الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. مسنَد اَبِی سَعِید الخدرِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 11153 (کل: 14 مقامات، 9 کتب)
مسند احمد: 11153
سنن دارمی: 1416
مصنف ابن ابی شیبہ: 8105
المستدرک علی الصحیحین: 968
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 461
11 تا 14
حدیث نمبر: 4086
أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا أَبُو نَعَامَةَ السَّعْدِيُّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فِي نَعْلَيْهِ فَصَلَّى النَّاسُ فِي نِعَالِهِمْ، ثُمَّ أَلْقَى نَعْلَيْهِ فَأَلْقَى النَّاسُ نِعَالَهُمْ وَهُمْ فِي الصَّلَاةِ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ قَالَ:" مَا حَمَلَكُمْ عَلَى إِلْقَاءِ نِعَالِكُمْ فِي الصَّلَاةِ؟" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، رَأَيْنَاكَ فَعَلْتَ فَفَعَلْنَا فَقَالَ:" إِنَّ جَبْرَائِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، أَخْبَرَنِي أَنَّ فِيهَا أَذًى، فَإِذَا أَتَى أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيَنْظُرْ فَإِنْ رَأَى فِي نَعْلَيْهِ أَذًى وَإِلَّا فَلْيُصَلِّ فِيهِمَا".
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جوتوں سمیت نماز پڑھائی اور لوگوں نے بھی اپنے جوتوں میں ہی نماز پڑھ لی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے جوتے اتار دیے، لوگوں نے بھی اپنے جوتے نماز کی حالت میں ہی اتار دیے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پوری کی تو فرمایا: ”نماز کی حالت میں کس چیز نے تمہیں جوتے اتارنے پر ابھارا؟“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم نے آپ کو (ایسا) کرتے ہوئے دیکھا تو ہم نے بھی ویسا ہی کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے جبرائیل علیہ السلام نے خبر دی تھی کہ اس میں گندگی ہے، جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے تو اسے دیکھنا چاہیے، اگر تو وہ اپنے جوتوں میں گندگی دیکھے تو اتار دے، ورنہ جوتوں میں ہی نماز پڑھ لے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4086]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ احمد 11467، ابن حبان 2185»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4087
وَأنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِيُّ بِمَرْوَ ثنا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي نَعَامَةَ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فَخَلَعَ نَعْلَيْهِ فَخَلَعَ النَّاسُ نِعَالَهُمْ قَالَ:" لِمَ خَلَعْتُمْ نِعَالَكُمْ؟" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، رَأَيْنَاكَ خَلَعْتَ فَخَلَعْنَا قَالَ:" إِنَّ جَبْرَائِيلَ أَتَانِي فَأَخْبَرَنِي أَنَّ بِهِمَا خَبَثًا فَإِذَا جَاءَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيَقْلِبْ نَعْلَيْهِ فَلْيَنْظُرْ فِيهِمَا خَبَثًا، فَإِنْ وَجَدَ خَبَثًا فَلْيَمْسَحْهُمَا بِالْأَرْضِ، ثُمَّ لِيُصَلِّ فِيهِمَا" هَذَا الْحَدِيثُ يُعْرَفُ بِحَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي نَعَامَةَ عَبْدِ رَبِّهِ السَّعْدِيِّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، وَقَدْ رُوِيَ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْخَزَّازِ، عَنْ أَبِي نَعَامَةَ وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ وَرُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ غَيْرِ مَحْفُوظٍ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی اور اپنے جوتے اتار دیے، لوگوں نے بھی اپنے جوتے اتار دیے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو پوچھا: ”تم نے اپنے جوتے کیوں اتارے؟“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم نے دیکھا کہ آپ نے اتارے تو ہم نے بھی اتار دیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس جبرائیل علیہ السلام آئے اور مجھے خبر دی کہ جوتوں میں گندگی ہے۔ جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے تو جوتوں کو الٹ پلٹ کر ان میں گندگی دیکھ لے، اگر ان میں گندگی ہو تو زمین کے ساتھ انہیں رگڑ لے، پھر ان میں نماز پڑھے۔“
یہ حدیث حماد بن سلمہ عن ابی نعامہ عبد ربہ سعدی عن ابی نضرہ کی سند سے معروف ہے۔ یہ حجاج بن حجاج عن ابی عامر خزاز عن ابی نعامہ کی سند سے بھی مروی ہے، لیکن وہ قوی نہیں ہے، اور ایک دوسری غیر محفوظ سند سے ایوب سختیانی عن ابی نضرہ بھی مروی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4087]
یہ حدیث حماد بن سلمہ عن ابی نعامہ عبد ربہ سعدی عن ابی نضرہ کی سند سے معروف ہے۔ یہ حجاج بن حجاج عن ابی عامر خزاز عن ابی نعامہ کی سند سے بھی مروی ہے، لیکن وہ قوی نہیں ہے، اور ایک دوسری غیر محفوظ سند سے ایوب سختیانی عن ابی نضرہ بھی مروی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4087]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ حواله مذكوره»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4249
وَأنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا أَبُو نَعَامَةَ السَّعْدِيُّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَمَا هُوَ يُصَلِّي بِأَصْحَابِهِ إِذْ خَلَعَ نَعْلَيْهِ فَوَضَعَهُمَا عَنْ يَسَارِهِ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ أَصْحَابُهُ خَلَعُوا نِعَالَهُمْ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ:" مَا لَكُمْ خَلَعْتُمْ نِعَالَكُمْ؟" قَالُوا: رَأَيْنَاكَ خَلَعْتَ فَخَلَعْنَا قَالَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ أَخْبَرَنِي أَنَّ بِهِمَا قَذَرًا" فَقَالَ:" إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى نَعْلَيْهِ، فَإِنْ كَانَ فِيهِمَا أَذًى" أَوْ قَالَ:" قَذَرًا فَلْيُمِطْهُ وَلْيُصَلِّ فِيهِمَا".
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم کو نماز پڑھا رہے تھے، اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے جوتے اتار کر بائیں جانب رکھ لیے۔ جب صحابہ رضی اللہ عنہم نے دیکھا تو انہوں نے بھی اپنے جوتے اتار دیے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو پوچھا: ”تم نے اپنے جوتے کیوں اتارے؟“ انہوں نے کہا: ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جوتے اتارے تو ہم نے بھی اتار دیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے تو جبرائیل علیہ السلام نے بتایا تھا کہ ان میں گندگی ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم نماز کو آؤ تو اپنے جوتے دیکھ لو، اگر ان میں گندگی ہو تو اسے صاف کر لو اور انہی میں نماز پڑھ لو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4249]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ابن ابي حاتم في العلل 330»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 461
«إذا جاء أحدكم إلى المسجد فلينظر فإن رأى في نعليه قذرا أو أذى فليمسحه وليصل فيهما»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے تو اسے چاہیے کہ (اپنے جوتے) دیکھ لے، پس اگر وہ اپنے جوتوں میں کوئی گندگی یا ناپاکی دیکھے تو اسے رگڑ کر صاف کر لے اور ان میں نماز پڑھ لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 461]
”جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے تو اسے چاہیے کہ (اپنے جوتے) دیکھ لے، پس اگر وہ اپنے جوتوں میں کوئی گندگی یا ناپاکی دیکھے تو اسے رگڑ کر صاف کر لے اور ان میں نماز پڑھ لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 461]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د] عن أبي سعيد. الإرواء 284.»
قال الشيخ الألباني: صحيح