الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (أَحْكَامُ الصِّيَامِ النَّفْلِيِّ وَعَمَلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ)
نفلی روزوں کے احکام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 2044 (کل: 33 مقامات، 11 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 2044
مصنف ابن ابی شیبہ: 9806
31 تا 33
حدیث نمبر: 8476
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ، ثنا غَيْلَانُ بْنُ جَرِيرٍ الْمَعْوَلِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَعْبَدٍ الزِّمَّانِيِّ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ: يَا نَبِيَّ اللهِ كَيْفَ صَوْمُكَ أَوْ كَيْفَ تَصُومُ قَالَ: فَسَكَتَ عَنْهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا، فَلَمَّا أَنْ سَكَنَ عَنْهُ الْغَضَبُ سَأَلَهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَقَالَ لَهُ: يَا نَبِيَّ اللهِ كَيْفَ صَوْمُكَ أَوْ كَيْفَ تَصُومُ أَرَأَيْتَ مَنْ صَامَ الدَّهْرَ كُلَّهُ؟ قَالَ:" لَا صَامَ وَلَا أَفْطَرَ" أَوْ قَالَ:" مَا صَامَ وَمَا أَفْطَرَ" قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَرَأَيْتَ مَنْ صَامَ يَوْمَيْنِ وَأَفْطَرَ يَوْمًا؟ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَمَنْ يطِيقُ ذَلِكَ يَا عُمَرُ لَوَدِدْتُ أَنِّي فَعَلْتُ ذَلِكَ" قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَرَأَيْتَ مَنْ صَامَ يَوْمًا وَأَفْطَرَ يَوْمًا؟ قَالَ:" ذَاكَ صَوْمُ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَامُ" فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ أَرَأَيْتَ مَنْ صَامَ يَوْمَ عَرَفَةَ؟ قَالَ:" يُكَفِّرُ السَّنَةَ وَالسَّنَةَ الَّتِي قَبْلَهَا" قَالَ: أَرَأَيْتَ مَنْ صَامَ ثَلَاثًا مِنَ الشَّهْرِ؟ قَالَ:" ذَاكَ صَوْمُ الدَّهْرِ" قَالَ: أَرَأَيْتَ مَنْ صَامَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ؟ قَالَ:" يُكَفِّرُ السَّنَةَ" قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَرَأَيْتَ مَنْ صَامَ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ؟ قَالَ:" ذَاكَ يَوْمٌ وُلِدْتُ فِيهِ، وَيَوْمٌ أُنْزِلَتْ عَلَيَّ فِيهِ النُّبُوَّةُ" أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ حَبَّانَ بْنِ هِلَالٍ عَنْ أَبَانَ بْنِ يَزِيدَ.
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک اعرابی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: ”اے اللہ کے نبی! آپ کے روزے کیسے ہیں یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کس طرح رکھتے ہیں؟“ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے۔ اسے کوئی جواب نہ دیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا غصہ تھما تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے پوچھا: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے روزے رکھتے ہیں اور اس کے متعلق بتائیے جو پورا سال روزے رکھتا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ اس نے روزہ رکھا اور نہ افطار کیا۔“ پھر انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! جس نے دو دن روزہ رکھا اور ایک دن افطار کیا اس کے بارے میں بتائیے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمر! اس کی طاقت کون رکھتا ہے؟ میں چاہتا ہوں کہ ایسا کروں۔“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! جس نے ایک دن روزہ رکھا اور ایک دن افطار کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ داؤد علیہ السلام کا روزہ ہے۔“ پھر کہا: اے اللہ کے رسول! جس نے یومِ عرفہ کا روزہ رکھا اس کی خبر دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک سال کے گناہ مٹا دے گا اور ایک سال پہلے کے بھی۔“ پھر انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس کی خبر دیں جس نے ہر ماہ تین روزے رکھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ سال بھر کے روزے ہیں۔“ پھر کہا: اس کی خبر دیں جس نے عاشوراء کا روزہ رکھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک سال کے گناہ معاف ہوں گے۔“ پھر کہا: اے اللہ کے رسول! اس کی خبر دیں جس نے پیر کا روزہ رکھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ وہ دن ہے جس میں میں پیدا ہوا اور مجھ پر نبوت نازل کی گئی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8476]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مسلم»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3042
«ثلاث من كل شهر ورمضان إلى رمضان فهذا صيام الدهر كله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ہر مہینے کے تین دن روزے رکھنا اور رمضان سے رمضان تک، یہ گویا پورے سال کا روزہ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الثاء./حدیث: 3042]
”ہر مہینے کے تین دن روزے رکھنا اور رمضان سے رمضان تک، یہ گویا پورے سال کا روزہ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الثاء./حدیث: 3042]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م د ن] عن أبي قتادة. مختصر مسلم 620، الإرواء 946.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3853
«صيام يوم عرفة إني أحتسب على الله أن يكفر السنة التي قبله والسنة التي بعده وصيام يوم عاشوراء إني أحتسب على الله أن يكفر السنة التي قبله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”عرفہ کے دن کا روزہ، مجھے امید ہے کہ اللہ اس کے ذریعے پہلے اور بعد کے سال کے گناہ معاف کر دے گا، اور عاشورہ کے دن کا روزہ، مجھے امید ہے کہ اللہ اس کے ذریعے پہلے سال کے گناہ معاف کر دے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3853]
”عرفہ کے دن کا روزہ، مجھے امید ہے کہ اللہ اس کے ذریعے پہلے اور بعد کے سال کے گناہ معاف کر دے گا، اور عاشورہ کے دن کا روزہ، مجھے امید ہے کہ اللہ اس کے ذریعے پہلے سال کے گناہ معاف کر دے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3853]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ت حب] عن أبي قتادة. الضعيفة 1/411, الإرواء 952, صحيح الترغيب 1000 فصل في المحلى بـ [ال] من هذا الحرف»
قال الشيخ الألباني: صحيح