🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. مُسْنَدُ أَبِي إِسْحَاقَ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 1548 (کل: 25 مقامات، 13 کتب)
مسند احمد: 1548، 1510، 1518، 1557
صحیح بخاری: 755، 758، 770
صحیح مسلم: 1018
سنن ابوداود: 803
سنن نسائی: 1003، 1004
صحیح ابن خزیمہ: 508
اللؤلؤ والمرجان: 261
الفتح الربانی: 1601، 1602
صحیح ابن حبان: 1937
الجامع الكامل: 2005، 2029، 9964
السنن الكبرى للبيهقي: 2482، 2483
المعجم الکبیر للطبرانی: 288
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 692، 693، 741
21 تا 25
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2483
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ وَاللَّفْظُ لَهُ، أنبأ أَبُو النَّضْرِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ الْفَقِيهُ بِالطَّابَرَانِ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ:" شَكَا أَهْلُ الْكُوفَةِ سَعْدًا إِلَى عُمَرَ فَعَزَلَهُ، وَاسْتَعْمَلَ عَلَيْهِمْ عَمَّارًا فَشَكَوْا حَتَّى ذَكَرُوا أَنَّهُ لَا يُحْسِنُ يُصَلِّي، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: يَا أَبَا إِسْحَاقَ إِنَّ هَؤُلَاءِ يَزْعُمُونَ أَنَّكَ لَا تُحْسِنُ تُصَلِّي قَالَ: أَمَّا أَنَا وَاللهِ، فَإِنِّي كُنْتُ أُصَلِّي بِهِمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَا أَخْرِمُ عَنْهَا أُصَلِّي صَلَاةَ الْعِشَاءِ فَأَرْكُدُ فِي الْأُولَيَيْنِ وَأَحْذِفُ فِي الْأُخْرَيَيْنِ قَالَ: ذَاكَ الظَّنُّ بِكَ يَا أَبَا إِسْحَاقَ، فَأَرْسَلَ مَعَهُ رَجُلًا أَوْ ⦗٩٥⦘ رِجَالًا إِلَى أَهْلِ الْكُوفَةِ يَسْأَلُ عَنْهُ أَهْلَ الْكُوفَةِ فَلَمْ يَدَعْ مَسْجِدًا إِلَّا سَأَلَ عَنْهُ، وَيُثْنُونَ مَعْرُوفًا حَتَّى دَخَلَ مَسْجِدَ بَنِي عَبْسٍ، فَجَلَسَ فَقَامَ رَجُلٌ مِنْهُمْ يُقَالُ لَهُ أُسَامَةُ بْنُ قَتَادَةَ يُكْنَى أَبَا سَعْدَةَ قَالَ: أَمَا إِذَا أَنَشَدْتَنَا فَإِنَّ سَعْدًا كَانَ لَا يَسِيرُ بِالسَّرِيَّةِ، وَلَا يَقْسِمُ بِالسَّوِيَّةِ وَلَا يَعْدِلُ فِي الْقَضِيَّةِ، قَالَ سَعْدٌ: أَمَا وَاللهِ لَأَدْعُوَنَّ اللهَ بِثَلَاثٍ:" اللهُمَّ إِنْ كَانَ عَبْدُكَ هَذَا كَاذِبًا قَامَ رِيَاءً وَسُمْعَةً فَأَطِلْ عُمْرَهُ وَأَطِلْ فَقْرَهُ وَعَرِّضْهُ بِالْفِتَنِ، وَكَانَ بَعْدُ إِذْ يُسْأَلُ يَقُولُ: شَيْخٌ كَبِيرٌ مَفْتُونٌ أَصَابَتْنِي دَعْوَةُ سَعْدٍ قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ: فَأَنَا رَأَيْتُهُ بَعْدُ قَدْ سَقَطَ حَاجِبَاهُ عَلَى عَيْنَيْهِ مِنَ الْكِبَرِ، وَإِنَّهُ لَيَتَعَرَّضُ لِلْجَوَارِي فِي الطُّرُقِ يَغْمِزُهُنَّ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُوسَى بْنِ إِسْمَاعِيلَ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کوفہ والوں نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی شکایت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں معزول کر دیا اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو کوفہ والوں کا حاکم بنایا۔ کوفہ والوں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی کئی شکایتیں کیں، حتیٰ کہ یہ بھی کہہ دیا کہ وہ اچھی طرح نماز نہیں پڑھا سکتے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو بلا بھیجا اور کہا: اے ابو اسحاق! کوفہ کے لوگ کہتے ہیں کہ تم اچھی طرح نماز نہیں پڑھا سکتے۔ انہوں نے عرض کیا: میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں ان کو اسی طرح نماز پڑھاتا تھا جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھایا کرتے تھے۔ میں نے اس میں ذرا کوتاہی نہیں کی۔ میں عشا کی نماز پڑھاتا ہوں تو پہلی دو رکعتوں کو لمبا اور بعد والی دو رکعتوں کو ہلکا کرتا ہوں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے ابو اسحاق! تم سے یہی گمان تھا۔
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کے ساتھ ایک یا چند آدمی روانہ کر کے کہا کہ کوفہ والوں سے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی شکایات دریافت کریں۔ انہوں نے کوئی مسجد نہ چھوڑی جہاں سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے بارے میں نہ پوچھا ہو۔ سب نے ان کی تعریف ہی کی۔ پھر بنی عبس کی مسجد میں گئے، وہاں ایک شخص کھڑا ہوا جسے اسامہ بن قتادہ کہتے تھے، اس کی کنیت ابو سعدہ تھی۔ اس نے کہا: جب تم ہمیں قسم دیتے ہو تو سچ یہ ہے کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کسی فوج کے ساتھ لڑائی کے لیے نہیں جاتے تھے اور مالِ غنیمت برابر تقسیم نہیں کرتے تھے اور جھگڑے میں انصاف کو ملحوظِ خاطر نہیں رکھتے تھے۔
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے یہ سن کر کہا: خدا کی قسم! میں تیرے لیے تین بددعائیں کروں گا۔ ”اے اللہ! اگر تیرا یہ بندہ جھوٹا ہے اور صرف لوگوں کو دکھانے اور سنانے کے لیے کھڑا ہوا ہے تو اس کی عمر لمبی کر اور مدت تک اس کو فقر سے دوچار رکھ اور فتنوں میں مبتلا رکھ۔“ پھر اس شخص کا یہی حال ہوا، اس کے بعد جب اس سے کوئی حال پوچھتا تو کہتا: میں ایک بوڑھا ہوں، میرا یہ حال سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی بددعا کی وجہ سے ہوا ہے۔ عبدالملک کہتے ہیں: میں نے بھی اسے دیکھا تھا، وہ اتنا بوڑھا ہو گیا تھا کہ اس کی ابروئیں آنکھوں پر آ گئی تھیں اور وہ راستوں میں کھڑا ہو کر دوشیزاؤں کو آنکھیں مارتا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2483]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 755»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 288
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سعد سے فرمایا: ”اے ابواسحاق! تمہارے بارے میں یہی گمان ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 288]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 137، حدیث 290»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 692
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي عَوْنٍ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ لِسَعْدٍ:" قَدْ شَكَوْكَ فِي كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى فِي الصَّلَاةِ، قَالَ: أَمَّا أَنَا، فَإِنِّي أَمُدُّ فِي الْأُولَيَيْنِ وَأَحْذِفُ فِي الْأُخْرَيَيْنِ، وَمَا آلُوا مَا اقْتَدَيْتُ بِهِ مِنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، قَالَ: ذَاكَ الظَّنُّ بِكَ - أَوْ كَذَلِكَ ظَنِّي بِكَ"
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”لوگوں نے آپ کی ہر چیز کی شکایت کی ہے، یہاں تک کہ نماز کے متعلق بھی۔“ انہوں نے جواباً عرض کیا: ”رہی میری بات، تو میں پہلی دو رکعتوں کو طویل کرتا ہوں اور آخری دو رکعتوں میں اختصار برتتا ہوں، اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی اتباع و پیروی کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھتا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ سن کر فرمایا: ”آپ سے یہی توقع تھی (یا فرمایا کہ میرا آپ کے متعلق یہی حسنِ ظن تھا)۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند سعد بن أبي وقاص/حدیث: 692]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 722، 725، 736، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 453، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1002، 1003، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 803، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1521، 1551، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 508، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6203، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4628، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 687»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 693
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: شَكَا أَهْلُ الْكُوفَةِ سَعْدًا إِلَى عُمَرَ ، فَقَالُوا: إِنَّهُ لَا يُحْسِنُ أَنْ يُصَلِّيَ، فَقَالَ سَعْدٌ : «‏‏‏‏أَمَّا أَنَا، فَإِنِّي كُنْتُ أُصَلِّي بِهِمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، صَلَاتَيِ الْعِشَاءِ لَا أَخْرِمُ مِنْهَا، أَرْكُدُ فِي الْأُولَيَيْنِ، وَأَحْذِفُ فِي الْأُخْرَيَيْنِ، فَقَالَ عُمَرُ : ذَاكَ الظَّنُّ بِكَ يَا أَبَا إِسْحَاقَ» ‏‏‏‏ .
وَبَعَثَ رِجَالًا يَسْأَلُونَ عَنْهُ بِالْكُوفَةِ، فَكَانُوا لَا يَأْتُونَ مَسْجِدًا مِنْ مَسَاجِدِ أَهْلِ الْكُوفَةِ إِلَّا قَالُوا خَيْرًا أَوْ أَثْنَوْا خَيْرًا، حَتَّى أَتَى مَسْجِدًا مِنْ مَسَاجِدِ بَنِي عَبْسٍ، فَقَالَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ أَبُو سَعْدَةَ: أَمَا إِذْ نَشَدْتُمُونَا بِاللهِ فَإِنَّهُ كَانَ لَا يَعْدِلُ فِي الْقَضِيَّةِ، وَلَا يَقْسِمُ بِالسَّوِيَّةِ، وَلَا يَسِيرُ بِالسَّرِيَّةِ، فَقَالَ سَعْدٌ : اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ كَاذِبًا فَأَعْمِ بَصَرَهُ، وَأَطِلْ عُمْرَهُ، وَعَرِّضْهُ لِلْفِتَنِ.
قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ : فَأَنَا رَأَيْتُهُ بَعْدُ يَتَعَرَّضُ لِلْإِمَاءِ فِي السِّكَكِ، فَإِذَا سُئِلَ: كَيْفَ أَنْتَ؟ يَقُولُ: كَبِيرٌ فَقِيرٌ مَفْتُونٌ، أَصَابَتْنِي دَعْوَةُ سَعْدٍ .
سیدنا جابر بن سمرة رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اہل کوفہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی شکایت کی اور کہا کہ ”وہ ٹھیک سے نماز نہیں پڑھاتے“، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے جواباً عرض کیا: ”جہاں تک میرا معاملہ ہے تو میں انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی طرح ہی نماز پڑھاتا تھا، میں عشاء کی دونوں نمازوں میں کوئی کمی نہیں کرتا تھا، پہلی دو رکعتوں میں (قیام) طویل کرتا اور آخری دو میں اختصار سے کام لیتا تھا“، اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے ابو اسحاق! میرا آپ کے بارے میں یہی گمان تھا“، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کچھ آدمیوں کو بھیجا جو کوفہ کے لوگوں سے ان کے بارے میں دریافت کرتے تھے، وہ کوفہ کی جس مسجد میں بھی جاتے تو لوگ ان کی تعریف و توصیف ہی بیان کرتے، یہاں تک کہ وہ بنو عبس کی ایک مسجد میں پہنچے تو ابو سعدہ نامی ایک شخص نے کہا: ”اب جب کہ آپ نے ہمیں اللہ کا واسطہ دے کر پوچھا ہے تو (سن لیں کہ) وہ فیصلے میں عدل نہیں کرتے تھے، مال کی برابر تقسیم نہیں کرتے تھے اور نہ ہی لشکر کے ساتھ خود (جہاد کے لیے) نکلتے تھے“، اس پر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ كَاذِبًا فَأَعْمِ بَصَرَهُ، وَأَطِلْ عُمْرَهُ، وَعَرِّضْهُ لِلْفِتَنِ» ”اے اللہ! اگر یہ جھوٹا ہے تو اس کی بینائی چھین لے، اس کی عمر لمبی کر دے اور اسے فتنوں میں مبتلا کر دے“، عبد الملک بن عمیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اس واقعے کے بعد اس شخص کو دیکھا کہ وہ بڑھاپے کی حالت میں گلیوں میں لونڈیوں کو چھیڑتا پھرتا تھا، جب اس سے پوچھا جاتا کہ تمہارا کیا حال ہے؟ تو وہ کہتا: ”میں ایک بوڑھا، محتاج اور فتنوں کا مارا ہوا شخص ہوں، مجھے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی بددعا لگ گئی ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند سعد بن أبي وقاص/حدیث: 693]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 722، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 453، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1002، 1003، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 803، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1513، 1551، 1560، وأخرجه فتح الباري برقم: 6088، وأخرجه مسند البزار برقم: 1214، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 508، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6203، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2140، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1566، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 688»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 741
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ نَجِيحٍ، الْمَدِينِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوْنٍ قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ، يَقُولُ:
قَالَ عُمَرُ لِسَعْدٍ : «‏‏‏‏لَقَدْ شَكَاكَ أَهْلُ الْكُوفَةِ فِي كُلِّ شَيْءٍ، حَتَّى فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ: «‏‏‏‏أَمُدُّ فِي الْأُولَيَيْنِ، وَأَحْذِفُ فِي الْأُخْرَيَيْنِ، وَمَا آلُو مَا اقْتَدَيْتُ بِهِ مِنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:» ‏‏‏‏ ذَاكَ الظَّنُّ بِكَ، أَوْ: ظَنِّي بِكَ» ‏‏‏‏.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اہلِ کوفہ نے ہر چیز میں آپ کی شکایت کی ہے، یہاں تک کہ نماز میں بھی۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”میں پہلی دو رکعتوں کو لمبا کرتا ہوں اور آخری دو کو مختصر کرتا ہوں، اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جس نماز کی پیروی کی ہے اس میں کوئی کوتاہی نہیں کرتا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آپ کے بارے میں یہی گمان تھا (یا فرمایا: میرا آپ کے بارے میں یہی گمان تھا)۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند سعد بن أبي وقاص/حدیث: 741]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى تخريجه (برقم 692)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 722، 725، 736، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 453، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1002، 1003، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 803، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1521، 1551، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 508، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6203، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4628، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 736»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں