الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. مُسْنَدُ أَبِي مُحَمَّدٍ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 1396 (کل: 113 مقامات، 29 کتب)
بلوغ المرام: 249
سنن دارمی: 1379
مسند الحمیدی: 728
صحیح ابن خزیمہ: 711
المنتقى ابن الجارود: 206
مصنف ابن ابی شیبہ: 8867
سنن دارقطنی: 1339
مسند امام شافعی: 258
81 تا 90
حدیث نمبر: 2856
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ غَيْرَ مَرَّةٍ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ، ثنا أَبُو سَلَمَةَ مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، ثنا أَبُو فَرْوَةَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عِيسَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى يَقُولُ: لَقِيَنِي كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ، فَقَالَ: أَلَا أَهْدِي لَكَ هَدِيَّةً سَمِعْتُهَا مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: بَلَى فَأَهْدِهَا لِي قَالَ: سَأَلْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، كَيْفَ الصَّلَاةُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ قَالَ:" قُولُوا اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُوسَى بْنِ إِسْمَاعِيلَ وَغَيْرِهِ.
عبداللہ بن عیسیٰ بن عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے ملا، وہ کہنے لگے: کیا میں تمہیں ایک تحفہ نہ دوں جو میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے؟ میں نے کہا: کیوں نہیں! ضرور دے دیں۔ انہوں نے فرمایا کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ ہم آپ کے اہل بیت کے لیے کس طرح رحمت کی دعا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہو «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» ”اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آلِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمت نازل کر جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام اور آلِ ابراہیم علیہ السلام پر رحمت نازل کی۔ بیشک تو تعریف کیا ہوا بزرگی والا ہے۔ اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر برکت نازل کر اور آپ کی آل پر بھی، جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام اور آلِ ابراہیم علیہ السلام پر برکت اتاری، بیشک تو تعریف کیا ہوا بزرگی والا ہے۔““ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2856]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ وقد تقدم برقم 2851»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2863
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو حُمَيْدٍ السَّاعِدِيُّ، أَنَّهُمْ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، كَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ؟ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قُولُوا اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ".
سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم آپ پر کیسے درود بھیجیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہو: «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» ”اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمت بھیج اور آپ کی ازواج مطہرات پر اور آپ کی اولاد پر جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام کی آل پر رحمت بھیجی اور برکت نازل فرما محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر، آپ کی ازواج پر اور آپ کی اولاد پر۔ جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام کی آل پر برکت نازل فرمائی۔ بیشک تو تعریف والا بزرگی والا ہے“۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2863]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 3369»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 670
«إذا صليتم علي فقولوا: اللهم صل على محمد النبي الأمي وعلى آل محمد كما صليت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم وبارك على محمد النبي الأمي وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم مجھ پر درود بھیجو تو یوں کہو: «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» (اے اللہ! نبیِ امی محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور آلِ محمد پر درود نازل فرما، جیسا کہ تو نے ابراہیم (علیہ السلام) اور آلِ ابراہیم پر درود نازل فرمایا، اور نبیِ امی محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور آلِ محمد پر برکت نازل فرما، جیسا کہ تو نے ابراہیم (علیہ السلام) اور آلِ ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، یقیناً تو بہت تعریف کے لائق اور بڑی بزرگی والا ہے)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 670]
”جب تم مجھ پر درود بھیجو تو یوں کہو: «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» (اے اللہ! نبیِ امی محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور آلِ محمد پر درود نازل فرما، جیسا کہ تو نے ابراہیم (علیہ السلام) اور آلِ ابراہیم پر درود نازل فرمایا، اور نبیِ امی محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور آلِ محمد پر برکت نازل فرما، جیسا کہ تو نے ابراہیم (علیہ السلام) اور آلِ ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، یقیناً تو بہت تعریف کے لائق اور بڑی بزرگی والا ہے)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 670]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [حم حب قط هق] عن أبي مسعود. فضل الصلاة 56: د.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 4414
«قولوا: اللهم صل على محمد النبي الأمي وعلى آل محمد كما صليت على آل إبراهيم وبارك على محمد النبي الأمي كما باركت على آل إبراهيم في العالمين إنك حميد مجيد والسلام كما قد علمتم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کہو: اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، نبیِ امی، اور آلِ محمد پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے آلِ ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، نبیِ امی، پر برکت نازل فرما جیسے تو نے جہانوں میں آلِ ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، بے شک تو تعریف کیا گیا اور بزرگی والا ہے۔ اور سلام تو ویسے ہی ہے جیسے تم جانتے ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4414]
”کہو: اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، نبیِ امی، اور آلِ محمد پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے آلِ ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، نبیِ امی، پر برکت نازل فرما جیسے تو نے جہانوں میں آلِ ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، بے شک تو تعریف کیا گیا اور بزرگی والا ہے۔ اور سلام تو ویسے ہی ہے جیسے تم جانتے ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4414]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م 3] عن أبي مسعود الأنصاري. مختصر مسلم 309، صحيح أبي داود 901.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 4416
«قولوا: اللهم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم وآل إبراهيم إنك حميد مجيد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کہو: اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آلِ محمد پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم اور آلِ ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی، بے شک تو تعریف کیا گیا اور بزرگی والا ہے۔ اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آلِ محمد پر برکت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم اور آلِ ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، بے شک تو تعریف کیا گیا اور بزرگی والا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4416]
”کہو: اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آلِ محمد پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم اور آلِ ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی، بے شک تو تعریف کیا گیا اور بزرگی والا ہے۔ اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آلِ محمد پر برکت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم اور آلِ ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، بے شک تو تعریف کیا گیا اور بزرگی والا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4416]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق د ن هـ] عن كعب بن عجرة صحيح أبي داود 896 - 899 الإرواء 320.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 14768
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَخْرَمُ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بِشْرٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَمَّا السَّلَامُ عَلَيْكَ فَقَدْ عَرَفْنَاهُ، فَكَيْفَ الصَّلَاةُ عَلَيْكَ؟ قَالَ: قُولُوا: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ ".
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! سلام کا طریقہ تو ہم جان چکے ہیں، لیکن آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہو: اے اللہ! محمد پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم پر نازل فرمائی، اے اللہ! محمد پر برکت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم پر برکت نازل فرمائی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14768]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 250، حدیث 696»
حدیث نمبر: 14769
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمُجْمِرِ، مَوْلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَيْدٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّ أَبَا مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيَّ أَخْبَرَهُ قَالَ: أَتَانَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَلَسَ مَعَنَا فِي مَجْلِسِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ فَقَالَ بَشِيرُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ أَبُو النُّعْمَانِ بْنُ بَشِيرٍ : أَمَرَنَا اللهُ بِأَنْ نُصَلِّيَ عَلَيْكَ، فَكَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ؟ قَالَ: فَصَمَتَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى تَمَنَّيْنَا أَنَّهُ لَمْ يَسْأَلْهُ، ثُمَّ قَالَ: قُولُوا: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ فِي الْعَالَمِينَ إِنَّكَ حَمِيدٌ، وَالسَّلَامُ كَمَا عَلِمْتَ.
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی مجلس میں ہمارے ساتھ بیٹھے، تو سیدنا بشیر بن سعد رضی اللہ عنہ - جو نعمان بن بشیر کے والد ہیں - نے عرض کیا: اللہ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم آپ پر درود بھیجیں، تو ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ راوی کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے یہاں تک کہ ہمیں یہ تمنا ہوئی کاش انہوں نے یہ سوال نہ کیا ہوتا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہو: اے اللہ! محمد اور آلِ محمد پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم پر نازل فرمائی، اور محمد پر برکت نازل فرما جیسے تو نے تمام جہانوں میں ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، بے شک تو قابلِ تعریف ہے، اور سلام تو تم جانتے ہی ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14769]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 251، حدیث 697»
حدیث نمبر: 14797
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمُجْمِرِ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيَّ أَخْبَرَهُ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ ، قَالَ: أَتَانَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ فِي مَجْلِسِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ ، فَقَالَ لَهُ بَشِيرُ بْنُ سَعْدٍ : أَمَرَنَا اللهُ أَنْ نُصَلِّيَ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ فَكَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ؟ فَسَكَتَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى تَمَنَّيْنَا أَنَّهُ لَمْ يَسْأَلْهُ ثُمَّ قَالَ: قُولُوا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ فِي الْعَالَمِينَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ وَالسَّلَامُ قَدْ عَلِمْتُمْ.
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی مجلس میں تھے، تو بشیر بن سعد نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اللہ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم آپ پر درود بھیجیں، تو ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے یہاں تک کہ ہمیں یہ تمنا ہوئی کاش انہوں نے یہ سوال نہ کیا ہوتا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہو: اے اللہ! محمد اور آلِ محمد پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم پر نازل فرمائی، اور محمد اور آلِ محمد پر برکت نازل فرما جیسے تو نے تمام جہانوں میں ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، بے شک تو قابلِ تعریف اور بزرگی والا ہے، اور سلام تو تمہیں معلوم ہی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14797]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 264، حدیث 725»
حدیث نمبر: 16291
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، كَيْفَ الصَّلَاةُ عَلَيْكَ؟ قَالَ: قُولُوا: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یوں کہو: اے اللہ! محمد اور آلِ محمد پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے آلِ ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی، اور محمد اور آلِ محمد پر برکت نازل فرما جیسے تو نے آلِ ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، بےشک تو تعریف کے لائق، بزرگی والا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16291]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 116، حدیث 241»
حدیث نمبر: 16292
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّارُ ، ثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ أَنَّهُ قَالَ لَهُ: أَلَا أُهْدِي لَكَ هَدِيَّةً؟ قَالَ: بَلَى. قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، قَدْ عَلِمْنَا كَيْفَ نُسَلِّمُ عَلَيْكَ، فَكَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ؟ قَالَ: قُلِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ نے راوی سے کہا: کیا میں تمہیں ایک تحفہ نہ دوں؟ راوی نے کہا: کیوں نہیں۔ انہوں نے کہا: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمیں معلوم ہو گیا کہ آپ کو سلام کیسے کریں، تو آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یوں کہو: اے اللہ! محمد اور آلِ محمد پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی، بےشک تو تعریف کے لائق، بزرگی والا ہے، اور محمد پر برکت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، بےشک تو تعریف کے لائق، بزرگی والا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16292]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 116، حدیث 242»