🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (بَيَانُ فِدْيَةِ عِتْقِ الْعَبْدِ عِنْدَ خُسُوفِ الشَّمْسِ)
سورج گرہن لگنے پر غلام آزاد کرنے کا بیان
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 1489 (کل: 27 مقامات، 7 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 1489
صحیح بخاری: 86، 184، 745، 922، 1053، 1373، 2364، 2519، 2520، 7287
بلوغ المرام: 424
الفتح الربانی: 2921، 10233
الجامع الكامل: 6133
السنن الكبرى للبيهقي: 6366، 7813، 7814، 9112، 11327، 11804، 14717، 19130، 19133، 19439
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5909، 7901
21 تا 27
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11804
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَتْ:" كُنْتُ أَنْقُلُ النَّوَى مِنْ أَرْضِ الزُّبَيْرِ الَّتِي أَقْطَعَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَأْسِي وَهِيَ مِنِّي عَلَى ثُلُثَيْ فَرْسَخٍ" أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي أُسَامَةَ.
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، انہوں نے کہا: میں اپنے سر پر کھجور کی گٹھلیاں سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی زمین سے لاتی تھی، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بطور جاگیر دی تھی اور وہ زمین مجھ سے دو تہائی فرسخ دور تھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب إحياء الموات/حدیث: 11804]
تخریج الحدیث: «بخاري 3151، مسلم:2182»

الحكم على الحديث:
بخاري 3151، مسلم:2182
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14717
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ، نا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: ح وَأَخْبَرَنِي أَبُو عَمْرِو بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، نا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، نا ⦗٤٧٩⦘ أَبُو كُرَيْبٍ قَالَا: نا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: تَزَوَّجَنِي الزُّبَيْرُ وَمَا لَهُ فِي الْأَرْضِ مِنْ مَالٍ وَلَا مَمْلُوكٍ وَلَا شَيْءٍ غَيْرَ فَرَسِهِ، قَالَتْ: فَكُنْتُ أَعْلِفُ فَرَسَهُ وَأَكْفِيهِ مُؤْنَتَهُ وَأَسُوسُهُ وَأَدُقُّ النَّوَى لَنَا ضُحَةً وَاسْتَقَى الْمَاءَ وَأَخْرِزُ غَرْبَهُ وَأَعْجِنُ وَلَمْ أَكُنْ أُحْسِنُ أَخْبِزُ فَكَانَ تَخْبِزُ لِي جَارَاتٌ مِنَ الْأَنْصَارِ وَكُنَّ نِسْوَةَ صِدْقٍ، قُلْتُ: وَكُنْتُ أَنْفِلُ النَّوَى مِنْ أَرْضِ الزُّبَيْرِ الَّتِي أَقْطَعَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَأْسِي وَهِيَ عَلَى ثُلُثَيْ فَرْسَخٍ قَالَتْ: فَجِئْتُ وَالنَّوَى عَلَى رَأْسِي، فَلَقِيتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَدَعَانِي ثُمَّ قَالَ:" أَخْ أَخْ"؛ لِيَحْمِلَنِي خَلْفَهُ، قَالَتْ: فَاسْتَحْيَتْ وَعَرَفْتُ غَيْرَتَهُ قَالَتْ: قَالَ:" فَوَاللهِ لَحَمْلُكِ عَلَى رَأْسِكِ أَشَدُّ مِنْ رُكُوبِكِ مَعَهُ" قَالَتْ: حَتَّى أَرْسَلَ إِلِيَّ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِخَادِمٍ تكْفِينِي سِيَاسَةَ الْفَرَسِ فَكَأَنَّمَا أَعْتَقَنِي رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي كُرَيْبٍ، وَرَوَاهُ الْبُخَارِيُّ، عَنْ مَحْمُودٍ عَنْ أَبِي أُسَامَةَ.
اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ زبیر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے شادی کی تو ان کے پاس زمین، مال اور غلام نہ تھے سوائے ایک گھوڑے کے۔ کہتی ہیں: میں گھوڑے کے لیے گھاس لاتی اور ان کے کام کرتی، گھوڑے کا خیال رکھتی اور اس کے لیے گٹھلیاں پیستی، پانی پلاتی اور ان کا ڈول سیتی، آٹا گوندھتی لیکن میں روٹی اچھی نہ پکا سکتی تھی۔ انصاری بچیاں مجھے روٹی پکا کر دیتی تھیں اور وہ سچی عورتیں تھیں۔ کہتی ہیں: میں زبیر رضی اللہ عنہ کی زمین سے اپنے سر پر دو تہائی فرسخ کے فاصلہ سے کھجور کی گٹھلیاں لے کر آتی تھی۔ فرماتی ہیں: میں گٹھلیاں لے کر آ رہی تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ملے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صحابہ رضی اللہ عنہم کی ایک جماعت تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور فرمایا: ”میرے پیچھے سوار ہو جاؤ۔“ کہتی ہیں: میں نے شرم محسوس کی اور اپنے خاوند زبیر رضی اللہ عنہ کی غیرت کو پہچانا۔ زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ کی قسم! تمہارا گٹھلیوں کو سر پر اٹھانا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سوار ہونے سے زیادہ سخت ہے۔“ فرماتی ہیں کہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے میرے پاس ایک خادم بھیج دیا جو میرے پاس گھوڑے کی دیکھ بھال سے کفایت کرتا تھا، گویا کہ انہوں نے مجھے آزاد کر دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القسم والنشوز/حدیث: 14717]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19130
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَلَوِيَّةَ، ثنا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عَبْدَةُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَتْ: ذَبَحْنَا فَرَسًا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ بِالْمَدِينَةِ فَأَكَلْنَا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ.
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دورِ مدینہ میں گھوڑا ذبح کر کے کھایا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19130]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19133
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، ثنا عِمْرَانُ هُوَ ابْنُ مُوسَى، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا جَرِيرٌ، وَعَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو، أنبأ أَبُو بَكْرٍ، أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا ابْنُ نُمَيْرٍ، ثنا أَبِي وَحَفْصٌ، وَوَكِيعٌ، كُلُّهُمْ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَتْ: نَحَرْنَا فَرَسًا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَكَلْنَاهُ. وَقَالَ عَبْدَةُ: ذَبَحْنَا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: وَتَابَعَهُ وَكِيعٌ وَابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ هِشَامٍ فِي النَّحْرِ، وَأَخْرَجَهُ مِنْ حَدِيثِ الثَّوْرِيِّ عَنْ هِشَامٍ فِي النَّحْرِ، وَعَنْ إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدَةَ فِي الذَّبْحِ. وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ عَنْ ثَلَاثَتِهِمْ فِي النَّحْرِ. وَقَدْ مَضَى فِي كِتَابِ الْحَجِّ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا فِي قِصَّةِ الْحَجِّ قَالَتْ: فَدَخَلَ عَلَيْنَا يَوْمُ النَّحْرِ بِلَحْمِ بَقَرٍ فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ فَقَالُوا: نَحَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَزْوَاجِهِ، وَفِي رِوَايَةٍ ذَبَحَ، وَكَذَلِكَ اخْتَلَفَتِ الرِّوَايَةُ فِيهِ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ، فَفِي رِوَايَةٍ: نَحَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَزْوَاجِهِ، وَفِي رِوَايَةٍ: ذَبَحَ عَنْ نِسَائِهِ بَقَرَةً، وَفِي رِوَايَةٍ: ذَبَحَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا بَقَرَةً.
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ہم نے گھوڑا نحر کر کے کھایا اور عبدہ کہتے ہیں کہ ہم نے ذبح کیا تھا۔
(ب) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے قصے میں بیان فرماتی ہیں کہ قربانی کے دن ہمیں گائے کا گوشت دیا گیا۔ میں نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”اپنی بیویوں کی جانب سے گائے نحر کی ہے۔“ ایک روایت میں ہے کہ ذبح کی ہے۔ ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کی جانب سے گائے نحر کی اور دوسری روایت میں ہے جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہے کہ گائے ذبح کی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19133]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19439
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ الْعَامِرِيُّ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَتْ: أَكَلْنَا لَحْمَ فَرَسٍ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي كُرَيْبٍ، عَنْ أَبِي أُسَامَةَ، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ مِنْ أَوْجُهٍ عَنْ هِشَامٍ..
فاطمہ بنت منذر حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ہم نے گھوڑا کھایا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19439]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5909
قَالَ الْحُمَيْدِيُّ : ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَنِ ابْنِ تَدْرُسَ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَتْ: " لَمَّا نَزَلَتْ (تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ) أَقْبَلَتِ الْعَوْرَاءُ أُمُّ جَمِيلٍ ابْنَةُ حَرْبٍ وَلَهَا وَلْوَلَةٌ وَفِي يَدِهَا فِهْرٌ، وَهِيَ تَقُولُ: مُذَمَّمٌ أَبَيْنَا، وَدِينَهُ قَلَيْنَا، وَأَمْرَهُ عَصَيْنَا. وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ فِي الْمَسْجِدِ، ثُمَّ قَرَأَ قُرْآنًا وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ أَقْبَلَتْ وَأَنَا أَخَافُ أَنْ تَرَاكَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهَا لَنْ تَرَانِي. وَقَرَأَ قُرْآنًا اعْتَصَمَ بِهِ كَمَا قَالَ وَقَرَأَ: (وَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ جَعَلْنَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ حِجَابًا مَسْتُورًا) فَأَقْبَلَتْ حَتَّى وَقَفَتْ عَلَى أَبِي بَكْرٍ وَلَمْ تَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا أَبَا بَكْرٍ، إِنِّي قَدْ أُخْبِرْتُ أَنَّ صَاحِبَكَ هَجَانِي. فَقَالَ: لَا وَرَبِّ هَذَا الْبَيْتِ مَا هَجَاكِ. قَالَ: فَوَلَّتْ وَهِيَ تَقُولُ: قَدْ عَلِمَتْ قُرَيْشٌ أَنِّي بِنْتُ سَيِّدِهَا. قَالَ: وَقَالَ الْوَلِيدُ فِي حَدِيثِهِ - أَوْ قَالَهُ غَيْرُهُ -: فَعَثَرَتْ أُمُّ جَمِيلٍ وَهِيَ تَطُوفُ بِالْبَيْتِ فِي مِرْطِهَا فَقَالَتْ: تَعِسَ مُذَمَّمٌ. فَقَالَتْ أُمُّ حَكِيمٍ ابْنَةُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ: إِنِّي لَحَصَانٌ فَمَا أُكَلَّمُ، وَثَقَاتٌ فَمَا أُعَلَّمُ وَكِلْتَانَا مِنْ بَنِي الْعَمِّ، ثُمَّ قُرَيْشٌ بَعْدُ أَعْلَمُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو مُوسَى الْهَرَوِيُّ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ تَدْرُسَ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ: " لَمَّا نَزَلَتْ تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ... " فَذَكَرَهُ بِمَعْنَاهُ.
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب سورہ ﴿تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ﴾ نازل ہوئی تو کانی عورت ام جمیل بنت حرب چیختی چلاتی ہوئی آئی جبکہ اس کے ہاتھ میں ایک پتھر تھا اور وہ یہ اشعار پڑھ رہی تھی: ”مذمم (جس کی برائی کی گئی ہو) کا ہم نے انکار کیا، اس کے دین کو ہم نے ناپسند کیا اور اس کے حکم کی ہم نے نافرمانی کی“۔ اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف فرما تھے اور آپ کے ہمراہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی تھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! وہ سامنے سے آ رہی ہے اور مجھے اندیشہ ہے کہ وہ آپ کو دیکھ لے گی“، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ مجھے ہرگز نہیں دیکھ سکے گی“۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کی وہ آیات تلاوت فرمائیں جن کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی پناہ حاصل کرتے تھے اور یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ جَعَلْنَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ الَّذِينَ لا يُؤْمِنُونَ بِالآخِرَةِ حِجَابًا مَسْتُورًا﴾ ۔ چنانچہ وہ آئی اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آ کر کھڑی ہوگئی مگر اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نظر نہ آئے، اس نے کہا: ”اے ابوبکر! مجھے بتایا گیا ہے کہ تمہارے صاحب نے میری ہجو کی ہے“، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”نہیں، اس گھر (کعبہ) کے رب کی قسم! انہوں نے تمہاری کوئی ہجو نہیں کی“۔ راوی کہتے ہیں کہ وہ یہ کہتی ہوئی واپس چلی گئی کہ: ”قریش خوب جانتے ہیں کہ میں ان کے سردار کی بیٹی ہوں“۔ ولید نے اپنی حدیث میں یہ بھی ذکر کیا کہ ام جمیل بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے اپنی چادر میں الجھ کر گر پڑی تو اس نے بد دعا دیتے ہوئے کہا: «تَعِسَ مُذَمَّمٌ» ”مذمم ہلاک و برباد ہو“، جس پر ام حکیم بنت عبد المطلب نے کہا: ”میں ایک عفت مآب خاتون ہوں اس لیے (ایسی لغو باتوں پر) کلام نہیں کرتی، میں خود صاحبِ فہم و ثقہ ہوں اس لیے مجھے کسی سے سیکھنے کی حاجت نہیں، ہم دونوں چچا زاد ہیں اور قریش (اصل حقیقت کو) بخوبی جانتے ہیں“۔ اس روایت کو امام ابویعلی موصلی نے بھی اپنی سند سے سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما سے انہی معنوں میں روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5909]
تخریج الحدیث: «ابن تدرس هو أبو الزبير محمد بن مسلم بن تدرس المكي: صدوق إلا أنه يدلس (التقريب، من الحفظ)؛ الوليد بن كثير: صدوق (من الحفظ)؛ وتسميته في رواية أبي يعلى «الوليد بن تدرس» وهم»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ أبو الزبير مدلس وقد عنعن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7901
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَتْ: "خَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... " فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي فِتْنَةِ الْقَبْرِ بِنَحْوِ مَا رَوَاهُ أَهْلُ الصَّحِيحِ وَغَيْرُهُمْ وَزَادَ فِيهِ: " وَقَدْ رَأَيْتُ خَمْسِينَ - أَوْ سَبْعِينَ - أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ فِي مِثْلِ صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ.
فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ. قَالَ: اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ، أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّكُمْ لَنْ تَسْأَلُونِي عَنْ شَيْءٍ إِلَّا أَخْبَرْتُكُمْ بِهِ. فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: مَنْ أَبِي؟ قَالَ: أَبُوكَ فُلَانٌ - الَّذِي كَانَ يُنْسَبُ إِلَيْهِ ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ.
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدِ مبارک میں سورج گرہن ہوا...“ پھر انہوں نے فتنۂ قبر کے متعلق اسی طرح حدیث ذکر کی جس طرح اصحابِ صحاح اور دیگر محدثین نے روایت کی ہے، تاہم اس روایت میں یہ اضافہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور میں نے پچاس ہزار یا ستر ہزار ایسے افراد دیکھے ہیں جو جنت میں چودھویں رات کے چاند جیسی صورت میں داخل ہوں گے“، اس پر ایک شخص کھڑا ہوا اور عرض گزار ہوا کہ آپ اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیں کہ وہ مجھے بھی ان میں شامل کر دے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ» ”اے اللہ! اسے ان میں شامل فرما دے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! تم مجھ سے جس چیز کے بارے میں بھی سوال کرو گے میں تمہیں اس کی خبر دے دوں گا“، تب ایک شخص کھڑا ہوا اور دریافت کیا کہ میرا باپ کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرا باپ فلاں ہے“ (یعنی وہی جس کی طرف وہ منسوب کیا جاتا تھا)۔ اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند محمد بن عباد بن عبد اللہ بن زبیر کے مجہول ہونے کے باعث ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب صفة الجنة/حدیث: 7901]
تخریج الحدیث: «رواه أحمد بن حنبل بسند ضعيف؛ لجهالة محمد بن عباد بن عبد الله بن الزبير»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 715، 86، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 907، 905، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1493، 1498، 2062، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2706، 3364، 26452، وأخرجه فتح الباري برقم: 298، 716، 997، 999، 1004، 1016، 995، 1003، 1307، 1308، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11019، 11643، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1265، وأخرجه موطأ مالك برقم: 447، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1399»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں