الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. مُسْنَدُ أَبِي مُحَمَّدٍ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 1391 (کل: 14 مقامات، 7 کتب)
شمائل ترمذی: 405
الفتح الربانی: 6351
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 640
السنن الكبرى للبيهقي: 12728
11 تا 14
حدیث نمبر: 640
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَنْشُدُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ، وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ، وَسَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ، وَطَلْحَةَ، وَالزُّبَيْرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ، فَقَالَ: أَنْشُدُكُمُ اللَّهَ الَّذِي بِإِذْنِهِ تَقُومُ السَّمَاءُ وَالأَرْضُ أَسَمِعْتُمْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّا لا نُورَثُ، مَا تَرَكْنَا فَهُوَ صَدَقَةٌ"؟ قَالُوا: نَعَمْ".
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عثمان، عبدالرحمن بن عوف اور سعد بن ابی وقاص اور طلحہ اور زبیر رضی اللہ عنہم کو قسم دی کہ میں آپ لوگوں کو اس ذات کی قسم دیتا ہوں جس کے حکم سے آسمان اور زمین قائم ہیں کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”ہم وارث نہیں بناتے ہمارا ترکہ صدقہ ہوتا ہے؟“ تو سب نے فرمایا: جی ہاں۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب الجهاد/حدیث: 640]
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ، برقم: 639.»
حدیث نمبر: 12728
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ، أنا أَبُو الْمُثَنَّى، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُوشَنْجِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْأَزْدِيُّ ح قَالَ: وَأَخْبَرَنِي دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ السِّجْزِيُّ، وَأَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْبَرِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَكِّي، قَالُوا: ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ قَالُوا: ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءٍ، ثنا جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَاءٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ شِهَابٍ الزُّهْرِيِّ، أَنَّ مَالِكَ بْنَ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ حَدَّثَهُ قَالَ: أَرْسَلَ إِلِيَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَجِئْتُهُ حِينَ تَعَالَى النَّهَارُ، فَقَالَ: فَوَجَدْتُهُ فِي بَيْتِهِ جَالِسًا عَلَى سَرِيرٍ مُفْضِيًا إِلَى رُمَالِهِ مُتَّكِئًا عَلَى وِسَادَةٍ مِنْ أَدَمٍ، فَقَالَ لِي: يَا مَالُ، إِنَّهُ قَدْ دَفَّ أَهْلُ أَبْيَاتٍ مِنْ قَوْمِكَ، وَقَدْ أَمَرْتُ فِيهِمْ بِرَضْخٍ، فَخُذْهُ فَاقْسِمْهُ بَيْنَهُمْ، فَقُلْتُ: لَوْ أَمَرْتَ بِهَذَا غَيْرِي، قَالَ: خُذْهُ يَا مَالُ، قَالَ: فَجَاءَ يَرْفَأُ فَقَالَ: هَلْ لَكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ فِي عُثْمَانَ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَالزُّبَيْرِ وَسَعْدٍ؟ قَالَ عُمَرُ: نَعَمْ، فَائْذَنْ لَهُمْ، فَدَخَلُوا، ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ: هَلْ لَكَ فِي عَبَّاسٍ وَعَلِيٍّ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَأَذِنَ لَهُمَا، قَالَ عَبَّاسٌ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، اقْضِ بَيْنِي وَبَيْنَ هَذَا الْكَاذِبِ الْآثِمِ الْغَادِرِ الْخَائِنِ، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: أَجَلْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَاقْضِ بَيْنَهُمْ وَأَرِحْهُمْ، قَالَ مَالِكُ بْنُ أَوْسٍ: فخيل إِلِيَّ أَنَّهُمْ كَانُوا قَدَّمُوهُمْ لِذَلِكَ، قَالَ عُمَرُ: أَنْشُدُكُمُ اللهَ الَّذِي بِإِذْنِهِ تَقُومُ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ، أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا نُورَثُ، وَإِنَّ مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ"؟ قَالُوا: نَعَمْ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى عَبَّاسٍ وَعَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فَقَالَ: أَنْشُدُكُمَا بِاللهِ الَّذِي بِإِذْنِهِ تَقُومُ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ، أَتَعْلَمَانِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا نُورَثُ، وَإِنَّ مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ"؟ قَالَا: نَعَمْ، قَالَ عُمَرُ: فَإِنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى كَانَ خَصَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِخَاصَّةٍ لَمْ يَخُصَّ بِهَا أَحَدًا غَيْرَهُ، قَالَ {مَا أَفَاءَ اللهُ عَلَى رَسُولِهِ مِنْ أَهْلِ الْقُرَى فَلِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِي الْقُرْبَى} [الحشر: ٧] ، مَا أَدْرِي هَلْ قَرَأَ الْآيَةَ الَّتِي قَبْلَهَا أَمْ لَا، قَالَ: فَقَسَمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَكُمُ النَّضِيرَ، فَوَاللهِ مَا ⦗٤٨٦⦘ اسْتَأْثَرَ عَلَيْكُمْ، وَلَا أَخَذَهَا دُونَكُمْ، حَتَّى بَقِيَ هَذَا الْمَالُ، فَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْخُذُ مِنْهُ نَفَقَةَ سَنَةٍ، ثُمَّ يَجْعَلُ مَا بَقِيَ أُسْوَةَ الْمَالِ. ثُمَّ قَالَ: أَنْشُدُكُمْ بِاللهِ الَّذِي بِإِذْنِهِ تَقُومُ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ، أَتَعْلَمُونَ ذَلِكَ؟ قَالُوا: نَعَمْ، ثُمَّ نَشَدَ عَبَّاسًا وَعَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا بِمِثْلِ مَا نَشَدَ بِهِ الْقَوْمَ: أَتَعْلَمَانِ ذَلِكَ؟ قَالَا: نَعَمْ، قَالَ: فَلَمَّا تُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا وَلِيُّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجِئْتُمَا، تَطْلُبُ مِيرَاثَكَ مِنِ ابْنِ أَخِيكَ، وَيَطْلُبُ هَذَا مِيرَاثَ امْرَأَتِهِ مِنْ أَبِيهَا، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا نُورَثُ، مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ"، فَرَأَيْتُمَاهُ كَاذِبًا آثِمًا غَادِرًا خَائِنًا، وَاللهُ يَعْلَمُ إِنَّهُ لَصَادِقٌ بَارٌّ رَاشِدٌ تَابِعٌ لِلْحَقِّ، ثُمَّ تُوُفِّيَ أَبُو بَكْرٍ فَقُلْتُ: أَنَا وَلِيُّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَوَلِيُّ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَرَأَيْتُمَانِي كَاذِبًا آثِمًا غَادِرًا خَائِنًا، وَاللهُ يَعْلَمُ إِنِّي صَادِقٌ بَارٌّ رَاشِدٌ تَابِعٌ لِلْحَقِّ، فَوَلِيتُهَا، ثُمَّ جِئْتَنِي أَنْتَ وَهَذَا وَأَنْتُمَا جَمِيعٌ، وَأَمْرُكُمَا وَاحِدٌ، فَقُلْتُمَا: ادْفَعْهَا إِلَيْنَا، فَقُلْتُ إِنْ شِئْتُمَا دَفَعْتُهَا إِلَيْكُمَا عَلَى أَنَّ عَلَيْكُمَا عَهْدَ اللهِ أَنْ تَعْمَلَا فِيهِ بِالَّذِي كَانَ يَعْمَلُ بِهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخَذْتُمَاهَا بِذَلِكَ، فَقَالَ: أَكَذَلِكَ؟ قَالَا: نَعَمْ. ثُمَّ جِئْتُمَانِي لِأَقْضِيَ بَيْنَكُمَا، وَلَا وَاللهِ لَا أَقْضِي بَيْنَكُمَا بِغَيْرِ ذَلِكَ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ، فَإِنْ عَجَزْتُمَا عَنْهَا فَرُدَّاهَا إِلِيَّ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءٍ، وَرَوَاهُ الْبُخَارِيُّ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْفَرْوِيِّ عَنْ مَالِكٍ.
سیدنا مالک بن اوس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے میری طرف پیغام بھیجا، میں دن کے وقت ان کے پاس آیا، میں نے ان کو ایک تخت پر بیٹھے ہوئے پایا بغیر بچھونے کے تکیے کے ساتھ ٹیک لگائے ہوئے، آپ نے مجھ سے فرمایا: ”اے مالک! کچھ لوگ تمہاری قوم والوں کے میرے پاس آئے تھے اور میں نے ان کو کچھ دینے کا حکم دیا ہے، پس تم ان میں تقسیم کر دو،“ میں نے عرض کیا: ”کاش آپ اس کام کے لیے کسی اور کو کہتے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”نہیں بلکہ تم لے لو۔“ اسی دوران یرفاء غلام آیا اور کہا: ”عثمان بن عفان، عبدالرحمن بن عوف، زبیر اور سعد رضی اللہ عنہم دروازے پر ہیں اور اجازت چاہتے ہیں، اگر اجازت ہو تو ان کو آنے دیں؟“ آپ نے اجازت دی، جب وہ داخل ہوئے تو یرفاء پھر آیا اور کہا: ”عباس اور علی رضی اللہ عنہما بھی آئے ہیں،“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اجازت دی، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اے امیر المؤمنین! میرے اور اس جھوٹے، گنہگار، دھوکے باز، خائن کے درمیان فیصلہ کریں،“ لوگوں میں سے بھی بعض نے کہا: ”ہاں امیر المؤمنین ان میں فیصلہ کریں۔“ سیدنا مالک بن اوس رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے خیال آیا کہ انھوں نے ہی عثمان وغیرہ کو پہلے بھیجا تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں تم کو اس خدا کی قسم دیتا ہوں جس کے حکم سے آسمان و زمین قائم ہیں، کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: «لَا نُورَثُ، مَا تَرَكْنَا فَهُوَ صَدَقَةٌ» ”ہم وارث نہیں بنائے جاتے اور جو ہم چھوڑتے ہیں وہ صدقہ ہے“؟“ انھوں نے ہاں میں جواب دیا، پھر عباس اور علی رضی اللہ عنہما کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”میں تم دونوں کو اللہ کی قسم دیتا ہوں جس کے حکم سے آسمان و زمین قائم ہیں، کیا تم جانتے ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا تھا: «لَا نُورَثُ، مَا تَرَكْنَا فَهُوَ صَدَقَةٌ» ”ہم وارث نہیں بنائے جاتے اور جو ہم چھوڑتے ہیں وہ صدقہ ہے“؟“ دونوں نے کہا: ”ہاں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خاص کیا تھا اور کسی کو خاص نہ کیا تھا، فرمایا: ﴿مَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ مِنْ أَهْلِ الْقُرَى فَلِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِي الْقُرْبَى﴾ [سورة الحشر: 7] “ میں نہیں جانتا کہ اس سے پہلے آیت پڑھی تھی یا نہیں، ”پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو نضیر کے مال کو تمہارے درمیان تقسیم کر دیا اور تم پر کسی کو ترجیح نہ دی اور نہ تمہارے علاوہ کسی اور نے لیا تھا، اور جو مال بچ گیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے اپنے لیے سال بھر کا خرچ لیتے تھے اور جو بچتا وہ باقی مالوں کے برابر ہوتا تھا،“ پھر صحابہ رضی اللہ عنہم کو کہا: ”میں تم کو اللہ کی قسم دیتا ہوں جس کے حکم سے آسمان و زمین قائم ہیں، کیا تم یہ جانتے ہو؟“ انھوں نے کہا: ”ہاں۔“ پھر سیدنا عباس اور سیدنا علی رضی اللہ عنہما کو قسم دے کر پوچھا جیسے قوم کو قسم دی تھی: ”کیا تم دونوں یہ جانتے ہو؟“ انھوں نے کہا: ”ہاں۔“ پھر فرمایا: ”جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے تو ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ولی ہوں، پس تم دونوں آئے تم نے اپنے بھائی کے بیٹے سے میراث طلب کی اور بیوی کی میراث اس کے باپ سے طلب کی تو ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: «لَا نُورَثُ، مَا تَرَكْنَا فَهُوَ صَدَقَةٌ» ”ہم وارث نہیں بنائے جاتے اور ہم جو چھوڑتے ہیں وہ صدقہ ہوتا ہے،“ پس تم دونوں نے اسے جھوٹا، گناہ گار، دھوکے باز، خائن خیال کیا اور اللہ جانتا ہے کہ وہ سچے، نیک، حق کے تابع تھے، پھر ابوبکر رضی اللہ عنہ فوت ہو گئے میں نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر کا ولی ہوں، پس تم دونوں نے مجھے جھوٹا، گناہ گار، دھوکے باز، خائن سمجھا اور اللہ جانتا ہے میں سچا، نیک، اچھا اور حق کے تابع ہوں، پس میں اس کا والی تھا، پھر تم دونوں اکٹھے میرے پاس آئے تمہارا معاملہ ایک ہی تھا، تم دونوں نے کہا: وہ ہمیں دے دو، میں نے کہا: میں اس شرط پر دوں گا کہ تم پر اللہ کا وعدہ ہے کہ اس میں کام کرو گے جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کرتے تھے، پس تم نے اسے لے لیا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”کیا ایسے ہی ہے؟“ دونوں نے کہا: ”ہاں،“ پھر دونوں میرے پاس آئے ہو تاکہ میں تمہارے لیے فیصلہ کر دوں اور اللہ کی قسم! میں اس کے علاوہ کوئی اور فیصلہ نہیں کروں گا حتیٰ کہ قیامت قائم ہو جائے۔ اگر تم دونوں عاجز آ گئے ہو تو میری طرف لوٹا دو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الفيء والغنيمة/حدیث: 12728]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم برقم 12724»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4
حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ سُرَيْجٍ أَبُو عُمَرَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، حَدَّثَنَا عَمْرٌو ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ، قَالَ: أَرْسَلَ إِلَيَّ عُمَرُ بَعْدَمَا مَتَعَ النَّهَارُ، فَأَذِنَ لِي، فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ، وَهُوَ عَلَى سَرِيرِ لِيفٍ، مُسْنِدٌ ظَهْرَهُ إِلَى رِمَالِهِ، مُتَّكِئٌ عَلَى وِسَادَةٍ مِنْ أَدَمٍ، فَقَالَ لِي: يَا مَالِ، إِنَّهُ قَدْ دَفَّ دَافَّةٌ مِنْ قَوْمِكَ، وَقَدْ أَمَرْتُ لَهُمْ بِمَالٍ، فَخُذْهُ فَاقْسِمْهُ بَيْنَهُمْ، فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، مَا لِي عَلَى ذَلِكَ مِنْ قُوَّةٍ، فَلَوْ أَمَرْتَ بِهِ غَيْرِي، فَقَالَ: خُذْهُ فَاقْسِمْهُ فِيهِمْ، قَالَ: ثُمَّ جَاءَهُ يَرْفَأُ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، هَلْ لَكَ فِي عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، وَالزُّبَيْرِ ، وَسَعْدٍ ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَأَذِنَ لَهُمْ فَدَخَلُوا، ثُمَّ جَاءَهُ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، هَلْ لَكَ فِي عَلِيٍّ ، وَالْعَبَّاسِ ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَدَخَلَا وَالْعَبَّاسُ يَقُولُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، اقْضِ بَيْنِي وَبَيْنَ هَذَا، قَالَ سُفْيَانُ : وَذَكَرَ كَلَامًا شَدِيدًا، فَقَالَ الْقَوْمُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ اقْضِ بَيْنَهُمَا، وَأَرِحْ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مِنْ صَاحِبِهِ، فَقَالَ لَهُمْ عُمَرُ : أَنْشُدُكُمْ بِاللهِ الَّذِي بِإِذْنِهِ تَقُومُ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ، أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا نُورَثُ، مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ؟ قَالُوا: نَعَمْ، فَقَالَ عُمَرُ : إِنَّ اللهَ خَصَّ رَسُولَهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِخَاصَّةٍ لَمْ يَخُصَّ بِهَا أَحَدًا غَيْرَهُ، ثُمَّ قَرَأَ الْآيَةَ: وَمَا أَفَاءَ اللهُ عَلَى رَسُولِهِ مِنْهُمْ فَمَا أَوْجَفْتُمْ عَلَيْهِ مِنْ خَيْلٍ وَلا رِكَابٍ الْآيَةَ.
قَالَ سُفْيَانُ : وَلَا أَدْرِي قَرَأَ الْآيَةَ الَّتِي بَعْدَهَا أَمْ لَا، قَالَ: فَقَسَمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَكُمْ أَمْوَالَ بَنِي النَّضِيرِ، فَوَاللهِ مَا اسْتَأْثَرَ عَلَيْكُمْ وَلَا أَحْرَزَهَا دُونَكُمْ، فَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْخُذُ مِنْهُ نَفَقَتَهُ وَنَفَقَةَ عِيَالِهِ لِسَنَتِهِ، وَيَجْعَلُ مَا فَضَلَ فِي الْكُرَاعِ وَالسِّلَاحِ، عُدَّةً فِي سَبِيلِ اللهِ، ثُمَّ قَالَ لَهُمْ: أَنْشُدُكُمْ بِالَّذِي بِإِذْنِهِ تَقُومُ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ، أَتَعْلَمُونَ ذَلِكَ؟ قَالُوا: نَعَمْ، ثُمَّ نَشَدَ عَلِيًّا وَالْعَبَّاسَ بِمَا نَشَدَ الْقَوْمَ بِهِ: أَتَعْلَمَانِ ذَلِكَ؟ قَالَا: نَعَمْ، قَالَ: فَلَمَّا تُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ أَبُو بَكْرٍ وَلِيَّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجِئْتَ يَا عَبَّاسُ تَطْلُبُ مِيرَاثَكَ مِنَ ابْنِ أَخِيكَ، وَجَاءَ عَلِيٌّ يَطْلُبُ مِيرَاثَ امْرَأَتِهِ مِنْ أَبِيهَا، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا نُورَثُ، مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ، فَرَأَيْتُمَانِي - وَاللهُ يَعْلَمُ أَنَّهُ مَضَى بَارًّا رَاشِدًا - مَانِعًا لِلْحَقِّ، فَلَمَّا تُوُفِّيَ أَبُو بَكْرٍ ، فَقُلْتُ: أَنَا وَلِيُّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَوَلِيُّ أَبِي بَكْرٍ ، فَرَأَيْتُمَانِي وَاللهُ يَعْلَمُ أَنِّي صَادِقٌ بَارٌّ رَاشِدٌ تَابِعٌ لِلْحَقِّ، فَجِئْتُمَانِي وَأَمْرُكُمَا وَاحِدٌ، فَسَأَلْتُمَانِي أَنْ أَدْفَعَهَا إِلَيْكُمْ، فَقُلْتُ: إِنْ شِئْتُمَا دَفَعْتُهَا إِلَيْكُمَا عَلَى أَنَّ عَلَيْكُمَا عَهْدَ اللهِ أَنْ تَعْمَلَا فِيهَا بِالَّذِي كَانَ يَعْمَلُ فِيهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخَذْتُمَاهَا بِذَلِكَ، فَقَالَ لَهُمَا: أَكَذَاكَ؟ قَالَا: نَعَمْ، قَالَ: ثُمَّ جِئْتُمَانِي لِأَقْضِيَ بَيْنَكُمَا، وَاللهِ لَا أَقْضِي بَيْنَكُمَا بِغَيْرِ ذَلِكَ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ، فَإِنْ عَجَزْتُمَا فَرُدَّاهَا إِلَيَّ.
قَالَ سُفْيَانُ : وَلَا أَدْرِي قَرَأَ الْآيَةَ الَّتِي بَعْدَهَا أَمْ لَا، قَالَ: فَقَسَمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَكُمْ أَمْوَالَ بَنِي النَّضِيرِ، فَوَاللهِ مَا اسْتَأْثَرَ عَلَيْكُمْ وَلَا أَحْرَزَهَا دُونَكُمْ، فَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْخُذُ مِنْهُ نَفَقَتَهُ وَنَفَقَةَ عِيَالِهِ لِسَنَتِهِ، وَيَجْعَلُ مَا فَضَلَ فِي الْكُرَاعِ وَالسِّلَاحِ، عُدَّةً فِي سَبِيلِ اللهِ، ثُمَّ قَالَ لَهُمْ: أَنْشُدُكُمْ بِالَّذِي بِإِذْنِهِ تَقُومُ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ، أَتَعْلَمُونَ ذَلِكَ؟ قَالُوا: نَعَمْ، ثُمَّ نَشَدَ عَلِيًّا وَالْعَبَّاسَ بِمَا نَشَدَ الْقَوْمَ بِهِ: أَتَعْلَمَانِ ذَلِكَ؟ قَالَا: نَعَمْ، قَالَ: فَلَمَّا تُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ أَبُو بَكْرٍ وَلِيَّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجِئْتَ يَا عَبَّاسُ تَطْلُبُ مِيرَاثَكَ مِنَ ابْنِ أَخِيكَ، وَجَاءَ عَلِيٌّ يَطْلُبُ مِيرَاثَ امْرَأَتِهِ مِنْ أَبِيهَا، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا نُورَثُ، مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ، فَرَأَيْتُمَانِي - وَاللهُ يَعْلَمُ أَنَّهُ مَضَى بَارًّا رَاشِدًا - مَانِعًا لِلْحَقِّ، فَلَمَّا تُوُفِّيَ أَبُو بَكْرٍ ، فَقُلْتُ: أَنَا وَلِيُّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَوَلِيُّ أَبِي بَكْرٍ ، فَرَأَيْتُمَانِي وَاللهُ يَعْلَمُ أَنِّي صَادِقٌ بَارٌّ رَاشِدٌ تَابِعٌ لِلْحَقِّ، فَجِئْتُمَانِي وَأَمْرُكُمَا وَاحِدٌ، فَسَأَلْتُمَانِي أَنْ أَدْفَعَهَا إِلَيْكُمْ، فَقُلْتُ: إِنْ شِئْتُمَا دَفَعْتُهَا إِلَيْكُمَا عَلَى أَنَّ عَلَيْكُمَا عَهْدَ اللهِ أَنْ تَعْمَلَا فِيهَا بِالَّذِي كَانَ يَعْمَلُ فِيهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخَذْتُمَاهَا بِذَلِكَ، فَقَالَ لَهُمَا: أَكَذَاكَ؟ قَالَا: نَعَمْ، قَالَ: ثُمَّ جِئْتُمَانِي لِأَقْضِيَ بَيْنَكُمَا، وَاللهِ لَا أَقْضِي بَيْنَكُمَا بِغَيْرِ ذَلِكَ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ، فَإِنْ عَجَزْتُمَا فَرُدَّاهَا إِلَيَّ.
مالک بن اوس بن حدثان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں دن چڑھے بلوایا، جب وہ ان کے پاس پہنچے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کھجور کی چھال سے بنے ایک بستر پر تشریف فرما تھے اور اس کے بنٹ سے اپنی پیٹھ لگائے چمڑے کے تکیے پر ٹیک دیے ہوئے تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: ”اے مال! تمہاری قوم کے کچھ ضرورت مند لوگ آئے ہیں اور میں نے ان کے لیے کچھ مال دینے کا حکم دیا ہے، اسے لے لو اور ان میں تقسیم کر دو۔“ میں نے عرض کی: ”اے امیر المؤمنین! مجھ میں اس کی طاقت نہیں، کاش آپ یہ کام میرے بجائے کسی اور کے سپرد فرما دیتے۔“ انہوں نے فرمایا: ”تم ہی اسے لے کر ان میں بانٹ دو۔“ اسی دوران ان کے خادم یرفأ آئے اور عرض کی: ”اے امیر المؤمنین! کیا آپ سیدنا عثمان بن عفان، سیدنا عبد الرحمن بن عوف، سیدنا زبیر اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہم کو اندر آنے کی اجازت دیں گے؟“ انہوں نے فرمایا: ”ہاں“، چنانچہ وہ اندر آ گئے۔ پھر یرفأ نے دوبارہ آ کر عرض کی: ”کیا آپ سیدنا علی اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہما کو بھی آنے کی اجازت دیں گے؟“ انہوں نے فرمایا: ”ہاں“، چنانچہ وہ بھی داخل ہو گئے، جبکہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ یہ کہہ رہے تھے: ”اے امیر المؤمنین! میرے اور اس (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) کے درمیان فیصلہ فرما دیجیے۔“ سفیان رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ان دونوں کے درمیان سخت کلامی ہوئی، تو حاضرین نے بھی کہا: ”اے امیر المؤمنین! ان کے درمیان فیصلہ فرما کر ایک دوسرے سے راحت دلائیے۔“ تب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”میں تمہیں اس اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں جس کے حکم سے زمین و آسمان قائم ہیں، کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: «لَا نُورَثُ، مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ» ”ہمارا کوئی وارث نہیں ہوتا، ہم جو کچھ چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے“؟“ سب نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک ایسی خصوصیت عطا فرمائی تھی جو ان کے سوا کسی کو نہیں دی گئی“، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿مَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ مِنْهُمْ فَمَا أَوْجَفْتُمْ عَلَيْهِ مِنْ خَيْلٍ وَلَا رِكَابٍ﴾ ”اور جو (مال) اللہ نے ان سے اپنے رسول کو دلوایا ہے، اس پر تم نے نہ گھوڑے دوڑائے اور نہ اونٹ“۔ سفیان رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھے یاد نہیں کہ انہوں نے اگلی آیت پڑھی یا نہیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو نضیر کا یہ مال تم میں تقسیم کیا تھا، بخدا! نہ تو انہوں نے تمہارے مقابلے میں اسے اپنے لیے خاص کیا اور نہ ہی اسے تمہارے بغیر روک کر رکھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں سے اپنے اور اپنے اہل و عیال کے سال بھر کے اخراجات لیتے تھے اور جو باقی بچتا اسے اللہ کی راہ میں جہاد کی تیاری کے لیے گھوڑوں اور اسلحہ کی مد میں صرف کرتے تھے۔“ پھر آپ نے ان سب کو قسم دے کر پوچھا: ”کیا تم یہ جانتے ہو؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ پھر آپ نے سیدنا علی اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہما کو اسی طرح قسم دے کر پوچھا: ”کیا تم دونوں کو اس کا علم ہے؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ آپ نے فرمایا: ”پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جانشین بنے، تب اے عباس! تم اپنے بھتیجے کی وراثت کے طالب ہوئے اور یہ علی اپنی اہلیہ کا ان کے والد کی طرف سے حصہ مانگنے آئے۔ تو سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: «لَا نُورَثُ، مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ» ”ہمارا کوئی وارث نہیں ہوتا، ہم جو کچھ چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے“۔ تو تم دونوں نے انہیں حق روکنے والا سمجھا، حالانکہ اللہ جانتا ہے کہ وہ نیک اور راہِ راست پر تھے۔ پھر جب سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کا جانشین بنا، تو تم نے مجھے بھی ویسا ہی سمجھا حالانکہ اللہ جانتا ہے کہ میں سچا، نیکوکار، صاحبِ رشد اور حق کی پیروی کرنے والا ہوں۔ پھر تم دونوں میرے پاس آئے، تم دونوں کی بات ایک ہی تھی اور تم نے مجھ سے یہ مال مانگا۔ میں نے کہا کہ اگر تم چاہو تو میں اس شرط پر تمہارے حوالے کر دیتا ہوں کہ تم پر اللہ کا عہد ہوگا کہ تم اس میں ویسے ہی عمل کرو گے جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کرتے تھے، چنانچہ تم نے اس شرط پر اسے لے لیا۔“ پھر ان دونوں سے پوچھا: ”کیا ایسا ہی ہے؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ آپ نے فرمایا: ”اب تم میرے پاس اس لیے آئے ہو کہ میں تمہارے درمیان اس کے علاوہ کوئی اور فیصلہ کروں؟ اللہ کی قسم! میں قیامت تک اس کے سوا کوئی دوسرا فیصلہ نہیں کروں گا، اگر تم اسے سنبھالنے سے عاجز ہو تو یہ مال مجھے واپس کر دو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 4]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2748، 2927، 3809، 4603، 5042، 5043، 6347، 6875، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1757، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1719، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4140، 4148، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2963، وأخرجه مسند أحمد برقم: 172، 338، وأخرجه فتح الباري برقم: 2429، 2748، 2927، 5249، 6347، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 12381، وأخرجه مسند البزار برقم: 2، 255، 974، 975، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 14883، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3855، 3879، 3923، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4350، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 193، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2748، 2927، 3809، 4603، 5042، 5043، 6347، 6875، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1757، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1719، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4140، 4148، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2963، وأخرجه مسند أحمد برقم: 172، 338، وأخرجه فتح الباري برقم: 2429، 2748، 2927، 5249، 6347، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 12381، وأخرجه مسند البزار برقم: 2، 255، 974، 975، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 14883، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3855، 3879، 3923، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4350، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 193، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4»
حدیث نمبر: 838
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ نَشَدَ رَهْطًا وَفِيهِمْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ : أَنْشُدُكُمْ بِاللهِ الَّذِي بِإِذْنِهِ تَقُومُ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ، هَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «لَا نُورَثُ، مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ؟» قَالُوا: نَعَمْ.
مالک بن اوس بن حدثان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک جماعت کو، جن میں سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بھی تھے، قسم دے کر پوچھا: ”میں تمہیں اس اللہ کی قسم دیتا ہوں جس کے حکم سے آسمان و زمین قائم ہیں، کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ’ہمارا (انبیاء کا) کوئی وارث نہیں ہوتا، ہم جو کچھ چھوڑیں وہ صدقہ ہے‘؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند عبد الرحمن بن عوف/حدیث: 838]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2927، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1757، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1719، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4140، 4148، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2963، 2965، 2975، وأخرجه مسند أحمد برقم: 172، 338، وأخرجه فتح الباري برقم: 2429، 2748، 2927، 6347، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 12381، وأخرجه مسند البزار برقم: 2، 255، 974، 975، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 14883، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3855، 3879، 3923، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6563، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6300، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 12905، وأخرجه شرح السنة برقم: 2738، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 833»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2927، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1757، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1719، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4140، 4148، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2963، 2965، 2975، وأخرجه مسند أحمد برقم: 172، 338، وأخرجه فتح الباري برقم: 2429، 2748، 2927، 6347، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 12381، وأخرجه مسند البزار برقم: 2، 255، 974، 975، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 14883، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3855، 3879، 3923، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6563، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6300، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 12905، وأخرجه شرح السنة برقم: 2738، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 833»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح