الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 14024 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 14024
الفتح الربانی: 7178
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7791
حدیث نمبر: 14024
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ كَانَتْ تَحْتَهُ امْرَأَةٌ، فَطَلَّقَهَا ثَلَاثًا، فَتَزَوَّجَتْ بَعْدَهُ رَجُلًا، فَطَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا، أَتَحِلُّ لِزَوْجِهَا الْأَوَّلِ؟ قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا، حَتَّى يَكُونَ الْآخَرُ قَدْ ذَاقَ مِنْ عُسَيْلَتِهَا، وَذَاقَتْ مِنْ عُسَيْلَتِهِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ مسئلہ پوچھا گیا کہ ایک شخص کے نکاح میں ایک عورت تھی، جسے اس نے تین طلاقیں دے دیں، اس عورت نے ایک دوسرے شخص سے نکاح کرلیا، اس دوسرے آدمی نے اسے خلوت صحیحہ سے پہلے ہی طلاق دے دی، کیا یہ عورت پہلے شوہر کے لئے حلال ہوجائے گی؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں، جب تک دوسرا شوہر اس کا شہد اور وہ عورت دوسرے شوہر کا شہد نہ چکھ لے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14024]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف محمد بن دينار الطاحي العبدي
حدیث نمبر: 7178
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِنَحْوِهِ وَفِيهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَا حَتَّى يَكُونَ الْآخَرُ ذَاقَ مِنْ عُسَيْلَتِهَا وَذَاقَتْ مِنْ عُسَيْلَتِهِ
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بھی اسی قسم کی حدیث بیان کی ہے، البتہ اس میں ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں! جب تک وہ دونوں ایک دوسرے سے جنسی تعلق قائم کر کے لطف اندوز نہ ہو لیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلع/حدیث: 7178]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه ابويعلي: 41999، والبزار: 1505، والبيھقي: 7/ 375، والطبراني في الاوسط: 2393، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14024 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14069»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 7791
عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ كَانَتْ تَحْتَهُ امْرَأَةٌ فَطَلَّقَهَا ثَلَاثًا فَتَزَوَّجَهَا بَعْدَهُ رَجُلٌ فَطَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا أَتَحِلُّ لِزَوْجِهَا الْأَوَّلِ؟ قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا حَتَّى يَذُوقَ الْآخَرُ مَا ذَاقَ الْأَوَّلُ مِنْ عُسَيْلَتِهَا وَذَاقَتْ مِنْ عُسَيْلَتِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَمَاتَ عَنْهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ دِينَارٍ الطَّاحِيَّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَأَبُو زُرْعَةَ وَابْنُ حِبَّانَ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا: جس کی بیوی ہوتی ہے، اور وہ اسے تین طلاقیں دیدیتا ہے اس کے بعد ایک مرد، اُس عورت سے شادی کر لیتا ہے، اور وہ اس کی رخصتی کروانے سے پہلے اس عورت کو طلاق دیدیتا ہے، تو کیا وہ عورت اپنے پہلے شوہر کے لئے حلال ہو جائے گی راوی بیان کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی نہیں! جب تک دوسرا شوہر اس عورت کے شہد کو نہیں چکھ لیتا جسے پہلے نے چکھا تھا، اور عورت مرد کے شہد کو نہیں چکھ لیتی“۔
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”دوسرا شوہر اس عورت کی رخصتی سے پہلے انتقال کر گیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن دینار طاحی کا معاملہ مختلف ہے۔ ابوحاتم ابوزرعہ اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7791]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1505) اخرجه ابو يعلي فى المسند (4199) اخرجه احمد فى المسند (284/3)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2393»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن