🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. مُسْنَدُ أَبِي إِسْحَاقَ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 1479 (کل: 23 مقامات، 8 کتب)
مسند احمد: 1479، 1440، 1480، 1482، 1599
صحیح بخاری: 2742، 5354
صحیح مسلم: 4214
سنن نسائی: 3656، 3657، 3658، 3660، 3661، 3662
صحیح ابن خزیمہ: 2355
الجامع الكامل: 3541، 4079، 9960، 9961، 11949
السنن الكبرى للبيهقي: 12570، 15696
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3081
21 تا 23
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12570
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الْمُنَادِي، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ سَعْدٍ قَالَ: نَزَلَتْ فِيَّ أَرْبَعُ آيَاتٍ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ قَالَ: وَدَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيَّ وَأَنَا مَرِيضٌ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أُوصِي بِمَالِي كُلِّهِ؟ قَالَ:" لَا"، قُلْتُ: فَبِثُلُثَيْهِ؟ قَالَ:" لَا"، قُلْتُ: فَبِثُلُثِهِ؟ قَالَ: فَسَكَتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ الثُّلُثُ. أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.
ایک سند کے الفاظ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے اور میں مریض تھا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اپنے سارے مال کی وصیت کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے کہا: دو ثلث کی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے کہا: ایک تہائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، پس ثلث کی وصیت کی تھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الوصايا/حدیث: 12570]
تخریج الحدیث: «مسلم 174»

الحكم على الحديث:
مسلم 174
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15696
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَبُو الْقَاسِمِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ اللَّخْمِيُّ، ثنا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا الْفِرْيَابِيُّ، ح قَالَ: وَأنبأ سُلَيْمَانُ، ثنا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، نا ابْنُ كَثِيرٍ، ح قَالَ: وَأَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ، نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، نا أَبُو نُعَيْمٍ قَالُوا: نا سُفْيَانُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُنِي وَأَنَا بِمَكَّةَ وَهُوَ يَكْرَهُ أَنْ يَمُوتَ أَحَدُنَا بِالْأَرْضِ الَّتِي هَاجَرَ مِنْهَا فَقَالَ:" يَرْحَمُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ ابْنَ عَفْرَاءَ" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أُوصِي بِمَالِي كُلِّهِ قَالَ:" لَا" قُلْتُ: فَبِالشَّطْرِ قَالَ:" لَا" قُلْتُ: فَبِالثُّلُثِ قَالَ:" الثُّلُثُ وَالثُّلُثُ كَثِيرٌ إِنَّكَ إِنْ تَدَعْ وَرَثَتَكَ أَغْنِيَاءَ خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَدَعَهُمْ عَالَةً يَتَكَفَّفُونَ النَّاسَ فِي أَيْدِيهِمْ وَإِنَّكَ مَهْمَا أَنْفَقْتَ عَلَى أَهْلِكَ مِنْ نَفَقَةٍ ⦗٧٦٩⦘ فَإِنَّهَا صَدَقَةٌ حَتَّى اللُّقْمَةَ تَرْفَعُهَا إِلَى فِي امْرَأَتِكَ وَعَسَى الله عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يَنْفَعَ بِكَ قَوْمًا وَيَضُرَّ بِكَ آخَرِينَ" وَلَمْ يَكُنْ لَهُ يَوْمَئِذٍ إِلَّا ابْنَةٌ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ وَمُحَمَّدِ بْنِ كَثِيرٍ وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم (میری عیادت کے لیے) آئے اور میں مکہ میں تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ناپسند کرتے تھے کہ ہمارا کوئی شخص اسی زمین میں فوت ہو جس سے ہم نے ہجرت کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «يَرْحَمُ اللَّهُ ابْنَ عَفْرَاءَ» ”اللہ تعالیٰ عفراء کے بیٹے پر رحم فرمائے۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ”میں اپنے سارے مال کی وصیت کرنا چاہتا ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے عرض کیا: ”تو آدھے کی؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے عرض کیا: ”ایک تہائی؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک تہائی، اور ایک تہائی بھی بہت ہے، تو اپنے ورثا کو غنی چھوڑے، یہ اس سے بہتر ہے کہ تو انہیں فقیر کر کے چھوڑے اور وہ اپنے ہاتھوں کو لوگوں کے سامنے پھیلاتے رہیں۔ جو تو اپنے اہل پر خرچ کرتا ہے وہ صدقہ ہے یہاں تک کہ وہ لقمہ جو تو اپنی بیوی کے منہ کی طرف اٹھاتا ہے وہ بھی صدقہ ہے اور قریب ہے کہ اللہ تیرے ذریعے ایک قوم کو نفع دے اور دوسری قوم کو تیرے ذریعے تکلیف دے۔“ اور اس وقت ان کی صرف ایک ہی بیٹی تھی۔
اس کو بخاری نے ابو نعیم اور محمد بن کثیر سے صحیح میں روایت کیا ہے اور مسلم نے سفیان ثوری رحمہ اللہ کی ایک دوسری سند سے نکالا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النفقات/حدیث: 15696]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3081
«الثلث والثلث كثير إن صدقتك من مالك صدقة وإن نفقتك على عيالك صدقة وإن ما تأكل امرأتك من مالك صدقة وإنك أن تدع أهلك بخير خير من أن تدعهم يتكففون الناس»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ایک تہائی، اور ایک تہائی بھی بہت ہے، تمہارا اپنے مال سے صدقہ کرنا صدقہ ہے، تمہارا اپنے اہل و عیال پر خرچ کرنا صدقہ ہے، اور تمہاری بیوی تمہارے مال سے جو کھاتی ہے وہ بھی صدقہ ہے، اور یہ کہ تم اپنے گھر والوں کو خوشحال چھوڑو، یہ اس سے بہتر ہے کہ تم انہیں لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتا چھوڑو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3081]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن سعد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں