الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. مسنَد اَبِی سَعِید الخدرِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 11844 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 11844
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14082
حدیث نمبر: 11844
(حديث موقوف) حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ ، حَدَّثَنِي شَهْرٌ ، قَالَ: حَدَّثَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ ، قَالَ:" بَيْنَمَا رَجُلٌ مِنْ أَسْلَمَ فِي غُنَيْمَةٍ لَهُ، يَهُشُّ عَلَيْهَا فِي بَيْداءِ ذِي الْحُلَيْفَةِ، إِذْ عَدَا عَلَيْهِ ذِئْبٌ، فَانْتَزَعَ شَاةً مِنْ غَنَمِهِ، فَجَهْجَأَهُ الرَّجُلُ، فَرَمَاهُ بِالْحِجَارَةِ، حَتَّى اسْتَنْقَذَ مِنْهُ شَاتَهُ، ثُمَّ إِنَّ الذِّئْبَ أَقْبَلَ حَتَّى أَقْعَى مُسْتَذْفِرًا بِذَنَبِهِ مُقَابِلَ الرَّجُلِ، فَذَكَرَهُ نَحْوَ حَدِيثِ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ.
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ قبیلہ اسلم کا ایک آدمی ذوالحلیفہ کے میدان میں اپنی چند بکریوں کو ہانک رہا تھا کہ اچانک ایک بھیڑیے نے اس پر حملہ کیا اور اس کی بکریوں میں سے ایک بکری چھین لی، اس آدمی نے اسے ڈانٹا اور اسے پتھر مارے یہاں تک کہ اپنی بکری اس سے چھڑا لی، پھر وہ بھیڑیا آیا اور اس آدمی کے سامنے دم دبا کر بیٹھ گیا، پھر راوی نے گزشتہ حدیث کی طرح پوری حدیث ذکر کی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11844]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف شهر بن حوشب
حدیث نمبر: 14082
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَيْضًا قَالَ: بَيْنَمَا رَجُلٌ مِنْ أَسْلَمَ فِي غُنَيْمَةٍ لَهُ يَهُشُّ عَلَيْهِ فِي بَيْدَاءِ ذِي الْحُلَيْفَةِ إِذْ عَدَا عَلَيْهِ الذِّئْبُ فَانْتَزَعَ شَاةً مِنْ غَنَمِهِ، فَجَهْجَأَهُ الرَّجُلُ يَرْمِي بِالْحِجَارَةِ حَتَّى اسْتَنْقَذَ مِنْهُ شَاتَهُ. فَذَكَرَ نَحْوَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ وَرِجَالُ أَحَدِ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ایک مرتبہ اسلم قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اپنی بکریوں میں موجود تھا، وہ انہیں لے کر ذوالحلیفہ کے مقام میں جا رہا تھا، اسی دوران ایک بھیڑیے نے اس پر حملہ کر دیا، اس نے اس کی بکریوں میں سے ایک بکری کو حاصل کر لیا، تو اس چرواہے نے اس بھیڑیے کو پتھر مارنے شروع کیے، یہاں تک کہ اس سے بکری کو چھڑا لیا۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14082]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14082]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (11815)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح