🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 12266 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 12266
الفتح الربانی: 11123
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2875
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12266
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَوْ عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ" ضَخْمَ الْقَدَمَيْنِ، ضَخْمَ الْكَفَّيْنِ، حَسَنَ الْوَجْهِ"، لَمْ أَرَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ یا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں اور ہتھیلیاں بھرئی ہوئی اور چہرہ حسین و جمیل تھا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ جیسا کوئی نہیں دیکھا۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12266]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ : 5907
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11123
عَنْ صَالِحٍ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَنْعَتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ كَانَ شَبْحَ الذِّرَاعَيْنِ أَهْدَبَ أَشْفَارِ الْعَيْنَيْنِ بَعِيدَ مَا بَيْنَ الْمَنْكِبَيْنِ يُقْبِلُ إِذَا أَقْبَلَ جَمِيعًا وَيُدْبِرُ إِذَا أَدْبَرَ جَمِيعًا قَالَ رَوْحٌ فِي حَدِيثِهِ بِأَبِي وَأُمِّي لَمْ يَكُنْ فَاحِشًا وَلَا مُتَفَحِّشًا وَلَا سَخَّابًا بِالْأَسْوَاقِ زَادَ فِي رِوَايَةٍ ضَخْمَ الْكَفَّيْنِ وَالْقَدَمَيْنِ لَمْ أَرَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ
ابو صالح مولی التوأمہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو سنا، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حلیہ مبارک بیان کر رہے تھے، انھوں نے کہا:آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ طویل (یا عریض) تھے، آنکھوں کی پلکیں بھی طویل تھیں، کندھوں کے درمیان تھوڑا سا نمایاں فاصلہ تھا (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سینہ چوڑا تھا)، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس طرف بھی مڑتے، پوری طرح مڑتے اور متوجہ ہوتے۔روح راوی نے اپنی حدیث میں کہا: میرے ماں باپ آپ پر نثار ہوں، آپ عادۃًیا تکلفاً فحش گو نہ تھے، نہ ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بازاروں (اور گلیوں) میں بلند آواز سے بولتے تھے، آپ کی ہتھیلیاں اور قدم مبارک گوشت سے بھرے ہوئے تھے، میں نے آپ کے بعد آپ جیسا کوئی نہیں دیکھا۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11123]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، اخرجه البيهقي في دلائل النبوة: 1/ 244، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9787 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9786»

الحكم على الحديث:
اسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2875
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَوْ عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ ضَخْمَ الْكَفَّيْنِ، ضَخْمَ الْقَدَمَيْنِ، حَسَنَ الْوَجْهِ، لَمْ أَرَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، یا ایک شخص کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلیاں مبارک پرگوشت اور چوڑی تھیں، پاؤں مبارک بھی بھرپور اور بڑے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رخِ انور نہایت خوبصورت تھا، اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد آپ جیسا (حسین و جمیل) کوئی دوسرا نہیں دیکھا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2875]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5566، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11857، وأخرجه فتح الباري برقم: 3353، 1، 3357، 3368، 3638، 5558، 5560، 5563، 5567، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20185، 20519، 21033، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4261، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5364، 6405، 7815، 8131، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 302، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14023، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2868»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں