🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. مسنَد اَبِی سَعِید الخدرِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 11907 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 11907
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2124
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1018
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11907
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا يَزَالُ الْعَبْدُ فِي صَلَاةٍ، مَا كَانَ فِي مُصَلَّاهُ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ , تَقُولُ الْمَلَائِكَةُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ، حَتَّى يَنْصَرِفَ أَوْ يُحْدِثَ"، فَقُلْتُ: مَا يُحْدِثُ؟ فَقَالَ: كَذَا، قُلْتُ لِأَبِي سَعِيدٍ، فَقَالَ: يَفْسُو أَوْ يَضْرِطُ.
حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ شخص مسلسل نماز میں ہوتا ہے جو اپنے مصلیٰ پر نماز کا انتظار کر رہا ہو اور فرشتے اس کے حق میں یہ دعاء کرتے ہیں کہ اے اللہ! اسے معاف فرما دے، اے اللہ! اس پر رحم فرما دے، یہاں تک کہ وہ واپس چلا جائے یا اسے حدث لاحق ہوجائے، میں نے حدث کا مطلب پوچھا تو فرمایا آہستہ سے یا آواز سے ہوا کا خارج ہونا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11907]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف على بن زيد بن جدعان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2124
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَزَالُ الْعَبْدُ فِي الصَّلَاةِ مَا كَانَ فِي مُصَلَّاهُ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ تَقُولُ الْمَلَائِكَةُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ حَتَّى يَنْصَرِفَ أَوْ يُحْدِثَ" فَقُلْتُ لَهُ: مَا يُحْدِثُ؟ قَالَ: كَذَا قُلْتُ لِأَبِي سَعِيدٍ فَقَالَ:"يَفْسُو أَوْ يَضْرُطُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ وَفِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ اخْتِلَافٌ. ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يُغْرِبُ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بندہ مسلسل نماز کی حالت میں شمار ہوتا ہے، جب تک وہ جائے نماز پر بیٹھا ہوا نماز کا انتظار کرتا رہتا ہے فرشتے یہ کہتے ہیں: اے اللہ! تو اس کی مغفرت کر دے اے اللہ! تو اس پر رحم کر جب تک وہ بندہ وہاں سے اٹھ نہیں جاتا یا اسے حدث لاحق نہیں ہو جاتا“۔ راوی کہتے ہیں: میں نے ان سے دریافت کیا: حدث لاحق ہونے سے مراد کیا ہے، تو استاد نے جواب دیا: میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے یہی سوال کیا تھا تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ وہ آواز کے بغیر یا آواز کے ساتھ ہوا خارج کرے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید بن جدعان ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے یہ غریب روایات نقل کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2124]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 11497، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1018»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1018
قَالَ أَبُو دَاوُدَ : وَثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا يَزَالُ الْعَبْدُ فِي صَلَاةٍ مَا كَانَ فِي مُصَلَّاهُ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ، تَقُولُ الْمَلَائِكَةُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ، حَتَّى يَنْصَرِفَ أَوْ يُحْدِثَ حَدَثًا. فَقُلْتُ: مَا يُحْدِثُ؟ قَالَ: كَذَا قُلْتُ لِأَبِي سَعِيدٍ: قَالَ: يَفْسُو أَوْ يَضْرِطُ ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ مِنْ طَرِيقِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ بِهِ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندہ جب تک اپنی جائے نماز پر بیٹھا نماز کا انتظار کرتا رہتا ہے، وہ (اجر و ثواب کے اعتبار سے) مسلسل نماز ہی کی حالت میں شمار ہوتا ہے اور فرشتے اس کے حق میں یہ دعا کرتے رہتے ہیں: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ» ”اے اللہ! اس کی مغفرت فرما، اے اللہ! اس پر رحم فرما“، یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک کہ وہ وہاں سے اٹھ نہ جائے یا اس کا وضو نہ ٹوٹ جائے۔“ (راوی کہتے ہیں کہ) میں نے پوچھا: یہاں وضو ٹوٹنے (حدث) سے کیا مراد ہے؟ تو انہوں نے کہا: میں نے بعینہٖ یہی سوال سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے کیا تھا تو انہوں نے جواب دیا: ”اس سے مراد ہوا کا خارج ہونا ہے (خواہ آواز کے بغیر ہو یا آواز کے ساتھ)۔“ اس حدیث کو امام ابنِ ماجہ نے اختصار کے ساتھ امام زہری کے واسطے سے ابنِ مسیب کی سند سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المساجد/حدیث: 1018]
تخریج الحدیث: «علي بن يزيد هنا هو علي بن زيد بن جدعان (تصحف): ضعيف (التقريب)؛ حماد بن سلمة وسعيد بن المسيب ثقتان»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 11497، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2124»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں