الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
669. حَدِيثُ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 18499 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 18499
الفتح الربانی: 5088
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10001
حدیث نمبر: 18499
حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ أَوْ غَيْرِهِ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ بِالْعَبَّاسِ قَدْ أَسَرَهُ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَيْسَ هَذَا أَسَرَنِي، أَسَرَنِي رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ أَنْزِعُ مِنْ هَيْئَتِهِ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلرَّجُلِ: " لَقَدْ آزَرَكَ اللَّهُ بِمَلَكٍ كَرِيمٍ" .
حضرت براء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک انصاری آدمی حضرت عباس رضی اللہ عنہ کو (غزوہ بدر کے موقع پر ') قیدی بنا کر لایا حضرت عباس رضی اللہ عنہ کہنے لگے یاسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے اس شخص نے قید نہیں کیا مجھے تو ایک دوسرے آدمی نے قید کیا ہے جس کی ہیئت میں سے فلاں فلاں چیزیاد ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا اللہ نے ایک معزز فرشتے کے ذریعے تمہاری مدد فرمائی۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18499]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لتفرد أبى أحمد عن سفيان، وهو كثير الخطأ عنه ، وأبو إسحاق لم يجزم بروايته عن البراء، فقال: أو غيره
حدیث نمبر: 5088
عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَوْ غَيْرِهِ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ بِالْعَبَّاسِ قَدْ أَسَرَهُ فَقَالَ الْعَبَّاسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَيْسَ هَذَا أَسَرَنِي أَسَرَنِي رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ أَنْزَعُ مِنْ هَيْئَتِهِ كَذَا وَكَذَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِلرَّجُلِ لَقَدْ آزَرَكَ اللَّهُ بِمَلَكٍ كَرِيمٍ
۔ سیدنا براء رضی اللہ عنہ یا کسی اور صحابی سے مروی ہے کہ ایک انصاری آدمی سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو قید کر کے لایا، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس نے مجھے قید نہیں کیا، مجھے تو لوگوں میں سے ایک ایسے آدمی نے قید کیا ہے، جس کے سر کے اگلے حصے کے بال اڑے ہوئے تھے اور اس کی ہیئت ایسی ایسی تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس (انصاری) آدمی سے فرمایا: یقیناً اللہ تعالیٰ نے ایک عزت والے فرشتے کے ذریعے تیری مدد کی ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الجهاد/حدیث: 5088]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، تفرد به ابو احمد الزبيري عن سفيان وھو كثير الخطأ عنه، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18499 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18693»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 10001
وَعَنِ الْبَرَاءِ وَغَيْرِهِ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ بِالْعَبَّاسِ قَدْ أَسَرَهُ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَيْسَ هَذَا أَسَرَنِي، أَسَرَنِي رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ أَنْزِعُ مِنْ هَيْئَتِهِ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلرَّجُلِ:" قَدْ آزَرَكَ اللَّهُ بِمَلَكٍ كَرِيمٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ، اور دیگر حضرات بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو ساتھ لے کر آیا اس نے انہیں قیدی بنایا ہوا تھا، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس نے مجھے قیدی نہیں بنایا ہے، مجھے کسی اور نے قیدی بنایا ہے، میں الگ تھا مجھے قیدی بنانے والے کا حلیہ اس، اس طرح کا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا: اللہ تعالی نے ایک معزز فرشتے کے ذریعے تمہاری مدد کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10001]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10001]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (283/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18029»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح