الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِدُ المُرْسَلِينَ وَخَاتَمُ النَّبِيِّينَ)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قائد المرسلین اور خاتم النّبیین ہیں
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 5764 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 5764
سنن دارمی: 50
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13924
المعجم الاوسط: 170
حدیث نمبر: 5764
5764 - وَعَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أَنَا قَائِدُ الْمُرْسَلِينَ وَلَا فَخْرَ ، وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ وَلَا فَخْرَ، وَأَنَا أَوَّلُ شَافِعٍ وَمُشَفَّعٍ وَلَا فَخْرَ. رَوَاهُ الدَّارِمِيُّ.
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمام رسولوں کا قائد ہوں، یہ بات میں ازراہِ فخر نہیں کہتا، میں خاتم النبیین ہوں، فخر سے نہیں کہتا، میں سب سے پہلے سفارش کروں گا اور سب سے پہلے میری سفارش قبول کی جائے گی اور میں یہ بات ازراہِ فخر نہیں کہتا۔“ سندہ ضعیف، رواہ الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5764]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الدارمي (1/ 27 ح 50)
٭ فيه صالح بن عطاء بن خباب مجھول الحال و ثقه ابن حبان وحده و للحديث شواھد صحيحة دون قوله: ’’أنا قائد المرسلين‘‘ و الله أعلم .»
٭ فيه صالح بن عطاء بن خباب مجھول الحال و ثقه ابن حبان وحده و للحديث شواھد صحيحة دون قوله: ’’أنا قائد المرسلين‘‘ و الله أعلم .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف
حدیث نمبر: 50
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ صَالِحٍ هُوَ ابْنُ عَطَاءِ بْنِ خَبَّابٍ مَوْلَى بَنِي الدُّئِلِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "أَنَا قَائِدُ الْمُرْسَلِينَ وَلَا فَخْرُ، وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ وَلَا فَخْرُ، وَأَنَا أَوَّلُ شَافِعٍ وَأَوَّلُ مُشَفَّعٍ وَلَا فَخْرُ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمام رسولوں کا قائد ہوں اور اس میں کوئی فخر نہیں، میں خاتم النبیین ہوں اس میں بھی فخر نہیں، میں سب سے پہلا شفاعت کرنے والا اور سب سے پہلا شخص ہوں جس کی شفاعت قبول کی جائے گی اور کوئی فخر نہیں۔“ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 50]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 50] »
اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [التاريخ الكبير للبخاري 286/4] ، [ابن حبان فى الثقات 455/6] ، [المعجم الأوسط 172] ، [دلائل النبوة 480/5]
اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [التاريخ الكبير للبخاري 286/4] ، [ابن حبان فى الثقات 455/6] ، [المعجم الأوسط 172] ، [دلائل النبوة 480/5]
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده جيد
حدیث نمبر: 13924
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَنَا قَائِدُ الْمُرْسَلِينَ وَلَا فَخْرَ، وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ وَلَا فَخْرَ، وَأَنَا أَوَّلُ شَافِعٍ وَمُشَفَّعٍ وَلَا فَخْرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ خَبَّابٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ خَبَّابٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں رسولوں کا قائد ہوں، اور میں یہ بات فخر کے طور پر نہیں کہہ رہا، اور میں انبیاء کے سلسلے کو ختم کرنے والا ہوں، اور یہ فخر کے طور پر نہیں کہہ رہا، اور میں پہلا شفاعت کرنے والا ہوں، اور پہلا ایسا فرد ہوں، جس کی شفاعت قبول ہو گی، اور یہ بات فخر کے طور پر نہیں کہہ رہا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن عطاء بن خباب ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13924]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 49، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 172»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 170
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ زُغْبَةَ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ: نَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ عَطَاءِ بْنِ خَبَّابٍ، مَوْلَى ابْنِ أَبِي دِيَابٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ .
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أَنَا قَائِدُ الْمُرْسَلِينَ وَلَا فَخْرَ، وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ وَلَا فَخْرَ، وَأَنَا أَوَّلُ شَافِعٍ وَمُشَفَّعٍ وَلَا فَخْرَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا صَالِحُ بْنُ عَطَاءٍ ، وَلَا عَنْ صَالِحٍ إِلَّا جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: بَكْرُ بْنُ مُضَرَ .

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں رسولوں کا قائد ہوں اور (یہ بات) فخر کے طور پر نہیں (کہہ رہا)، اور میں خاتم النبیین ہوں اور کوئی فخر نہیں، اور میں سب سے پہلا شفاعت کرنے والا ہوں اور وہ پہلا شخص ہوں جس کی شفاعت قبول کی جائے گی اور (اس میں) کوئی فخر نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عطا رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف صالح بن عطا رحمہ اللہ نے، اور صالح رحمہ اللہ سے صرف جعفر بن ربیعہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور بکر بن مضر رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 170]

تخریج الحدیث: «أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 50»