الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
403. باب تسلم الراكب على القاعد
حدیث نمبر: 769
769/996- (صحيح) عن فضالة [ بن عبيد /998] ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" يسلم الفارس على القاعد، (وفي رواية:"يسلم الراكب على الماشي، والماشي على القاعد، وفي أخرى: القائم/999) ، والقليل على الكثير".
سیدنا فضالہ (بن عبید) رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھڑ سوار بیٹھے ہوئے کو سلام کہے، (اور ایک روایت میں ہے: سوار پیدل چلنے والے کو اور پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے کو سلام کہے، اور ایک دوسری روایت میں ہے: کھڑے ہوئے کو) اور تھوڑے زیادہ کو (سلام کہیں)۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 769]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 768
768/993- عن أبي هريرة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:" يسلم الراكب على الماشي، (وفي رواية: يسلم الصغير على الكبير/1001) والماشي على القاعد، والقليل على الكثير".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوار پیدل چلنے والے کو سلام کہے، (اور ایک روایت میں ہے: چھوٹا بڑے کو سلام کہے) اور پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے کو اور تھوڑے زیادہ کو (سلام کہیں)۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 768]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6232» 0
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6232» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح