🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 13225 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 13225
الفتح الربانی: 12123
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2162
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4046
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4226
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13225
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ بَصْرِيٌّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ عَمْرُو بْنُ زُنَيْبٍ الْعَنْبَرِيُّ ، أنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ مُعَاذًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَيْنَا أُمَرَاءُ لَا يَسْتَنُّونَ بِسُنَّتِكَ، وَلَا يَأْخُذُونَ بِأَمْرِكَ، فَمَا تَأْمُرُ فِي أَمْرِهِمْ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا طَاعَةَ لِمَنْ لَمْ يُطِعْ اللَّهَ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ بتائیے کہ اگر ہمارے حکمران ایسے لوگ بن جائیں جو آپ کی سنت پر عمل نہ کریں اور آپ کے حکم پر عمل نہ کریں تو ان کے متعلق آپ کیا فرماتے ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو اللہ کی اطاعت نہیں کرتا اس کی اطاعت نہ کی جائے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13225]

الحكم على الحديث:
إسناده محتمل للتحسین، عمرو بن زینب روی عنہ اثنان، وذکرہ ابن حبان فی الثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12123
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُ أَنَّ مُعَاذًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَيْنَا أُمَرَاءُ لَا يَسْتَنُّونَ بِسُنَّتِكَ وَلَا يَأْخُذُونَ بِأَمْرِكَ فَمَا تَأْمُرُ فِي أَمْرِهِمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”لَا طَاعَةَ لِمَنْ لَمْ يُطِعِ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ“
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے راویت ہے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر ہم پر ایسے حکمران مسلط ہو جائیں جو آپ کی سنت کی اقتدا نہ کریں اور آپ کے حکم پر عمل نہ کریں تو ان کے بارے میں ہمارے لیے کیا حکم ہو گا؟رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اللہ تعالیٰ کی اطاعت نہیں کرتا، اس کی اطاعت نہیں کی جاسکتی۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12123]
تخریج الحدیث: «اسناده محتمل للتحسين، اخرجه ابويعلي: 4046، والبخاري في الكبير: 6/ 332، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13225 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13257»

الحكم على الحديث:
اسناده محتمل للتحسين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2162
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، ثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، ثَنَا حَرْبٌ ، ثَنَا يَحْيَى ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ زُنَيْبٍ ، قَالَ: [إِنَّ] أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، حَدَّثَهُ أَنَّ مُعَاذًا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَيْنَا أُمَرَاءُ لَا يَسْتَنُّونَ بِسُنَّتِكَ، وَلَا يَأْخُذُونَ بِأَمْرِكَ فَمَا تَأْمُرُنَا فِيهِمْ؟ قَالَ: لَا طَاعَةَ لِمَنْ لَمْ يُطِعِ اللهَ.
امام اَبُو یَعْلٰیؒ نے اپنی سَنَد کے ساتھ روایت کیا ہے کہ سیدنا اَنَس بْن مَالِک رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے بیان کیا کہ سیدنا مُعَاذ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے عرض کی: ”یَا رَسُولَ اللہِ! صلی اللہ علیہ وسلم آپ کا کیا اِرشاد ہے اگر ہم پر ایسے اُمَرَاء (حکمران) مسلط ہوں جو آپ کی سُنَّتِ مُطَہَّرَہ کے مطابق عمل نہ کریں اور نہ ہی آپ کے حکم کی پیروی کریں، تو ایسی صورت میں آپ ہمیں ان کے بارے میں کیا حکم دیتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اِرشاد فرمایا: ”اس شخص کی کوئی اِطَاعَت (فرمانبرداری) نہیں ہے جس نے اللہ کی اِطَاعَت نہیں کی۔“
اس حدیث کو اِمَام اَبُو یَعْلٰی الْمَوْصِلِیؒ نے اپنی «مُسْنَد» میں نقل کیا ہے اور یہ روایت اس شرعی قاعدے کی تائید کرتی ہے کہ خالق کی نافرمانی میں مخلوق کی اطاعت جائز نہیں۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 2162]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4046
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، حَدَّثَنَا حَرْبٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ زَيْنَبَ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ مُعَاذًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَيْنَا الْأُمَرَاءُ لَا يَسْتَنُّونَ بِسُنَّتِكَ، وَلَا يَأْخُذُونَ بِأَمْرِكَ، فَمَا تَأْمُرُنِي فِي أَمْرِهِمْ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «لَا طَاعَةَ لِمَنْ لَمْ يُطِعِ اللَّهَ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر ہم پر ایسے حکمران مسلط ہوں جو نہ تو آپ کی سنت کی پیروی کریں اور نہ ہی آپ کے حکم کے مطابق عمل کریں، تو ان کے بارے میں آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «لَا طَاعَةَ لِمَنْ لَمْ يُطِعِ اللَّهَ» ”اس شخص کی کوئی اطاعت لازم نہیں جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت نہ کرے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4046]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 12813، وأخرجه فتح الباري برقم: 6725، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9141، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2341، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4226، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4033»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4226
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، ثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، ثَنَا حَرْبٌ ، ثَنَا يَحْيَى ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ (زُنَيْبٍ) أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ مُعَاذًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَيْنَا أُمَرَاءُ يَسْتَنُّونَ بِسُنَّتِكَ، وَلَا يَأْخُذُونَ بِأَمْرِكَ، فَمَا تَأْمُرُنِي فِيهِمْ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا طَاعَةَ لِمَنْ لَمْ يُطِعِ اللَّهَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کا کیا ارشاد ہے اگر ہم پر ایسے حکمران مقرر ہوں جو نہ تو آپ کی سنت پر عمل کریں اور نہ ہی آپ کے حکم کو تسلیم کریں، تو آپ مجھے ان کے متعلق کیا حکم دیتے ہیں؟“ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص کی کوئی اطاعت نہیں جس نے اللہ کی نافرمانی کی۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإمارة/حدیث: 4226]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عمرو بن زنيب ولم أعرفه وبقية رجاله رجال الصحيح (نقله محقق المطالب العالية 2162)؛ وأخرجه أحمد من طريق عبد الصمد به»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 12813، وأخرجه فتح الباري برقم: 6725، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9141، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2341»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لجهالة عمرو بن زنيب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں