🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (998)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
516.  باب من نام وبيده غمر
اطراف الحدیث — صحيح الادب المفرد حدیث نمبر 930 (کل: 31 مقامات، 19 کتب)
صحیح الادب المفرد: 930
سنن ابوداود: 3852
سنن ترمذی: 1859، 1860
سنن ابن ماجہ: 3297
مسند اسحاق بن راہویہ: 940
الادب المفرد: 1220
سنن دارمی: 2100
مشکوۃ المصابیح: 4219
مسند احمد: 7569، 8531، 10940
مصنف ابن ابی شیبہ: 27901
الفتح الربانی: 5513، 7379
صحیح ابن حبان: 5521
المستدرک علی الصحیحین: 7305، 7381، 7383
الجامع الكامل: 14336
السنن الكبرى للبيهقي: 14605، 14606
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7597، 8328
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 804، 6114، 6115، 6564
المعجم الاوسط: 3300
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 234، 7679
21 تا 30
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14605
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، أنا إِسْمَاعِيلُ الصَّفَّارُ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، وَعَبَّاسٌ قَالَا: نا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، نا وُهَيْبٌ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ بَاتَ وَفِي يَدِهِ غَمَرٌ فَأَصَابَهُ شَيْءٌ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ" وَرَوَاهُ عُقَيْلٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے رات گزاری اور اس کے ہاتھ میں چکناہٹ تھی، اس کو کسی چیز نے ڈس لیا تو وہ صرف اپنے نفس کو ملامت کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14605]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14606
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، نا أَبُو دَاوُدَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، نا زُهَيْرٌ، نا سُهَيْلٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ نَامَ وَفِي يَدِهِ غَمَرٌ وَلَمْ يَغْسِلْهُ فَأَصَابَهُ شَيْءٌ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ"، ⦗٤٥١⦘ وَحَدِيثُ سُوَيْدِ بْنِ النُّعْمَانِ فِي مَضْمَضَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَضْمَضَتِهِمْ بَعْدَ أَكْلِهِمُ السَّوِيقَ دَلِيلٌ فِي هَذَا الْبَابِ، وَقَدْ مَضَى فِي كِتَابِ الطَّهَارَةِ، فَالْحَدِيثُ فِي غَسْلِ الْيَدِ بَعْدَ الطَّعَامِ حَسَنٌ، وَهُوَ قَبْلَ الطَّعَامِ ضَعِيفٌ، وَفِي الْحَدِيثِ الصَّحِيحِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى الْخَلَاءَ ثُمَّ رَجَعَ فَأُتِيَ بِطَعَامٍ فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَلَا تَتَوَضَّأْ؟ فَقَالَ:" لَمْ أُصَلِّ فَأَتَوَضَّأَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو سو گیا اور اس کے ہاتھ میں چکناہٹ ہو، اس کو دھویا نہیں، پھر کسی چیز نے اسے ڈس لیا تو وہ اپنے نفس ہی کو ملامت کرے۔“
(ب) سوید بن نعمان کی حدیث ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ رضی اللہ عنہم ستو کھانے کے بعد کلی کرتے تھے اور کتاب الطہارۃ میں حدیث، کھانے کے بعد ہاتھ دھونے کے بارے میں حسن ہے اور کھانے سے پہلے ہاتھوں کا دھونا، یہ ضعیف حدیث ہے۔
(ج) سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء آئے اور واپس پلٹے تو کھانا لایا گیا تو کہا گیا: ”کیا آپ اللہ کے رسول وضو نہ فرمائیں گے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیوں؟ میں نماز پڑھوں گا تو وضو کرلوں گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14606]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله، دون قوله يغسله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7597
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ وَطِئَ امْرَأَةً وَهِيَ حَائِضٌ فَقُضِيَ بَيْنَهُمَا وَلَدٌ فَأَصَابَهُ جُذَامٌ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَقَالَ الذَّهَبِيُّ: قَدْ حَمَلَ النَّاسُ عَنْهُ. وَهُوَ مُقَارِبُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص حیض والی عورت کے ساتھ صحبت کرتا ہے اگر ان دونوں کے نصیب میں اولاد ہو، اور اسے جذام لاحق ہو جائے، تو وہ شخص صرف اپنے آپ کو ہی ملامت کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں بکر بن سہل کے حوالے سے نقل کی ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔
امام ذہبی کہتے ہیں: لوگوں نے اس سے روایات نقل کی ہیں، اور وہ مقارب الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7597]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى الحجم الأوسط (169/1)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3324»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8328
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" مَنِ احْتَجَمَ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءَ أَوْ يَوْمَ السَّبْتِ فَأَصَابَهُ وَضَحٌ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص بدھ کے دن، یا ہفتے کے دن پچھنے لگوائے، اور پھر اسے برص لاحق ہو جائے، تو وہ صرف اپنے آپ کو ملامت کرے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ارقم ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8328]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3022)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8306»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 804
«إذا نام أحدكم وفي يده ريح غمر فلم يغسل يده فأصابه شيء فلا يلومن إلا نفسه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی سو جائے اور اس کے ہاتھ میں گوشت کی چکنائی (یا بو) ہو اور اس نے ہاتھ نہ دھوئے ہوں، پھر اسے کوئی نقصان پہنچے تو وہ اپنے سوا کسی کو ملامت نہ کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 804]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ] عن أبي هريرة. الروض النضير 823: حم، خد، د، ت، الدارمي، حب.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6114
«من بات وفي يده ريح غمر فأصابه وضح فلا يلومن إلا نفسه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اس حال میں سوئے کہ اس کے ہاتھ میں چکنائی کی بو ہو، پھر اسے کوئی جلدی مرض لاحق ہو جائے تو وہ اپنے سوا کسی اور کو ملامت نہ کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6114]
تخریج الحدیث: «(حسن) [طس] عن أبي سعيد. الترغيب 3/130، مجمع الزوائد 5/301.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6115
«من بات وفي يده غمر فأصابه شيء فلا يلومن إلا نفسه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اس حال میں سوئے کہ اس کے ہاتھ میں چکنائی لگی ہو، پھر اسے کچھ نقصان پہنچے تو وہ اپنے سوا کسی اور کو ملامت نہ کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6115]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خد ت ك] عن أبي هريرة. الروض النضير 823.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6564
«من نام وفي يده غمر ولم يغسله فأصابه شيء فلا يلومن إلا نفسه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو اپنے ہاتھ پر چکنائی لیے سو جائے اور اسے نہ دھوئے، پھر اسے کوئی نقصان پہنچے تو وہ اپنے سوا کسی کو ملامت نہ کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6564]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم د] عن أبي هريرة. الروض النضير 823.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3300
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ، قَالَ: نَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الصَّلْتِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ وَطِئَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، فَقُضِيَ بَيْنَهُمَا وَلَدٌ، فَأَصَابَهُ جُذَامٌ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ الصَّلْتِ ، شَيْخٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے اپنی بیوی سے حالتِ حیض میں صحبت کی، پھر ان دونوں کے درمیان (اس سے) کوئی بچہ پیدا ہوا اور اسے کوڑھ (جذام) لاحق ہو گیا تو وہ اپنے آپ ہی کو ملامت کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث امام زہری رحمہ اللہ سے صرف حسن بن صلت نے روایت کی ہے، جو اہلِ شام کے ایک شیخ ہیں، اور ان سے روایت کرنے میں ابن ابی السری منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3300]
تخریج الحدیث: «قال الطبراني: لم يروه عن الزهري إلا الحسن بن الصلت شيخ من أهل الشام تفرد به محمد بن أبي السري «الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام، ج 3، ص 171» »
«قال الهيثمي: بكر بن سهل قد ضعفه النسائي وقال الذهبي قد حمل الناس عنه وهو مقارب الحديث «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 299» »

الحكم على الحديث:
تفرد به محمد بن أبي السري، وفيه بكر بن سهل ضعفه النسائي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 234
قَالَ: وَثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَافِعٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي طَائِفَةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ قَالَ: "إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَمَّا خَلَقَ الصُّورَ؛ أَعْطَاهُ إِسْرَافِيلَ فَهُوَ وَاضِعُهُ عَلَى فِيهِ شَاخِصٌ إِلَى الْعَرْشِ يَنْتَظِرُ مَتَى يُؤْمَرُ... " فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فَقَالَ فِيهِ: "ثُمَّ يَضَعُ اللَّهُ عَرْشَهُ حَيْثُ شَاءَ مِنَ الْأَرْضِ، وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ وَهُمُ الْيَوْمَ أَرْبَعَةٌ أَقْدَامُهُمْ عَلَى تُخُومِ الْأَرْضِ السُّفْلَى، وَالْأَرْضُونَ وَالسَّمَوَاتُ عَلَى عَجُزِهِمْ وَالْعَرْشُ عَلَى مَنَاكِبِهِمْ، لَهُمْ زَجَلٌ بِالتَّسْبِيحِ، وَتَسْبِيحُهُمْ أَنْ يَقُولُوا: سُبْحَانَ الْمَلِكِ ذِي الْمَلَكُوتِ، سُبْحَانَ رَبِّ الْعَرْشِ ذِي الْجَبَرُوتِ، سُبْحَانَ الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ، سُبْحَانَ الَّذِي يُمِيتُ الْخَلَائِقَ وَلَا يَمُوتُ، سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوحِ، قُدُّوسٌ قُدُّوسٌ، سُبْحَانَ رَبِّي الْأَعْلَى، سُبْحَانَ ذِي الْمَلَكُوتِ وَالْجَبَرُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالسُّلْطَانِ وَالْعَظْمَةِ، سُبْحَانَهُ أَبَدَ أَبَدَ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں صحابہ کرام کے ایک گروہ کی موجودگی میں بیان فرمایا کہ: ”بے شک اللہ تبارک و تعالی نے جب صور کو پیدا فرمایا تو اسے (فرشتے) اسرافیل کو عطا کر دیا، پس وہ اسے اپنے دہنِ مبارک پر رکھے ہوئے ہیں اور اپنی نظریں عرش کی طرف جمائے اس انتظار میں ہیں کہ انہیں کب حکم دیا جائے...“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طویل حدیث ذکر کی جس میں فرمایا: ”پھر اللہ تعالیٰ اپنے عرش کو زمین کے جس حصے پر چاہے گا رکھے گا، اور ﴿وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ﴾ ”اور اس دن تمہارے رب کے عرش کو آٹھ (فرشتے) اٹھائے ہوئے ہوں گے“ جبکہ آج ان کی تعداد چار ہے، ان کے قدم نچلی زمینوں کی آخری حدود پر پیوست ہیں، اور تمام زمینیں اور آسمان ان کے دھڑ (کولہوں) تک ہیں جبکہ عرش ان کے کندھوں پر ہے، وہ بلند آواز سے تسبیح پڑھتے ہیں اور ان کی تسبیح یہ ہے: «سُبْحَانَ الْمَلِكِ ذِي الْمَلَكُوتِ، سُبْحَانَ رَبِّ الْعَرْشِ ذِي الْجَبَرُوتِ، سُبْحَانَ الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ، سُبْحَانَ الَّذِي يُمِيتُ الْخَلَائِقَ وَلَا يَمُوتُ، سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوحِ، قُدُّوسٌ قُدُّوسٌ، سُبْحَانَ رَبِّي الْأَعْلَى، سُبْحَانَ ذِي الْمَلَكُوتِ وَالْجَبَرُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالسُّلْطَانِ وَالْعَظْمَةِ، سُبْحَانَهُ أَبَدَ أَبَدَ» ”پاک ہے وہ بادشاہ جو صاحبِ ملک و ملکوت ہے، پاک ہے عرش کا رب جو بڑی قدرت والا ہے، پاک ہے وہ زندہ جاوید جسے کبھی موت نہیں آئے گی، پاک ہے وہ جو تمام مخلوقات کو موت دے گا اور اسے خود موت نہیں آئے گی، وہ نہایت پاکیزہ اور ہر عیب سے مبرا ہے، جو فرشتوں اور روح کا رب ہے، وہ بہت ہی پاکیزہ ہے، بہت ہی پاکیزہ ہے، پاک ہے میرا رب جو سب سے بلند ہے، پاک ہے وہ جو بادشاہت، جبروت، کبریائی، سلطنت اور عظمت والا ہے، وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے پاک ہے“۔
یہ اسناد ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب العلم/حدیث: 234]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 36»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں