🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (اَلْأَسْمَدُ لِلْعُيُونِ نَافِعٌ)
اثمد سرمہ آنکھوں کے لئے فائدہ مند
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 4472 (کل: 46 مقامات، 16 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 4472، 1638
سنن ابوداود: 3878، 4061
سنن ترمذی: 1757، 2048، 2053
شمائل ترمذی: 50، 51، 68
بلوغ المرام: 439
مسند احمد: 2219، 2479، 3035، 3318، 3320، 3342، 3426
مسند الحمیدی: 530
مسند الشهاب: 1253
الفتح الربانی: 3112، 8169، 11355، 11520
صحیح ابن حبان: 5423، 6072، 6073
الجامع الكامل: 11607، 15311
السنن الكبرى للبيهقي: 5969، 8257
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1236، 3305
المعجم الکبیر للطبرانی: 12374، 12432، 12434، 12435، 12436، 12437، 12438، 12439، 12440
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2410، 2694، 2727
المعجم الاوسط: 3471
31 تا 40
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8257
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عَبَّادٌ يَعْنِي ابْنَ مَنْصُورٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" عَلَيْكُمْ بِالْإِثْمِدِ فَإِنَّهُ يَجْلُو الْبَصَرَ وَيُنْبِتُ الشَّعْرَ" وَزَعَمَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ لَهُ مُكْحُلَةٌ يَكْتَحِلُ مِنْهَا كُلَّ لَيْلَةٍ ثَلَاثًا فِي هَذِهِ وَثَلَاثًا فِي هَذِهِ هَذَا أَصَحُّ مَا رُوِيَ فِي اكْتِحَالِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
عکرمہ، ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے لیے اثمد (سرمہ) لازم کرو، بیشک وہ بصارت کو تیز کرتا ہے اور بال اگاتا ہے۔“ ان کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک سرمہ دانی تھی جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات اپنی ہر آنکھ میں تین تین بار سرمہ لگاتے تھے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سرمہ لگانے کے بارے میں جو کچھ مروی ہے، یہ ان میں سب سے صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8257]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه الترمذي»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1236
«البسوا من ثيابكم البياض فإنها من خير ثيابكم وكفنوا فيها موتاكم وإن من خير أكحالكم الإثمد يجلوا البصر وينبت الشعر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اپنے کپڑوں میں سے سفید کپڑے پہنا کرو کیونکہ یہ تمہارے بہترین کپڑوں میں سے ہیں، اور اپنے مردوں کو بھی انہی میں کفن دیا کرو، اور یقیناً تمہارے سرموں میں سب سے بہترین سرمہ اثمد ہے، یہ نگاہ کو تیز کرتا ہے اور (پلکوں کے) بال اگاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أل ب/حدیث: 1236]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم د ت حب] عن ابن عباس. الجنائز 62.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3305
«خير ثيابكم البياض فكفنوا فيها موتاكم وألبسوها أحياءكم وخير أكحالكم الإثمد ينبت الشعر ويجلو البصر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تمہارے کپڑوں میں سب سے بہتر سفید کپڑا ہے، پس اپنے مردوں کو اسی میں کفن دو اور اپنے زندوں کو اسے پہناؤ، اور تمہارے سرمے میں سب سے بہتر اثمد ہے، یہ بال اگاتا ہے اور نظر تیز کرتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الخاء./حدیث: 3305]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ طب ك] عن ابن عباس. الروض النضير 407، المشكاة 1638.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12374
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ غَيْلَانَ الْعُمَانِيُّ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنْ نُصَيْرِ بْنِ أَبِي الْأَشْعَثِ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَيْرُ ثِيَابِكُمُ الْبَيَاضُ فَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ، وَأَلْبِسُوا أَحْيَاءَكُمْ، وَخَيْرُ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمِدُ يُنْبِتُ الشَّعَرَ، وَيَجْلُو الْبَصَرَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے کپڑوں میں سب سے بہتر سفید کپڑا ہے، تو اسی میں اپنے مُردوں کو کفن دو، اور اپنے زندوں کو پہناؤ، اور تمہارا سب سے بہتر سرمہ اثمد ہے، یہ بال اگاتا ہے اور بینائی صاف کرتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12374]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 45، حدیث 12427»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12432
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْبَسُوا مِنْ لِبَاسِكُمُ الْبَيَاضَ فَإِنَّهَا مِنْ خَيْرِ ثِيَابِكُمْ، وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ وَمِنْ خَيْرِ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمِدُ، فَإِنَّهُ يُنْبِتُ الشَّعَرَ، وَيَجْلُو الْبَصَرَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے کپڑوں میں سفید کپڑے پہنو، کیونکہ یہ تمہارے بہترین کپڑوں میں سے ہیں، اور اپنے مردوں کو انہی میں کفن دو۔“
”اور تمہارے بہترین سرموں میں سے اثمد (کا سرمہ) ہے، یہ بال اگاتا اور بینائی صاف کرتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12432]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 64، حدیث 12485»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12434
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَيْرُ لِبَاسِكُمُ الْبَيَاضُ، فَأَلْبِسُوهَا أَحْيَاءَكُمْ، وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے بہترین کپڑے سفید ہیں، انہیں اپنے زندوں کو پہناؤ اور اپنے مردوں کو انہی میں کفن دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12434]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 65، حدیث 12487»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12435
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا زَائِدَةُ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ الْمَكِّيُّ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْبَسُوا مِنْ ثِيَابِكُمُ الْبَيَاضَ، فَإِنَّهَا خَيْرُ ثِيَابِكُمْ، وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ، وَإِنَّ خَيْرَ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمِدُ إِنَّهُ يَجْلُو الْبَصَرَ، وَيُنْبِتُ الشَّعَرَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے کپڑوں میں سفید کپڑے پہنو، کیونکہ یہ تمہارے بہترین کپڑے ہیں، اور اپنے مردوں کو انہی میں کفن دو۔“
”اور بےشک تمہارے بہترین سرمے اثمد ہے، یہ بینائی صاف کرتا اور بال اگاتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12435]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 65، حدیث 12488»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12436
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا زُهَيْرٌ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْبَسُوا مِنْ ثِيَابِكُمُ الْبَيَاضَ، فَإِنَّهَا مِنْ خَيْرِ ثِيَابِكُمْ، وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ، وَإِنَّ مِنْ خَيْرِ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمِدَ فَإِنَّهُ يَجْلُو الْبَصَرَ، وَيُنْبِتُ الشَّعَرَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے کپڑوں میں سفید کپڑے پہنو، کیونکہ یہ تمہارے بہترین کپڑوں میں سے ہیں، اور اپنے مردوں کو انہی میں کفن دو۔“
”اور تمہارے بہترین سرموں میں اثمد ہے، یہ بینائی صاف کرتا اور بال اگاتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12436]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 65، حدیث 12489»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12437
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، وَأَبُو عَوَانَةَ جَمِيعًا، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْبَسُوا هَذِهِ الثِّيَابَ الْبَيَاضَ فَإِنَّهَا مِنْ خَيْرِ ثِيَابِكُمْ، وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ، وَمِنْ خَيْرِ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمِدُ فَإِنَّهُ يَجْلُو الْبَصَرَ، وَيُنْبِتُ الشَّعَرَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ سفید کپڑے پہنو، کیونکہ یہ تمہارے بہترین کپڑوں میں سے ہیں، اور اپنے مردوں کو انہی میں کفن دو۔“
”اور تمہارے بہترین سرموں میں اثمد ہے، یہ بینائی صاف کرتا اور بال اگاتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12437]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 66، حدیث 12490»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12438
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اكْتَحِلُوا بِالْإِثْمِدِ فَإِنَّهُ يَجْلُو الْبَصَرَ، وَيُنْبِتُ الشَّعَرَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اثمد کا سرمہ لگاؤ، یہ بینائی صاف کرتا اور بال اگاتا ہے۔“
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سفید کپڑے پہنو اور اپنے مردوں کو انہی میں کفن دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12438]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 66، حدیث 12491»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں