🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (لُزُومُ السَّكِينَةِ وَالْوَقَارِ فِي عَرَفَةَ)
عرفہ میں سکین و وقار لازم رکھنے کا بیان
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 2605 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 2605
صحیح بخاری: 1671
الجامع الكامل: 5125
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7884
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2605
2605 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّهُ دَفَعَ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ عَرَفَةَ فَسَمِعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَاءَهُ زَجْرًا شَدِيدًا، وَضَرْبًا لِلْإِبِلِ، فَأَشَارَ بِسَوْطِهِ إِلَيْهِمْ، وَقَالَ:"يَا أَيُّهَا النَّاسُ، عَلَيْكُمْ بِالسَّكِينَةِ، فَإِنَّ الْبِرَّ لَيْسَ بِالْإِيضَاعِ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عرفہ کے دن وہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ واپس آ رہے تھے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے پیچھے اونٹوں کو بہت مارنے اور ڈانٹنے کی آوازیں سنیں تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے کوڑے سے ان کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: ”لوگو! سکینت اختیار کرو کیونکہ سواریوں کو تیز دوڑانا کوئی نیکی نہیں۔“ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2605]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (1671)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1671
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُوَيْدٍ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو مَوْلَى الْمُطَّلِبِ، أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ مَوْلَى وَالِبَةَ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا،" أَنَّهُ دَفَعَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَرَفَةَ، فَسَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَاءَهُ زَجْرًا شَدِيدًا وَضَرْبًا وَصَوْتًا لِلْإِبِلِ، فَأَشَارَ بِسَوْطِهِ إِلَيْهِمْ، وَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ، عَلَيْكُمْ بِالسَّكِينَةِ، فَإِنَّ الْبِرَّ لَيْسَ بِالْإِيضَاعِ أَوْضَعُوا أَسْرَعُوا خِلَالَكُمْ مِنَ التَّخَلُّلِ بَيْنَكُمْ، وَفَجَّرْنَا خِلَالَهُمَا بَيْنَهُمَا".
ہم سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابراہیم بن سوید نے بیان کیا، کہا مجھ سے مطلب کے غلام عمرو بن ابی عمرو نے بیان کیا، انہیں والیہ کوفی کے غلام سعید بن جبیر نے خبر دی، ان سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنما نے بیان کیا کہ عرفہ کے دن (میدان عرفات سے) وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آ رہے تھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیچھے سخت شور (اونٹ ہانکنے کا) اور اونٹوں کی مار دھاڑ کی آواز سنی تو آپ نے ان کی طرف اپنے کوڑے سے اشارہ کیا اور فرمایا کہ لوگو! آہستگی و وقار اپنے اوپر لازم کر لو، (اونٹوں کو) تیز دوڑانا کوئی نیکی نہیں ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ (سورۃ التوبہ میں) «أوضعوا» کے معنی تیز دوڑائیں، «خلالكم» کا معنی تمہارے بیچ میں، اسی سے (سورۃ الکہف) میں آیا ہے «وفجرنا خلالهما‏» یعنی ان کے بیچ میں۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1671]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ عرفہ کے دن واپس ہوئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیچھے شور و غل اور اونٹوں کو مارنے پیٹنے کی آواز سنی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کوڑے سے ان کی طرف اشارہ فرمایا اور حکم دیا: ”لوگو! سکون قائم رکھو، اونٹوں کو دوڑانے میں کوئی نیکی نہیں ہے۔“ «أَوْضَعُوا» کے معنی تیز دوڑنے کے ہیں، «خِلَالَكُمْ» کے معنی ہیں: ”تمہارے درمیان“ اور ﴿وَفَجَّرْنَا خِلَالَهُمَا﴾ [سورة الكهف: 33] کے معنی ہیں کہ ہم نے ان کے درمیان (نہر کو) جاری کیا۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1671]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5125
5125. عن ابن عباس، أنه دفع مع النبيّ صلى الله عليه وسلم يوم عرفـة فسمع النبيُّ صلى الله عليه وسلم وراءه زَجْراً شديداً، وضرْباً وصوْتاً للإبل، فأشار بسوطه إليهم وقال: أيُّها الناسُ، عليكم بالسّكينة، فإنّ البرَّ ليس بالإيضاع.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاريّ في الحج (1671) عن سعيد بن أبي مريم، حدّثنا إبراهيم بن سويد، حدثني عمرو بن أبي عمرو مولى المطّلب، أخبرني سعيد بن جبير مولى والبة الكوفي، حدثني ابن عباس، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7884
«يا أيها الناس! عليكم بالسكينة فإن البر ليس بإيجاف الخيل والإبل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے لوگو! سکون اختیار کرو، کیونکہ نیکی گھوڑوں اور اونٹوں کو تیز دوڑانے میں نہیں ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7884]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم د ك] عن ابن عباس. خ: حج.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں