🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. مسنَد اَبِی سَعِید الخدرِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 11076 (کل: 19 مقامات، 10 کتب)
مسند احمد: 11076
صحیح مسلم: 2769، 2770، 2771، 2772، 2774
سنن ابوداود: 1382، 1383
صحیح ابن خزیمہ: 2176
الفتح الربانی: 4032
صحیح ابن حبان: 3661، 3687
الجامع الكامل: 4677
السنن الكبرى للبيهقي: 8532
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1244، 1245، 7874
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1076، 1324
11 تا 19
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3661
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: اعْتَكَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَشْرَ الأَوْسَطَ مِنْ رَمَضَانَ وَهُوَ يَلْتَمِسُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، ثُمَّ أَمَرَ بِالْبِنَاءِ، فَنُقِضَ، ثُمَّ أُبِينَتْ لَهُ فِي الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ، فَأَمَرَ بِهِ، فَأُعِيدَ، فَخَرَجَ إِلَيْنَا، فَقَالَ:" إِنَّهَا أُبِينَتْ لِي لَيْلَةُ الْقَدْرِ، وَإِنِّي خَرَجْتُ لأُبِينَهَا لَكُمْ، فَتَلاحَى رَجُلانِ فَنُسِّيتُهَا، فَالْتَمِسُوهَا فِي التَّاسِعَةِ وَالسَّابِعَةِ وَالْخَامِسَةِ" ، قُلْتُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ إِنَّكُمْ أَعْلَمُ بِالْعَدَدِ مِنَّا، فَأَيُّ لَيْلَةٍ التَّاسِعَةُ وَالسَّابِعَةُ وَالْخَامِسَةُ، قَالَ: إِذَا كَانَ لَيْلَةُ وَاحِدٍ وَعِشْرِينَ، ثُمَّ دَعْ لَيْلَةً، ثُمَّ الَّتِي تَلِيهَا هِيَ السَّابِعَةُ، ثُمَّ دَعْ لَيْلَةً وَالَّتِي تَلِيهَا هِيَ الْخَامِسَةُ، قَالَ الْجُرَيْرِيُّ: وَحَدَّثَنِي أَبُو الْعَلاءِ، عَنْ مُطَرِّفٍ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالثَّالِثَةِ"، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: الأَمْرُ بِالْتِمَاسِ لَيْلَةِ الْقَدْرِ فِي اللَّيَالِي الْمَعْلُومَةِ الْمَذْكُورَةِ فِي الْخَبَرِ أَمْرُ نَفْلٍ، أُمِرَ مِنْ أَجْلِ سَبَبٍ، وَهُوَ مُصَادَفَةُ لَيْلَةِ الْقَدْرِ، فَمَتَى صُودِفَتْ فِي إِحْدَى اللَّيَالِي الْمَذْكُورَةِ سَقَطَ عَنْهُ طَلَبُهَا فِي سَائِرِ اللَّيَالِي.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے درمیانی عشرے میں اعتکاف کیا، آپ شبِ قدر تلاش کر رہے تھے، پھر آپ کے حکم کے تحت آپ کے خیمے کو اتار لیا گیا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ بات واضح ہوئی کہ شبِ قدر آخری عشرے میں ہو گی، تو آپ کے حکم کے تحت دوبارہ خیمہ لگا دیا گیا۔ آپ ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ نے ارشاد فرمایا: ”مجھے شبِ قدر کے بارے میں بتا دیا گیا تھا، میں اس لیے باہر آیا تھا کہ تمہیں اس کے بارے میں بتاؤں، لیکن دو آدمی آپس میں بحث کر رہے تھے، تو یہ مجھے بھلا دی گئی، تو اسے نویں، ساتویں اور پانچویں رات میں تلاش کرو۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: اے (سیدنا) ابوسعید (رضی اللہ عنہ)! آپ گنتی کے بارے میں ہم سے زیادہ علم رکھتے ہیں، نویں، ساتویں اور پانچویں رات سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: جب اکیسویں رات ہو گی، تو پھر ایک رات کو چھوڑ دو، پھر اس کے بعد والی رات ہو گی، تو وہ ساتویں ہو گی۔ پھر تم ایک رات کو چھوڑ دو تو اس کے بعد والی پانچویں ہو گی۔ جریری نامی راوی کہتے ہیں: ایک اور سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ لفظ بھی ارشاد فرمائے تھے: ”تیسری رات میں۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں): اس روایت میں مذکور متعین راتوں میں شبِ قدر کو تلاش کرنے کا حکم نفل حکم ہے، اور یہ حکم سبب کی وجہ سے دیا گیا ہے اور وہ (سبب) شبِ قدر کا ملنا ہے، تو ان مذکورہ راتوں میں سے جب بھی شبِ قدر آ جائے تو باقی راتوں میں اسے تلاش کرنے کا حکم آدمی سے ساقط ہو جائے گا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3661]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 669، 813، 836، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1167، وابن الجارود فى "المنتقى"، 223، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2171، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3661، 3673، 3674، 3677، 3684، 3685، 3687، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1038، وأبو داود فى (سننه) برقم: 894، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1766، 1775، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2696، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11191» «رقم طبعة با وزير 3653»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1252): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3687
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، وَبِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، قَالا: حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: اعْتَكَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَشْرَ الأَوْسَطَ مِنْ رَمَضَانَ وَهُوَ يَلْتَمِسُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، فَلَمَّا انْقَضَى، أَمَرَ بِالْبِنَاءِ، فَنُقِضَ، فَأُبِينَتْ لَهُ أَنَّهَا فِي الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ، فَخَرَجَ إِلَى النَّاسِ، فَقَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي قَدْ أُبِينَتْ لِي لَيْلَةُ الْقَدْرِ، فَخَرَجْتُ أُحَدِّثُكُمْ بِهَا فَجَاءَ رَجُلانِ يَخْتَصِمَانِ وَمَعَهُمَا الشَّيْطَانُ، فَنُسِّيتُهَا، فَالْتَمِسُوهَا فِي السَّابِعَةِ، وَالْتَمِسُوهَا فِي الْخَامِسَةِ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے درمیانی عشرے میں اعتکاف کیا، آپ شبِ قدر تلاش کرنا چاہتے تھے، جب وہ گزر گیا، تو آپ کے حکم کے تحت خیمے کو اتار لیا گیا، پھر آپ کے سامنے یہ بات ظاہر ہوئی کہ شبِ قدر رمضان کے آخری عشرے میں ہو گی، تو آپ لوگوں کے پاس تشریف لائے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! شبِ قدر کو میرے سامنے کیا گیا، میں اس کے بارے میں تمہیں بتانے کے لیے آیا، تو دو آدمی آپس میں بحث کر رہے تھے، ان کے ساتھ شیطان تھا، تو یہ مجھے بھلا دی گئی، تو تم اسے ساتویں رات میں تلاش کرو یا تم اسے پانچویں رات میں تلاش کرو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3687]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 669، 813، 836، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1167، وابن الجارود فى "المنتقى"، 223، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2171، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3661، 3673، 3674، 3677، 3684، 3685، 3687، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1038، وأبو داود فى (سننه) برقم: 894، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1766، 1775، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2696، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11191» «رقم طبعة با وزير 3679»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1252): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4677
4677. عن أبي سعيد الخدري، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: التمسوها في العشر الأواخر من رمضان، والتمسوها في التاسعة، والسابعة، والخامسة، قال: قلت: يا أبا سعيد، إنّكم أعلم بالعدد منا. قال: أجلّ، نحن أحقّ بذلك منكم. قال: قلت: ما التاسعة والسابعة والخامسة؟ قال: إذا مضتْ واحدة وعشرون فالتي تليها التاسعة. فإذا مضت ثلاث وعشرون فالتي تليها السابعة، فإذا مضى خمس وعشرون فالتي تليها الخامسة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم (1167: 217) عن محمد بن المثنى، قال: حدثنا عبد الأعلى، حدّثنا سعيد، عن أبي نضرة، عن أبي سعيد، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8532
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنبأ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، أنبأ أَبُو مَسْعُودٍ يَعْنِي الْجُرَيْرِيَّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ اعْتَكَفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَشْرَ الْأَوْسَطَ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ يَلْتَمِسُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ قَبْلَ أَنْ تُبَانَ لَهُ فَلَمَّا انْقَضَيْنَ أَمَرَ بِالْبِنَاءِ فَنُقِضَ وَرُفِعَ ثُمَّ أُبِينَتْ لَهُ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ فَأَمَرَ بِالْبِنَاءِ فَأُعِيدَ مَكَانَهُ وَاعْتَكَفَ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ وَخَرَجَ عَلَيْنَا، فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي أُنْبِئْتُ بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ فَخَرَجْتُ كَيْمَا أُحَدِّثُكُمْ بِهَا أَوْ أُخْبِرُكُمْ بِهَا فَتَلَاحَى رَجُلَانِ يَحْتَقَّانِ مَعَهُمَا الشَّيْطَانُ فَأُنْسِيتُهَا فَالْتَمِسُوهَا فِي التَّاسِعَةِ وَالسَّابِعَةِ ⦗٥٠٨⦘ وَالْخَامِسَةِ".
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے درمیانی عشرے میں اعتکاف کیا لیلۃ القدر کو تلاش کرنے کے لیے اس سے پہلے کہ (وہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے واضح کی جاتی، جب عشرہ پورا ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیمہ ختم کرنے کا حکم دیا تو اسے اٹھا لیا گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے واضح کر دیا گیا کہ وہ آخری عشرے میں ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے اسی جگہ خیمہ دوبارہ نصب کیا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری عشرے کا اعتکاف کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف تشریف لائے اور فرمایا: ”اے لوگو! مجھے لیلۃ القدر کی خبر دی گئی، میں نکلا تاکہ تمہیں آگاہ کروں مگر دو آدمی جھگڑا کر رہے تھے اور ان کے ساتھ شیطان تھا، سو میں (وہ وقت) بھلا دیا گیا، تم اسے نو، سات اور پانچ کی راتوں میں تلاش کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8532]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مسلم»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1244
«التمسوها في العشر الأواخر من رمضان: في تاسعة تبقى وفي سابعة تبقى وفي خامسة تبقى»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اسے (یعنی شبِ قدر کو) رمضان کے آخری عشرے میں تلاش کرو: جب نو راتیں باقی رہ جائیں، اور جب سات راتیں باقی رہ جائیں، اور جب پانچ راتیں باقی رہ جائیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أل ب/حدیث: 1244]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم خ د] عن ابن عباس. صحيح أبي داود 1250.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1245
«التمسوها في العشر الأواخر من رمضان والتمسوها في التاسعة والسابعة والخامسة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اسے رمضان کے آخری عشرے میں تلاش کرو، اور اسے نویں (باقی رہنے والی)، ساتویں اور پانچویں (رات) میں تلاش کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أل ب/حدیث: 1245]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د] عن أبي سعيد. صحيح أبي داود 1252: حم، م - هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7874
«يا أيها الناس إنها كانت أبينت لي ليلة القدر وإني خرجت لأخبركم بها فجاء رجلان يحتقان ومعهما الشيطان فنسيتها فالتمسوها في العشر الأواخر من رمضان التمسوها في التاسعة والسابعة والخامسة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے لوگو! مجھے شبِ قدر واضح طور پر بتا دی گئی تھی اور میں تمہیں بتانے کے لیے نکلا تھا، اتنے میں دو آدمی جھگڑتے ہوئے آ گئے اور ان کے ساتھ شیطان بھی تھا، تو مجھے وہ رات کی تعیین بھلا دی گئی، پس اسے رمضان کے آخری عشرے میں تلاش کرو، اسے نویں، ساتویں اور پانچویں راتوں میں تلاش کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7874]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م] عن أبي سعيد. مختصر مسلم 637.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1076
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: اعْتَكَفَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعَشْرَ الْأَوْسَطَ مِنْ رَمَضَانَ يَلْتَمِسُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، ثُمَّ أَمَرَ بِالْبِنَاءِ فَنُقِضَ، ثُمَّ بُيِّنَتْ لَهُ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ، فَأَمَرَ بِهِ فَأُعِيدَ. فَخَرَجَ إِلَيْنَا، فَقَالَ: إِنَّهَا بُيِّنَتْ لَيْلَةُ الْقَدْرِ، وَإِنِّي خَرَجْتُ لِأُبَيِّنَهَا لَكُمْ، فَتَلَاحَى رَجُلَانِ فَنُسِّيتُهَا، فَالْتَمِسُوهَا فِي التَّاسِعَةِ وَالسَّابِعَةِ وَالْخَامِسَةِ. قُلْتُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ ، إِنَّكُمْ أَعْلَمُ بِالْعَدَدِ مِنَّا، فَأَيُّ لَيْلَةٍ: التَّاسِعَةُ وَالسَّابِعَةُ وَالْخَامِسَةُ؟ فَقَالَ: أَجَلْ، وَنَحْنُ أَحَقُّ بِذَلِكَ، إِذَا كَانَتْ لَيْلَةُ إِحْدَى وَعِشْرِينَ، ثُمَّ دَعْ لَيْلَةً، ثُمَّ الَّتِي تَلِيهَا هِيَ الثَّالِثَةُ، ثُمَّ دَعِ اللَّيْلَةَ، وَالَّتِي تَلِيهَا الْخَامِسَةُ.
قَالَ الْجُرَيْرِيُّ : فَحَدَّثَنِي أَبُو الْعَلَاءِ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏وَالثَّالِثَةُ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لیلۃ القدر کی تلاش میں رمضان المبارک کے درمیانی عشرے کا اعتکاف فرمایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعتکاف کے لیے بنائے گئے خیمے کو ہٹانے کا حکم دیا تو اسے اکھاڑ دیا گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ بات منکشف کی گئی کہ وہ رات آخری عشرے میں ہے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر خیمہ دوبارہ نصب کر دیا گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”بے شک لیلۃ القدر مجھ پر واضح کر دی گئی تھی اور میں تمہیں اس کی اطلاع دینے کے لیے نکلا تھا، مگر دو آدمیوں کے آپس میں جھگڑنے کی وجہ سے مجھے وہ بھلا دی گئی، لہٰذا اب تم اسے (آخری عشرے کی) نویں، ساتویں اور پانچویں رات میں تلاش کرو“۔ ابو نضرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے ابو سعید! آپ حضرات (صحابہ) ہم سے زیادہ گنتی کا علم رکھتے ہیں، تو یہ نویں، ساتویں اور پانچویں سے کون سی راتیں مراد ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ہاں، اور ہم اس کے زیادہ حقدار بھی ہیں؛ جب اکیسویں رات ہو جائے تو ایک رات چھوڑ دو، پھر جو اس کے بعد آئے گی وہ تیسری ہوگی (یعنی تئیسویں)، پھر ایک رات چھوڑ دو اور جو اس کے بعد آئے گی وہ پانچویں ہوگی (یعنی پچیسویں)۔ جریری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے ابو العلاء رحمہ اللہ نے مطرف رحمہ اللہ کے واسطے سے خبر دی کہ انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور وہ تیسری (یعنی تئیسویں) رات ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1076]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1914، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1167، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1356، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1383، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1766، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10692، 10802، 11186، 11282، 11307، وأخرجه موطأ مالك برقم: 701، وأخرجه فتح الباري برقم: 1912، 1918، 4712، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 2979، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2171، 2196، 2220، 2238، 2243، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11752، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3661، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 3619، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7110، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1071»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1324
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: اعْتَكَفَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعَشْرَ الْأَوْسَطَ مِنْ رَمَضَانَ وَهُوِ يَلْتَمِسُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ قَبْلَ أَنْ تُبَيَّنَ، فَلَمَّا انْقَضَى أَمَرَ بِبِنَائِهِ فَنُقِضَ، ثُمَّ أُبِينَتْ لَهُ أَنَّهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ، فَأَمَرَ بِالْبِنَاءِ فَأُعِيدَ وَاعْتَكَفَ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ، فَخَرَجَ عَلَى النَّاسِ، فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا أُبِينَتْ لِي لَيْلَةُ الْقَدْرِ فَخَرَجْتُ لِأُخْبِرَكُمْ بِهَا فَرَأَيْتُ رَجُلَيْنِ يَخْتَصِمَانِ مَعَهُمَا الشَّيْطَانُ وَنُسِّيتُهَا، فَالْتَمِسُوهَا فِي التَّاسِعَةِ، وَالسَّابِعَةِ، وَالْخَامِسَةِ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ ، إِنَّكُمْ أَعْلَمُ بِالْعَدَدِ مِنَّا، قَالَ: إِنَّا أَحَقُّ بِذَلِكَ مِنْكُمْ، فَأَمَّا التَّاسِعَةُ، وَالسَّابِعَةُ، وَالْخَامِسَةُ. قَالَ: تَدَعُ الَّتِي تَدْعُونَ: إِحْدَى وَعِشْرِينَ، وَالَّتِي تَلِيهَا التَّاسِعَةُ، وَتَدَعُ الَّتِي تَدْعُونَ: ثَلَاثَةً وَعِشْرِينَ، وَالَّتِي تَلِيهَا السَّابِعَةُ، وَتَدَعُ الَّتِي تَدْعُونَ: خَمْسًا وَعِشْرِينَ، وَالَّتِي تَلِيهَا الْخَامِسَةُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان المبارک کے درمیانی عشرے میں اعتکاف فرمایا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لیلۃ القدر کو تلاش کر رہے تھے اس سے پہلے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر واضح کی جاتی، چنانچہ جب وہ عشرہ گزر گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا خیمہ اکھاڑنے کا حکم دیا اور وہ اکھاڑ دیا گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ بات واضح کر دی گئی کہ وہ رات آخری عشرے میں ہے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ خیمہ لگانے کا حکم دیا اور وہ پھر سے لگا دیا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری عشرے کا اعتکاف فرمایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”اے لوگو! مجھے لیلۃ القدر دکھا دی گئی تھی اور میں تمہیں اس کی اطلاع دینے کے لیے نکلا تھا کہ میں نے دو آدمیوں کو آپس میں جھگڑتے ہوئے دیکھا جن کے ساتھ شیطان موجود تھا، چنانچہ وہ رات مجھے بھلا دی گئی، لہٰذا اب تم اسے (آخری عشرے کی) نویں، ساتویں اور پانچویں (رات) میں تلاش کرو۔“ ابو نضرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کی: اے ابوسعید! آپ حضرات تو ہم سے بڑھ کر گنتی کا علم رکھنے والے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”ہاں، ہم اس معاملے میں تم سے زیادہ حقدار ہیں (یعنی زیادہ جانتے ہیں)۔“ (پھر انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے) فرمایا: ”جسے تم اکیسویں رات کہتے ہو اسے چھوڑ کر اگلی رات نویں ہے، اور جسے تم تئیسویں کہتے ہو اسے چھوڑ کر اگلی رات ساتویں ہے، اور جسے تم پچیسویں کہتے ہو اسے چھوڑ کر اگلی رات پانچویں ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1324]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 1076)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1914، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1167، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1356، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1383، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1766، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10692، 10802، 11186، 11282، 11307، وأخرجه موطأ مالك برقم: 701، وأخرجه فتح الباري برقم: 1912، 1918، 4712، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 2979، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2171، 2196، 2220، 2238، 2243، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11752، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3661، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 3619، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7110، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1319»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں