🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 12388 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 12388، 12634
السنن الكبرى للبيهقي: 2071
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1706
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 795
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12388
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُوسَى أَبُو الْعَلَاءِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ" يُصَلِّي فِي أَيَّامِ الشِّتَاءِ، وَمَا نَدْرِي لَمَا مَضَى مِنَ النَّهَارِ أَكْثَرُ أَوْ مَا بَقِيَ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سردی کے ایام میں نماز پڑھاتے تھے تو ہمیں کچھ پتہ نہ چلتا تھا کہ دن کا اکثر حصہ گذر گیا ہے یا باقی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12388]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لجهالة موسى أبى العلاء
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12634
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ ، وَعَفَّانُ ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُوسَى أَبِي الْعَلَاءِ ، وَقَالَ عَفَّانُ فِي حَدِيثِهِ: حَدَّثَنَا مُوسَى أَبُو الْعَلَاءِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يُصَلِّي صَلَاةَ الظُّهْرِ أَيَّامَ الشِّتَاءِ، وَمَا نَدْرِي مَا ذَهَبَ مِنَ النَّهَارِ أَكْثَرُ أَوْ مَا بَقِيَ مِنْهُ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سردی کے ایام میں ظہر کی نماز پڑھاتے تھے تو ہمیں کچھ پتہ نہ چلتا تھا کہ دن کا اکثر حصہ گذر گیا ہے یا باقی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12634]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لجهالة موسى أبى العلاء، وانظر: 12388
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2071
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ بِإِسْفَرَائِينَ أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُوسَى أَبِي الْعَلَاءِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الظُّهْرَ فِي أَيَّامِ الشِّتَاءِ وَمَا نَدْرِي مَا مَضَى مِنَ النَّهَارِ أَكْثَرَ أَوْ مَا بَقِيَ" وَفِي هَذَا إِنْ صَحَّ كَالدِّلَالَةِ عَلَى الْفَرْقِ بَيْنَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ فِي وَقْتِ صَلَاتِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَّ خَبَرَ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيِّ مَحْمُولٌ عَلَى أَنَّهُ أَخَّرَهَا فِي الْحَرِّ إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يُبْلَغْ بِتَأْخِيرِهَا آخِرَ وَقْتِهَا فَكَانُوا يَجِدُونَ مَعَ التَّأْخِيرِ حَرَّ الرِّمَالِ وَالْبَطْحَاءِ وَاللهُ أَعْلَمُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سردیوں میں نماز (ایسے وقت میں) پڑھتے تھے کہ ہمیں یہ پتہ نہ چلتا تھا کہ دن کا اکثر حصہ گزر چکا ہے یا ابھی باقی ہے (دن کا جو حصہ گزر چکا ہے وہ زیادہ ہے یا جو باقی رہ گیا)۔
اگر یہ روایت صحیح ہے تو یہ دلیل ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز میں موسم سرما اور موسم گرما کے لحاظ سے فرق تھا۔ حضرت ابوبکر بن عبداللہ مزنی رحمہ اللہ کی روایت اس پر محمول ہوگی کہ نماز ظہر کا گرمی میں مؤخر کرنا اس کے آخری وقت کو نہ پہنچے، نیز صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نماز کو مؤخر کرنے کے باوجود ٹیلوں اور وادیوں کی گرمی کو محسوس کرتے تھے۔ واللہ اعلم! [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2071]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ اخرجه احمد 3/135»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1706
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي الظُّهْرَ فِي أَيَّامِ الشِّتَاءِ، وَمَا نَدْرِي أَمَا مَضَى مِنَ النَّهَارِ أَكْثَرُ أَوْ مَا بَقِيَ.
قُلْتُ: لِأَنَسٍ حَدِيثٌ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ فِي تَقْدِيمِهَا فِي السَّفَرِ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْتَحِلَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ رِوَايَةِ مُوسَى أَبِي الْعَلَاءِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سردیوں کے دنوں میں ظہر کی نماز اس وقت ادا کرتے تھے کہ ہمیں اندازہ نہیں ہو پاتا تھا، کہ دن کا زیادہ حصہ گزر چکا ہے، یا باقی رہ گیا ہے؟ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث امام ابوداؤد نے نقل کی ہے، جس میں یہ بات ذکر کی گئی ہے: کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر کے دوران روانہ ہونا ہوتا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس نماز کو جلدی ادا کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے موسیٰ ابوالعلاء کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1706]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند انس بن مالك رضي الله تعالي عنه 1170، مسند احمد بن حنبل مسند انس بن مالك رضي الله تعالي عنه 12410، مصنف عبد الرزاق الصنعاني، كتاب الصلاة، باب وقت الظهر 1987، السنن الكبرى للبيهقى، كتاب الصلاة، ذكر جماع ابواب الاذان والإقامة باب الدليل على انه لا يبلغ بتاخير ها آخر وقتها، 1919، مسند الطيالسي احاديث النساء، وما اسند انس بن مالك الانصاري الافراد عن انس، حديث 2225، مسند الحارث كتاب الصلاة، باب اوقات الصلوات 111، أخرجه مسند أحمد برقم: 11980، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 795/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 795
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ الْقُتَبِيِّ عَنْ أَنَسٍ قَالَ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الظُّهْرَ فِي الشِّتَاءِ فَلَا يُدْرَى أَمَا مَضَى مِنَ النَّهَارِ أَكْثَرُ أَمْ مَا بَقِيَ ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ: ثَنَا مُعْتَمِرٌ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ: "بَلَغَنَا أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ كَانَ يُصَلِّي فِي أَيَّامِ الْقَيْظِ - أَوْ قَالَ: الشِّتَاءِ... " فَذَكَرَهُ مَوْقُوفًا.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، ثَنَا أَبُو نَصْرٍ، ثَنَا حَمَّادٌ، .. فَذَكَرَ حَدِيثَ الطَّيَالِسِيِّ.
وَكَذَا رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا بِشْرٌ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُوسَى أَبِي الْعَلَاءِ.
وَكَذَا رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ مُوسَى ... فَذَكَرَهُ.
وَكَذَا رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ثَنَا مُوسَى أَبُو الْعَلَاءِ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أَبَنَا مُوسَى أَبُو الْعَلَاءِ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا بَهْزٌ ، ثَنَا حَمَّادٌ - يَعْنِي: ابْنَ سَلَمَةَ - ثَنَا مُوسَى أَبُو الْعَلَاءِ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الصُّغْرَى بِلَفْظِ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ الْحَرُّ أَبْرَدَ بِالصَّلَاةِ وَإِذَا كَانَ الْبَرْدُ عَجَّلَ " مِنْ طَرِيقِ أَبِي خَلْدَةَ، عَنْ أَنَسٍ.
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ مِنْ طَرِيقِ سُلَيْمَانَ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ بِهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم موسمِ سرما میں ظہر کی نماز اس وقت ادا فرماتے تھے جب (اول وقت کی وجہ سے) یہ اندازہ کرنا مشکل ہوتا تھا کہ دن کا زیادہ حصہ گزر چکا ہے یا زیادہ حصہ باقی رہ گیا ہے“۔
اسے امام مسدد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد (سلیمان تیمی رحمہ اللہ) سے سنا، وہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں یہ خبر پہنچی ہے کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ گرمیوں کے دنوں میں - یا انہوں نے کہا: سردیوں میں... (پھر راوی نے سابقہ مفہوم کی طرح اسے موقوفاً ذکر کیا ہے)۔
اسے احمد بن منیع رحمہ اللہ نے ابو نصر اور حماد رحمہ اللہ کے واسطے سے طیالسی کی حدیث کی طرح روایت کیا ہے۔
اسی طرح اسے محمد بن یحییٰ بن ابی عمر رحمہ اللہ نے بشر اور حماد بن سلمہ رحمہ اللہ کے واسطے سے جبکہ انہوں نے موسیٰ ابو العلاء رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
اسے ابو بکر بن ابی شیبہ رحمہ اللہ نے یونس بن محمد اور حماد بن سلمہ رحمہ اللہ کے واسطے سے جبکہ انہوں نے موسیٰ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
حارث بن محمد بن ابی اسامہ رحمہ اللہ نے داود بن محبر اور حماد بن سلمہ رحمہ اللہ کے واسطے سے جبکہ انہوں نے موسیٰ ابو العلاء رحمہ اللہ سے اسی طرح نقل کیا ہے۔
اسے ابو یعلیٰ موصلی رحمہ اللہ نے کامل بن طلحہ اور حماد بن سلمہ رحمہ اللہ کے واسطے سے ذکر کیا ہے۔
انہوں نے مزید بیان کیا کہ ہمیں ابو خیثمہ رحمہ اللہ نے احمد بن اسحاق اور حماد بن سلمہ رحمہ اللہ کے واسطے سے خبر دی، ان کو موسیٰ ابو العلاء رحمہ اللہ نے بتایا (اور پھر وہی روایت ذکر کی)۔
میں (بوصیری) کہتا ہوں: اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے بہز، حماد بن سلمہ رحمہ اللہ اور موسیٰ ابو العلاء رحمہ اللہ کے واسطے سے بھی روایت کیا ہے۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے اپنی 'سنن صغریٰ' میں ابو خلدہ رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سخت گرمی ہوتی تو نماز (ظہر) کو ٹھنڈا کر کے (تاخیر سے) پڑھتے تھے اور جب سردی ہوتی تو (اول وقت میں) جلدی ادا فرماتے تھے“۔
امام بیہقی رحمہ اللہ نے اسے اپنی سنن میں سلیمان بن حرب کے واسطے سے حماد بن سلمہ رحمہ اللہ کی اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المواقيت/حدیث: 795]
تخریج الحدیث: «(795/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 11980، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1706»
«(795/8) أخرجه صحيح البخاري برقم: 864، وأخرجه سنن النسائي برقم: 499، وأخرجه فتح الباري برقم: 864، 898، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 1597»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لجهالة موسى أبي العلاء، والمعنى ثابت من طريق صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں