🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (مُواخَذَةُ اللَّهِ لِلْعَبْدِ لِهُدَاهُ إِلَى الصِّرَاطِ الْمُسْتَقِيمِ)
بندہ کو راہ راست پر لانے کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مواخذہ
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 1557 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 1557
سنن ترمذی: 2991
مسند احمد: 25835
الفتح الربانی: 8526
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10956
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5673
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1557
1557 - وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أُمَيَّةَ: أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - عَنْ قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللَّهُ، وَعَنْ قَوْلِهِ: مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ"، فَقَالَتْ: مَا سَأَلَنِي عَنْهَا أَحَدٌ مُنْذُ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ:"هَذِهِ مُعَاتَبَةُ اللَّهِ الْعَبْدَ بِمَا يُصِيبُهُ مِنَ الْحُمَّى وَالنَّكْبَةِ  ، حَتَّى الْبِضَاعَةِ يَضَعُهَا فِي يَدِ قَمِيصِهِ، فَيَفْقِدُهَا، فَيَفْزَعُ لَهَا، حَتَّى إِنَّ الْعَبْدَ لَيَخْرُجُ مِنْ ذُنُوبِهِ، كَمَا يَخْرُجُ التِّبْرُ الْأَحْمَرُ مِنَ الْكِيرِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
علی بن زید رحمہ اللہ امیہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿وَإِن تُبْدُوا مَا فِي أَنفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُم بِهِ اللَّهُ﴾ [سورة البقرة: 284] ”خواہ تم دل کی باتوں کو ظاہر کرو یا پوشیدہ رکھو، اللہ تم سے ضرور اس کا محاسبہ کرے گا۔“ نیز ﴿مَن يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ﴾ [سورة النساء: 123] ”اور جو کوئی برا کام کرے گا تو اس کا اسے بدلہ دیا جائے گا۔“ کے متعلق عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: جب سے میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے دریافت کیا اس کے متعلق مجھ سے کسی نے دریافت نہیں کیا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”بندے کو بخار اور مصیبت وغیرہ آتی ہے تو یہ اللہ کی طرف سے مؤاخذہ ہے حتیٰ کہ اگر وہ اپنی قمیض کی جیب میں کچھ رقم رکھ کر اسے گم کر بیٹھتا ہے اور اس پر وہ پریشان ہوتا ہے (تو یہ بھی اس کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے) حتیٰ کہ بندہ اپنے گناہوں سے اس طرح صاف ہو جاتا ہے جس طرح سرخ سونا بھٹی سے صاف ہو کر نکلتا ہے۔“ (ضعیف) [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1557]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (2991 وقال: حسن غريب.)
٭ علي بن زيد ضعيف و أمية: مجھولة.»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2991
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، وَرَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أُمَيَّةَ، أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ، عَنْ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللَّهُ سورة البقرة آية 284 وَعَنْ قَوْلِهِ: مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ سورة النساء آية 123، فَقَالَتْ: " مَا سَأَلَنِي عَنْهَا أَحَدٌ مُنْذُ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: هَذِهِ مُعَاتَبَةُ اللَّهِ الْعَبْدَ فِيمَا يُصِيبُهُ مِنَ الْحُمَّى وَالنَّكْبَةِ حَتَّى الْبِضَاعَةُ يَضَعُهَا فِي كُمِّ قَمِيصِهِ فَيَفْقِدُهَا فَيَفْزَعُ لَهَا حَتَّى إِنَّ الْعَبْدَ لَيَخْرُجُ مِنْ ذُنُوبِهِ كَمَا يَخْرُجُ التِّبْرُ الْأَحْمَرُ مِنَ الْكِيرِ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ عَائِشَةَ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ.
امیہ کہتی ہیں کہ انہوں نے عائشہ رضی الله عنہا سے اللہ تبارک وتعالیٰ کے قول «إن تبدوا ما في أنفسكم أو تخفوه يحاسبكم به الله» ۱؎ اور (دوسرے) قول «من يعمل سوءا يجز به» ۲؎ کا مطلب پوچھا، تو انہوں نے کہا: جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کا مطلب پوچھا ہے تب سے (تمہارے سوا) کسی نے مجھ سے ان کا مطلب نہیں پوچھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”یہ اللہ کی جانب سے بخار اور مصیبت (وغیرہ) میں مبتلا کر کے بندے کی سرزنش ہے۔ یہاں تک کہ وہ سامان جو وہ اپنی قمیص کی آستین میں رکھ لیتا ہے پھر گم کر دیتا ہے پھر وہ گھبراتا اور اس کے لیے پریشان ہوتا ہے، یہاں تک کہ بندہ اپنے گناہوں سے ویسے ہی پاک و صاف ہو جاتا ہے جیسا کہ سرخ سونا بھٹی سے (صاف ستھرا) نکلتا ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2991]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 17823) (ضعیف الإسناد) (”علی بن زید بن جدعان“ ضعیف ہیں)»
وضاحت: ۱؎: البقرہ: ۲۸۶۔
۲؎: ”جو برائی کرے گا اس کی سزا پائے گا“ (النساء: ۱۲۳)۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد // ضعيف الجامع الصغير (6086) ، المشكاة (1557) //
قال الشيخ زبير على زئي:(2991) إسناده ضعيف
علي بن زيد ضعيف (تقدم: 589) وأمية ذكرھا الذھبي فى المجھولات (ميزان الأعتدال 604/4)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 25835
حَدَّثَنَا بَهْزٌ , حَدَّثَنَا حَمَّادٌ , عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ , عَنْ أُمَيَّةَ , أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ عَنْ هَذِهِ الْآيَة إِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللَّهُ سورة البقرة آية 284 وَعَنْ هَذِهِ الْآيَةِ مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ سورة النساء آية 123 , فَقَالَتْ: مَا سَأَلَنِي عَنْهُمَا أَحَدٌ مُنْذُ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُمَا , فَقَالَ: " يَا عَائِشَةُ هَذِهِ مُتَابَعَةُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ الْعَبْدَ بِمَا يُصِيبُهُ مِنَ الْحُمَّةِ وَالنَّكْبَةِ وَالشَّوْكَةِ , حَتَّى الْبِضَاعَةُ يَضَعُهَا فِي كُمِّهِ , فَيَفْقِدُهَا , فَيَفْزَعُ لَهَا , فَيَجِدُهَا فِي ضِبْنِهِ , حَتَّى إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَيَخْرُجُ مِنْ ذُنُوبِهِ كَمَا يَخْرُجُ التِّبْرُ الْأَحْمَرُ مِنَ الْكِيرِ" .
امیہ سے مروی ہے کہ انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ان دو آیتوں کا مطلب پوچھا " اگر تم اپنے دلوں کی باتوں کو ظاہر کردیا یا چھپاؤ، دونوں صورتوں میں اللہ تم سے اس کا محاسبہ کرے گا " اور یہ کہ جو " شخص کوئی برا عمل کرے گا اسے اس کا بد لہ دیا جائے گا " تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے جب سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ان آیتوں کے متعلق پوچھا ہے آج تک کسی نے مجھ سے ان کے متعلق نہیں پوچھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اے عائشہ! اس سے مراد وہ پے درپے آنے والی مصیبتیں ہیں جو اللہ اپنے بندے پر مسلط کرتا ہے، مثلاً کسی جانور کا ڈس لینا، تکلیف پہنچ جانا اور کانٹا چبھ جانا، یا وہ سامان جو آدمی آستین میں رکھے اور اسے گم کر بیٹھے، پھر گھبرا کر تلاش کرے تو اسے اپنے پہلو کے درمیان پائے حتیٰ کہ مومن اپنے گناہوں سے اس طرح نکل آتا ہے، جیسے بھٹی سے سرخ سونے کی ڈلی نکل آتی ہے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25835]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف بهذه السياقة لضعف على بن زيد ولجهالة أمية
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8526
عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ أُمَيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ إِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللَّهُ [سورة البقرة: ٢٨٤] وَعَنْ هَذِهِ الْآيَةِ مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ [سورة النساء: ١٢٣] فَقَالَتْ مَا سَأَلَنِي عَنْهُمَا أَحَدٌ مُنْذُ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنْهُمَا فَقَالَ يَا عَائِشَةُ هَذِهِ مُتَابَعَةُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ الْعَبْدَ بِمَا يُصِيبُهُ مِنَ الْحُمَّى وَالنَّكْبَةِ وَالشَّوْكَةِ حَتَّى الْبِضَاعَةُ يَضَعُهَا فِي كُمِّهِ فَيَفْقِدُهَا فَيَفْزَعُ لَهَا فَيَجِدُهَا فِي ضِبْنِهِ حَتَّى إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَيَخْرُجُ مِنْ ذُنُوبِهِ كَمَا يَخْرُجُ التِّبْرُ الْأَحْمَرُ مِنَ الْكِيرِ
۔ امیہ سے مروی ہے کہ اس نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ان آیات کے بارے میں سوال کیا: {إِنْ تُبْدُوْا مَا فِی أَنْفُسِکُمْ أَ وْ تُخْفُوْہُ یُحَاسِبْکُمْ بِہِ اللّٰہُ} اور {مَنْ یَعْمَلْ سُوئً ا یُجْزَ بِہِ} (جو کوئی برا عمل کرے گا، اس کو اس کا بدلہ دیا جائے گا) سیدہ رضی اللہ عنہا نے کہا: جب سے میں نے ان کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا تھا، اس وقت سے اب تک کسی نے مجھ سے ان کے بارے میں سوال نہیں کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایاتھا: اے عائشہ! یہ اللہ تعالیٰ بندے کا مؤاخذہ کرتے رہتے ہیں، ان عوارض کے ذریعے جو بندے کو لاحق ہوتے رہتے ہیں، مثلاً: بخار ہو گیا، مصیبت آ گئی، کانٹا چبھ گیا،یہاں تک کہ وہ سامان، جو بندہ اپنی آستیں میں رکھتا ہے، پھر اس کو گم پانے کی وجہ سے پریشان ہو جاتا ہے، اتنے میں اسی اپنی پہلو یا بغل میں پا لیتا ہے،(بیماریوں اور پریشانیوں کا یہ سلسلہ جاری رہتا ہے) یہاں تک کہ مومن اپنے گناہوں سے اس طرح صاف ہو جاتا ہے، جس طرح سونے کی سرخ ڈلی صاف ہو کر بھٹی سے نکلتی ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب تفسير القرآن وفضائل السور والآيات حسب ترتيب النزول/حدیث: 8526]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف بھذه السياقة لضعف علي بن زيد بن جدعان، ولجھالة امية بنت عبد الله۔ أخرجه الترمذي: 2991، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25835 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26359»
وضاحت: فوائد: … اس باب میں سورۂ بقرہ کی آخری تین آیات کا ذکر ہے، آیات کا مفہوم احادیث سے ہی واضح ہو رہا ہے، ضرورت کے مطابق مزید وضاحت بھی کر دی ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف بھذه السياقة لضعف علي بن زيد بن جدعان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10956
عَنْ آمِنَةَ أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ زَوْجَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ قَوْلِهِ: (مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ) قُلْتُ: مَا سَأَلَنِي عَنْهَا أَحَدٌ مُنْذُ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْهَا فَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ، هَذِهِ مُبَايَعَةُ اللَّهِ الْعَبْدَ لِمَا يُصِيبُهُ مِنَ الْحُمَّى وَالنَّكْبَةِ وَالشَّوْكَةِ، حَتَّى الْبِضَاعَةِ يَضَعُهَا فِي كُمِّهِ فَيَفْقِدُهَا فَيَفْزَعُ لَهَا فَيَجِدُهَا فِي ضِبْنِهِ، حَتَّى إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَيَخْرُجُ مِنْ ذُنُوبِهِ كَمَا يَخْرُجُ التِّبْرُ الْأَحْمَرُ مِنَ الْكِيرِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَمِينَةُ لَمْ أَعْرِفْهَا.
آمنہ نامی خاتون بیان کرتی ہیں: انہوں نے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں، ان سے اللہ تعالی کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جو شخص برا عمل کرے گا اسے اس کا بدلہ دیا جائے گا“۔ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جب سے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں دریافت کیا ہے اس کے بعد کبھی کسی نے مجھ سے اس کے بارے میں نہیں پوچھا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا تھا: ”اے عائشہ! یہ اللہ تعالیٰ کا بندے کے ساتھ لین دین ہے اللہ تعالیٰ بندے کو بخار تکلیف کانٹا لگنے جیسی آزمائش میں مبتلا کرتا ہے یہاں تک کہ وہ سامان جو اس نے اپنی آستین میں رکھا ہوتا ہے، اور پھر اسے غیر موجود پاتا ہے، اور اس کی وجہ سے پریشان ہو جاتا ہے، اور پھر وہ سامان اسے اپنے پہلو میں مل جاتا ہے (تو اللہ تعالیٰ ان سب کی وجہ سے مؤمن کی مغفرت کر دیتا ہے) یہاں تک کہ مومن اپنے گناہوں کے حوالے سے نکل کر یوں ہو جاتا ہے جیسے بھٹی میں سے سرخ ڈلی نکلتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امینہ نامی خاتون سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10956]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (218/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25307»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5673
وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أُمَيَّةَ بِنْتِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَتْ: " سَأَلْتُ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - عَنْ قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: (مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ) فَقَالَتْ: لَقَدْ سَأَلْتَنِي عَنْ شَيْءٍ مَا سَأَلَنِي عَنْهُ أَحَدٌ مُنْذُ سَأَلْتُ عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: هَذِهِ مُعَاتَبَةُ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - لِلْعَبْدِ فِي مَا يُصِيبُهُ مِنَ الْحُمَّى، وَالْحُزْنِ، وَالنَّكْبَةِ، حَتَّى الْبِضَاعَةُ يَضَعُهَا فِي كُمِّهِ فَيَفْقِدُهَا فَيَفْزَعُ لَهَا، فَيَجِدُهَا فِي جَيْبِهِ، حَتَّى إِنَّ الْعَبْدَ لَيَخْرُجُ مِنْ ذُنُوبِهِ كَمَا يَخْرُجُ التِّبْرُ الْأَحْمَرُ مِنَ الْكِيرِ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو ، أَنَّ بَكْرَ بْنَ سَوَادَةَ حَدَّثَهُ، أَنَّ يَزِيدَ بْنَ أَبِي يَزِيدَ حَدَّثَهُ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَنَّ رَجُلًا تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: (مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ) فَقَالَ: إِنَّا لَنُجْزَى بِكُلِ مَا عَمِلْنَا، هَلَكْنَا إِذًا. فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: نَعَمْ لِمُجْزَى بِهِ الْمُؤْمِنُ فِي الدُّنْيَا مِنْ مُصِيبَةٍ فِي جَسَدِهِ فِيمَا يُؤْذِيهِ ".
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، وَتَقَدَّمَ فِي الْأَدَبِ فِي بَابِ إِمَاطَةِ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ امیہ بنت عبداللہ نے ان سے اللہ عزوجل کے اس ارشاد ﴿مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ﴾ کے متعلق سوال کیا، تو سیدہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”تم نے مجھ سے اس معاملے کے بارے میں دریافت کیا ہے جس کے متعلق میرے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھنے کے بعد اب تک کسی نے مجھ سے سوال نہیں کیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: ”یہ اللہ عزوجل کی طرف سے بندے کے لیے ان تکالیف کے ذریعے تادیب و عتاب ہے جو اسے بخار، رنج و ملال اور کسی مصیبت کی صورت میں پہنچتی ہیں، یہاں تک کہ وہ چیز جسے انسان اپنی آستین میں رکھتا ہے اور (بوقت ضرورت) اسے نہ پاکر گھبرا جاتا ہے، پھر وہ اسے اپنے گریبان سے پا لیتا ہے؛ (ان پریشانیوں کے عوض گناہ معاف ہوتے ہیں) حتیٰ کہ بندہ اپنے گناہوں سے اس طرح پاک صاف ہو کر نکلتا ہے جیسے سرخ سونا بھٹی کی آگ سے تپ کر نکلتا ہے۔““ امام ابو یعلیٰ موصلی کی روایت میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ ”ایک شخص نے جب یہ آیت ﴿مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ﴾ تلاوت کی تو کہنے لگا: ہمیں تو اپنے ہر عمل کا بدلہ ملنا ہے، اس صورت میں تو ہم ہلاک ہو گئے۔ جب یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں، مومن کو اس کا بدلہ دنیا ہی میں اس کے جسم کو پہنچنے والی کسی بھی ایسی مصیبت کی صورت میں دے دیا جاتا ہے جو اسے تکلیف پہنچائے۔““ اس کا ایک شاہد سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی ہے، جو کتاب الادب میں راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانے کے باب میں گزر چکی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5673]
تخریج الحدیث: «علي بن زيد بن جدعان: ضعيف؛ أمية بنت عبد الله: لا تعرف (التقريب/الميزان) (من الحفظ)؛ والطريق الثاني (5673/2) رجاله ثقات غير يزيد بن أبي يزيد»
«(5673/1) أخرجه صحيح البخاري برقم: 5317، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 965، 2991، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25307، وأخرجه فتح الباري برقم: 3140، 5317، 6004، 6171، وأخرجه مسند البزار برقم: 2198، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20312، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 197، 975، 1324، 7711، 8767، 8768، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2261، 3662، 5769، 8590»
«(5673/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 23847، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10956، 10957، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 699»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان وجهالة أمية بنت عبد الله
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں