الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 14248 (کل: 54 مقامات، 14 کتب)
صحیح مسلم: 1656، 1657، 1658، 3635، 3636، 3637، 3638، 3639، 3640، 4098، 4100، 4101، 4102، 4103، 4104، 4105، 4964، 4965، 4967، 4969
بلوغ المرام: 870
سنن دارمی: 2253
مشکوۃ المصابیح: 3088
الفتح الربانی: 2327
سنن سعید بن منصور: 1688
السنن الكبرى للبيهقي: 14472
51 تا 54
حدیث نمبر: 14472
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ هُشَيْمٌ، عَنْ سَيَّارٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزَاةٍ، فَلَمَّا أَقْبَلْنَا تَعَجَّلْتُ عَلَى بَعِيرٍ لِي قَطُوفٍ فَلَحِقَنِي رَاكِبٌ مِنْ خَلْفِي فَنَخَّسَ بَعِيرِي بِعَنَزَةٍ كَانَتْ مَعَهُ فَانْطَلَقَ بَعِيرِي كَأَجْوَدِ مَا أَنْتَ رَاءٍ مِنَ الْإِبِلِ فَالْتَفَتُّ فَإِذَا أَنَا بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" مَا يُعْجِلُكَ يَا جَابِرُ؟" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي حَدِيثُ عَهْدٍ بِعُرْسٍ فَقَالَ:" أَبِكْرًا تَزَوَّجْتَهَا أَمْ ثَيِّبًا؟" فَقَالَ: بَلْ ثَيِّبٌ، قَالَ:" فَهَلَّا جَارِيَةٌ تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُكَ؟" قَالَ: فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ ذَهَبْنَا لِنَدْخُلَ فَقَالَ:" أَمْهِلُوا حَتَّى نَدْخُلَ لَيْلًا أَيْ عِشَاءً كَيْ تَمْتَشِطَ الشَّعِثَةُ وَتَسْتَحِدَّ الْمُغِيبَةُ"، قَالَ: وَقَالَ:" إِذَا قَدِمْتَ الْمَدِينَةَ فَالْكَيْسَ الْكَيْسَ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى وَغَيْرِهِ، وَرَوَاهُ الْبُخَارِيُّ، عَنْ أَبِي النُّعْمَانِ وَغَيْرُهُ عَنْ هُشَيْمٍ، وَبِاللهِ التَّوْفِيقُ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ میں تھے، جب ہم واپس پلٹے تو میں نے اپنے سست رفتار اونٹ کی طرف جلدی کی۔ پیچھے سے میرے اونٹ کو کسی سوار نے نیزے کے ذریعے کچوکا دیا تو میرا اونٹ ایسی چال چلا کہ میں نے کبھی کسی عمدہ اونٹ کو بھی ایسی چال چلتے نہ دیکھا تھا، میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”جابر! کیسی جلدی ہے؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! نئی نئی شادی کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کنواری سے شادی کی ہے یا بیوہ سے؟“ کہتے ہیں: میں نے کہا: بیوہ سے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے کنواری سے شادی کیوں نہ کی کہ تو اس سے کھیلتا اور وہ تجھ سے کھیلتی؟“ جب مدینہ آئے تو ہم نے گھروں میں داخل ہونے کا قصد کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھہر جاؤ، عشاء کے وقت داخل ہونا تاکہ بکھرے بالوں والی کنگھی کر لے اور جس کا خاوند غائب (سفر پر) تھا وہ زیرِ ناف بال مونڈ لے“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب جاؤ تو سمجھداری کا ثبوت دینا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14472]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 715»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 525
"إذا دخلت ليلا فلا تدخل على أهلك حتى
تستحد المغيبة، وتمتشط الشعثة"
تستحد المغيبة، وتمتشط الشعثة"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم رات کے وقت (سفر سے) واپس آؤ تو اچانک اپنے گھر والوں کے پاس نہ جاؤ، تاکہ وہ عورت جس کا خاوند دور تھا اپنے زیر ناف بال صاف کر لے اور بکھرے بالوں والی عورت اپنے بالوں میں کنگھی کر لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 525]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ] عن جابر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 725
«إذا قدم أحدكم ليلا فلا يأتين أهله طروقا؛ حتى تستحد المغيبة وتمتشط الشعثة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص رات کے وقت (سفر سے) واپس آئے تو اچانک رات کے وقت اپنے گھر والوں کے پاس نہ چلا جائے، تاکہ وہ عورت جس کا خاوند دور تھا اپنے زیرِ ناف بال صاف کر لے اور بکھرے بالوں والی عورت اپنے بالوں میں کنگھی کر لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 725]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن جابر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 1404
«أمهلوا حتى ندخل ليلا لكي تمتشط الشعثة وتستحد المغيبة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کچھ مہلت دو (یعنی ٹھہر جاؤ) تاکہ ہم رات کے وقت (گھروں میں) داخل ہوں، تاکہ پراگندہ بالوں والی عورت کنگھی کر لے اور وہ عورت جس کا شوہر سفر پر تھا، وہ غیر ضروری بال صاف کر لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أل م/حدیث: 1404]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق د ن] عن جابر. مختصر مسلم 847.»
قال الشيخ الألباني: صحيح