور میں نے ان کی بیعت نہیں چھوڑی۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ کا خط آیا تھا جب ہمارے علاقے کے لوگ مرتد ہو گئے تھے، تو میں ان میں کھڑا ہوا یہاں تک کہ اللہ نے انہیں بغیر کسی حکومتی عہدے کے اسلام کی طرف واپس لوٹا دیا۔ پھر معاویہ رضی اللہ عنہ نے عبدالرحمن بن ام الحکم کو بلایا اور اس سے کہا: چلے جاؤ، میں نے تمہیں کوفہ کا والی بنا دیا ہے، اور وائل بن حجر کو بھی ساتھ لے جاؤ، اس کی عزت کرنا اور اس کی ضروریات پوری کرنا۔ اس نے کہا: اے امیر المومنین! آپ نے میرے بارے میں بدگمانی کی، آپ مجھے ایک ایسے شخص کی عزت کرنے کا حکم دیتے ہیں جسے میں نے دیکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے، ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما نے، اور خود آپ نے بھی عزت دی؟ انہوں نے کہا: تو اسی بات کو جانتے ہوئے چلے جاؤ۔ چنانچہ وہ اس کے ساتھ کوفہ آ گئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18337]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 46، حدیث 117»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1559
قَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُجْرٍ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ كِتَابًا فِيهِ: «‏‏‏‏لَا جَلَبَ، وَلَا جَنَبَ، وَلَا وِرَاطَ، وَلَا شِغَارَ فِي الْإِسْلَامِ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، وَمَنْ أَجْبَا فَقَدْ أَرْبَا» .‏‏‏‏
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک فرمان تحریر فرمایا جس میں یہ درج تھا کہ ”اسلام میں (زکوٰۃ کی وصولی کے لیے) جانوروں کو ہنکا کر دور لے جانا (جلب) اور تحصیل دار کا آبادی سے دور قیام کر کے مالکانِ مویشی کو وہاں آنے پر مجبور کرنا (جنب) جائز نہیں، اور نہ ہی زکوٰۃ سے بچنے کے لیے جانوروں کو ایک دوسرے کے ساتھ خلط ملط کرنا (وراط) درست ہے، اور اسلام میں وٹہ سٹہ کا نکاح (شغار) ممنوع ہے، نیز ہر نشہ آور چیز حرام ہے، اور جس نے غلے کو (اس کی پختگی اور صلاحیت ظاہر ہونے سے پہلے) بیچا تو یقیناً اس نے سود کا معاملہ کیا۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب النكاح/حدیث: 1559]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1818
قَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُجْرٍ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ كِتَابًا فِيهِ: «‏‏‏‏لَا جَلَبَ، وَلَا جَنَبَ، وَلَا وِرَاطَ، وَلَا شِغَارَ فِي الْإِسْلَامِ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، وَمَنْ أَجْبَا فَقَدْ أَرْبَا» .‏‏‏‏
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلام میں جلب (زکوٰۃ کی وصولی کے لیے جانوروں کو ہانک کر دور سے منگوانا)، جنب (زکوٰۃ کی ادائیگی سے بچنے کے لیے مویشیوں کو دور چھپا دینا)، وراط (مالی معاملات میں دھوکہ دہی اور باہمی سازش کرنا) اور شغار (بغیر مہر کے نکاح کے بدلے نکاح کی شرط لگانا) کی کوئی گنجائش نہیں ہے، اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الحدود/حدیث: 1818]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں