🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
492. حَدِیث عقبَةَ بنِ عَامِر الجهَنِیِّ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّى اللَّه عَلَیهِ وَسَلَّمَ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 17302 (کل: 24 مقامات، 11 کتب)
مسند احمد: 17302، 17303
صحیح مسلم: 1891، 1892
سنن ترمذی: 2902، 3367
سنن نسائی: 955، 3283، 3284، 5442
بلوغ المرام: 847
سنن دارمی: 3473
الفتح الربانی: 6915
صحیح ابن حبان: 795، 1842
الجامع الكامل: 13816
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1499، 7950
المعجم الکبیر للطبرانی: 14825، 14827، 14828، 14829، 15035، 15039
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3473
حَدَّثَنَا يَعْلَى، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل هُوَ ابْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَقَدْ أُنْزِلَ عَلَيَّ آيَاتٌ لَمْ أَرَ أَوْ لَمْ يُرَ مِثْلَهُنَّ، يَعْنِي: الْمُعَوِّذَتَيْنِ".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے اوپر کچھ ایسی آیات نازل ہوئی ہیں جن کے مثل کوئی دیکھنے میں نہیں آئیں یعنی معوذتین « ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾ » و « ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾ » “ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3473]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3484] »
اس حدیث کی سند اور حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 814] ، [نسائي 953، 5456] ، [ترمذي 2902، وغيرهم]
وضاحت: (تشریح حدیث 3472)
مسلم شریف میں سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دیکھتے نہیں آج کی رات ایسی آیات نازل ہوئی ہیں کہ ان کے مثل کبھی نہیں دیکھیں، اور وہ «﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾» اور «﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾ (الفلق والناس)» ہیں، اس سے ان دونوں سورتوں کی فضیلت معلوم ہوتی ہے، نیز یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ سورتیں پڑھ کر خود اپنے اوپر اور سیدنا حسن و سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے اوپر دم کیا کرتے تھے۔
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی تکلیف ہوتی تو معوذتین پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیتے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکلیف زیادہ ہوگئی تو میں یہ سورتیں پڑھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسمِ اطہر پر پھیرتی۔
[بخاري: باب المعوذات فى فضائل القرآن] و [مسلم: كتاب السلام، باب رقية المريض بالمعوذات] ۔
جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کیا گیا تو جبریل علیہ السلام یہی سورتیں لے کر حاضر ہوئے اور فرمایا کہ ایک یہودی نے آپ پر جادو کیا ہے، اور یہ جادو فلاں کنویں میں ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بھیج کر اسے نکلوایا (جو ایک کنگھی کے دندانوں اور بالوں کے ساتھ ایک تانت کے اندر گیاره گرہیں پڑی ہوئی تھیں اور موم کا ایک پتلا تھا جس میں سویاں پیوست کی ہوئی تھیں)، جبریل علیہ السلام کے بتانے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں سورتوں میں سے ایک ایک پڑھتے جاتے اور گرہ کھلتی جاتی اور سوئی نکلتی جاتی، خاتمے تک پہنچتے پہنچتے ساری گرہیں بھی کھل گئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح صحیح ہو گئے جیسے کوئی شخص جکڑ بندی سے آزاد ہو جائے۔
[بخاري: كتاب الطب، باب السحر] ، [مسلم: كتاب السلام، باب السحر والسنن] واضح رہے دونوں سورتوں میں گیارہ آیات ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول تھا کہ رات سوتے وقت سورة الاخلاص اور معوذتین پڑھ کر اپنی دونوں ہتھیلیوں پر پھونکتے اور پھر انہیں پورے جسم پر ملتے تھے۔
نیز نمازِ فجر اور مغرب کے بعد تین تین بار ان سورتوں کو پڑھتے تھے، اور نمازِ ظہر، عصر اور عشاء کے بعد ایک ایک بار پڑھتے تھے۔
لیکن نماز کے بعد بدن یا چہرے پر ہاتھ پھیرنا ثابت نہیں ہے۔
ان دونوں سورتوں میں شیطان اور اس کی ذریت، جہنم اور ہر اس چیز سے پناہ ہے جس سے انسان کو نقصان پہنچ سکتا ہے یا نقصان ہو سکتا ہے۔
اتنی معمولی کاوش اور فائدہ کتنا عظیم، لیکن مسلمانوں پر یہ آیات پڑھنا کتنا بھاری ہوتا ہے؟ اگر ان سورتوں کا سنّت کے مطابق مسلمان ورد رکھیں تو بہت کی بلاؤں اور شیطان کے شر سے محفوظ رہیں۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17303
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي قَيْسٌ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " أُنْزِلَ عَلَيَّ آيَاتٌ لَمْ يُرَ مِثْلُهُنَّ: قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ سورة الناس آية 1 إِلَى آخِرِ السُّورَةِ، و قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ سورة الفلق آية 1 إِلَى آخِرِ السُّورَةِ" .
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مجھ پر ایسی دو سورتیں نازل ہوئی ہیں، کہ ان جیسی کوئی سورت نہیں ہے، مراد معوذتین ہے۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17303]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 814
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6915
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَحَقَّ الشُّرُوطِ أَنْ يُوفَى بِهِ مَا اسْتَحْلَلْتُمْ بِهِ الْفُرُوجَ
۔ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ شرطیں، جو پورا ہو نے کا سب سے زیادہ حق رکھتی ہیں، وہ وہ ہیں، جن کے ذریعے تم شرمگاہوں کو حلال کرتے ہو۔ [الفتح الربانی/مسائل النكاح/حدیث: 6915]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1418، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17376 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17511»
وضاحت: فوائد: … قاضی عیاض نے کہا: اس شرط سے مراد حق مہر ہے، کیونکہ اسی کے ذریعے شرمگاہ کو حلال سمجھا جاتا ہے۔ نان نفقہ اور رہائش کی شرط لگانے کی کوئی ضرورت نہیں، لیکن شریعت نے خاوند کو ان امور کا ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے۔
(مسند احمد: ۸۰۸۶)

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1418
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 795
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَسْلَمَ أَبِي عِمْرَانَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: تَبِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَوْمًا وَهُوَ رَاكِبٌ، فَوَضَعْتُ يَدِي عَلَى يَدِهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقْرِئْنِي مِنْ سُورَةِ هُودٍ، وَمِنْ سُورَةِ يُوسُفَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّكَ لَنْ تَقْرَأَ شَيْئًا أَبْلَغَ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ سورة الفلق آية 1" .
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھا، آپ اس وقت سوار تھے، میں نے اپنا ہاتھ آپ کے دستِ مبارک پر رکھا اور عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے سورۃ ہود اور سورۃ یوسف پڑھنی سکھا دیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ایسی کسی چیز کی تلاوت نہیں سیکھو گے، جو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سورۃ فلق سے زیادہ بلیغ ہو (یا زیادہ مرتبے کی حامل ہو)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 795]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 814، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 534، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 795، 1818، 1842، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 883، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 951، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1462، 1463، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2406، 2902، 3367، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17569» «رقم طبعة با وزير 792»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (2/ 226)، «الصحيحة» (3499). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، رجاله ثقات رجال الشيخين غير أسلم بن يزيد أبي عمران التجيبي، فقد روى له أصحاب السنن وهو ثقة.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1842
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، وَذَكَرَ ابْنَ سَلْمٍ آخَرَ مَعَهُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَسْلَمَ بْنِ عِمْرَانَ ،، أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ ، يَقُولُ: تَبِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ رَاكِبٌ، فَجَعَلْتُ يَدِي عَلَى قَدَمِهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقْرِئْنِي إِمَّا مِنْ سُورَةِ هُودٍ، وَإِمَّا مِنْ سُورَةِ يُوسُفَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا عُقْبَةُ بْنَ عَامِرٍ، إِنَّكَ لَنْ تَقْرَأَ سُورَةً أَحَبَّ إِلَى اللَّهِ، وَلا أَبْلَغَ عِنْدَهُ مِنْ أَنْ تَقْرَأَ: قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ سورة الفلق آية 1، فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ لا تَفُوتَكَ فِي صَلاةٍ فَافْعَلْ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَسْلَمُ بْنُ عِمْرَانَ، كُنْيَتُهُ: أَبُو عِمْرَانَ، مِنْ أَهْلِ مِصْرَ، مِنْ جُمْلَةِ تَابِعِيهَا.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت سوار تھے، میں نے اپنا ہاتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم شریف پر رکھا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے تلاوت سکھا دیجیے یا سورہ ہود کی یا سورۃ یوسف کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عقبہ بن عامر! تم ایسی کسی سورت کی تلاوت نہیں کرو گے جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک سورۃ الفلق سے زیادہ محبوب اور اس کی بارگاہ میں زیادہ پہنچنے والی ہو۔ اگر تم سے ہو سکے تو تم ہر نماز میں اسے پڑھا کرو۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اسلم بن عمران کی کنیت ابوعمران ہے، یہ اہل مصر میں سے ہیں اور وہاں کے تابعین میں سے ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1842]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 814، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 534، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 795، 1818، 1842، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 883، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 951، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1462، 1463، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2406، 2902، 3367، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17569» «رقم طبعة با وزير 1839»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (2/ 226). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي، أسلم بن عمران: وثقه النسائي، والمؤلف، والعجلي، وباقي السند من رجال الشيخين غير حرملة، فإنه من رجال مسلم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13816
13816- عن عقبة بن عامر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ألم تر آيات أنزلت الليلة لم ير مثلهن قط؟ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ و قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في صلاة المسافرين (814: 264) عن قتيبة بن سعيد، حدثنا جرير، عن بيان، عن قيس بن أبي حازم، عن عقبة بن عامر، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1499
"أنزل علي آيات لم ير مثلهن قط {قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ}
و {قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ}"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مجھ پر کچھ ایسی آیات نازل کی گئی ہیں جن کی مثل کبھی نہیں دیکھی گئی، وہ ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾ [سورة الفلق: 1] اور ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾ [سورة الناس: 1] ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1499]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م ت ن] عن عقبة بن عامر. مختصر مسلم 2101.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7950
«يا عقبة! {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} و {قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ} و {قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ} ما تعوذ بمثلهن أحد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے عقبہ! قل ہو اللہ احد، قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس، کسی نے ان جیسی کسی چیز سے پناہ نہیں مانگی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7950]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن] عن عقبة بن عامر. صحيح أبي داود 1315.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14825
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْيَزَنِيِّ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَحَقُّ الشُّرُوطِ أَنْ يُوفَى مَا اسْتَحْلَلْتُمْ بِهِ الشُّرُوطَ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے زیادہ پورا کرنے کے لائق شرط وہ ہے جس کے ذریعے تم نے شرمگاہوں کو حلال کیا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14825]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 274، حدیث 753»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14827
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِنَّ أَحَقَّ الشُّرُوطِ أَنْ يُوفَى مَا اسْتَحْلَلْتُمْ بِهِ الْفُرُوجَ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”سب سے زیادہ پورا کرنے کے لائق شرط وہ ہے جس کے ذریعے تم نے شرمگاہوں کو حلال کیا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14827]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 275، حدیث 755»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں