الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (النِّكَاحُ بِدُونِ وَلِيٍّ؟)
ولی کے بغیر نکاح؟
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 3130 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 3130
بلوغ المرام: 835
حدیث نمبر: 3130
الْفَصْلُ الثَّانِي 3130 - وَعَنْ أَبِي مُوسَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ"رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ وَالدَّارِمِيُّ.
ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: «لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ» ”ولی کے بغیر نکاح نہیں۔“ صحیح، رواہ احمد والترمذی وابوداؤد وابن ماجہ والدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3130]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (394/4 ح 19747) و الترمذي (1101) و أبو داود (2085) و ابن ماجه (1881) والدارمي (137/1 ح 2188. 2189)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 835
وعن أبي بردة بن أبي موسى عن أبيه رضي الله تعالى عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «لا نكاح إلا بولي» رواه أحمد والأربعة وصححه ابن المديني والترمذي وابن حبان وأعله بالإرسال. وروى الإمام أحمد عن الحسن عن عمران بن الحصين مرفوعا: «لا نكاح إلا بولي وشاهدين» .
سیدنا ابوبردہ بن ابی موسیٰ نے اپنے باپ سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔“ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے۔ امام ابن مدینی، ترمذی اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور مرسل ہونے کی وجہ سے اسے معلول قرار دیا گیا ہے اور امام احمد رحمہ اللہ نے حسن سے اور انہوں نے عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے مرفوع روایت بیان کی ہے کہ ”نکاح ولی اور دو گواہوں کے بغیر منعقد نہیں ہوتا۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 835]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى» ابو بردہ بن ابی موسیٰ – «عَنْ أَبِيهِ» اپنے والد سے – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا» اللہ تعالیٰ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَا نِكَاحَ» کوئی نکاح نہیں – «إِلَّا بِوَلِيٍّ» مگر ولی کے ساتھ۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد – «وَالْأَرْبَعَةُ» اور چاروں نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «ابْنُ الْمَدِينِيِّ» ابن المدینی – «وَالتِّرْمِذِيُّ» اور ترمذی – «وَابْنُ حِبَّانَ» اور ابن حبان نے – «وَأُعِلَّ» اور اسے معلول قرار دیا گیا – «بِالْإِرْسَالِ» مرسل ہونے کی وجہ سے۔ – «وَرَوَى» اور روایت کیا – «الْإِمَامُ أَحْمَدُ» امام احمد نے – «عَنِ الْحَسَنِ» حسن سے – «عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ» عمران بن حصین سے – «مَرْفُوعًا» مرفوعاً: – «لَا نِكَاحَ» کوئی نکاح نہیں – «إِلَّا بِوَلِيٍّ» مگر ولی – «وَشَاهِدَيْنِ» اور دو گواہوں کے ساتھ۔
اور ابو بردہ بن ابی موسیٰ اپنے والد (سیدنا ابو موسیٰ اشعری) رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ولی کے بغیر کوئی نکاح نہیں۔“ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے، ابن المدینی، ترمذی اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے اور اسے مرسل ہونے کی علت سے معلول بھی کہا گیا ہے۔ اور امام احمد نے حسن (بصری) سے، انہوں نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت کیا ہے: ”ولی اور دو گواہوں کے بغیر کوئی نکاح نہیں۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 835]
اور ابو بردہ بن ابی موسیٰ اپنے والد (سیدنا ابو موسیٰ اشعری) رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ولی کے بغیر کوئی نکاح نہیں۔“ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے، ابن المدینی، ترمذی اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے اور اسے مرسل ہونے کی علت سے معلول بھی کہا گیا ہے۔ اور امام احمد نے حسن (بصری) سے، انہوں نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت کیا ہے: ”ولی اور دو گواہوں کے بغیر کوئی نکاح نہیں۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 835]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، النكاح، باب في الولي، حديث:2085، والترمذي، النكاح، حديث:1101، وابن ماجه، النكاح، حديث:1881، والنسائي: لم أجده، وأحمد:4 /394، وانظر لا بطال التعليل نيل المقصود لراقم الحروف،والحمد لِلهِ، وحديث عمران بن حصين أخرجه أحمد: لم أجده، ومتن الحديث صحيح بالشواهد.»
الحكم على الحديث:
صحيح