🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (رَسُولُ اللَّهِ ﷺ يُصَلِّي عَلَى الْقَبْرِ)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قبر پر نماز جنازہ پڑھنا
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 1659 (کل: 18 مقامات، 13 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 1659
صحیح بخاری: 458، 460، 1337
صحیح مسلم: 2215
سنن ابوداود: 3203
سنن ابن ماجہ: 1527
بلوغ المرام: 447
مسند اسحاق بن راہویہ: 243
مسند احمد: 8634
صحیح ابن خزیمہ: 1299
صحیح ابن حبان: 3086
الجامع الكامل: 3108، 3730
السنن الكبرى للبيهقي: 7012، 7014، 7015
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6429
11 تا 18
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1299
نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً سَوْدَاءَ كَانَتْ تَقُمُّ الْمَسْجِدَ، فَمَاتَتْ، فَفَقَدَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَهُ عَنْهَا بَعْدَ أَيَّامٍ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّهَا مَاتَتْ، قَالَ:" فَهَلا آذَنْتُمُونِي"، فَأَتَى قَبْرَهَا فَصَلَّى عَلَيْهَا
سیدنا ابوہر یرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک سیاہ رنگ کی عورت مسجد میں جھاڑو دیا کرتی تھی، وہ فوت ہو گئی (اور صحابہ کرام نے اُسے دفن کر دیا) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے گم پایا تو کچھ دنوں کے بعد اُس کے بارے میں پوچھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا کہ وہ فوت ہو گئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے مجھے اطلاع کیوں نہ کی؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُس کی قبر پر تشریف لائے اور اُس کی نماز جنازہ پڑھی۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب فضائل المساجد وبنائها وتعظيمها/حدیث: 1299]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 458، 460، 1337، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 956، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1299، 1300، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3086، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3203، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1527، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4380، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8754»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3086
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلا كَانَ يَلْتَقِطُ الأَذَى مِنَ الْمَسْجِدِ، فَمَاتَ، فَفَقَدَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" مَا فَعَلَ فُلانٌ؟" قَالُوا: مَاتَ، قَالَ:" هَلا كُنْتُمْ آذَنْتُمُونِي بِهِ" فَكَأَنَّهُمُ اسْتَخَفُّوا شَأْنَهُ، قَالَ لأَصْحَابِهِ:" انْطَلِقُوا، فَدُلُّونِي عَلَى قَبْرِهِ" فَذَهَبَ فَصَلَّى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ هَذِهِ الْقُبُورَ مَمْلُوءَةٌ ظُلْمَةً عَلَى أَهْلِهَا، وَإِنَّ اللَّهَ يُنَوِّرُهَا عَلَيْهِمْ بِصَلاتِي" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص مسجد میں صفائی کیا کرتا تھا، اس کا انتقال ہو گیا، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے غیر موجود پا کر اس کے بارے میں دریافت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فلاں کا کیا حال ہے؟“ لوگوں نے بتایا کہ اس کا انتقال ہو گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگوں نے مجھے اطلاع کیوں نہیں دی؟“ لوگوں نے اس کے معاملے کو کم تر سمجھا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا: ”تم لوگ چلو اور اس کی قبر کی طرف میری رہنمائی کرو۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کی نماز جنازہ ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ قبریں اپنے اہل کے لیے تاریک ہوتی ہیں، تو میرے ان پر نماز جنازہ ادا کرنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ ان کے لیے انہیں روشن کر دیتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 3086]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 458، 460، 1337، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 956، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1299، 1300، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3086، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3203، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1527، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4380، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8754» «رقم طبعة با وزير 3075»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الأحكام» (113)، «الإرواء» (3/ 184). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3108
3108. عن أبي هريرة أن رجلاً أسود -أو امرأة سوداءَ- كان يَقمُّ المسجدَ، فمات فسأل النبي صلى الله عليه وسلم عنه فقالوا: مات، قال:أفلا كنتم آذنتموني به، دُلُّوني على قبره -أو قال قبرها فأتى قبره فصلى عليه.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الصلاة (458)، ومسلم في الجنائز (956) كلاهما من حديث حماد بن زيد، عن ثابت البناني، عن أبي رافع، عن أبي هريرة فذكر مثله .»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3730
3730. عن أبي هريرة أن امرأة سوداء كانت تقُمُّ المسجد (أو شاباً) ففقدها رسول الله صلى الله عليه وسلم فسأل عنها (أو عنه) فقالوا: مات. قال: أفلا كنتُم آذنتموني قال: فكأنهم صغروا أمرها (أو أمره) فقال: دُلُّوني على قبره فدلُّوه فصلى عليها، ثم قال: إن هذه القبور مملؤة ظلمةً على أهلها، وإن الله عز وجل يُنَوِّرها لهم بصلاتي عليهم.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الجنائز (1337)، ومسلم في الجنائز (956) كلاهما من حديث حماد بن زيد، عن ثابت، البناني، عن أبي رافع، عن أبي هريرة فذكره، واللفظ لمسلم، ولفظ البخاري قريب منه.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7012
أَخْبَرَنَا أَبُو الْخَيْرِ جَامِعُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَكِيلُ الْمُحَمَّدَ آبَاذِيُّ مِنْ أَصْلِ سَمَاعِهِ، ثنا أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُحَمَّدَآبَاذِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَنَّ امْرَأَةً سَوْدَاءَ أَوْ رَجُلًا كَانَ يَقُمُّ الْمَسْجِدَ فَفَقَدَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَ عَنْهُ فَقَالُوا: مَاتَ فَقَالَ:" أَفَلَا آذَنْتُمُونِي بِهِ، دُلُّونِي عَلَى قَبْرِهِ"، فَدَلُّوهُ فَصَلَّى عَلَيْهِ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ حَرْبٍ وَغَيْرِهِ..
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت یا مرد مسجد کی دیکھ بھال کیا کرتا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہ پایا تو اس کے متعلق پوچھا، انہوں نے کہا: وہ فوت ہو چکا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے مجھے کیوں نہ بتایا؟ مجھے اس کی قبر بتاؤ۔“ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو قبر بتائی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا جنازہ پڑھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 7012]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7014
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِي طَاهِرٍ الْعَنْبَرِيُّ، أنبأ جَدِّي يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِي، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ، قَالَا: ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ امْرَأَةً سَوْدَاءَ كَانَتْ تَقُمُّ الْمَسْجِدَ، فَمَاتَتْ فَفَقَدَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَ عَنْهَا بَعْدَ أَيَّامٍ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّهَا مَاتَتْ، فَقَالَ:" هَلَّا كُنْتُمْ آذَنْتُمُونِي"، فَأَتَى قَبْرَهَا فَصَلَّى عَلَيْهَا زَادَ ابْنُ عَبْدَةَ فِي حَدِيثِهِ، قَالَ: وَأَنْبَأَ حَمَّادٌ، ثنا ثَابِتٌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ هَذِهِ الْقُبُورَ مَمْلُوءَةٌ ظُلْمَةً عَلَى أَهْلِهَا وَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يُنَوِّرُهَا بِصَلَاتِي عَلَيْهَا".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک کالی عورت مسجد کی خدمت کیا کرتی تھی، وہ فوت ہوگئی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہ پایا تو اس کے متعلق صحابہ سے پوچھا، آپ سے کہا گیا کہ وہ فوت ہوگئی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے مجھے کیوں نہ خبر دی۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی قبر پر آئے اور جنازہ پڑھا۔
ابن عبدہ نے اپنی حدیث میں اضافہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں حماد نے خبر دی کہ ثابت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہلِ قبور کے لیے یہ قبریں اندھیرے سے بھری ہوتی ہیں مگر اللہ سبحانہ میری نماز کی وجہ سے انھیں روشن کردیتا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 7014]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7015
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا ثَابِتٌ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ إِنْسَانًا كَانَ يَقُمُّ الْمَسْجِدَ أَسْوَدُ، قَالَ: فَمَاتَ أَوْ مَاتَتْ فَفَقَدَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" مَا فَعَلَ الْإِنْسَانُ الَّذِي كَانَ يَقُمُّ الْمَسْجِدَ"، فَقِيلَ: مَاتَ، قَالَ:" فَهَلَّا آذَنْتُمُونِي بِهِ"، فَقَالُوا: إِنَّهُ كَانَ لَيْلًا، قَالَ:" فَدُلُّونِي عَلَى قَبْرِهَا"، قَالَ: فَأَتَى الْقَبْرَ فَصَلَّى عَلَيْهَا ثُمَّ قَالَ ثَابِتٌ عِنْدَ ذَاكَ أَوْ فِي حَدِيثٍ آخَرَ:" إِنَّ هَذِهِ الْقُبُورَ مَمْلُوءَةٌ ظُلْمَةً عَلَى أَهْلِهَا وَإِنَّ اللهَ تَعَالَى يُنَوِّرُهَا بِصَلَاتِي عَلَيْهَا". وَالَّذِي يَغْلِبُ عَلَى الْقَلْبِ أَنْ تَكُونَ هَذِهِ الزِّيَادَةُ فِي غَيْرِ رِوَايَةِ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فَإِمَّا أَنْ تَكُونَ عَنْ ثَابِتٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلَةٌ، كَمَا رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ وَمَنْ تَابَعَهُ، أَوْ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَمَا رَوَاهُ خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ وَقَدْ رَوَاهُ غَيْرُ حَمَّادٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ فَلَمْ يَذْكُرْهَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی مسجد کی صفائی کیا کرتا تھا، وہ فوت ہو گیا یا (وہ عورت) فوت ہو گئی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہ پایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اس انسان نے کیا کیا؟ جو مسجد کی خدمت کیا کرتا تھا۔“ عرض کیا گیا کہ وہ فوت ہو چکا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے مجھے کیوں نہ بتایا؟“ انہوں نے کہا کہ رات تھی اس لیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اس کی قبر بتاؤ۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی قبر پر آئے اور جنازہ پڑھا۔ پھر ثابت رحمہ اللہ نے یہ بات بھی بیان کی کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ”یہ قبریں اندھیرے سے بھری ہوتی ہیں، اللہ تعالیٰ میری دعا سے انہیں منور کر دیتا ہے۔“
غالب گمان یہ ہے کہ یہ اضافہ ابو رافع عن ابوہریرہ کی روایت کا حصہ نہیں ہے، بلکہ یا تو یہ ثابت سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسلاً منقول ہے، جیسا کہ احمد بن عبدہ اور ان کی متابعت کرنے والوں نے روایت کیا ہے، یا ثابت عن انس عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم منقول ہے، جیسا کہ خالد بن خداش نے روایت کیا ہے۔ حماد کے علاوہ دوسروں نے بھی اسے ثابت عن ابو رافع روایت کیا ہے اور اس اضافے کا ذکر نہیں کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 7015]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6429
وَبِإِسْنَادِهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلًا كَانَ يَلْتَقِطُ الْأَذَى مِنَ الْمَسْجِدِ، فَمَاتَ، فَفَقَدَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَا فَعَلَ فُلَانٌ؟ قَالُوا: مَاتَ، قَالَ: أَفَلَا آذَنْتُمُونِي بِهِ؟ فَكَأَنَّهُمُ اسْتَخَفُّوا بِشَأْنِهِ، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ: انْطَلِقُوا فَدُلُّونِي عَلَى قَبْرِهِ، فَذَهَبَ فَصَلَّى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ هَذِهِ الْقُبُورَ مَمْلُوءَةٌ ظُلْمَةً عَلَى أَهْلِهَا، وَإِنَّ اللهَ يُنَوِّرُهَا عَلَيْهِمْ بِصَلَاتِي.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص مسجد سے کوڑا کرکٹ اور تکلیف دہ چیزیں چن کر صاف کیا کرتا تھا، پھر اس کا انتقال ہو گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے غیر حاضر پایا اور دریافت فرمایا: ”فلاں شخص کا کیا ہوا؟“ لوگوں نے عرض کیا کہ وہ وفات پا گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے مجھے اس کی خبر کیوں نہ دی؟“ گویا کہ لوگوں نے اس کے معاملے کو معمولی سمجھا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم سے فرمایا: ”چلو، مجھے اس کی قبر کا پتا بتاؤ۔“ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں تشریف لے گئے اور اس کی نمازِ جنازہ ادا فرمائی، پھر ارشاد فرمایا: ”یقیناً یہ قبریں اپنے مکینوں کے لیے اندھیروں سے بھری ہوتی ہیں اور بے شک اللہ تعالیٰ میری دعا کی برکت سے ان قبروں کو ان کے لیے روشن و منور فرما دیتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6429]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون الفقرة الأخيرة منه»
«أخرجه ابن حبان (3076، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6398»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں