🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (سَمُّوا بِاسْمِي)
میرے نام پر نام رکھا کرو
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 4751 (کل: 33 مقامات، 10 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 4751
صحیح بخاری: 3114، 3115، 3538، 6186، 6187، 6189، 6196
صحیح مسلم: 5588، 5589، 5591، 5593، 5594، 5595
الادب المفرد: 839، 842
صحیح الادب المفرد: 647
مسند احمد: 14183، 14227، 14249، 14363، 14963، 14964، 14973، 15130
المستدرک علی الصحیحین: 7928
السنن الكبرى للبيهقي: 19322، 19323، 19324
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3642
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1915، 1923، 1923M1
31 تا 33
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1915
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: وُلِدَ لِرَجُلٍ مِنَّا غُلَامٌ فَسَمَّاهُ مُحَمَّدًا ، فَقَالَ لَهُ قَوْمُهُ: لَا نَدَعُكَ تُسَمِّيهِ بِاسْمِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَانْطَلَقَ بِابْنِهِ حَامِلَهُ عَلَى ظَهْرِهِ، فَأَتَى بِهِ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، وُلِدَ لِي غُلَامٌ فَسَمَّيْتُهُ مُحَمَّدًا ، فَقَالَ لِي قَوْمِي: لَا نَدَعُكَ تُسَمِّيهِ بِاسْمِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ: تَسَمَّوْا بِاسْمِي، وَلَا تَكْتَنُوا بِكُنْيَتِي، فَإِنَّمَا أَنَا قَاسِمٌ أَقْسِمُ بَيْنَكُمْ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم میں سے ایک شخص کے ہاں بیٹا پیدا ہوا تو اس نے اس کا نام 'محمد' رکھا، اس پر اس کی قوم کے لوگوں نے اس سے کہا کہ ”ہم تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر نام رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے“، چنانچہ وہ شخص اپنے بیٹے کو اپنی پیٹھ پر اٹھائے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ ”یا رسول اللہ! میرے ہاں بیٹا پیدا ہوا تو میں نے اس کا نام 'محمد' رکھا، مگر میری قوم نے مجھ سے کہا ہے کہ وہ مجھے آپ کے نام پر نام نہیں رکھنے دیں گے“، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میرے نام پر نام رکھ لیا کرو، لیکن میری کنیت اختیار نہ کرو، کیونکہ میں تو محض تقسیم کرنے والا (قاسم) ہوں اور تمہارے درمیان تقسیم کرتا ہوں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1915]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2946، 2947، 5832، 5833، 5835، 5843، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2133، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2842، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3736، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13771، 13815، 13837، 13884، 13947، 14546، 14555، 14710، وأخرجه فتح الباري برقم: 2947، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19867، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1910»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1923
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: تَسَمَّوْا بِاسْمِي وَلَا تَكْتَنُوا بِكُنْيَتِي، فَإِنَّمَا جُعِلْتُ قَاسِمًا أَقْسِمُ بَيْنَكُمْ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میرے نام پر نام تو رکھو مگر میری کنیت اختیار نہ کرو، کیونکہ مجھے محض تقسیم کرنے والا (قاسم) بنایا گیا ہے کہ میں تمہارے درمیان (عطیات و فیوضات) تقسیم کرتا ہوں“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1923]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2946، 2947، 5832، 5833، 5835، 5843، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2133، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2842، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3736، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13771، 13815، 13837، 13884، 13947، 14546، 14555، 14710، وأخرجه فتح الباري برقم: 2947، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19867، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1918»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1923M1
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «تَسَمَّوْا بِاسْمِي وَلَا تَكْتَنُوا بِكُنْيَتِي، فَإِنَّمَا جُعِلْتُ قَاسِمًا أَقْسِمُ بَيْنَكُمْ»
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میرے نام پر نام تو رکھو مگر میری کنیت اختیار نہ کرو، کیونکہ مجھے محض تقسیم کرنے والا (قاسم) بنایا گیا ہے کہ میں تمہارے درمیان (عطیات و فیوضات) تقسیم کرتا ہوں“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1923M1]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: مكرر .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى بأطول من هذا اللفظ (برقم 1915).»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2946، 2947، 5832، 5833، 5835، 5843، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2133، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2842، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3736، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13771، 13815، 13837، 13884، 13947، 14546، 14555، 14710، وأخرجه فتح الباري برقم: 2947، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19867، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1919»

الحكم على الحديث:
مكرر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں