الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (بَيَانُ عُمْرَاتِ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمروں کا بیان
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 2519 (کل: 22 مقامات، 8 کتب)
سنن دارمی: 2543
صحیح ابن حبان: 4873
21 تا 22
حدیث نمبر: 8840
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ يَحْيَى، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ:" اعْتَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَ عُمَرٍ، كُلُّهُنَّ فِي ذِي الْقَعْدَةِ"، فَقَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا:" لَقَدْ عَلِمَ أَنَّهُ اعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ بِعُمْرَتِهِ الَّتِي حَجَّ مَعَهَا" ⦗١٨⦘ وَقَدْ رُوِيَ فِي حَدِيثِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ وَلَيْسَ بِصَحِيحٍ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین عمرے کیے اور تینوں ہی ذوالقعدہ میں، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرمانے لگیں: ان کو معلوم ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار عمرے کیے، اس عمرے سمیت جو حج کے ساتھ کیا تھا۔
یہ بات سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کی حدیث میں بھی مروی ہے، لیکن وہ صحیح نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8840]
یہ بات سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کی حدیث میں بھی مروی ہے، لیکن وہ صحیح نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8840]
تخریج الحدیث: «منكر۔ تمهيد 22/291»
الحكم على الحديث:
منكر
حدیث نمبر: 15768
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ، قَالَ: اعْتَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي ذِي الْقِعْدَةِ، فَأَبَى أَهْلُ مَكَّةَ أَنْ يَدَعُوهُ يَدْخُلُ مَكَّةَ حَتَّى قَاضَاهُمْ عَلَى أَنْ يُقِيمَ بِهَا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، فَلَمَّا كَتَبُوا الْكِتَابَ كَتَبُوا هَذَا مَا قَاضَى عَلَيْهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ، فَقَالُوا: لَا نُقِرُّ بِهَذَا، وَلَوْ نَعْلَمُ أَنَّكَ رَسُولُ اللهِ مَا مَنَعْنَاكَ شَيْئًا، وَلَكِنْ أَنْتَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، قَالَ:" أَنَا رَسُولُ اللهِ، وَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، يَا عَلِيُّ، امْحُ" رَسُولُ اللهِ" قَالَ: وَاللهِ لَا أَمْحُوكَ أَبَدًا. فَأَخَذَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكِتَابَ، وَلَيْسَ يُحْسِنُ يَكْتُبُ مَكَانَ" رَسُولُ اللهِ" فَكَتَبَ هَذَا مَا قَاضَى عَلَيْهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ: أَنْ لَا يُدْخِلَ مَكَّةَ السِّلَاحَ إِلَّا السَّيْفَ فِي الْقِرَابِ، وَأَنْ لَا يُخْرِجَ مِنْ أَهْلِهَا أَحَدًا أَرَادَ أَنْ يَتَّبِعَهُ، وَأَنْ لَا يَمْنَعَ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِهِ أَرَادَ أَنْ يُقِيمَ بِهَا. فَلَمَّا دَخَلَهَا وَمَضَى الْأَجَلُ، أَتَوْا عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالُوا: قُلْ لِصَاحِبِكَ فَلْيَخْرُجْ عَنَّا، فَقَدْ مَضَى الْأَجَلُ. فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَتْبَعُهُمْ ابْنَةُ حَمْزَةَ، فَنَادَتْ: يَا عَمُّ، يَا عَمُّ. فَتَنَاوَلَهَا عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَأَخَذَ بِيَدِهَا، وَقَالَ لِفَاطِمَةَ عَلَيْهَا السَّلَامُ: دُونَكِ. فَحَمَلَتْهَا، فَاخْتَصَمَ فِيهَا عَلِيٌّ، وَزَيْدٌ، وَجَعْفَرٌ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ. فَقَالَ عَلِيٌّ: أَنَا أَخَذْتُهَا، وَهِيَ بِنْتُ عَمِّي. قَالَ جَعْفَرٌ: ابْنَةُ عَمِّي، وَخَالَتُهَا تَحْتِي. وَقَالَ زَيْدٌ: ابْنَةُ أَخِي. فَقَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَالَتِهَا، وَقَالَ:" الْخَالَةُ بِمَنْزِلَةِ الْأُمِّ" وَقَالَ لِعَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" أَنْتَ مِنِّي، ⦗٩⦘ وَأَنَا مِنْكَ" وَقَالَ لِجَعْفَرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" أَشْبَهْتَ خَلْقِي، وَخُلُقِي" وَقَالَ لِزَيْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" أَنْتَ أَخُونَا، وَمَوْلَانَا" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ مُوسَى، هَكَذَا رَوَاهُ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى عَنْ إِسْرَائِيلَ مُدْرَجًا. وَرَوَى إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ إِسْرَائِيلَ قِصَّةَ ابْنَةِ حَمْزَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ هَانِئِ بْنِ هَانِئٍ، وَهُبَيْرَةَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَكَذَلِكَ رَوَاهَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى مَرَّةً أُخْرَى مُنْفَرِدَةً، وَرَوَاهُ زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ وَغَيْرُهُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ذی القعدہ میں عمرہ کا ارادہ کیا۔ اہل مکہ نے انکار کر دیا کہ جب تک کوئی معاہدہ نہ ہو جائے مسلمان مکہ میں داخل نہیں ہو سکتے۔ معاہدہ یہ ہو گا کہ مسلمان تین دن سے زیادہ نہیں رکیں گے۔ جب معاہدہ لکھا گیا تو کاتب نے لکھا: یہ معاہدہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے طے کردہ ہے۔ مشرکین کہنے لگے: اگر ہم آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مان لیں تو جھگڑا کس بات کا؟ آپ رسول اللہ نہیں بلکہ محمد بن عبداللہ ہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں رسول اللہ بھی ہوں اور ابن عبداللہ بھی ہوں۔“ اور فرمایا: ”اے علی! رسول اللہ کا لفظ مٹا دے۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اللہ کی قسم! میں تو اسے ہرگز نہیں مٹاؤں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خط (تحریر) پکڑا اور اس پر یہ لکھ دیا کہ یہ محمد بن عبداللہ کی طرف سے عہد نامہ ہے کہ وہ مکہ میں اسلحہ لے کر داخل نہیں ہوں گے، صرف تلوار ہو گی وہ بھی میان میں، اور اہل مکہ سے کوئی مسلمانوں کے ساتھ نہیں جائے گا اور اگر کوئی مسلمان اہل مکہ سے ملنا چاہتا ہے مسلمانوں کو چھوڑ کر تو اسے روکا نہیں جائے گا۔ جب مسلمان مکہ میں داخل ہو گئے اور مدت پوری ہو گئی تو اہل مکہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہنے لگے: اپنے صاحب سے کہیں کہ اب یہاں سے چلے جائیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے نکل پڑے تو سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی آپ کے پیچھے چل پڑی اور چیخنے لگی: اے چچا جان! اے چچا جان! سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسے پکڑ لیا اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے سپرد کر دیا، تو سیدنا علی، سیدنا زید اور سیدنا جعفر رضی اللہ عنہم کا اختلاف ہو گیا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اسے میں نے پکڑا تھا اور یہ میرے چچا کی بیٹی ہے۔ سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کہنے لگے: یہ میرے بھی چچا کی بیٹی ہے اور اس کی خالہ میرے نکاح میں ہے۔ سیدنا زید رضی اللہ عنہ کہنے لگے: یہ میرے بھائی کی بچی ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خالہ کے حق میں فیصلہ فرمایا اور فرمایا: ”خالہ ماں کے قائم مقام ہوتی ہے۔“ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے لیے فرمایا: ”تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے ہوں۔“ اور سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کو فرمایا: ”تو تخلیق اور اخلاق کے لحاظ سے مجھ سے مشابہ ہے۔“ اور سیدنا زید رضی اللہ عنہ کو فرمایا: ”اے زید! تو ہمارا بھائی اور مولیٰ ہے۔“
امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں عبید اللہ بن موسیٰ سے اسے بیان کیا ہے۔
اسی طرح عبید اللہ بن موسیٰ نے اسرائیل سے اسے مدرجاً روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النفقات/حدیث: 15768]
امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں عبید اللہ بن موسیٰ سے اسے بیان کیا ہے۔
اسی طرح عبید اللہ بن موسیٰ نے اسرائیل سے اسے مدرجاً روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النفقات/حدیث: 15768]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح