الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (تَصْدِيقُ إِيمَانِ حَضْرَةِ عَمْرِو بْنِ العَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ)
حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے مؤمن ہونے کی تصدیق
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 6245 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 6245
سنن ترمذی: 3844
مسند احمد: 17413
الفتح الربانی: 11873
فضائل صحابہ: 1744
حدیث نمبر: 6245
6245 - وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَسْلَمَ النَّاسُ وَآمَنَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ، وَلَيْسَ إِسْنَادُهُ بِالْقَوِيِّ.
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں نے اسلام قبول کیا اور عمرو بن عاص ایمان لائے۔“ ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ اس کی اسناد قوی نہیں۔ «إِسْنَادُهُ حَسَنٌ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ» ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6245]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (3844) و للحديث شاھد .»
قال الشيخ الألباني: حسن لشاهده
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 3844
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ مِشْرَحِ بْنِ هَاعَانَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَسْلَمَ النَّاسُ , وَآمَنَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ ابْنِ لَهِيعَةَ، عَنْ مِشْرَحِ بْنِ هَاعَانَ، وَلَيْسَ إِسْنَادُهُ بِالْقَوِيِّ.
عقبہ بن عامر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ اسلام لائے اور عمرو بن العاص رضی الله عنہ ایمان لائے“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف ابن لہیعہ کی روایت سے جانتے ہیں جسے وہ مشرح بن ہاعان سے روایت کرتے ہیں اور اس کی سند زیادہ قوی نہیں ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3844]
یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف ابن لہیعہ کی روایت سے جانتے ہیں جسے وہ مشرح بن ہاعان سے روایت کرتے ہیں اور اس کی سند زیادہ قوی نہیں ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3844]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 9967) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: عمرو بن العاص رضی الله عنہ فتح مکہ سے ایک سال یا دو سال پہلے اسلام لا کر مدینہ کی طرف ہجرت کر چکے تھے، اور اہل مکہ میں سے جو لوگ فتح مکہ کے بعد اسلام لائے ان کی بنسبت عمرو بن العاص کا اسلام لانا کسی زور و زبردستی اور خوف و ہراس سے بالاتر تھا اسی لیے آپ نے ان کے متعلق فرمایا کہ دوسرے لوگ (جو لوگ فتح مکہ کے دن ایمان لائے وہ) تو خوف و ہراس کے عالم میں اسلام لائے، لیکن عمرو بن العاص رضی الله عنہ کا ایمان ان کے دلی اطمینان اور چاہت و رغبت کا مظہر ہے، گویا اللہ نے انہیں اس ایمان قلبی سے نوازا ہے جس کا درجہ بڑھا ہوا ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن، الصحيحة (115) ، المشكاة (6236)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
وللحديث شاهد مشكوة المصابيح (6245)
وللحديث شاهد مشكوة المصابيح (6245)
حدیث نمبر: 17413
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنِي مِشْرَحُ بْنُ هَاعَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " أَسْلَمَ النَّاسُ، وَآمَنَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِي" .
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ لوگوں نے اسلام قبول کیا ہے اور عمرو بن عاص ایمان لائے ہیں۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17413]
الحكم على الحديث:
حديث محتمل للتحسين
حدیث نمبر: 11873
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ”أَسْلَمَ النَّاسُ وَآمَنَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ“
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا: (فتح مکہ کے موقع پر) لوگوں نے تو ظاہراً اسلام قبول کیا اور عمرو بن عاص نے (دلی طور پر) ایمان قبول کیا۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11873]
تخریج الحدیث: «حديث محتمل للتحسين، اخرجه الترمذي: 3844، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17413 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17548»
وضاحت: فوائد: … دراصل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس ارشاد کے ذریعے سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے اس عداوت کو زائل کرنا چاہتے تھے، جو ان کو قبولیت ِ اسلام سے قبل اسلام اور اہل اسلام سے تھی۔
امام البانی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: اس حدیث میں سیدناعمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کی عظیم منقبت کا بیان ہے،کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے مومن ہونے کی شہادت دی، جس کا لازمی نتیجہ جنت ہے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((لَا یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ اِلَّا نَفْسٌ مُوْمِنَۃٌ۔)) … صرف مومن جنت میں داخل ہو گا۔
اس لیے عصرِ حاضر کے جو مخالفین سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ پر اس بنا پر طعن کرتے ہیں کہ انھوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ اختلاف بلکہ قتال کیا، ان کا یہ دعوی صحیح نہیں ہے، کیونکہ اس سے ایمان کی نفی نہیں ہوتی، جیسے ان کی بیان کردہ فضیلت سے ان کی عصمت ثابت نہیں ہوتی۔ یہ کہنا بہتر ہے کہ سیدناعمرو رضی اللہ عنہ کا یہ اختلاف ان کے کسی اجتہاد کی وجہ سے تھا، نہ کہ خواہش پرستی کی وجہ سے۔ (صحیحہ: ۱۵۵)
امام البانی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: اس حدیث میں سیدناعمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کی عظیم منقبت کا بیان ہے،کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے مومن ہونے کی شہادت دی، جس کا لازمی نتیجہ جنت ہے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((لَا یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ اِلَّا نَفْسٌ مُوْمِنَۃٌ۔)) … صرف مومن جنت میں داخل ہو گا۔
اس لیے عصرِ حاضر کے جو مخالفین سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ پر اس بنا پر طعن کرتے ہیں کہ انھوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ اختلاف بلکہ قتال کیا، ان کا یہ دعوی صحیح نہیں ہے، کیونکہ اس سے ایمان کی نفی نہیں ہوتی، جیسے ان کی بیان کردہ فضیلت سے ان کی عصمت ثابت نہیں ہوتی۔ یہ کہنا بہتر ہے کہ سیدناعمرو رضی اللہ عنہ کا یہ اختلاف ان کے کسی اجتہاد کی وجہ سے تھا، نہ کہ خواہش پرستی کی وجہ سے۔ (صحیحہ: ۱۵۵)
الحكم على الحديث:
حديث محتمل للتحسين
حدیث نمبر: 1744
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ: نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، قَالَ: نَا مِشْرَحُ بْنُ هَاعَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَقُولُ "أَسْلَمَ النَّاسُ، وَآمَنَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”عام لوگ تو (ظاہری طور پر) اسلام لائے، لیکن سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ (دل سے) ایمان لائے ہیں۔“ [فضائل الصحابة/فضائل عمرو بن العاص رضي الله عنه/حدیث: 1744]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح وابن لهيعة مختلط إلا أن الراوي عنه عبدالله بن يزيد المقري أبو عبدالرحمن ورواسته عنه صحيحة. .»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3844، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16960»
«سنن الترمذي: 687/5»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3844، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16960»
«سنن الترمذي: 687/5»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح