الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 12633 (کل: 20 مقامات، 10 کتب)
سنن ابن ماجہ: 933
سنن دارمی: 1316
اللؤلؤ والمرجان: 327
الفتح الربانی: 770
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3309
11 تا 20
حدیث نمبر: 933
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ ّرَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا وُضِعَ الْعَشَاءُ وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب شام کا کھانا سامنے رکھ دیا جائے، اور نماز بھی شروع ہو رہی ہو تو پہلے کھانا کھاؤ“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 933]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب رات کا کھانا پیش کر دیا جائے اور نماز کی اقامت ہو جائے تو پہلے کھانا کھالو۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 933]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/المساجد 16 (557)، سنن الترمذی/الصلاة 146 (353)، سنن النسائی/الإمامة 51 (854)، (تحفة الأشراف: 1486)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأذان 42 (672)، الأطعمہ 58 (5463)، مسند احمد (3/100، 110، 161، 231، 238، 249)، سنن الدارمی/الصلاة 58 (1318) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم
حدیث نمبر: 1316
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِذَا حَضَرَ الْعَشَاءُ وَأُقِيمَتْ الصَّلَاةُ، فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب شام کا کھانا سامنے ہو اور اقامت کہی جائے تو پہلے کھانا کھا لو۔“ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1316]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1318] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 671] ، [مسلم 557] ، [أبويعلی 2796] ، [ابن حبان 2066، وغيرهما]
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 671] ، [مسلم 557] ، [أبويعلی 2796] ، [ابن حبان 2066، وغيرهما]
وضاحت: (تشریح احادیث 1314 سے 1316)
ان احادیث سے ثابت ہوا کہ نماز کے وقت اگر کھانا تیار ہو اور بھوک لگی ہو تو پہلے کھانے سے فارغ ہو جائیں تاکہ نماز پورے سکون و اطمینان سے ادا کی جائے اور دل و دماغ کھانے میں نہ لگار ہے۔
یہ اسلام کی رحمت و برکت ہے۔
ان احادیث سے ثابت ہوا کہ نماز کے وقت اگر کھانا تیار ہو اور بھوک لگی ہو تو پہلے کھانے سے فارغ ہو جائیں تاکہ نماز پورے سکون و اطمینان سے ادا کی جائے اور دل و دماغ کھانے میں نہ لگار ہے۔
یہ اسلام کی رحمت و برکت ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 13832
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ لِلْعِشَاءِ الْآخِرَةِ ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لِي حَاجَةٌ، فَقَامَ يُنَاجِيهِ حَتَّى نَعَسَ الْقَوْمُ، أَوْ بَعْضُ الْقَوْمِ، ثُمَّ صَلَّى، وَلَمْ يَذْكُرْ وُضُوءًا".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نماز عشاء کا وقت ہوگیا، ایک آدمی آیا اور کہنے لگا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے آپ سے ایک کام ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ساتھ مسجد میں تنہائی میں گفتگو کرنے لگے یہاں تک کہ لوگ سو گئے، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی اور راوی نے وضو کا ذکر نہیں کیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13832]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 642، م: 376
حدیث نمبر: 327
327 صحيح حديث أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رضي الله عنه، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِذَا وُضِعَ الْعَشَاءُ وَأُقِيمَتِ الصَّلاَةُ فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب رات کا کھانا سامنے رکھ دیا گیا ہو اور نماز بھی کھڑی ہو گئی ہو تو پہلے کھانا کھاؤ۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 327]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 70 كتاب الأطعمة: 58 باب إِذا حضر العشاء فلا يعجل عن عشائه»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 770
عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أُقِيمَتْ صَلَاةُ الْعِشَاءِ، قَالَ عَفَّانُ: أَوْ أُخِّرَتْ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ لِي إِلَيْكَ حَاجَةً فَقَامَ مَعَهُ يُنَاجِيهِ حَتَّى نَعَسَ الْقَوْمُ، أَوْ قَالَ: بَعْضُ الْقَوْمِ، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَذْكُرْ وَضُوءًا
سیدنا انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ نماز عشاء کے لیے اقامت کہہ دی گئی یا ایک رات نمازِ عشا کو مؤخر کر دیا گیا، پس ایک آدمی کھڑا ہوا اور کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے آپ سے کوئی کام ہے، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے ساتھ سرگوشی کرنے لگے، یہاں تک کہ لوگ سونے لگ گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھائی اور وضو کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 770]
تخریج الحدیث: «أخرج نحوه البخاري: 7239، ومسلم: 642، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2195 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13868»
الحكم على الحديث:
أخرج نحوه البخاري: 7239
حدیث نمبر: 2035
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: " أُقِيمَتِ الصَّلاةُ ذَاتَ يَوْمٍ، فَعَرَضَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، فَكَلَّمَهُ فِي حَاجَةٍ لَهُ هُوِيًّا مِنَ اللَّيْلِ حَتَّى نَعَسَ بَعْضُ الْقَوْمِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن نماز قائم ہو گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا، اس نے آپ کے ساتھ اپنی کسی ضرورت کے بارے میں رات کے کافی حصے تک بات چیت کی، یہاں تک کہ حاضرین میں سے بعض لوگ اونگھنے لگے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2035]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 642، 643، 6292، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 376، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1527، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2035، 4544، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 790، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 868، وأبو داود فى (سننه) برقم: 201، 542، 544، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12169» «رقم طبعة با وزير 2033»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (198): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما.
حدیث نمبر: 4544
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " أُقِيمَتْ صَلاةُ الْعِشَاءِ، فَقَامَ رَجُلٌ إِِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِِنَّ لِي إِِلَيْكَ حَاجَةً، فَقَامَ بِنَاحِيَةٍ حَتَّى نَعَسَ الْقَوْمُ أَوْ بَعْضُ الْقَوْمِ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى، فَصَلُّوا، وَلَمْ يَذْكُرْ أَنَّهُمْ تَوَضَّئُوا" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (ایک مرتبہ) عشاء کی نماز قائم ہو گئی، ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کھڑا ہوا، اس نے عرض کی: ”مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک کام ہے“، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (مسجد کے) ایک گوشے میں (اس شخص کے ہمراہ) کھڑے ہو گئے، یہاں تک کہ لوگ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) کچھ لوگ اونگھنے لگے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی اور لوگوں نے بھی نماز ادا کی، راوی نے یہ بات ذکر نہیں کی کہ ان لوگوں نے ازسرِ نو وضو کیا تھا (یا وضو نہیں کیا تھا)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4544]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 642، 643، 6292، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 376، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1527، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2035، 4544، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 790، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 868، وأبو داود فى (سننه) برقم: 201، 542، 544، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12169» «رقم طبعة با وزير 4527»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (198). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 593
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، نا أَبُو دَاودَ، نا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَدَاودَ بْنِ شَبِيبٍ، قَالَا: نا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ:" أُقِيمَتْ صَلَاةُ الْعِشَاءِ، فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ لِي حَاجَةً، فَقَامَ يُنَاجِيهِ حَتَّى نَعَسَ الْقَوْمُ أَوْ بَعْضُ الْقَوْمِ، ثُمَّ صَلَّى بِهِمْ، وَلَمْ يذْكُرْ وُضُوءًا". أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ دُونَ قَوْلِهِ: وَلَمْ يَذْكُرْ وُضُوءًا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عشا کی نماز کھڑی ہوئی تو ایک شخص نے کھڑے ہو کر عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے کام ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر اس سے سرگوشی کرتے رہے اور لوگوں کو یا کسی ایک کو اونگھ آگئی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو نماز پڑھائی اور وضو نہیں کیا۔
(ب) صحیح مسلم میں «وَلَمْ يَذْكُرْ وُضُوءًا» کے الفاظ نہیں ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 593]
(ب) صحیح مسلم میں «وَلَمْ يَذْكُرْ وُضُوءًا» کے الفاظ نہیں ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 593]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه مالك 40»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5852
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَبُو مُسْلِمٍ، ثنا الْحَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، ثنا حَمَّادٌ وَهُوَ ابْنُ سَلَمَةَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو عَمْرِو بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا حَيَّانُ، ثنا عُمَارَةُ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ قَالَ:" أُقِيمَتْ صَلَاةُ الْعِشَاءِ، فَقَالَ رَجُلٌ: لِي حَاجَةٌ، فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنَاجِيهِ حَتَّى نَامَ الْقَوْمُ أَوْ بَعْضُ الْقَوْمِ، ثُمَّ صَلُّوا". لَفْظُ حَدِيثِ حَيَّانَ وَفِي رِوَايَةِ حَجَّاجٍ قَالَ:" أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ صَلَاةُ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ لِي حَاجَةً، فَقَامَ مَعَهُ يُنَاجِيهِ حَتَّى نَعَسَ بَعْضُ الْقَوْمِ، وَجَاءَ فَصَلَّى وَلَمْ يَذْكُرْ أَنَّهُمْ تَوَضَّئُوا" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الدَّارِمِيِّ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عشا کی نماز کی اقامت ہو جانے کے بعد ایک آدمی نے کہا: ”مجھے کام ہے“ یا کہا: ”ضرورت ہے“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس سے بات چیت کرتے رہے، یہاں تک کہ قوم سو گئی یا بعض افراد سو گئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو نماز پڑھائی۔
(ب) حجاج رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ نماز کی اقامت ہو چکی تو ایک آدمی نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی کام ہے“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے بات چیت کرتے رہے اور بعض افراد سو گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی اور انہوں نے ذکر نہیں کیا کہ انہوں نے وضو کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5852]
(ب) حجاج رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ نماز کی اقامت ہو چکی تو ایک آدمی نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی کام ہے“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے بات چیت کرتے رہے اور بعض افراد سو گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی اور انہوں نے ذکر نہیں کیا کہ انہوں نے وضو کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5852]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 617»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3309
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: أُقِيمَتْ صَلَاةُ الْعِشَاءِ ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ لِي حَاجَةً. فَقَامَ مَعَهُ يُنَاجِيهِ حَتَّى نَعَسَ الْقَوْمُ - أَوْ بَعْضُ الْقَوْمِ - ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى. وَلَمْ يَذْكُرْ وُضُوءًا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ رات کے وقت عشاء کی نماز کے لیے تکبیر کہی جا چکی تھی کہ ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میری ایک ضرورت ہے“، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس شخص کے ساتھ کھڑے ہو کر علیحدگی میں گفتگو فرمانے لگے یہاں تک کہ لوگ—یا حاضرین میں سے کچھ لوگ—اونگھنے لگے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (امامت کے لیے) کھڑے ہو کر نماز پڑھائی اور راوی نے (نماز سے قبل دوبارہ) وضو کرنے کا تذکرہ نہیں کیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3309]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 3306)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 616، 617، 5934، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 376، 567، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 518، وأخرجه سنن النسائي برقم: 791، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 542، 544، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12222، وأخرجه فتح الباري برقم: 616، 617، 5934، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 5716، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 1931، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1210، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4544، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3432، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3296»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 3306)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 616، 617، 5934، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 376، 567، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 518، وأخرجه سنن النسائي برقم: 791، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 542، 544، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12222، وأخرجه فتح الباري برقم: 616، 617، 5934، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 5716، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 1931، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1210، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4544، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3432، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3296»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح