الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (فَضِيلَةُ بَعْضِ قُرَى المَدِينَةِ)
مدینہ منورہ کی دوسری بستیوں کی فضیلت
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 2737 (کل: 23 مقامات، 13 کتب)
صحیح بخاری: 1871
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 636
مسند الحمیدی: 1186
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1597
اللؤلؤ والمرجان: 872
الفتح الربانی: 12663
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6374
21 تا 23
حدیث نمبر: 1378
«أمرت بقرية تأكل القرى يقولون يثرب وهي المدينة تنفي الناس كما ينفي الكير خبث الحديد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مجھے ایک ایسی بستی (کی طرف ہجرت) کا حکم دیا گیا ہے جو تمام بستیوں کو کھا جائے گی (یعنی ان پر غالب آ جائے گی)، لوگ اسے یثرب کہتے ہیں حالانکہ وہ مدینہ ہے۔ یہ برے لوگوں کو اپنے اندر سے اس طرح نکال باہر کرتی ہے جس طرح بھٹی لوہے کے میل کچیل کو دور کر دیتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أل م/حدیث: 1378]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق] عن أبي هريرة. الصحيحة 274.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 8004
" يأتي على الناس زمان يدعوالرجل ابن عمه وقريبه: هلم إلى الرخاء هلم إلى الرخاء والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون والذي نفسي بيده لا يخرج منهم أحد رغبة عنها إلا أخلف الله فيها من هوخير منه ألا إن المدينة كالكير يخرج الخبث لا تقوم الساعة حتى تنفي المدينة شرارها كما ينفي الكير خبث الحديد"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ آدمی اپنے چچازاد اور رشتہ دار کو بلائے گا: آؤ آسائش کی طرف! آؤ آسائش کی طرف! حالانکہ اگر وہ جانتے تو مدینہ ہی ان کے لیے بہتر ہوتا۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اس سے کوئی بھی اس سے نفرت کر کے نہیں نکلے گا مگر اللہ اس کی جگہ اس سے بہتر کسی کو بسا دے گا۔ خبردار! مدینہ بھٹی کی طرح ہے جو میل کچیل نکال دیتی ہے، قیامت قائم نہیں ہو گی یہاں تک کہ مدینہ اپنے برے لوگوں کو اس طرح نکال باہر کرے گا جیسے بھٹی لوہے کا میل نکال دیتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8004]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 782.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6374
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو ، أَنَّ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ حَدَّثَهُ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ يَسَارٍ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أُمِرْتُ بِقَرْيَةٍ تَأْكُلُ الْقُرَى: يَثْرِبُ، وَهِيَ الْمَدِينَةُ، تَنْفِي النَّاسَ كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے ایسی بستی (کی طرف ہجرت) کا حکم دیا گیا ہے جو تمام بستیوں کو کھا جائے گی (یعنی ان پر غالب رہے گی)، لوگ اسے یثرب کہتے ہیں جبکہ وہ مدینہ ہے، وہ (برے) لوگوں کو اس طرح (چھانٹ کر) باہر کر دیتی ہے جیسے (لوہار کی) بھٹی لوہے کی میل کچیل کو دور کر دیتی ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6374]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1772، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1382، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7191، 7323، 8758، 9378، وأخرجه فتح الباري برقم: 1772، 1776، 6891، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3723، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 4492، 11652، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8218، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1825، وأخرجه شرح السنة برقم: 2016، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6343»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح