🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
492. حَدِیث عقبَةَ بنِ عَامِر الجهَنِیِّ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّى اللَّه عَلَیهِ وَسَلَّمَ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 17392 (کل: 61 مقامات، 16 کتب)
مسند احمد: 17392، 17296، 17303، 17350، 17366
صحیح مسلم: 1891، 1892
سنن ابوداود: 1462
سنن ترمذی: 2902، 3367
سنن نسائی: 954، 955، 5432، 5433، 5435، 5438، 5439، 5440، 5442
سنن دارمی: 3473
مشکوۃ المصابیح: 848
صحیح ابن خزیمہ: 534، 535، 536
الفتح الربانی: 8871، 8873، 8882، 9582، 11490، 11513
صحیح ابن حبان: 795، 1842
المستدرک علی الصحیحین: 796
الجامع الكامل: 1999، 13811، 13816، 13817، 13821، 13822، 15115
السنن الكبرى للبيهقي: 4047، 4048
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1499، 2593، 7948، 7950
المعجم الکبیر للطبرانی: 14814، 14861، 14931، 14932، 14933، 14997، 15001، 15014، 15020، 15021، 15022، 15023، 15035، 15039
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1736
61 تا 61
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1736
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: بَيْنَا أَنَا أَقُودُ بِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نَقْبٍ مِنْ تِلْكَ النِّقَابِ، قَالَ: يَا عُقْبَ، أَلَا تَرْكَبُ؟ فَأَجْلَلْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أَرْكَبَ مَرْكَبَهُ، ثُمَّ قَالَ: يَا عُقْبَ، أَلَا تَرْكَبُ؟ فَأَشْفَقْتُ أَنْ تَكُونَ مَعْصِيَةً، فَنَزَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَكِبْتُ هُنَيْهَةً، ثُمَّ رَكِبَ، ثُمَّ قَالَ: يَا عُقْبَ، أَلَا أُعَلِّمُكَ سُورَتَيْنِ مِنْ خَيْرِ السُّورَتَيْنِ قَرَأَ بِهِمَا النَّاسُ؟ قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: فَأَقْرَأَنِي: قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ، وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ، ثُمَّ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللهِ، فَقَرَأَ بِهِمَا ثُمَّ مَرَّ بِي، قَالَ: كَيْفَ رَأَيْتَ يَا عُقْبَ؟ اقْرَأْ بِهِمَا كُلَّمَا نِمْتَ وَقُمْتَ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں ایک پہاڑی راستے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کی لگام تھام کر اسے کھینچ رہا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عقبہ! کیا تم سوار نہیں ہو گے؟“ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت و جلالتِ شان کے پیشِ نظر آپ کی جگہ سوار ہونا مناسب نہ سمجھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ فرمایا: ”اے عقبہ! کیا تم سوار نہیں ہو گے؟“ تو مجھے خوف محسوس ہوا کہ کہیں میرا یہ عمل نافرمانی نہ کہلائے، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سواری سے نیچے تشریف لے آئے اور میں تھوڑی دیر کے لیے سوار ہوا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہو گئے۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عقبہ! کیا میں تمہیں ایسی دو سورتیں نہ سکھاؤں جو ان بہترین سورتوں میں سے ہیں جنہیں لوگ پڑھتے ہیں؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾ اور ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾ پڑھائیں۔ پھر نماز کی اقامت کہی گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور نماز میں یہی دو سورتیں تلاوت فرمائیں، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”اے عقبہ! تم نے (ان کی فضیلت کو) کیسا پایا؟ جب بھی تم سونے لگو اور جب بھی بیدار ہو تو ان دونوں سورتوں کو پڑھا کرو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عقبة بن عامر الجهني/حدیث: 1736]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: جيد»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2902، 2903، وأخرجه سنن النسائي برقم: 952، 953، 954، 1336، 5430، 5431، 5438، 5439، 5440، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1462، 1523، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16845، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 3439، 3440، 3441، وأخرجه فتح الباري برقم: 4728، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 3952، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 911، 968، 2129، 4040، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 534، 535، 536، 755، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6046، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11557، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8093، 10950، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 123، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1730»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں