الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
391. حَدِیث حَیَّةَ التَّمِیمِیِّ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 16628 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
الفتح الربانی: 8108
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8531
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4045
حدیث نمبر: 16628
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبَانُ ، وَعَبْدُ الصَّمَدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: بَيْنَمَا رَجُلٌ يُصَلِّي وَهُوَ مُسْبِلٌ إِزَارَهُ، إِذْ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اذْهَبْ فَتَوَضَّأْ"، قَالَ: فَذَهَبَ فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ جَاءَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اذْهَبْ فَتَوَضَّأْ"، قَالَ: فَذَهَبَ فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ جَاءَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لَكَ أَمَرْتَهُ يَتَوَضَّأُ ثُمَّ سَكَتَّ؟، قَالَ:" إِنَّهُ كَانَ يُصَلِّي وَهُوَ مُسْبِلٌ إِزَارَهُ، وَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَا يَقْبَلُ صَلَاةَ عَبْدٍ مُسْبِلٍ إِزَارَهُ".
ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی تہبند ٹخنوں سے نیچے لٹکا کر نماز پڑھ رہا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ جا کر دوبارہ وضو کر و، دو مرتبہ یہ حکم دیا اور وہ ہر مرتبہ وضو کر کے آگیا، لوگوں نے پوچھا: یا رسول اللہ!! کیا بات ہے کہ پہلے آپ نے اسے وضو کا حکم دیا پھر خاموش ہو گئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تہبند ٹخنوں سے نیچے لٹکا کر نماز پڑھ رہا تھا اور اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی نماز قبول نہیں فرماتا۔ [مسند احمد/مسند المدنيين رضي الله عنهم اجمعين/حدیث: 16628]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة أبى جعفر
حدیث نمبر: 23217
حَدَّثَنَا يُونُسُ بنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا أَبانُ ، وَعَبدُ الصَّمَدِ , حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ أَبي جَعْفَرٍ ، عَنْ عَطَاءِ بنِ يَسَارٍ ، عَنْ بعْضِ أَصْحَاب النَّبيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: بيْنَمَا رَجُلٌ يُصَلِّي وَهُوَ مُسْبلٌ إِزَارَهُ، إِذْ قَالَ لَهُ النَّبيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اذْهَب فَتَوَضَّأْ"، قَالَ: فَذَهَب فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ جَاءَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اذْهَب فَتَوَضَّأْ"، قَالَ: فَذَهَب فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ جَاءَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لَكَ أَمَرْتَهُ أَنْ يَتَوَضَّأَ ثُمَّ سَكَتَّ عَنْهُ؟ قَالَ: " إِنَّهُ كَانَ يُصَلِّي وَهُوَ مُسْبلٌ إِزَارَهُ، وَإِنَّ اللَّهَ لَا يَقْبلُ صَلَاةَ عَبدٍ مُسْبلٍ إِزَارَهُ" .
ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی تہبند ٹخنوں سے نیچے لٹکا کر نماز پڑھ رہا تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ جا کر دوبارہ وضو کرو دو مرتبہ یہ حکم دیا اور وہ ہر مرتبہ وضو کر کے آگیا لوگوں نے پوچھا یا رسول اللہ! کیا بات ہے کہ پہلے آپ نے اسے وضو کا حکم دیا پھر خاموش ہوگئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ تہبند ٹخنوں سے نیچے لٹکا کر نماز پڑھ رہا تھا اور اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی نماز قبول نہیں فرماتا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23217]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة أبى جعفر
حدیث نمبر: 8108
عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَيْنَمَا رَجُلٌ يُصَلِّي وَهُوَ مُسْبِلٌ إِزَارَهُ إِذْ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ اذْهَبْ فَتَوَضَّأْ قَالَ فَذَهَبَ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ اذْهَبْ فَتَوَضَّأْ قَالَ فَذَهَبَ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ جَاءَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا لَكَ أَمَرْتَهُ يَتَوَضَّأُ ثُمَّ سَكَتَّ قَالَ إِنَّهُ كَانَ يُصَلِّي وَهُوَ مُسْبِلٌ إِزَارَهُ وَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَا يَقْبَلُ صَلَاةَ عَبْدٍ مُسْبِلٍ إِزَارَهُ
۔ عطاء بن یسار ایک صحابی سے بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک آدمی نماز پڑھ رہاتھا، جبکہ اس کا ازار اس کے ٹخنوں سے نیچے تک لٹک رہا تھا، کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: تو جا اور وضو کر۔ پس وہ گیا اور وضو کر کے آ گیا، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر فرمایا: تو جا اور پھر وضو کر۔ پس وہ گیا اور وضو کر کے آ گیا، لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کو کیا ہے کہ آپ نے اس کو وضو کرنے کا حکم دیا اور پھر خاموش ہو گئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس نے تہبند نیچے لٹکایا ہوا تھا اور اللہ تعالیٰ اس بندے کی نماز قبول نہیں کرتا جس نے تہبند نیچے لٹکایا ہوا ہو۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 8108]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لجھالة ابي جعفر الانصاري المدني، أخرجه ابوداود: 638، 4086، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16628 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16745»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لجھالة ابي جعفر الانصاري المدني
حدیث نمبر: 8531
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: بَيْنَمَا رَجُلٌ يُصَلِّي وَهُوَ مُسْبِلٌ إِزَارَهُ، [ إِذَا ] قَالَ لَهُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اذْهَبْ فَتَوَضَّأَ" قَالَ: فَذَهَبَ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ جَاءَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اذْهَبْ فَتَوَضَّأْ" ثُمَّ جَاءَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا لَكَ أَمَرْتَهُ يَتَوَضَّأُ ثُمَّ سَكَتَ عَنْهُ؟ فَقَالَ:" إِنَّهُ كَانَ يُصَلِّي وَهُوَ مُسْبِلٌ إِزَارَهُ وَإِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَا يَقْبَلُ صَلَاةَ عَبْدٍ مُسْبِلٍ إِزَارَهُ".
قُلْتُ: عَزَاهُ صَاحِبُ الْأَطْرَافِ إِلَى النَّسَائِيِّ، وَلَمْ أَجِدْ فِي نُسْخَتِي فَلَعَلَّهُ فِي الْكُبْرَى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: عَزَاهُ صَاحِبُ الْأَطْرَافِ إِلَى النَّسَائِيِّ، وَلَمْ أَجِدْ فِي نُسْخَتِي فَلَعَلَّهُ فِي الْكُبْرَى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عطاء بن یسار، ایک صحابی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص نماز ادا کر رہا تھا اس نے تہبند کو لٹکایا ہوا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم جاؤ اور وضو کرو! راوی کہتے ہیں: وہ شخص گیا وہ آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اور وضو کرو! پھر وہ شخص آیا تو انہوں (یعنی راوی صحابی) نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا وجہ ہے کہ آپ نے اس شخص کو وضو کرنے کا حکم دیا اور پھر آپ اس بارے میں خاموش رہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ شخص تہبند کو لٹکا کر نماز ادا کر رہا تھا، اور اللہ تعلی تہبند کو لٹکانے والے بندے کی نماز قبول نہیں کرتا“۔ ”اطراف“ کے مصنف نے اس روایت کی نسبت امام نسائی رحمہ اللہ کی طرف کی ہے، میں نے اپنے پاس موجود نسخے میں
یہ روایت نہیں پائی، شاید یہ ”سنن نسائی کبری“ میں ہو گی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8531]
یہ روایت نہیں پائی، شاید یہ ”سنن نسائی کبری“ میں ہو گی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8531]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (67/4)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 638، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16192، 22706، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8762»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 4045
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا يَزِيدُ ، أَبَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى ، حَدَّثَنِي أَبُو جَعْفَرٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ وَرَجُلٌ يُصَلِّي مُسْبِلٌ إِزَارَهُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَوَضَّأْ وَأَحْسِنْ صَلَاتَكَ. فَرَفَعَ الرَّجُلُ إِزَارَهُ، فَسَكَتَ عَنْهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمَرْتَهُ أَنْ يَتَوَضَّأَ وَيُحْسِنَ صَلَاتَهُ. ثُمَّ سَكَتَّ عَنْهُ؟ فَقَالَ: إِنَّهُ كَانَ مُسْبِلًا إِزَارَهُ، وَإِنَّ اللَّهَ لَا يَقْبَلُ صَلَاةَ مُسْبِلٍ إِزَارَهُ، فَلَمَّا رَفَعَ سَكَتُّ عَنْهُ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَبَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ... فَذَكَرَهُ.
هَكَذَا رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَالْحَارِثُ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُبْهَمًا.
وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ، مُبَيَّنًا فَقَالَ: ثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثَنَا أَبَانُ ، ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: "بَيْنَمَا رَجُلٌ يُصَلِّي مُسْبِلًا إِزَارَهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اذْهَبْ فَتَوَضَّأْ فَذَهَبَ فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ: اذْهَبْ فَتَوَضَّأْ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لَكَ [أَمَرْتَهُ] أَنْ يَتَوَضَّأَ ثُمَّ سَكَتَّ عَنْهُ؟! قَالَ: إِنَّهُ كَانَ يُصَلِّي وَهُوَ مُسْبِلٌ إِزَارَهُ، وَإِنَّ اللَّهَ لَا يَقْبَلُ صَلَاةَ رَجُلٍ مُسْبِلٍ".
وَقَدْ تَقَدَّمَ هَذَا الْحَدِيثُ فِي كِتَابِ الْقِبْلَةِ، فِي بَابِ إِسْبَالِ الْإِزَارِ فِي الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَبَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ... فَذَكَرَهُ.
هَكَذَا رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَالْحَارِثُ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُبْهَمًا.
وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ، مُبَيَّنًا فَقَالَ: ثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثَنَا أَبَانُ ، ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: "بَيْنَمَا رَجُلٌ يُصَلِّي مُسْبِلًا إِزَارَهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اذْهَبْ فَتَوَضَّأْ فَذَهَبَ فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ: اذْهَبْ فَتَوَضَّأْ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لَكَ [أَمَرْتَهُ] أَنْ يَتَوَضَّأَ ثُمَّ سَكَتَّ عَنْهُ؟! قَالَ: إِنَّهُ كَانَ يُصَلِّي وَهُوَ مُسْبِلٌ إِزَارَهُ، وَإِنَّ اللَّهَ لَا يَقْبَلُ صَلَاةَ رَجُلٍ مُسْبِلٍ".
وَقَدْ تَقَدَّمَ هَذَا الْحَدِيثُ فِي كِتَابِ الْقِبْلَةِ، فِي بَابِ إِسْبَالِ الْإِزَارِ فِي الصَّلَاةِ.
ایک صحابیِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ ”ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے کہ ایک شخص اپنا تہبند ٹخنوں سے نیچے لٹکائے ہوئے نماز پڑھنے لگا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”جاؤ، وضو کرو اور اپنی نماز کو عمدگی سے ادا کرو۔“ چنانچہ اس شخص نے اپنا تہبند اوپر اٹھا لیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے معاملے میں خاموش ہو گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! آپ نے اسے وضو کرنے اور اپنی نماز درست کرنے کا حکم دیا اور پھر خاموش ہو گئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اپنا تہبند ٹخنوں سے نیچے لٹکائے ہوئے تھا، اور یقیناً اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی نماز قبول نہیں فرماتا جو اپنا تہبند (ٹخنوں سے نیچے) لٹکانے والا ہو، پس جب اس نے اپنا لباس اوپر اٹھا لیا تو میں خاموش ہو گیا۔““ امام احمد بن منیع اور حارث نے اس حدیث کو عطاء بن یسار کے واسطے سے ایک غیر متعین صحابی سے روایت کیا ہے، جبکہ امام ابوداؤد نے اپنی سنن میں صراحت کے ساتھ اسے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے ان الفاظ میں روایت کیا ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا: ”جاؤ وضو کرو“، وہ گیا اور وضو کر کے واپس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ فرمایا: ”جاؤ وضو کرو“، کسی شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا وجہ ہے کہ آپ نے اسے وضو کا حکم دیا اور پھر خاموش ہو گئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اس حال میں نماز پڑھ رہا تھا کہ اس کا تہبند لٹکا ہوا تھا، اور بے شک اللہ عزوجل تہبند لٹکانے والے شخص کی نماز قبول نہیں فرماتا۔““ یہ حدیث کتاب القبلہ کے باب «اسبال الازار فی الصلاۃ» میں پہلے گزر چکی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب اللباس/حدیث: 4045]
تخریج الحدیث: «أبو جعفر الأنصاري المدني: مجهول/مقبول على أحسن أحواله (التقريب، من الحفظ)؛ يزيد بن هارون وهشام الدستوائي ويحيى بن أبي كثير ثقات؛ وإبهام الصحابي لا يضر»
«(4045/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 22706، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9932»
«(4045/2) أخرجه سنن أبي داود برقم: 4086، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 4123»
«(4045/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 22706، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9932»
«(4045/2) أخرجه سنن أبي داود برقم: 4086، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 4123»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لجهالة أبي جعفر الراوي عن عطاء بن يسار