الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
492. حَدِیث عقبَةَ بنِ عَامِر الجهَنِیِّ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّى اللَّه عَلَیهِ وَسَلَّمَ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 17397 (کل: 21 مقامات، 10 کتب)
سنن ابوداود: 3223
مشکوۃ المصابیح: 5958
السنن الكبرى للبيهقي: 6809
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2456
21 تا 21
حدیث نمبر: 14842
حَدَّثَنَا أَبُو عَرُوبَةَ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْمُعَافَى مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى عَلَى قَتْلَى أُحُدٍ، ثُمَّ انْصَرَفَ وَقَعَدَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَحَمِدَ اللهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي بَيْنَ أَيْدِيكُمْ فَرَطٌ، وَأَنَا عَلَيْكُمْ شَهِيدٌ، وَإِنِّي وَاللهِ لَأَنْظُرُ إِلَى حَوْضِي، وَإِنِّي فِي مَقَامِي، وَإِنَّ سَعَتَهُ لَمَا بَيْنَ الْجُحْفَةِ إِلَى أَيْلَةَ، وَإِنِّي وَاللهِ مَا أَخَافُ عَلَيْكُمْ أَنْ تُشْرِكُوا بَعْدِي، وَلَكِنْ قَدْ أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ خَزَائِنِ الدُّنْيَا وَخَزَائِنِ الْأَرْضِ، وَإِنَّمَا أَخَافُ عَلَيْكُمْ أَنْ تَنَافَسُوا فِيهَا " ثُمَّ دَخَلَ فَلَمْ يَخْرُجْ مِنْ بَيْتِهِ حَتَّى قَبَضَهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کے شہداء پر نماز جنازہ پڑھی، پھر واپس آ کر منبر پر بیٹھ گئے اور اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر فرمایا: ”اے لوگو! میں تم سے پہلے حوض پر پہنچنے والا ہوں اور تم پر گواہ ہوں، اللہ کی قسم میں اپنے حوض کو دیکھ رہا ہوں جبکہ میں اپنی اسی جگہ پر ہوں، اور اس کی وسعت جحفہ اور ایلہ کے درمیان کے فاصلے کے برابر ہے، اور اللہ کی قسم مجھے تمہارے بارے میں یہ خوف نہیں کہ تم میرے بعد شرک کرو گے، بلکہ مجھے دنیا اور زمین کے خزانوں کی کنجیاں دی جا چکی ہیں اور مجھے صرف یہ خوف ہے کہ تم ان کے حصول میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو گے۔“ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم اندر تشریف لے گئے اور پھر اپنے گھر سے باہر تشریف نہ لائے یہاں تک کہ اللہ عزوجل نے آپ کی روح قبض کر لی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14842]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 279، حدیث 770»