🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (كَمْ يَكْفِي مِنَ المَاءِ لِلغُسْلِ؟)
غسل کے لیے کتنا پانی کافی ہو گا؟
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 439 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 439
سنن ترمذی: 609
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1472
المعجم الاوسط: 922، 3974
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 439
439 - وَعَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ، وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ، إِلَى خَمْسَةِ أَمْدَادٍ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک «مُدٍّ» ”مد“ (تقریباً چھ سو گرام/ ملی لیٹر) سے وضو اور ایک «صَاعٍ» ”صاع“ (چار مد) سے پانچ «أَمْدَادٍ» ”مد“ تک پانی سے غسل فرمایا کرتے تھے۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 439]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (201) و مسلم (51/ 325)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 609
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى، عَنْ ابْنِ جَبْرٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " يُجْزِئُ فِي الْوُضُوءِ رِطْلَانِ مِنْ مَاءٍ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ شَرِيكٍ عَلَى هَذَا اللَّفْظِ، وَرَوَى شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَبْرٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يَتَوَضَّأُ بِالْمَكُّوكِ وَيَغْتَسِلُ بِخَمْسَةِ مَكَاكِيَّ " وَرُوِي عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَبْرٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ " وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ شَرِيكٍ.
انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وضو میں دو رطل پانی کافی ہو گا“ ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث ان الفاظ کے ساتھ غریب ہے، ہم یہ حدیث صرف شریک ہی کی سند سے جانتے ہیں،
۲- شعبہ نے عبداللہ بن عبداللہ بن جبر سے اور انہوں نے انس بن مالک سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مکوک ۳؎ سے وضو، اور پانچ مکوک سے غسل کرتے تھے ۴؎،
۳- سفیان ثوری نے بسند «عبداللہ بن عیسیٰ عن عبداللہ بن جبر عن انس» روایت کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مد ۵؎ سے وضو اور ایک صاع ۶؎ سے غسل کرتے تھے،
۴- یہ شریک کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/أبواب السفر/حدیث: 609]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہذا اللفظ (تحفة الأشراف: 963) (ضعیف) (سند میں شریک القاضی حافظہ کے ضعیف ہیں، اور ان کی یہ روایت ثقات کی روایت کے خلاف بھی ہے شیخین کی سند میں ”شریک“ نہیں ہیں، لیکن اصل حدیث صحیح ہے، جس کی تخریج حسب ذیل ہے: ابن جبر کے طریق سے مروی ہے: ”کان رسول اللہ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ یتوضأ بمکوک ویغتسل بخمسة مکاکی“، أخرجہ: صحیح البخاری/الوضوء 47 (201)، صحیح مسلم/الحیض 10 (325)، سنن ابی داود/ الطہارة 44 (95)، سنن النسائی/الطہارة 59 (73)، و144 (230)، والمیاہ 14 (346)، مسند احمد (3/259، 282، 290)، سنن الدارمی/الطہارة 22 (695)۔»
وضاحت: ۱؎: رطل بارہ اوقیہ کا ہوتا ہے اور ایک اوقیہ چالیس درہم کا۔
۲؎: ”کافی ہو گا“ سے بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دو رطل سے کم پانی وضو کے لیے کافی نہیں ہو گا، ام عمارہ بنت کعب کی حدیث اس کے معارض ہے جس میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کا ارادہ کیا تو ایک برتن میں پانی لایا گیا جس میں دو تہائی مد کے بقدر پانی تھا۔
۳؎: تنّور کے وزن پر ہے، اس سے مراد مُد ہے اور ایک قول ہے کہ صاع مراد ہے لیکن پہلا قول زیادہ صحیح ہے۔
۴؎: غسل کے پانی اور وضو کے پانی کے بارے میں وارد احادیث مختلف ہیں ان سب کو اختلاف احوال پر محمول کرنا چاہیئے۔
۵؎: ایک پیمانہ ہے جس میں ایک رطل اور ثلث رطل پانی آتا ہے۔
۶؎: صاع بھی ایک پیمانہ ہے جس میں چار مد پانی آتا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (270)
قال الشيخ زبير على زئي:(609) إسناده ضعيف
شريك مدلس وعنعن . (تقدم: 112) وحديث شعبه رواه مسلم (325) وھو يغني عنه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1472
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ، وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْفَنَّادِ، وَقَالَ: لَيْسَ بِهِ بَأْسٌ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مد (پانی) کے ذریعے وضو کر لیتے تھے، اور ایک صاع کے ذریعے غسل کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے ابراہیم بن سلیمان فناد سے نقل کی ہے وہ فرماتے ہیں: اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1472]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 926»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 922
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ الثَّقَفِيُّ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْقَنَّادُ قَالَ: نَا قَتَادَةُ .
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - I " يَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ، وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا أَبُو إِسْمَاعِيلَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مد (پانی) سے وضو فرماتے تھے اور ایک صاع (پانی) سے غسل فرماتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”قتادہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے، یہ حدیث صرف ابو اسماعیل رحمہ اللہ نے روایت کی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 922]
تخریج الحدیث: «قال أبو زرعة الرازي: هذا خطأ «علل الحديث، ج 1، ص 398» »
«قال الدارقطني: والقول قول من قال عن قتادة عن صفية بنت شيبة عن عائشة «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 12، ص 132» »
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 314، 2138، 2139، والبزار فى «مسنده» برقم: 7200، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3974»

الحكم على الحديث:
خطأ، والصواب عن قتادة عن صفية بنت شيبة عن عائشة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3974
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ قَالَ: نَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ: أَخْبَرَتْنِي الْمُغِيرَةُ بِنْتُ حَسَّانَ التَّمِيمِيَّةُ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ، وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْمُغِيرَةِ بِنْتِ حَسَّانَ إِلَّا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مُد پانی سے وضو فرماتے تھے اور ایک صاع پانی سے غسل فرماتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مغیرہ بنت حسان سے زید بن حباب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3974]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 314، 2138، 2139، والبزار فى «مسنده» برقم: 7200، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 922»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں