الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (عَدَمُ سُجُودِ النَّبِيِّ ﷺ بَعْدَ الهِجْرَةِ فِي سُوَرِ المُفَصَّلَاتِ)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کے بعد مفصلات کی سورتوں میں سجدہ نہیں کیا
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 1034 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 1034
السنن الكبرى للبيهقي: 3701
حدیث نمبر: 1034
1034 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، رِضَى اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَسْجُدْ فِي شَيْءٍ مِنَ الْمُفَصَّلِ مُنْذُ تَحَوَّلَ إِلَى الْمَدِينَةِ، رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سے مدینہ تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مفصل سورتوں میں سجدہ نہیں فرمایا۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1034]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (1403) [و ابن خزيمة: 560]
٭ أبو قدامة حارثة بن عبيد: ضعيف ضعفه الجمھور من جھة حفظه و أخرج له مسلم متابعة (2667، 2838)»
٭ أبو قدامة حارثة بن عبيد: ضعيف ضعفه الجمھور من جھة حفظه و أخرج له مسلم متابعة (2667، 2838)»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 3701
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، أنبأ أَبُو قُدَامَةَ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا الْحَارِثُ أَبُو قُدَامَةَ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ أَوْ رَجُلٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:" لَمْ يَسْجُدْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَيْءٍ مِنَ الْمُفَصَّلِ بَعْدَ مَا تَحَوَّلَ إِلَى الْمَدِينَةِ" وَبِمَعْنَاهُ رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، عَنْ أَزْهَرَ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ مَطَرٍ وَرَوَاهُ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ خَتَنُ الْمُقْرِئِ، عَنْ أَزْهَرَ وَقَالَ فِي مَتْنِهِ" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ فِي النَّجْمِ وَهُوَ بِمَكَّةَ، فَلَمَّا هَاجَرَ إِلَى الْمَدِينَةِ تَرَكَهَا" أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ خَتَنُ الْمُقْرِئِ فَذَكَرَهُ وَلَمْ يَشُكَّ فِي إِسْنَادِهِ وَهَذَا الْحَدِيثُ يَدُورُ عَلَى الْحَارِثِ بْنِ عُبَيْدٍ أَبِي قُدَامَةَ الْإِيَادِيِّ الْبَصْرِيِّ وَقَدْ ضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، وَحَدَّثَ عَنْهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، وَقَالَ: كَانَ مِنْ شُيُوخِنَا، وَمَا رَأَيْتُ الْأَخِيرَ أَوِ اللهُ أَعْلَمُ، وَالْمَحْفُوظُ عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ.
(ا) سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ منتقل ہونے کے بعد مفصل سورتوں میں سے کسی میں بھی سجدہ نہیں کیا۔
(ب) اسی طرح یہ روایت مقری کے داماد بکر بن خلف رحمہ اللہ نے ازہر (بن قاسم) رحمہ اللہ سے روایت کی ہے اور اس کے متن میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ میں تھے تو سورة النجم میں سجدہ کیا تھا لیکن جب مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی تو اس کو چھوڑ دیا۔
اس حدیث کا دار و مدار حارث بن عبید ابوقدامہ ایادی بصری پر ہے، یحییٰ بن معین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ عبدالرحمن بن مہدی نے اس سے روایت کی ہے اور کہا: وہ ہمارے شیوخ میں سے تھا۔ عکرمہ عن ابن عباس سے محفوظ روایت وہ ہے جو آگے آ رہی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3701]

تخریج الحدیث: «منكر۔ اخرجه الطيالسي 2688»
الحكم على الحديث:
منكر