الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. مسنَد اَبِی سَعِید الخدرِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 11251 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 11251
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1407
حدیث نمبر: 11251
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يُونُسُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ : يَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْوِصَالِ، قَالَ: فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ: فَمَا لَكَ أَنْت تَفْعَلَهُ؟ قَالَ" إِنِّي لَسْتُ كَأَحَدِكُمْ، إِنِّي أُطْعَمُ وَأُسْقَى".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سحری سے مسلسل کئی روزے رکھنے سے منع فرمایا ہے، صحابہ کرام نے عرض کیا یا رسول اللہ! آپ تو اس طرح تسلسل کے ساتھ روزے رکھتے ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس معاملے میں میں تمہاری طرح نہیں ہوں، میں تو اس حال میں رات گذارتا ہوں کہ میرا رب خود ہی مجھے کھلاتا پلا دیتا ہے [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11251]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 1963
حدیث نمبر: 1407
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «نَهَى عَنِ الْوِصَالِ فِي الصِّيَامِ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا لَكَ أَنْتَ تَفْعَلُهُ؟» فَقَالَ: «إِنِّي لَسْتُ كَأَحَدِكُمْ، إِنِّي أُطْعَمُ وَأُسْقَى» .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزوں میں وصال (افطار کیے بغیر مسلسل روزہ رکھنے) سے منع فرمایا، تو عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ تو خود ایسا کرتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک میں تم میں سے کسی کی مانند نہیں ہوں، مجھے تو کھلایا اور پلایا جاتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1407]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده لين .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى بأقل من هذا اللفظ (برقم 1133)، وهو حديث صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1862، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2361، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10858، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1705، وأخرجه فتح الباري برقم: 1822، 1861، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2073، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1403»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى بأقل من هذا اللفظ (برقم 1133)، وهو حديث صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1862، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2361، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10858، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1705، وأخرجه فتح الباري برقم: 1822، 1861، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2073، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1403»
الحكم على الحديث:
إسناده لين