🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (التَّرْغِيبُ فِي أَدَاءِ حَقِّ الْمَتَابِعِينَ)
ماتحتوں کا حق ادا کرنے کی ترغیب
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 3356 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 3356
سنن ابن ماجہ: 1625
الفتح الربانی: 1033
المعجم الکبیر للطبرانی: 20199
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6936، 6979
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3356
3356 - وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي مَرَضِهِ: الصَّلَاةَ، وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ". رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَانِ.
ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے مرض الموت میں فرما رہے تھے: «الصَّلَاةَ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ» ”نماز اور اپنے غلاموں کا خیال رکھنا۔“ سند ضعیف ہے، اسے بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3356]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه البيھقي في شعب الإيمان (8553، نسخة محققة: 8193 و في دلائل النبوة 205/7) [و ابن ماجه (1625) ]
٭ قتادة عنعن و انظر الحديث الآتي (3357)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1625
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ صَالِحٍ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ سَفِينَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ فِي مَرَضِهِ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ:" الصَّلَاةَ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ" فَمَا زَالَ يَقُولُهَا حَتَّى مَا يَفِيضَ بِهَا لِسَانُهُ.
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اس مرض میں کہ جس میں آپ کا انتقال ہو گیا، فرما رہے تھے: «الصلاة وما ملكت أيمانكم» ”نماز کا، اور لونڈیوں اور غلاموں کا خیال رکھنا۔“ آپ برابر یہی جملہ کہتے رہے، یہاں تک کہ آپ کی زبان مبارک رکنے لگی ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1625]
حضرت ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جس مرض میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انتقال فرمایا، اس کے دوران میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: «الصَّلَاةَ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ» ”نماز (کی حفاظت کرو) اور (ان لونڈی، غلاموں کی) جو تمہارے ہاتھوں کی ملکیت ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ الفاظ بار بار فرمائے حتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانِ مبارک رک گئی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1625]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 18154، ومصباح الزجاجة: 590)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/290، 311، 315، 321) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کا بڑا خیال تھا کیونکہ نماز توحید باری تعالیٰ کے بعد اسلام کا سب سے اہم اور بنیادی رکن ہے، اسی لئے وفات کے وقت بھی آپ نے اس کے لئے وصیت فرمائی، مطلب یہ تھا کہ نماز کی محافظت کرو، وقت پر پڑھو، شرائط اور ارکان کے ساتھ ادا کرو، دوسرا اہم مسئلہ لونڈی اور غلام کا تھا، آپ کی وصیت کا مقصد یہ تھا کہ لوگ لونڈیوں اور غلاموں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں اور ان پر ظلم نہ کریں۔ جو لوگ غلامی کی وجہ سے اسلام پر تنقید کرتے ہیں ان کو یہ خبر نہیں ہوئی کہ درحقیقت غلامی کیا ہے گویا فرزندی میں لینا ہے اور اپنی اولاد کی طرح ایک بے وارث شخص کی پرورش کرنا ہے، اس میں عقلاً کون سی قباحت ہے؟ بلکہ قیدیوں کے گزارے کے لئے اس سے بہتر دوسری کوئی صورت عقل ہی میں نہیں آتی، البتہ اس زمانہ میں بعض جاہل لوگ لونڈیوں اور غلاموں کے ساتھ جو وحشیانہ سلوک کرتے تھے تو یہ بری بات ہے، مگر دین اسلام پر یہ تنقید صحیح نہیں ہے کیونکہ اسلام نے تو ایسے برتاؤ سے منع کیا ہے، اور ان کے ساتھ بار بار نیک سلوک کرنے کی وصیت کی ہے یہاں تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک اسی پر بے قابو ہو گئی، اور آپ کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی صلی اللہ علیہ وسلم ۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
والحديث الآتي (الأصل: 2698) يغني عنه
قتادة عنعن
وللحديث شواھد كلھا معلولة،انظر ح: 2697
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 437

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1033
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ مِنْ آخِرِ وَصِيَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (الصَّلَاةَ الصَّلَاةَ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ) ) حَتَّى جَعَلَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُلَجْلِجُهَا فِي صَدْرِهِ وَمَا يَفِيضُ بِهَا لِسَانُهُ
سیدہ ام سلمہ ؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آخری وصیت کے یہ الفاظ تھے: نماز کو لازم پکڑنا، نماز کو لازم پکڑنا اور اپنے غلاموں کے ساتھ احسان کرنا۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان الفاظ کو سینے میں دوہرانا شروع کر دیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان کو اظہار کرنے کی طاقت نہیں رہی تھی۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1033]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح لغيره۔ أخرجه النسائي في الكبري: 7098، وابويعلي: 6936، والطحاوي في شرح مشكل الآثار: 3203، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26483 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27016»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح لغيره۔ أخرجه النسائي في الكبري : 7098
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20199
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ حَمْدَوَيْهِ الصَّفَّارُ ، ثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنْ سَفِينَةَ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ فِي مَرَضِهِ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ: الصَّلَاةُ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ فَمَا زَالَ يَقُولُهَا حَتَّى مَا يُقْبَضُ بِهَا لِسَانُهُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اس مرض میں، جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی، یہ فرماتے رہے: ”نماز کا خیال رکھو، اور جو تمہارے ہاتھوں کی ملکیت ہیں ان کا خیال رکھو۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے رہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان بولنے سے رک گئی۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20199]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 379، حدیث 897»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6936
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَفِينَةَ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كَانَتْ عَامَّةُ وَصِيَّةِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَرَضِهِ: الصَّلَاةَ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ، حَتَّى جَعَلَ يُلَجْلِجُهَا فِي صَدْرِهِ وَمَا يَفِيضُ بِهَا لِسَانُهُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مرضِ الوفات میں عمومی طور پر یہی وصیت فرمائی تھی کہ: «الصَّلَاةُ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ» ”نماز کی پابندی کرنا اور اپنے زیرِ دستوں (غلاموں اور لونڈیوں) کے حقوق کا خیال رکھنا“، یہاں تک کہ نقاہت کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کلمات اپنے سینہ مبارک میں دہرانے لگے اور زبانِ مبارک سے ان کا واضح اظہار ممکن نہ رہا تھا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 6936]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: لغيره المرفوع منه فقط»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1625، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26144، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7355، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6900»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6979
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ سَفِينَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ وَهُوَ فِي الْمَوْتِ، جَعَلَ يَقُولُ: الصَّلَاةَ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ، فَجَعَلَ يَقُولُهَا وَمَا يَفِيضُ بِهَا لِسَانُهُ.
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حالتِ نزع میں مسلسل یہ فرما رہے تھے: «الصَّلَاةَ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ» ”نماز کی پابندی کرنا اور اپنے زیرِ دستوں (غلاموں اور لونڈیوں) کے حقوق کا خیال رکھنا“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کلمات کو بار بار دہراتے رہے یہاں تک کہ (نقاہت کی وجہ سے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانِ مبارک ان الفاظ کو واضح طور پر ادا کرنے سے قاصر ہونے لگی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 6979]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره: المرفوع منه فقط: مضى الكلام عليه قريبًا (برقم 6936)، … ولله الحمد»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1625، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26187، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6943»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں