🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. مسنَد اَبِی سَعِید الخدرِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 11060 (کل: 22 مقامات، 12 کتب)
مسند احمد: 11060، 11044، 11061، 11400
سنن ابوداود: 1628
سنن نسائی: 2589، 2596
سنن دارقطنی: 1988
الفتح الربانی: 3506، 9264، 11928
صحیح ابن حبان: 3390
الجامع الكامل: 4202
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6027
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3186، 3945
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1052، 1053، 1129، 1267
المعجم الاوسط: 2875
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2145
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11928
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَرَّحَتْنِي أُمِّي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَسْأَلُهُ فَأَتَيْتُهُ فَقَعَدْتُ قَالَ فَاسْتَقْبَلَنِي فَقَالَ ”مَنِ اسْتَغْنَى أَغْنَاهُ اللَّهُ وَمَنِ اسْتَعَفَّ أَعَفَّهُ اللَّهُ وَمَنِ اسْتَكْفَى كَفَاهُ اللَّهُ وَمَنْ سَأَلَ وَلَهُ قِيمَةُ أُوقِيَّةٍ فَقَدْ أَلْحَفَ“ قَالَ فَقُلْتُ نَاقَتِي الْيَاقُوتَةُ مَعِيَ خَيْرٌ مِنْ أُوقِيَّةٍ فَرَجَعْتُ وَلَمْ أَسْأَلْهُ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میری والدہ نے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف بھیجا تاکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی چیز مانگ کر لے آؤں، میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچ کر وہاں بیٹھ گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میری طرف متوجہ ہوکر فرمایا: جس شخص نے غنی ہونا چاہا، اللہ تعالیٰ اسے غنی کر دے گا، جس نے (لوگوں کے سامنے دست ِ سوال پھیلانے) سے پاکدامنی اختیار کی، اللہ تعالیٰ اسے پاکدامن بنا دے گا، جس نے اللہ تعالیٰ سے کفایت چاہی، اللہ تعالیٰ اسے کفایت کرے گا اور اگر ایک اوقیہ کی قیمت کا مالک سوال کرے گا تو وہ اصرار کے ساتھ سوال کرے گا (جو اس کا حق نہیں ہے)۔ یہ سن کر سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے سوچا کہ میری یاقوتہ اونٹنی ایک اوقیہ سے بہتر ہے، اس لیے میں لوٹ گیا اور سوال نہیں کیا۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11928]
تخریج الحدیث: «اسناده قوي، اخرجه النسائي: 5/ 98، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11060 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11075»

الحكم على الحديث:
اسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3390
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الرِّجَالِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ سَأَلَ وَلَهُ أُوقِيَّةٌ فَهُوَ مُلْحِفٌ" ، قَالَ: قُلْتُ: الِيَاقُوتَةُ نَاقَتِي خَيْرٌ مِنْ أُوقِيَّةٍ، قَالَ: وَالأُوقِيَّةُ أَرْبَعُونَ دِرْهَمًا.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص (دوسرے سے کچھ) مانگے، حالانکہ اس کے پاس ایک اوقیہ (چاندی) موجود ہو، تو وہ شخص لپٹ کر سوال کرنے والا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے سوچا میری اونٹنی یاقوتہ تو ایک اوقیہ سے زیادہ بہتر ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: ایک اوقیہ چالیس درہم کا ہوتا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3390]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2447، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3390، 3398، 3399، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2594، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2387، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1628، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13333، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1988، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11145» «رقم طبعة با وزير 3381»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «صحيح أبي داود» (1440). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4202
4202. عن أبي سعيد: أَنَّ رَجُلا مِنْ الأَنْصَارِ كَانَتْ بِهِ حَاجَةٌ، فَقَالَ لَهُ أَهْلُهُ: ائْتِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَاسْأَلْهُ، فَأَتَاهُ وَهُوَ يَخْطُبُ وَهُوَ يَقُول: مَنْ اسْتَعَفَّ أَعَفَّهُ الله، وَمَنْ اسْتَغْنَى أَغْنَاهُ الله، وَمَنْ سَأَلَنَا فَوَجَدْنَا لَهُ أَعْطَيْنَاهُ قَالَ: فَذَهَبَ وَلَمْ يَسْأَلْ.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الإمام أحمد (10989) عن هُشيم، حدّثنا أبو بشر، عن أبي نضرة، عن أبي سعيد، فذكره. وإسناده صحيح.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6027
«من استغنى أغناه الله ومن استعف أعفه الله ومن استكفى كفاه الله ومن سأل وله قيمة أوقية فقد ألحف»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو بے نیازی چاہے اللہ اسے بے نیاز کر دیتا ہے، جو سوال سے بچنا چاہے اللہ اسے بچا لیتا ہے، جو کفایت چاہے اللہ اسے کفایت کر دیتا ہے، اور جو شخص ایک اوقیہ کے برابر مال رکھتے ہوئے سوال کرے تو اس نے اصرار کے ساتھ سوال کیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6027]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ن الضياء] عن أبي سعيد. الصحيحة 2314.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3186
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، ثَنَا أَبُو سَعِيدٍ، مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، أُرَاهُ عَنْ أَبِيهِ - شَكَّ الرَّاوِي - قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى الْأَعْوَادِ وَهُوَ يَقُولُ: «‏‏‏‏مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى» ‏‏‏‏.
عبد الرحمن بن ابی سعید (اپنے والد سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، راوی کو شک ہے) وہ بیان کرتے ہیں کہ:
میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ممبر (لکڑی کے الاعواد) پر فرماتے ہوئے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جو مال کم ہو اور (ضرورت کے لیے) کافی ہو جائے، وہ اس (مال) سے کہیں بہتر ہے جو زیادہ ہو اور (اللہ کی یاد سے) غافل کر دے“۔
[المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الرقائق/حدیث: 3186]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح غير صدقة بن الربيع وهو ثقة (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 256)»
«0»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3945
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، ثَنَا أَبُو سَعِيدٍ ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ بَيْتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَفَرٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ - فَخَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: I " أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟ I " قَالُوا: بَلَى. قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَإِنَّ خِيَارَكُمُ الْمُوفُونَ الْمُطَيِّبُونَ، إِنَّ اللهَ تَعَالَى يُحِبُّ الْحَفِيَّ التَّقِيَّ قَالَ: وَمَرَّ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " الْحَقُّ مَعَ ذَا، الْحَقُّ مَعَ ذَا.
(168) وَحَدِيثُهُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي قِصَّةِ بِنْتِ حَمْزَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - تَقَدَّمَ فِي الْحَضَانَةِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں مہاجرین اور انصار رضی اللہ عنہم کی ایک جماعت کے ہمراہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دولت کدہ کے قریب موجود تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس باہر تشریف لائے اور دریافت فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے بہترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ صحابہ کرام نے عرض کیا: کیوں نہیں (اے اللہ کے رسول! ضرور بتائیے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پس بے شک تم میں سب سے بہتر وہ لوگ ہیں جو «الْمُوفُونَ الْمُطَيِّبُونَ» ”اپنے وعدوں و عہد و پیمان کو پورا کرنے والے اور پاکیزہ سیرت و اطوار والے ہیں“، یقیناً اللہ تعالیٰ «الْحَفِيَّ التَّقِيَّ» ”انتہائی مہربان (با اخلاق) اور متقی و پرہیزگار“ انسان سے محبت فرماتا ہے“۔ راوی کہتے ہیں کہ اسی دوران سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ وہاں سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے) فرمایا: ”حق اس کے ساتھ ہے، حق اس کے ساتھ ہے“۔
(168) اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی وہ حدیث جو سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہما کی صاحبزادی کے قصے سے متعلق ہے، وہ پرورش و نگہداشت کے بیان میں پہلے گزر چکی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 3945]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1052
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ بَيْتِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نَفَرٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ، فَخَرَجَ عَلَيْنَا فَقَالَ: «‏‏‏‏أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟» ‏‏‏‏ قَالُوا: بَلَى. قَالَ: «‏‏‏‏خِيَارُكُمُ الْمُوفُونَ الْمُطَيِّبُونَ، إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْخَفِيَّ التَّقِيَّ» ‏‏‏‏.
قَالَ: وَمَرَّ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ فَقَالَ: «‏‏‏‏الْحَقُّ مَعَ ذَا، الْحَقُّ مَعَ ذَا» ‏‏‏‏.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم مہاجرین اور انصار کی ایک جماعت کی معیت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دولت کدہ کے پاس موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور دریافت فرمایا: ”کیا میں تمہیں یہ نہ بتاؤں کہ تم میں سے بہترین لوگ کون ہیں؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: کیوں نہیں (اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ضرور بتائیے)، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے بہترین وہ ہیں جو عہد و پیمان کو پورا کرنے والے اور پاکیزہ و معطر رہنے والے ہیں، بے شک اللہ عزوجل ایسے پرہیزگار سے محبت فرماتا ہے جو گمنام (ریاکاری اور شہرت سے دور) ہو“، راوی بیان کرتے ہیں کہ اسی دوران سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا وہاں سے گزر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ان کی طرف اشارہ کر کے) فرمایا: ”حق اسی کے ساتھ ہے، حق اسی کے ساتھ ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1052]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: صدقة بن الربيع وثقه ابن حبان والهيثمي وباقي رجاله ثقات .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: بهذا السياق»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12026، 12027، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6649، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1047»

الحكم على الحديث:
صدقة بن الربيع وثقه ابن حبان والهيثمي وباقي رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1053
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، أُرَاهُ عَنْ أَبِيهِ - شَكَّ أَبُو عَبْدِ اللهِ - قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَلَى الْأَعْوَادِ، وَهُوَ يَقُولُ: مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (عبد الرحمن بن ابی سعید رحمہ اللہ کے واسطے سے) کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جو (مال) تھوڑا ہو اور کفایت کر جائے، وہ اس (مال) سے بہتر ہے جو زیادہ ہو اور (اللہ کی یاد سے) غافل کر دے۔“ ابو عبد اللہ رحمہ اللہ کو اس میں شک ہے کہ عبد الرحمن نے یہ روایت اپنے والد سے بیان کی ہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1053]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: حسن بشواهده: هذا إسناد ضعيف. وصدقة بن الربيع مضى أنه غير موثق من إمام معتبر، وقد شك - هو أو غيره - في إسناده، لكن للحديث شواهد عن جماعة من الصحابة»
«عند أحمد (5/ 197)، وابن حبان (3329)، والطبرانى في "الأوسط" (3/ رقم 2891)، وأبى نعيم في "الحلية" (1/ 226)، وجماعة، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1048»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1129
حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ الْأَحْوَلُ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ هِلَالٍ، أَخِي بَنِي مُرَّةَ بْنِ عَبَّادٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: أُعْوِزْنَا إِعْوَازًا شَدِيدًا، فَأَمَرَنِي أَهْلِي أَنْ آتِيَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَسْأَلَهُ شَيْئًا، قَالَ: فَأَقْبَلْتُ فَكَانَ فِي أَوَّلِ مَا سَمِعْتً نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: «مِنِ اسْتَغْنَى أَغْنَاهُ اللَّهُ، وَمَنْ يَسْتَعِفَّ أَعَفَّهُ اللَّهُ، وَمَنْ سَأَلَنَا لَمْ نَدَّخِرْ عَنْهُ شَيْئًا إِنْ وَجَدْنَا» أَوْ كَمَا قَالَ، فَقُلْتُ فِي نَفْسِي: لَأَسْتَغْنِيَنَّ فَيُغْنِينِي اللَّهُ، وَلِأَتَعَفَّفَنَّ فَيُعِفَّنِي اللَّهُ، قَالَ: فَلَمْ أَسْأَلِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم شَيْئًا
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سخت تنگ دستی کا شکار ہو گئے تو میرے گھر والوں نے مجھ سے کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ مانگوں، چنانچہ میں حاضر ہوا تو سب سے پہلی بات جو میں نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنی وہ یہ تھی: ”جو بے نیازی اختیار کرے اللہ اسے بے نیاز کر دیتا ہے، جو سوال سے بچنا چاہے اللہ اسے بچا لیتا ہے، اور جو ہم سے مانگے گا، اگر ہمارے پاس ہوا تو ہم اس سے کچھ بچا کر نہیں رکھیں گے“، یا جیسا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ میں نے اپنے دل میں کہا: میں ضرور بے نیازی اختیار کروں گا تاکہ اللہ مجھے بے نیاز کر دے، اور ضرور سوال سے بچوں گا تاکہ اللہ مجھے بچا لے۔ چنانچہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ نہیں مانگا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1129]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون الموقوف منه»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 2595، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10606، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2896، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3009، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2145/3، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1124»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1267
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ قَتَادَةَ قَالَ: حَدَّثَ هِلَالُ بْنُ حِصْنٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: أَصَابَهُ مَرَّةً جَهْدٌ شَدِيدٌ، فَقَالَ لِي بَعْضُ أَهْلِي: لَوْ سَأَلْتَ لَنَا رَسُولَ اللهِ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: فَانْطَلَقْتُ مُحْنَقًا إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانَ أَوَّلَ مَا وَاجَهَنِي بِهِ مِنْ قَوْلِهِ أَنَّهُ قَالَ: «‏‏‏‏مَنِ اسْتَعَفَّ أَعَفَّهُ اللهُ، وَمَنِ اسْتَغْنَى أَغْنَاهُ اللهُ، وَمَنْ سَأَلَنَا لَمْ نَدَّخِرْ عَنْهُ شَيْئًا وَجَدْنَاهُ» ‏‏‏‏. قَالَ: فَرَجَعْتُ إِلَى نَفْسِي أُخَيِّرُ إِلَيْهَا: أَلَا أَسْتَعَفُّ فَيُعِفَّنِي اللهُ؟ أَلَا أَسْتَغْنِي فَيُغْنِيَنِي اللهُ؟ قَالَ: فَمَا مَشَيْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ ذَلِكَ أَسْأَلُهُ شَيْئًا مِنْ فَاقَةٍ حَتَّى أَقْبَلَتْ عَلَيْنَا الدُّنْيَا، فَغَرَّقَتْنَا، إِلَّا مَا عَصَمَ اللهُ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ وہ شدید تنگی اور فقر و فاقہ کا شکار ہوئے تو ان کے گھر والوں میں سے کسی نے ان سے کہا: ”کاش کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا کر ہمارے لیے کچھ سوال کرتے؟“ وہ فرماتے ہیں کہ میں نہایت بوجھل دل کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سامنے جو سب سے پہلی بات ارشاد فرمائی وہ یہ تھی کہ: ”جو شخص پاکدامنی اور خودداری اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے پاکدامن بنا دیتا ہے، اور جو شخص بے نیازی طلب کرتا ہے اللہ اسے غنی کر دیتا ہے، اور جو ہم سے مانگتا ہے تو جو کچھ ہمارے پاس موجود ہو ہم اسے دینے سے ہرگز دریغ نہیں کرتے“، سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے دل میں یہ بات بٹھا لی کہ کیا میں عفت و خودداری نہ اپناؤں کہ اللہ مجھے پاکدامن کر دے؟ اور کیا میں استغنا نہ طلب کروں کہ اللہ مجھے غنی فرما دے؟ وہ فرماتے ہیں کہ اس واقعے کے بعد میں فقر و فاقہ کی وجہ سے کبھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سوال کرنے کے لیے نہیں گیا، یہاں تک کہ ہم پر دنیا کے مال و دولت کی ایسی فراوانی ہوئی کہ ہم اس میں غرق ہو گئے سوائے ان کے جنہیں اللہ تعالیٰ نے محفوظ رکھا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1267]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون الموقوف منه: مضى الكلام عليه (برقم 1129)»
«أخرجه أحمد فى (مسنده) برقم: 11421، 11422، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 2325، وابن أبي شيبة فى (مصنفه) برقم: 10792، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1262»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں