الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي)
خواب میں مجھے دیکھنے والے نے مجھے ہی دیکھا
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 4610 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 4610
صحیح بخاری: 6996
صحیح مسلم: 5921
الجامع الكامل: 11692
حدیث نمبر: 4610
4610 - وَعَنْ أَبَى قَتَادَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَنْ رَآنِي فَقَدْ رَأَى الْحَقَّ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے مجھے دیکھا تو اس نے حق (حقیقت میں مجھے) دیکھا۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الرؤيا/حدیث: 4610]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6996) و مسلم (11/ 2267)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 6996
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ خَلِيٍّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنِي الزُّبَيْدِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ أَبُو سَلَمَةَ، قَالَ أَبُو قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ رَآنِي فَقَدْ رَأَى الْحَقَّ"، تَابَعَهُ يُونُسُ، وَابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ.
ہم سے خالد بن خلی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے محمد بن حرب نے بیان کیا، انہوں نے کہا مجھ سے زبیدی نے بیان کیا، ان سے زہری نے بیان کیا، ان سے ابوسلمہ رحمہ اللہ نے اور ان سے ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس نے مجھے دیکھا اس نے حق دیکھا۔“ اس روایت کی متابعت یونس نے اور زہری کے بھتیجے نے کی۔ [صحيح البخاري/كتاب التعبير/حدیث: 6996]
حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے مجھے دیکھا اس نے حق دیکھا۔“ زبیدی کی زہری سے روایت کرنے میں یونس اور زہری کے بھتیجے نے متابعت کی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب التعبير/حدیث: 6996]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2267 ترقیم شاملہ: -- 5921
(حديث مرفوع) وَقَالَ: فَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ : قَالَ أَبُو قَتَادَةَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ رَآنِي فَقَدْ رَأَى الْحَقَّ ".
ابن شہاب نے کہا: ابوسلمہ نے کہا: حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”جس نے مجھے دیکھا اس نے سچ مچ (سچا خواب) دیکھا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الرؤيا/حدیث: 5921]
ابو سلمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں، ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے مجھے دیکھا، اس نے حق (صحیح خواب) دیکھا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الرؤيا/حدیث: 5921]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2267
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 11692
11692- عن أبي قتادة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من رآني فقد رأى الحق.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في التعبير (6996) ومسلم في الرؤيا (2267) من طرق عن الزهري، قال: قال أبو سلمة: قال أبو قتادة فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه