الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: صَلَّى بِالنَّاسِ صَلَاةً فِي خُسُوفِ الشَّمْسِ ثَمَنِيَ رُكُوعٍ وَأَرْبَعَ سُجُودٍ)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج گرہن کے وقت آٹھ رکوع اور چار سجدوں کی نماز پڑھائی
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 1486 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 1486
بلوغ المرام: 403
مسند احمد: 1864
الجامع الكامل: 2987
حدیث نمبر: 1486
1486 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ كُسِفَتِ الشَّمْسُ ثَمَانِ رَكَعَاتٍ فِي أَرْبَعِ سَجَدَاتٍ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، جب سورج گرہن ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آٹھ رکوع اور چار سجدوں کے ساتھ نماز پڑھائی۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1486]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (908/18)»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
ترقیم عبدالباقی: 902 ترقیم شاملہ: -- 2094
(حديث موقوف) قَالَ قَالَ الزُّهْرِيُّ ، وَأَخْبَرَنِي كَثِيرُ بْنُ عَبَّاسٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَنَّهُ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فِي رَكْعَتَيْنِ وَأَرْبَعَ سَجَدَاتٍ ".
(عبدالرحمان بن نمر نے ہی کہا:) زہری نے کہا: کثیر بن عباس رضی اللہ عنہ نے (اپنے بھائی حضرت عبداللہ) ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے دو رکعتوں میں چار رکوع اور چار سجدے کیے۔ [صحيح مسلم/كتاب الكسوف/حدیث: 2094]
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”دو رکعت نماز میں چار رکوع اور چار سجدے کیے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الكسوف/حدیث: 2094]
ترقیم فوادعبدالباقی: 902
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 902 ترقیم شاملہ: -- 2095
وحَدَّثَنَا حَاجِبُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِيُّ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ: كَانَ كَثِيرُ بْنُ عَبَّاسٍ يُحَدِّثُ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ كَانَ يُحَدِّثُ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ كَسَفَتِ الشَّمْسُ بِمِثْلِ مَا حَدَّثَ عُرْوَةُ، عَنْ عَائِشَةَ.
محمد بن ولید زبیدی نے زہری سے روایت کی، انہوں نے کہا: کثیر بن عباس رضی اللہ عنہ حدیث بیان کرتے تھے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سورج گرہن والے دن کی نماز (اسی طرح) بیان کرتے تھے جس طرح عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان کی۔ [صحيح مسلم/كتاب الكسوف/حدیث: 2095]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ کسوف اسی طرح بیان کرتے ہیں، جس طرح عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان کرتے ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الكسوف/حدیث: 2095]
ترقیم فوادعبدالباقی: 902
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 403
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: انخسفت الشمس على عهد رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فصلى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فقام قياما طويلا نحوا من قراءة سورة البقرة ثم ركع ركوعا طويلا ثم رفع فقام قياما طويلا وهو دون القيام الأول ثم ركع ركوعا طويلا وهو دون الركوع الأول ثم سجد ثم قام قياما طويلا وهو دون القيام الأول ثم ركع ركوعا طويلا وهو دون الركوع الأول ثم رفع فقام قياما طويلا وهو دون القيام الأول ثم ركع ركوعا طويلا وهو دون الركوع الأول ثم رفع رأسه ثم سجد ثم انصرف وقد تجلت الشمس فخطب الناس. متفق عليه. واللفظ للبخاري وفي رواية لمسلم: صلى حين كسفت الشمس ثماني ركعات في أربع سجدات. وعن علي رضي الله عنه مثل ذلك. وله عن جابر رضي الله عنه: صلى ست ركعات بأربع سجدات. ولأبي داود: عن أبي بن كعب رضي الله عنه: صلى فركع خمس ركعات وسجد سجدتين وفعل في الثانية مثل ذلك.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں سورج گرہن ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کسوف ادا فرمائی اس میں سورۃ البقرہ کی تلاوت کے برابر قیام کیا۔ پھر رکوع بھی بڑا لمبا کیا۔ پھر کھڑے ہوئے تو قیام بھی طویل کیا، مگر پہلے قیام سے کم۔ پھر لمبا رکوع کیا، مگر پہلے رکوع سے کم۔ پھر سجدہ ریز ہوئے۔ (اس کے بعد) پھر لمبا قیام کیا اور وہ پہلے قیام سے کچھ کم تھا پھر ایک لمبا رکوع کیا جو پہلے رکوع سے کچھ کم تھا۔ پھر اپنا سر مبارک رکوع سے اٹھایا اور ایک لمبا قیام کیا جو پہلے قیام سے کچھ کم تھا اس کے بعد پھر ایک اور لمبا رکوع کیا جو پہلے رکوع سے کچھ کم (لمبا) تھا، پھر اپنا سر مبارک (رکوع سے) اٹھایا۔ پھر سجدہ کیا پھر آخر کار سلام پھیر دیا تو (اس دوران) سورج روشن ہو چکا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو وعظ بھی کیا۔ (بخاری و مسلم) اور الفاظ بخاری کے ہیں۔ مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج گرہن کے موقع پر آٹھ رکوع چار سجدوں کے درمیان ادا کیے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح روایت ہے۔ اور مسلم ہی کی ایک روایت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے یوں بھی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھ رکوع چار سجدوں کے ساتھ ادا کیے ہیں۔ اور ابوداؤد میں سیدنا ابی ابن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسوف کی نماز پڑھی تو پانچ رکوع اور دو سجدے پہلی رکعت میں کیے اور اسی طرح دوسری رکعت میں کیا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 403]
«وَعَنْ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «انْخَسَفَتِ الشَّمْسُ» سورج گرہن ہوا – «عَلَى عَهْدِ» زمانے میں – «رَسُولِ اللَّهِ» اللہ کے رسول کے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فَصَلَّى» تو نماز پڑھی – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فَقَامَ» پس کھڑے ہوئے – «قِيَامًا طَوِيلًا» لمبا قیام – «نَحْوًا مِنْ» تقریباً – «قِرَاءَةِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ» سورۂ بقرہ کی قراءت کے برابر – «ثُمَّ رَكَعَ» پھر رکوع کیا – «رُكُوعًا طَوِيلًا» لمبا رکوع – «ثُمَّ رَفَعَ» پھر (سر) اٹھایا – «فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلًا» پھر لمبا قیام کیا – «وَهُوَ دُونَ الْقِيَامِ الْأَوَّلِ» اور وہ پہلے قیام سے کم تھا – «ثُمَّ رَكَعَ» پھر رکوع کیا – «رُكُوعًا طَوِيلًا» لمبا رکوع – «وَهُوَ دُونَ الرُّكُوعِ الْأَوَّلِ» اور وہ پہلے رکوع سے کم تھا – «ثُمَّ سَجَدَ» پھر سجدہ کیا – «ثُمَّ قَامَ» پھر کھڑے ہوئے – «قِيَامًا طَوِيلًا» لمبا قیام – «وَهُوَ دُونَ الْقِيَامِ الْأَوَّلِ» اور وہ پہلے قیام سے کم تھا – «ثُمَّ رَكَعَ» پھر رکوع کیا – «رُكُوعًا طَوِيلًا» لمبا رکوع – «وَهُوَ دُونَ الرُّكُوعِ الْأَوَّلِ» اور وہ پہلے رکوع سے کم تھا – «ثُمَّ رَفَعَ» پھر (سر) اٹھایا – «فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلًا» پھر لمبا قیام کیا – «وَهُوَ دُونَ الْقِيَامِ الْأَوَّلِ» اور وہ پہلے قیام سے کم تھا – «ثُمَّ رَكَعَ» پھر رکوع کیا – «رُكُوعًا طَوِيلًا» لمبا رکوع – «وَهُوَ دُونَ الرُّكُوعِ الْأَوَّلِ» اور وہ پہلے رکوع سے کم تھا – «ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ» پھر اپنا سر اٹھایا – «ثُمَّ سَجَدَ» پھر سجدہ کیا – «ثُمَّ انْصَرَفَ» پھر (نماز سے) فارغ ہوئے – «وَقَدْ تَجَلَّتِ الشَّمْسُ» اور سورج روشن ہو چکا تھا – «فَخَطَبَ النَّاسَ» پھر لوگوں کو خطبہ دیا۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے – «وَاللَّفْظُ لِلْبُخَارِيِّ» اور الفاظ بخاری کے ہیں۔ – «وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ» اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: – «صَلَّى» آپ نے نماز پڑھی – «حِينَ كَسَفَتِ الشَّمْسُ» جب سورج گرہن ہوا – «ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ» آٹھ رکوع – «فِي أَرْبَعِ سَجَدَاتٍ» چار سجدوں میں۔ – «وَعَنْ عَلِيٍّ» اور علی سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «مِثْلُ ذَلِكَ» اسی کی مثل (مروی) ہے۔ – «وَلَهُ» اور اسی (مسلم) کی روایت میں ہے – «عَنْ جَابِرٍ» جابر سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «صَلَّى» آپ نے نماز پڑھی – «سِتَّ رَكَعَاتٍ» چھ رکوع – «بِأَرْبَعِ سَجَدَاتٍ» چار سجدوں کے ساتھ۔ – «وَلِأَبِي دَاوُدَ» اور ابو داود کی روایت میں ہے – «عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ» ابی بن کعب سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «صَلَّى» آپ نے نماز پڑھی – «فَرَكَعَ» تو رکوع کیے – «خَمْسَ رَكَعَاتٍ» پانچ رکوع – «وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ» اور دو سجدے کیے – «وَفَعَلَ فِي الثَّانِيَةِ» اور دوسری (رکعت) میں کیا – «مِثْلَ ذَلِكَ» اسی کی مثل۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں سورج گرہن ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی، آپ نے سورۂ بقرہ کی قراءت کے برابر لمبا قیام کیا، پھر لمبا رکوع کیا، پھر (سر) اٹھایا اور لمبا قیام کیا جو پہلے قیام سے کم تھا، پھر لمبا رکوع کیا جو پہلے رکوع سے کم تھا، پھر سجدہ کیا، پھر (دوسری رکعت میں) لمبا قیام کیا جو پہلے قیام سے کم تھا، پھر لمبا رکوع کیا جو پہلے رکوع سے کم تھا، پھر (سر) اٹھایا اور لمبا قیام کیا جو پہلے قیام سے کم تھا، پھر لمبا رکوع کیا جو پہلے رکوع سے کم تھا، پھر سر اٹھایا، پھر سجدہ کیا، پھر (نماز سے) فارغ ہوئے تو سورج روشن ہو چکا تھا، پھر آپ نے لوگوں کو خطبہ دیا۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور الفاظ بخاری کے ہیں۔ اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: جب سورج گرہن ہوا تو آپ نے چار سجدوں میں آٹھ رکوع کے ساتھ نماز پڑھی۔ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بھی اسی کی مثل مروی ہے۔ اور مسلم ہی کی روایت میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے ہے: آپ نے چار سجدوں کے ساتھ چھ رکوع والی نماز پڑھی۔ اور ابو داود کی روایت میں سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ہے: آپ نے نماز پڑھی تو (پہلی رکعت میں) پانچ رکوع اور دو سجدے کیے، اور دوسری رکعت میں بھی اسی طرح کیا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 403]
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں سورج گرہن ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی، آپ نے سورۂ بقرہ کی قراءت کے برابر لمبا قیام کیا، پھر لمبا رکوع کیا، پھر (سر) اٹھایا اور لمبا قیام کیا جو پہلے قیام سے کم تھا، پھر لمبا رکوع کیا جو پہلے رکوع سے کم تھا، پھر سجدہ کیا، پھر (دوسری رکعت میں) لمبا قیام کیا جو پہلے قیام سے کم تھا، پھر لمبا رکوع کیا جو پہلے رکوع سے کم تھا، پھر (سر) اٹھایا اور لمبا قیام کیا جو پہلے قیام سے کم تھا، پھر لمبا رکوع کیا جو پہلے رکوع سے کم تھا، پھر سر اٹھایا، پھر سجدہ کیا، پھر (نماز سے) فارغ ہوئے تو سورج روشن ہو چکا تھا، پھر آپ نے لوگوں کو خطبہ دیا۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور الفاظ بخاری کے ہیں۔ اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: جب سورج گرہن ہوا تو آپ نے چار سجدوں میں آٹھ رکوع کے ساتھ نماز پڑھی۔ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بھی اسی کی مثل مروی ہے۔ اور مسلم ہی کی روایت میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے ہے: آپ نے چار سجدوں کے ساتھ چھ رکوع والی نماز پڑھی۔ اور ابو داود کی روایت میں سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ہے: آپ نے نماز پڑھی تو (پہلی رکعت میں) پانچ رکوع اور دو سجدے کیے، اور دوسری رکعت میں بھی اسی طرح کیا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 403]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الكسوف، باب صلاة الكسوف جماعة، حديث:1052، ومسلم، الكسوف باب ما عرض علي النبي صلي الله عليه وسلم في صلاة الكسوف من أمرالجنة والنار، حديث:907، وحديث علي أخرجه أحمد:1 /143، وابن خزيمة، حديث:1388، 1394 وهو حديث حسن، وحديث جابرأخرجه مسلم، الكسوف، حديث:904، وحديث أبي بن كعب أخرجه أبوداود، صلاة الإستسقاء، حديث:1182 وسنده ضعيف.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1864
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ يَعْنِي ابْنَ يُوسُفَ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَسَفَتِ الشَّمْسُ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ" فَقَرَأَ سُورَةً طَوِيلَةً، ثُمَّ رَكَعَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَرَأَ، ثُمَّ رَكَعَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ وَرَكَعَ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ وَأَرْبَعَ سَجَدَاتٍ فِي رَكْعَتَيْنِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ عہد نبوت میں سورج گرہن ہوا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے ساتھ کھڑے ہوئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز شروع کی اور ایک لمبی سورت کی تلاوت فرمائی، پھر رکوع کیا، پھر سر اٹھا کر قراءت کی، پھر رکوع کر کے دو سجدے کئے، پھر کھڑے ہو کر قراءت، رکوع اور دو سجدے کئے، اس طرح دو رکعتوں میں چار رکوع اور چار سجدے ہوئے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 1864]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 1046، م: 902. شريك سيء الحفظ وكذا خصيف، وكلاهما متابع.
حدیث نمبر: 2908
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَسَفَتِ الشَّمْسُ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ فَقَرَأَ سُورَةً طَوِيلَةً ثُمَّ رَكَعَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَرَأَ ثُمَّ رَكَعَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ وَرَكَعَ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ وَأَرْبَعَ سَجَدَاتٍ فِي رَكْعَتَيْنِ
سیّدناعبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سورج کو گرہن لگ گیا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ نے (نماز کا) قیام شروع کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طویل سورت تلاوت کی، پھر رکوع کیا، پھر رکوع سے سر اٹھا کر قراءت شروع کر دی، پھر رکوع کیا اور دو سجدے کیے، پھر (دوسری رکعت کے لیے) کھڑے ہوئے اور قراءت کی اور رکوع کیا، پھر دو سجدے کیے، اس طرح یہ دو رکعتوں میں چار رکوع اور چار سجدے ہو گئے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الكسوف/حدیث: 2908]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1046، ومسلم: 902، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1864 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1864»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1046
حدیث نمبر: 2916
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ صَلَّى عِنْدَ كُسُوفِ الشَّمْسِ ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ وَأَرْبَعَ سَجَدَاتٍ
سیّدناعبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورج کے گرہن کے وقت آٹھ رکوع اور چار سجدے کیے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الكسوف/حدیث: 2916]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 908۔ وقد روي غير واحد عن ابن عباسC ٔنھا أربع ركعات وأربع سجدات۔، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1975 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1975»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 908۔ وقد روي غير واحد عن ابن عباسC ٔنھا أربع ركعات وأربع سجدات۔
حدیث نمبر: 2987
2987. عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه صَلَّى في كسوف، قرأ ثم ركع، ثم قرأ ثم ركع، ثم قرأ ثم ركع، ثم قرأ ثم ركع، ثم سجد، قال: والأخرى مثلها.
وفي رواية: صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم حين كسفتِ الشمسُ ثماني ركعات في أربع سجدات، وعن عليٍّ مثل ذلك.
وفي رواية: صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم حين كسفتِ الشمسُ ثماني ركعات في أربع سجدات، وعن عليٍّ مثل ذلك.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الكسوف (909) من طريق يحيى، عن سفيان، قال: حدثنا حبيب، عن طاوس، عن ابن عباس فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح