الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (مَنْعُ اتِّخَاذِ الْحَيَوَانَاتِ مَرْمَى لِلنِّشَانَةِ)
جاندار پر نشانہ بازی کرنا منع ہے
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 4076 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 4076
الفتح الربانی: 7880
حدیث نمبر: 4076
4076 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"لَا تَتَّخِذُوا شَيْئًا فِيهِ الرُّوحُ غَرَضًا". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کسی ذی روح چیز کو (نشانہ بازی کے لیے) ہدف نہ بناؤ۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4076]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (58م / 1957)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 7880
عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ مَرَّ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَلَى أُنَاسٍ قَدْ وَضَعُوا حَمَامَةً يَرْمُونَهَا فَقَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُتَّخَذَ ذُو الرُّوحِ غَرَضًا
۔ عکرمہ کہتے ہیں: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہماکچھ لوگوں کے پاس سے گزرے، وہ ایک کبوتری کو سامنے باندھ کر اس کو تیر مار رہے تھے،سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہمانے کہا کہ سول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ذی روح اور جاندار چیز کو نشانہ بنانے سے منع فرمایا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب اللهو واللعب/حدیث: 7880]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه ابن ماجه: 3187، والترمذي: 1475، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2474 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2474»
وضاحت: فوائد: … یہ جانور کے ساتھ ظلم ہے، ذبح اور شکار کے طریقے پچھلے ابواب میں گزر چکے ہے، جس شکاری جانور یا پرندے کو ذبح کرنا ممکن ہو جائے، اس کو ذبح ہی کیا جائے گا۔
الحكم على الحديث:
حديث صحيح