الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (القَضَاءُ بِشَاهِدٍ وَاحِدٍ)
ایک گواہ کی بنیاد پر فیصلہ
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 3763 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 3763
بلوغ المرام: 1208
حدیث نمبر: 3763
3763 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -"قَضَى بِيَمِينٍ وَشَاهَدٍ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قسم اور ایک گواہ کے ساتھ فیصلہ کیا۔ (رواہ مسلم)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإمارة والقضاء/حدیث: 3763]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1712/3)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 1208
وعن ابن عباس رضي الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قضى بيمين وشاهد. أخرجه مسلم وأبو داود والنسائي وقال: إسناده جيد.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی اس کے راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک قسم اور ایک گواہ کی بنیاد پر فیصلہ فرمایا۔ اسے مسلم، ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی سند عمدہ ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1208]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ» کہ اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَضَى» نے فیصلہ فرمایا – «بِيَمِينٍ» ایک قسم – «وَشَاهِدٍ» اور ایک گواہ کے ساتھ۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے – «وَأَبُو دَاوُدَ» اور ابو داود نے – «وَالنَّسَائِيُّ» اور نسائی نے – «وَقَالَ» اور (نسائی نے) کہا: – «إِسْنَادُهُ جَيِّدٌ» اس کی سند عمدہ ہے۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک قسم اور ایک گواہ کی بنیاد پر فیصلہ فرمایا۔ اسے مسلم، ابو داود اور نسائی نے روایت کیا ہے اور (نسائی نے) کہا: اس کی سند عمدہ ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1208]
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک قسم اور ایک گواہ کی بنیاد پر فیصلہ فرمایا۔ اسے مسلم، ابو داود اور نسائی نے روایت کیا ہے اور (نسائی نے) کہا: اس کی سند عمدہ ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1208]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الأقضية، باب القضاء باليمين والشاهد، حديث:1712، وأبوداود، القضاء، حديث:3608، والنسائي في الكبرٰي:3 /490، حديث:6011.»
الحكم على الحديث:
صحيح