الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (بَيَانُ الصَّلَاةِ الطَّوِيلَةِ وَالْخُطْبَةِ الْقَصِيرَةِ)
لمبی نماز اور مختصر خطبہ کا بیان
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 1406 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 1406
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2100
حدیث نمبر: 1406
1406 - (وَعَنْ عَمَّارٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِنَّ طُولَ صَلَاةِ الرَّجُلِ، وَقِصَرَ خُطْبَتِهِ مَئِنَّةٌ مِنْ فِقْهِهِ ; فَأَطِيلُوا الصَّلَاةَ وَاقْصُرُوا الْخُطْبَةَ، وَإِنَّ مِنَ الْبَيَانِ لَسِحْرًا رَوَاهُ مُسْلِمٌ) .
عمار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بیشک آدمی کی نماز کا لمبا ہونا اور اس کے خطبے کا مختصر ہونا اس کے فقیہ ہونے کی علامت ہے۔ تم نماز لمبی کرو اور خطبہ مختصر کرو، اور بیشک بعض بیان سحر انگیز ہوتے ہیں۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1406]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (47/ 869)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 2100
«إن طول صلاة الرجل وقصر خطبته مئنة من فقهه فأطيلوا الصلاة وأقصروا الخطبة وإن من البيان لسحرا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کسی آدمی کی نماز کا لمبا ہونا اور اس کے خطبے کا مختصر ہونا، اس کی فقاہت (دین کی گہری سمجھ) کی علامت ہے۔ لہٰذا تم نماز لمبی پڑھایا کرو اور خطبہ مختصر دیا کرو، اور بے شک بعض بیانات (اور تقریروں) میں جادو (جیسی تاثیر) ہوتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2100]
”کسی آدمی کی نماز کا لمبا ہونا اور اس کے خطبے کا مختصر ہونا، اس کی فقاہت (دین کی گہری سمجھ) کی علامت ہے۔ لہٰذا تم نماز لمبی پڑھایا کرو اور خطبہ مختصر دیا کرو، اور بے شک بعض بیانات (اور تقریروں) میں جادو (جیسی تاثیر) ہوتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2100]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م] عن عمار بن ياسر. الإرواء 618.»
قال الشيخ الألباني: صحيح