الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (أَمْرُ جَمْعِ الصَّلَاتَيْنِ لِلْمُسْتَحَاضَةِ)
مستحاضہ کو زرد دیکھ کر نماز کے لئے غسل کرنے کا حکم
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 562 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 562
حدیث نمبر: 562
الْفَصْلُ الثَّالِثُ 562 - عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ اسْتُحِيضَتْ مُنْذُ كَذَا وَكَذَا فَلَمْ تُصَلِّ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، إِنَّ هَذَا مِنَ الشَّيْطَانِ. لِتَجْلِسَ فِي مِرْكَنٍ، فَإِذَا رَأَتْ صُفَارَةً فَوْقَ الْمَاءِ فَلْتَغْتَسِلْ لِلظُّهْرِ وَالْعَصْرِ غُسْلًا وَاحِدًا، وَتَغْتَسِلْ لِلْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ غُسْلًا وَاحِدًا، وَتَغْتَسِلْ لِلْفَجْرِ غُسْلًا وَاحِدًا، وَتَوَضَّأُ فِيمَا بَيْنَ ذَلِكَ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَقَالَ
اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا اتنی مدت سے استحاضہ میں مبتلا ہے اور اس نے اس دوران نماز نہیں پڑھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ” «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”اللہ پاک ہے“، یہ (استحاضہ) شیطان کی طرف سے ہے، وہ ایک برتن میں بیٹھے، اگر وہ پانی کے اوپر زردی دیکھے تو وہ ظہر و عصر کے لیے ایک غسل کرے، مغرب و عشاء کے لیے ایک غسل کرے اور فجر کے لیے ایک غسل کرے اور ان کے مابین (ظہر و عصر کے غسل کے مابین) وضو کر لے۔“ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 562]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبود اود (296) [و صححه الحاکم علٰي شرط مسلم (1/ 174) ووافقه الذھبي .]
٭ الزھري عنعن .»
٭ الزھري عنعن .»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 827 ترقیم الرسالہ : -- 839
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ شَاهِينَ أَبُو بِشْرٍ ، ثنا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ اسْتُحِيضَتْ مُنْذُ كَذَا وَكَذَا، قَالَ:" سُبْحَانَ اللَّهِ هَذَا مِنَ الشَّيْطَانِ فَلْتَجْلِسْ فِي مِرْكَنٍ"، فَجَلَسَتْ فِيهِ حَتَّى رَأَتِ الصُّفْرَةَ فَوْقَ الْمَاءِ، فَقَالَ:" تَغْتَسِلُ لِلظُّهْرِ وَالْعَصْرِ غُسْلا وَاحِدًا، ثُمَّ تَغْتَسِلُ لِلْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ غُسْلا وَاحِدًا، ثُمَّ تَغْتَسِلُ لِلْفَجْرِ غُسْلا وَاحِدًا، ثُمَّ تَتَوَضَّأُ بَيْنَ ذَلِكَ" .
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! فاطمہ بنت ابوحبیش کو اتنے عرصے سے استحاضہ کی شکایت ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی ذات پاک ہے! یہ شیطان کی طرف سے ہے۔ اسے کسی بڑے برتن میں بیٹھنا چاہیے۔“ وہ خاتون اس میں بیٹھی یہاں تک کہ اس نے پانی کے اوپر زردی دیکھی۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ ظہر اور عصر کے لیے ایک مرتبہ غسل کرے اور مغرب اور عشاء کے لیے ایک مرتبہ غسل کرے۔ پھر فجر کے لیے الگ سے غسل کرے اور اس کے درمیان میں وضو کر لیا کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحيض/حدیث: 839]
ترقیم العلمیہ: 827
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 623، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 296، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1687، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 839، 840، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 632، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 2730، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 370»
ترقیم العلمیہ : 828 ترقیم الرسالہ : -- 840
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ مُسْلِمٍ الصَّيْرَفِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، أَخْبَرَنِي الزُّهْرِيُّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ لَمْ تُصَلِّ مُنْذُ كَذَا وَكَذَا، قَالَ:" سُبْحَانَ اللَّهِ إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ، فَذَكَرَ كَلِمَةً بَعْدَهَا أَيَّامُ أَقْرَائِهَا، ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي وَتُؤَخِّرُ مِنَ الظُّهْرِ وَتُعَجِّلُ مِنَ الْعَصْرِ وَتَغْتَسِلُ لَهُمَا غُسْلا وَاحِدًا، وَتُؤَخِّرُ مِنَ الْمَغْرِبِ وَتُعَجِّلُ مِنَ الْعِشَاءِ وَتَغْتَسِلُ لَهُمَا غُسْلا وَتُصَلِّي" .
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! فاطمہ بنت ابوحبیش نے اتنے عرصے سے نماز ادا نہیں کی۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سبحان اللہ! یہ کسی اور رگ کا خون ہے۔“ پھر اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حیض کے ایام کے بارے میں کوئی بات ارشاد فرمائی۔ پھر فرمایا: ”(اس کے بعد) وہ غسل کر کے نماز ادا کرے، اور وہ ظہر کو موخر کرے، عصر کو جلدی کرے، پھر ان کے لیے غسل کر کے دونوں کو ایک ساتھ نماز ادا کرے۔ مغرب کو موخر کرے، عشاء کو جلدی کرے اور ان دونوں کے لیے ایک مرتبہ غسل کر کے نماز ادا کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحيض/حدیث: 840]
ترقیم العلمیہ: 828
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 623، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 296، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1687، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 839، 840، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 632، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 2730، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 370»